Nankana News update

Nankana News update ہر خبر پر نظر صرف اور صرف طارق علی رانا کے ساتھ دیکھتے رہیے جی ٹی وی نیوز

31/01/2025
خبروں کی انفارمیشن کیلئے واٹس ایپ پر رابطہ کریں
31/01/2025

خبروں کی انفارمیشن کیلئے واٹس ایپ پر رابطہ کریں

*تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گیا طالب علم سمیت دو افراد زخمی*ننکانہ صاحب: بچیکی روڈ نزد غفور ر...
31/01/2025

*تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گیا طالب علم سمیت دو افراد زخمی*

ننکانہ صاحب: بچیکی روڈ نزد غفور رائس ملز تیز رفتار رکشہ ٹائر پنکچر ہونے کیوجہ سے بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرایاحادثے کے نتیجے میں بچے سمیت 2 افراد زخمی ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ منتقل کر دیا زخمیوں میں 40 سالہ اللہ دتہ اور 8 سالہ زین شاہد شامل ہیں

*ریسکیو 1122*

31/01/2025

ننکانہ صاحب کے علاقہ تھانہ صدر ننکانہ نزد پل نہر 5 چک کے قریب ڈکیتی کی واردت دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکووں نے اسلحے کے زور پر طالب علم محمد نعمان سکنہ کھیپ والی کو گن پوائنٹ پر روک کر 10 ہزار کی نقدی رقم اور موبائل فون Huawei 9SC جبکہ محمد احمد شیخ سکنہ موگا منڈی ننکانہ صاحب سے 2 عدد موبائل فون vivo v 30 اور jazz digital 4G جبکہ امتیاز نامی شخص سکنہ چک وٹواں سے 4 ہزار کی نقدی رقم چھین کر فرار اطلاع پر مقامی پولیس نے مقدمہ نمبری 72/25 جرم 392 ت پ درج کر لیا

*باوثوق زرائع*

31/01/2025

ننکانہ صاحب کے علاقہ تھانہ صدر ننکانہ موٹر وے ایم تھری پر لگائی گی حفاظتی باڑ تقریباً 100/120 فٹ نامعلوم چور چوری کر کے فرار پولیس تھانہ صدر ننکانہ نے موٹر وے ایم تھری پولیس ندیم عارف اسسٹنٹ M3 NHA کی مدعیت میں مقدمہ نمبری 71/25 درج کر لیا ۔۔۔

*باوثوق زرائع*

31/01/2025

ننکانہ صاحب کے علاقہ تھانہ سٹی ننکانہ نزد مدینہ مسجد کے قریب ننکانہ فارمیسی پر دوائی لینے کے لیے آنے والے شخص کی جییب سے نامعلوم جیب تراش چور 25 ہزار کی نقدی رقم جیب تراشی کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جیب تراشی کی CCTV فوٹیج ننکانہ نیوز اپڈیٹ نے حاصل کر لیں بذریعہ سورس معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے متاثرہ شخص عمران آڑھتی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبری 41/25 درج کر لیا ۔۔۔

*باوثوق زرائع*

31/01/2025

ننکانہ صاحب کے علاقہ تھانہ صدر شاہ کوٹ میں شادی کی تقریب میں شریک نامعلوم چور نے دولہن کی والدہ کا ٹیبل پر پڑا پرس نامعلوم چور لے اڑا پرس میں موجود 2 لاکھ 10 ہزار کی نقدی رقم اور 4 تولے کے طلائی زیورات مالیتی 11 لاکھ چوری کر کے فرار پولیس نے دولہن کے بھائی بدر مشتاق کی مدعیت میں نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ نمبری 50/25 بجرم 379 ت پ درج کر لیا مزید تفتیش جاری

*باوثوق ذرائع*

31/01/2025

ننکانہ صاحب کے علاقہ تھانہ صدر شاہ کوٹ کے نواحی گاؤں کٹیاں والا نزد مسجد گجراں کے قریب کھڑی موٹر سائیکل نمبریABT_2668 نامعلوم چور چوری کر کے فرار متاثرہ شخص محمد یاسین سکنہ چک نمبر 166 کی مقامی پولیس سے مدد طلب

*باوثوق ذرائع*

31/01/2025

*سانگلاہل تھانہ سٹی کی حدود میں دروان ڈکیتی ڈاکوؤں کا شہری پر تشدد*

ننکانہ صاحب سانگلہ ہل شہر میں ڈاکو راج، گھلے باجوے روڑ تھانہ سٹی کی حدود میں ڈاکوؤں کی یکے بعد دیگرے ڈکیتی کی وارداتیں ڈاکوؤں نے شہریوں کو ناکہ لگا کر گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے شہریوں سے نقدی اور موبائل فونز چھین لیے۔ ڈاکو شہریوں کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے اور سیدھی فائرنگ بھی کرتے رہے۔ سانگلہ ہل شہر میں آئے روز ڈکیتی کی وارداتیں تھانہ سٹی پولیس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ شہریوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل دروان ڈکیتی تشدد سے زخمی شخص کی ویڈیو GTV نیوز نے حاصل کرلی۔۔ *ذرائع*

31/01/2025

*سانگلاہل کی حدود میں صبح سویرے ڈاکو ناکہ پولیس کانسٹیبل سمیت 3 افراد لوٹ گے*

ننکانہ صاحب کے علاقہ تھانہ صدر سانگلاہل کے نواحی علاقے چھٹے روڈ نزد نیو سبزی منڈی کے قریب ڈکیتی کی واردت دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکووں نے اسلحے کے زور پر ڈیوٹی پر جاتے ہوئے پولیس کانسٹیبل محمد عثمان کو گن پوائنٹ پر روک کر 10/12 ہزار کی نقدی رقم اور موبائل فون مالیتی 70 ہزار پولیس کارڈ چھین لیا جبکہ علی نامی شخص سے 14/15 ہزار کی نقدی رقم اور موبائل فون جبکہ رمضان نامی شخص سے تقریباً 17/18 کی نقدی رقم اور موبائل فون مالیتی 40 ہزار چھین کر فرار ہونے میں کامیاب اطلاع پر مقامی پولیس مصروف کارروائی

*باوثوق ذرائع*

ننکانہ صاحب کے علاقہ تھانہ صدر سانگلاہل کے نواحی علاقے محلہ اقبال پورہ بھلیر روڑ میں واقع یوینک فارمیسی میں دروان ڈکیتی ...
31/01/2025

ننکانہ صاحب کے علاقہ تھانہ صدر سانگلاہل کے نواحی علاقے محلہ اقبال پورہ بھلیر روڑ میں واقع یوینک فارمیسی میں دروان ڈکیتی مزاحمت پر دو ڈاکوؤں نے دوکاندار عرفان رحمانی کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا زخمی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سانگلہ ہل منتقل کیا گیا جہاں پر حالت تشویشناک ہونے پر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا۔۔۔ *باوثوق ذرائع*

پنجاب بھر میں پرائیویٹ ہونے والے BHU کے تمام ایڈہاک ڈاکٹرز، لیڈی ڈاکٹرز فارغ نوٹیفیکیشن جاری
31/01/2025

پنجاب بھر میں پرائیویٹ ہونے والے BHU کے تمام ایڈہاک ڈاکٹرز، لیڈی ڈاکٹرز فارغ نوٹیفیکیشن جاری

31/01/2025

ننکانہ صاحب کے علاقہ تھانہ صدر ننکانہ کے نواحی گاؤں 10 مربع کے قریب ڈکیتی کی واردت دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکووں نے اسلحے کے زور پر سیل مین وجیہہ الحسن سکنہ کینیڈا کالونی ننکانہ صاحب کو گن پوائنٹ پر روک کر 20/25 ہزار کی نقدی رقم اور سگریٹ کے 10/12 ڈنڈے لوٹ کر فرار ہوگئے اطلاع پر مقامی پولیس مصروف کارروائی

*باوثوق ذرائع*

31/01/2025

*سکول جاتی دو طالبات میں ایک طالبہ اغوا*

ننکانہ صاحب کے علاقہ تھانہ صدر شاہ کوٹ کے نواحی گاؤں نتھووالہ کی رہائشی 15سالہ زمیشا عاطف گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نتھووالہ تعلیم حاصل کرنے جارہی تھی کہ ملزم عثمان سکنہ چک نمبر 180 نے اپنے دیگر دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ زبردستی اغوا کرکے فرار متاثرہ بچی کے والد عاطف الیاس کی پولیس سے مدد طلب

*باوثوق ذرائع*

31/01/2025

ننکانہ صاحب کے علاقہ تھانہ صدر ننکانہ واربرٹن بائی پاس پر ضلع کونسل کی حدود میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ۔۔ *باوثوق زرائع*

ننکانہ صاحب کے علاقہ تھانہ مانگٹانوالہ کی حدود موڑ کھنڈا ہیڈ بلوکی روڈ ماسو شریف گاؤں کے رہائشی امانت علی کے گھر میں نام...
31/01/2025

ننکانہ صاحب کے علاقہ تھانہ مانگٹانوالہ کی حدود موڑ کھنڈا ہیڈ بلوکی روڈ ماسو شریف گاؤں کے رہائشی امانت علی کے گھر میں نامعلوم وجہ سے اچانک آگ لگ گئی ریسکیو عملہ نے پیشہ ورانہ مہارت سے گھر میں لگی آگ پر قابو پا لیا اور مزید نقصان سے بچا لیا

*ریسکیو 1122*

31/01/2025

*واربرٹن کے علاقے میں ڈاکو ناکہ راہگیر لٹ گئے*

ننکانہ صاحب کے علاقہ تھانہ واربرٹن کے نواحی علاقے جرنیل والہ پھاٹک پر ڈکیتی کی واردت دو نامعلوم مسلح ڈاکووں نے اسلحے کے زور پر احمد رضا سے 30/32 ہزار کی نقدی رقم موبائل جبکہ ریاض نامی شخص سے 2/3 ہزار کی نقدی رقم اور موبائل فون جبکہ عادل بٹ نامی شخص سے 10/12ہزار کی نقدی رقم اور موبائل فون چھین کر فرار اطلاع پر مقامی پولیس مصروف کاروائی

*باوثوق ذرائع*

31/01/2025

*دروان ڈکیتی نہ روکنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ ایک شخص زخمی ساتھی محفوظ*

ننکانہ صاحب کے علاقہ تھانہ صدر ننکانہ کے نواحی گاؤں پیڑے والی قبرستان کے قریب موٹر سائیکل سوار تین افراد کو سڑک کنارے کھڑے دو ڈاکوؤں کی گن پوائنٹ پر روکنے کی کوشش نہ روکنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ فائر لگنے سے ایک شخص پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی زخمی شخص کی شناخت علی حیدر والد ناصر علی قوم راجپوت سکنہ پرانا ننکانہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی شخص کا ساتھی بھائی رانا شعیب اور تیسرا شخص مصور سکنہ کیارہ صاحب محفوظ رہے زخمی شخص کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ منتقل کر دیا اطلاع پر مقامی پولیس مصروف کارروائی مقدمہ درج

*باوثوق ذرائع*

Address

Nankana Sahib
3900

Telephone

+923004633586

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nankana News update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category