SairaArshad Baloch

SairaArshad Baloch Asalam o alaikom
I am SairaArshad from Muzaffargarh.
خواہش ہے دنیا کے سامنے اللہ کا نام لوں 🤲🤲🤲🤲

😥*مسجدیں ویران کر کے وہ بازار سجا رہے ہیں* *اس قوم کے نوجوان سنت بھلا رہے ہیں**جس نبی ﷺ کو نا پسند تھے یہ شور شرابے* *اس...
29/09/2023

😥
*مسجدیں ویران کر کے وہ بازار سجا رہے ہیں*

*اس قوم کے نوجوان سنت بھلا رہے ہیں*

*جس نبی ﷺ کو نا پسند تھے یہ شور شرابے*

*اسی ذات کا ڈھول کے ساتھ جشن منا رہے ہیں*

*کب صحابہ نے لگائے تھے بازاروں میں ڈیرے*

*جشن نبی ﷺ کی آڑ میں بدعت پھیلا رہے ہیں*

*وقت نزاع میں بھی تھی نبیﷺ کو نماز کی فکر*

*آج وہ لوگ نماز گنوا کر جشن منا رہے ہیں*

*کتاب و سنت کا دامن چھوڑ کر کیوں لوگ*

*ثواب کی آڑ میں گناہ کما رہے ہیں*
🌹🫧

بسم اللہ الرحمان الرحیم علی عباس ۔اسد عباس  یہ دو بھائی گلو گاری میں اپنا نام روشن کرنے والے بہت زیادہ عروج پر کروڑوں کی...
22/08/2023

بسم اللہ الرحمان الرحیم
علی عباس ۔اسد عباس یہ دو بھائی گلو گاری میں اپنا نام روشن کرنے والے بہت زیادہ عروج پر کروڑوں کی گاڑیاں کروڑوں کے گھر بے تحاشہ عزت اور شہرت ملنے والے مگر جب اللہ اپنی رسی چھینتا ہے تو سب کچھ ختم کردیتا ہے وہ دولت ۔وہ شہرت اور وہ عزت ان گلو گاروں کو لوگ سننے کے لیے انکے کنسرٹ پر دور دور سے آتے ہیں نمبر لیتے ہیں سگنیچر کرواتے ہیں سیلفیاں بناتے ہیں اور اپنے رشتے داروں کو دیکھاتے ہیں ہم فلاں سے ملے اور سیلفی لی
پہلی بات تو یہ کہ اسلام میں ناچ گانے پر لعنت فرمائی ہے گانے سننے والوں کے کانوں میں قیامت والے دن سیسہ پگھلاکے ڈالا جائیگا سوچیں جو گانا گاتا ہوگا اسکا کتنا گناہ ہوگا اور اسکی کتنی سخت سزا ہوگی
مقصد بتانے کا یہ ہے کیوں ہم دنیا میں رہ کر بھول جاتے ہیں کہ اگر ہمیں اللہ نے کوئی صلاحیت دی ہے تو اسکا صحیح استعمال کریں آواز اچھی ہے تو تلاوت بھی کی جا سکتی ہے نعت بھی پڑھی جاسکتی ہے نظمیں بھی پڑھی جاسکتی ہیں یہ شخص اسد عباس اللہ جانے کس غرور میں تھا جب اللہ نے اسکو پکڑا سب کچھ آہستہ آہستہ ختم ہوگیا دولت بھی شہرت بھی وہ لوگ جو اسکی آواز پر مر مٹنے کو تیار تھے ان میں سے ایک نے بھی نہی پوچھا کہ فلاں بندہ نہی آرہا آج کل میڈیا میں یا کوئی گانا نہی آرہا کیونکہ ہم ان لوگوں کو دیکھتے ہیں جب بندہ خود دیکھانا چاہتا ہو کہ مجھے دیکھو میں کیا ہوں حیرت اس بات پر کہ یہ شخص بیمار ہوا سب پیسہ ختم تو اسنے ایک ایک سے پیسہ مانگنا شروع کردیا ندا یاسر کے مارننگ شو میں بھی آیا کہ میری مدد کرو بھائی علی عباس کو نہی پسند تھا کہ وہ ایک ایک سے مانگے مگر وہ پھر بھی اللہ کو چھوڑ کر لوگوں سے مانگتا رہا بیماری تو اللہ نے حضرت ایوب علیہ اسلام کو بھی دی مگر انہونے کسی سے نہی مانگی مدد سوائے اللہ سے پیغمبروں کو اللہ نے اسلیے بھیجا تاکہ ہم کچھ سیکھ سکیں مگر ہم پھر بھی نہی سیکھتے تو اسی طرح اللہ ہمیں نشانیاں دیکھاتا رہتا ہے افسوس کی بات جب اسد عباس کی مدد کرنے کو ہر کوئی تیار ہوا کوئی اپنا گردہ تو کوئی لاکھوں روپیہ مگر اللہ نے اسکو موت دے دی یہ سب کہنے کا مقصد کہ اپنے عروج پر ہم اللہ اور اللہ کے بندوں کو بھول جاتے ہیں تکلیف کے وقت بھی ہمیں اللہ یاد آتا ہے تو اپنے مطلب کے لیے سب کچھ اس دنیا میں رہنا ہے بس ساتھ جانا ہے وہ کام جو ہم نے کیے ہیں اس سے پہلے اللہ ہم پر ایسا وقت لائے ہمیں اللہ سے گناہوں کی معافی مانگ لینی چاہیے اور اپنے اعمال اچھے کریں تاکہ مرتے وقت قبر میں آسانی ہو اور آخرت میں
ہم نہی جانتے یہ کیا تھا اسکا معاملہ اللہ کو پتہ ہے لیکن پھر بھی اللہ اسکی مغفرت کریں اور آسانیاں پیدا کریں آمیںن
ایک بات آپ لوگوں نے دیکھی ہوگی اگر کسی کی ویڈیو وائرل ہوتی ہے سب اسکو دیکھتے ہیں اسکی عزت کرنے لگ جاتے ہیں اور اسی طرح پھر کسی اور کی وائرل ہوتی ہے اور پچھلے والے کو بھول جاتے ہیں تو بہتر ہے اللہ کو یاد کریں کیونکہ اللہ ہی ہے ہمارے لیے اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے
اچھی لگے تو آگے شئیر کردیں
تحریر
سائرہ ارشد بلوچ

16/08/2023
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیمطلاق کے بڑھتے واقعات کی وجوہات شادی شدہ زندگی کے اوپر بات کی جائے تو کتابیں ہزار بھی لکھی جائیں...
03/08/2023

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
طلاق کے بڑھتے واقعات کی وجوہات
شادی شدہ زندگی کے اوپر بات کی جائے تو کتابیں ہزار بھی لکھی جائیں تو بھی کم ہے کیونکہ ہر خاندان کی اپنی روایات ہر گھر کی اپنی کہانی ہر انسان اپنی اپنی سوچ ہر کوئی پڑھا لکھا نہی ہوتا ہر کوئی ان پڑھ بھی نہی ہوتا ہر کوئی امیر نہی اور ہر کوئی غریب بھی نہی سب ملتے جلتے رشتے آئیں جانتے ہیں کہ کیا وجوہات ہے جو میری سوچ کہتی ہے
طلاق کے بڑھتے واقعات میں زیادہ لوگ وہ ہیں جو پڑھے لکھے ہیں
ٹی وی ڈرامے ۔سوشل میڈیا پر جیسا دیکھا ویسا کیا
موبائل پر لوگوں کا اپنا volg دیکھانے والے وہ لوگ جو آئے روز کھانے کی ڈشز ۔پہننے کے لیے نئے نئے ڈیزائن ۔او گھومنے کے لیے الگ الگ شہر اور ملک سے عورتوں کا دماغ خراب کرنا
سسرال میں سب لوگ کہیں پر نندیں کہیں پر دیورانیاں اور کہیں پر ساس سسر کے بہکاوے میں آنے والے مرد
دوسروں سے مشورہ مانگنے والے مرد اور عورت کوئی مسلہ ہوا تو دوست اور ہمسایوں سے مشورہ مانگ لینا کہ یہ ہوا اب کیا کروں
لوگوں کی دیکھا دیکھی کہ میری بہن کو اسکے شوہر نے فلاں گفٹ دیا میری دوست نے آج نیو برینڈڈ سوٹ پہنا جو اسکے شوہر نے دیا
شادی شادی کرنے والی لڑکیاں کہ مجھے شادی کرنی ہے جب ہو جاتی ہے تو پھر پتہ لگتا ہے کہ بس محبت نہی گھر کو سسرال کو اور شوہر کو اپنے آپکو کیسے رکھنا ہے
گھر کی صفائی نہ کرنا اور بے جا فضول اخراجات اپنے آپکو صاف نہ رکھنا
بے زبانی اور بد تمیزی بد لحاظ مرد اور عورتیں افسوس کے ساتھ عورتیں زیادہ ہیں
ہاں مرد ہوتے ہیں گندی گندی گالیاں دینے والے مگر عورتوں کی زبان سے اللہ سے پناہ مانگے بندہ😡😡😡
مرد کا بیوی کو مارنا پیٹنا تشدد کرنا باہر نیک اور گھر میں فرعون بن جانا ایک ایک بات پر کیڑے نکالنا
بیوی کے اخراجات نہ اٹھانا اسکے فرائض ادا نہ کرنا
بات بات پر بیوی کو یا شوہر کو زلیل کرنا سب کے سامنے بےعزت کرنا
اولاد نہ ہونا ۔کوئی موزی بیماری کا ہو جانا
باہر لڑکیوں کا بے حجاب ہونا بے حیائ لباس پہننا اور مرد کا باہر کی عورتوں سے تعلقات رکھنا یا عورت کا شوہر کے علاؤہ اور مردوں سے تعلقات رکھنا
اسکے علاؤہ اور بہت سی وجوہات ہیں
اب آتے ہیں انکی تفصیل پر کیونکہ یہ ہیڈلائینز تھیں 😜😜😜
زیادہ پڑھا لکھا ہونا بھی مرد اور عورت کی طلاق کی وجوہات میں سے ہے کیونکہ انکو لگتا ہے ہمارا تعلیم یافتہ ہونا ہمیں مشکلات برداشت نہی کرنی چاہیے بالفرض ایک جاب مل گئی اور آپکے قابل نہی تو آپ دوسری ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں اسلیے بیوی اور شوہر نہی قابل تو اور ڈھونڈوں
ہوسکتا ہے کہ کچھ گھر ایسے ہوں کہ پڑھے لکھے مگر بس رہیے ہو تو بہت اچھی بات ہے مگر اکثریت یہی ہے میرے نزدیک
جہاں تک بات ہے ٹی وی ڈرامے اور موبائلز پر دیکھنا کہ فلاں ایسا ہے تو فلاں ویسا یا میری بہن کو اسکے شوہر کے نے یہ دلایا یا دوست نے یہ جو حسد ہے فطری ہوتا ہے ہر لڑکی میں کہیں دیورانیوں کے ساتھ مقابلہ کہیں نند کے ساتھ
اس بات پر لڑکیوں کو سمجھانا مشکل ہے مگر یہ ضرور کہونگی کہ جو مجھے میرے شوہر نے شادی کے بعد کہا جسکو مینے پلے باندھ لیا کہ ہر ایک کا اپنا اپنا نصیب ہر لڑکی کا اپنا نصیب ہے اچھا چلے مان لیا جائے آپ آئے روز مقابلہ کریں کہ فلاں کے گھر اے سی لگا ہے مجھے بھی لگوادیں لگوادیا شوہر نے اور جب بل آنے پر روز روز جھگڑے ہونگے کیا وہ آپکو سکون دینگے فلاں نے سوٹ پہنا مجھے
بھی لادے اور شوہر نے لادیا اس طرح نند نے لیا آپ نے بھی لیا کتنے سوٹ کس کس کو دیکھ کر لینگی کتنی ضرورتیں پوری کرینگے آج کل لڑکیوں کی خواہشات بے بہا ہے خدارہ شوہر کو اللہ نے مجازی خدا کا درجہ دیا ہے اور آپ لوگوں نے اسکو ملازم بنادیا ہے کہ مجھے نہی پتہ مجھے بس یہ چاہیے تو وہ چاہیے ڈریں اس وقت سے کہ آپکی خواہشات کی وجہ سے آپکے گھر میں جھگڑے بڑھنا شروع ہوں اور اللہ آپ سے شوہر چھین لے موت دیکر تو کون آپکی اخراجات برداشت کرے گا آگے اور بہنیں بیٹھی ہوتی ہیں بھابھیاں برداشت نہی کرتی اس سے پہلے اپکے شوہر کو کچھ ہو جتنا شوہر کمارہا ہے اپنی استطاعت کے مطابق گزارا کریں موبائل پر دیکھ کر حسد میں۔ مبتلا ہونے سے بہتر ہے اس مہنگائی میں شوہر کا سہارا بنیں اگر آپکے خاندان میں جابز کی اجازت ہے تو جابز کرکے خود اپنی خواہشات پوری کریں یا گھر میں سلائی کڑاہی کرکے کھانے بناکر بھی کام کیے جاسکتے ہیں
اب دوسرا پوائنٹ مرد مارتا ہے خرچہ نہی دیتا عزت نہی دیتا تب بھی آپ طلاق نہ لیں آج ایک تھپڑ شوہر مارے عورتیں عدالت پہنچ جاتی ہیں جاہل یہ کیوں نہی سوچتی کہ وہی شوہر میری کتنی ضرورتیں پوری کرہا ہے اور اسی شوہر کو عدالتوں میں دھکے کھانے کے لیے چھوڑ دیتی ہیں جو آپکے خرچے اٹھانے کے لیے دھکے کھاتا ہے کتنے لوگوں کے آگے زلیل ہوتا ہے مگر نہی جی ہمیں اس نے ہاتھ کیوں اٹھایا ہے زیادہ مارنے والے مردوں کے لیے میں کہسکتی ہوں کہ چند دن علیحدگی کرلیں جہاں تک خرچہ نہی اٹھاتا تو سوچ سمجھ کر شادی کرنی تھی ماں باپ نے کرائی ہے تو ماں باپ کو کہیں اب خرچہ اٹھائیں یا خود سے جابز کریں
تیسرا پوائنٹ سسرال کے ظلم ستم اسپر اگر بات کروں تو میرا اپنا دل خون کے آنسو روتا ہے کہ اگر آپکے سسرال والے آپکے ساتھ اچھے ہیں تو لڑکی کا حق بنتا ہے وہ بھی عزت دے مگر سسرال کے بعد مرد بیوی کو یہ کہے کہ میری ماں کی خدمت کرو میرے باپ کی خدمت کرنا تم پر فرض ہے تو ایسے مردوں پر لعنت ہے ارے ہمارے نبی تو اپنے کام بھی خود کرتے بیویوں کو نہی کہتے یہاں مرد اپنے ساتھ ساتھ سسرال کے فرائض بھی ڈال دیتا ہے تو سن لیں یہ ہمارے اسلام میں نہی ہے اسلام کہتا ہے اپنے اپنے کام خود کرو جو مرد اپنی ماں اور بہنوں کی باتوں میں اکر بیویوں سے جھگڑتے ہیں انکے لیے ایک بات آپنے بیوی کے ساتھ پوری زندگی رہنا ہے ناکہ چند دن کچھ ساسیں بڑی معصوم شکل لیکر رو رو کر بیٹے کو کہتی ہیں کہ بیٹا تمہاری بیوی نے یہ کیا وہ کیا اور بیٹا اٹھ کر بیوی کو مارنے نکل پڑتا ہے کچھ تو اللہ کا خوف کریں ا س دنیا میں نہی رہنا مرنا بھی ہے قبر میں کیا جواب دینگے دو لوگوں کے درمیان جھگڑا کرواکے جہنم کا دروازے کھول رہیں ہیں یہ ساسیں
مرد کو اپنی بیوی اور ماں کو عزت دینی چاہیے ماں کہیے تو ماں کی سن کے دل سے نکال دیں اور ماں کو کہیے کہ میں ابھی جاکے پوچھتا ہوں اور بیوی کو پتہ بھی نہ لگنے دے کہ میری ماں نے شکایت کی اسی طرح بیوی کو بھی کہے کہ میں ماں سے جاکر پوچھتا ہوں اور ماں کو پتہ نہ لگدے دے کہ بیوی نے شکایت کی
تب جاکر گھر بسینگے یہ لوگ یہ نہی سوچتے ہم کسی کی بیٹی کے ساتھ کرینگے تو ہماری اپنی بیٹی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے ایک اور بات جو مرد بیویوں پر ظلم کرتے ہیں وہ یہ بات ذہن میں رکھیں ایک وقت اللہ عورت کو دیتا ہے تو حکومت کر ایک وقت اللہ مرد کو دیتا ہے اب تیری باری اگر مرد ظلم کرے گا اور اگر وہ بیمار ہو جائے یا معذور تو زہن میں رکھ لیں یہی ماں باپ بھی نہی پوچھتے پھر یہی بیوی نے ہی کرنا ہوتا ہے اسلیے اپنے شوہر کی عزت کریں اور شوہر اپنی بیوی کی
پتہ ہے آج کل لڑکیاں پرفیکٹ زندگی چاہتی ہیں کہ بس کوئی کمی نہ ہو ہر خواہش پوری ہو ہر چیز ہو تو ایسا نہی ہوتا
آخری بات کہ جوائنٹ فیملی سسٹم ہونا چاہیے میری زاتی رائے یہ ہے کہ ہونا چاہیے جیسے کہ میرے خاندان میں الحمدللہ سب ساتھ رہتے ہیں تو گھر بس رہیں ہیں چونکہ میرا تجربہ سسرال اور جوائنٹ کا کامیاب نہی رہا تو میں باقی لوگوں کو نہی کہسکتی اسلام یہ کہتا ہے کہ عورت کو الگ گھر دینا چاہیے تو مرد استطاعت رکھتا ہے تو ضرور
یہ مینے اپنی زندگی کے تجربے سے کہا ہے اگر اللہ نے اولاد نہی دی یا میاں بیوی سے کوئی بیمار ہوگیا تو صبر کریں
بہت سے لوگ یہ کہسکتے ہیں کہ آپ لوگ تو بس لکھنا جانتے ہیں آپکو کیا پتہ آپکے ساتھ گزری ہو تو آپکو پتہ لگے بہت سے رائٹر یا لکھتے ہیں یا موٹیویشنل بس کہتے ہیں تو میں یہ بتاتی چلوں میں ہر تکلیف ہر دکھ سے گزر چکی ہوں چاہے سسرال کے ظلم ہوں بے اولادی ہو مار پیٹ ہو یا مالی حالات ہوں اسلیے نہی چاہتی کسی اور کے ساتھ ظلم ہو مینے کونسا جادو کیا اپنا گھر بچانے کے لیے یا کیسے صبر کیا ان شاءللہ اپنی ویڈیوں میں آنے والے دنوں میں ضرور بتائونگی میں ایک بات اور شوہر کی زیادتیوں کی وجہ سے میں بھی عدالت گئی مگر دنیا کی نہی اللہ کی عدالت آج الحمدللہ سکون ہے۔ شوہر ہے اور مجھے میرے صبر سے اللہ مل گیا ہے خدارہ طلاق نہ لے نہ دیں اپنا گھر بچائیں
اچھی لگے میری تحریر تو دعائوں میں مجھے ضرور یاد
رکھیگا
از قلم
سائرہ ارشد بلوچ
everyone

31/07/2023

حسین سے محبت بہت ہے مگر حسینی بننے کو تیار نہیں
یزید سے نفرت بہت ہے مگر یزیدی بنتے جارہے ہیں سب

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیماسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورآج کل سوشل میڈیا پر اس اسکینڈل کا بہت چرچا ہے ہر بندہ اپنی رائے دے رہ...
31/07/2023

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
آج کل سوشل میڈیا پر اس اسکینڈل کا بہت چرچا ہے
ہر بندہ اپنی رائے دے رہا ہے ہر بندہ اسکو اچھال رہا ہے ہر بندہ افسردہ ہے
اسلامیہ یونیورسٹی اور اس طرح کی ہر یونیورسٹیاں اس لیے قائم کی گئی کہ لوگ تعلیم حاصل کرسکیں لڑکیاں انڈیپینڈنٹ ہوسکیں جابز کرسکیں تاکہ وہ باپ اور شوہر کا سہارا بن سکیں ۔۔۔۔۔
یہ ادارے اسلیے بھی بنائے جاتے ہیں تاکہ عوام میں شعور پیدا ہو عوام میں اعتماد پیدا ہو
آپ لوگوں نے دیکھا ہوگا کہ پہلے اکا دکا اداکار آج لاکھوں کی تعداد میں اداکار پہلے ایک یا دس ٹک ٹاکر آج لاکھوں کی تعداد میں وہ ہماری سرائیکی میں کہتے ہینا
(خربوزے کوں نیکھ کے خربوزہ رنگ پکڑ گھندے)
Same
ایسے ہی ایک کوئی کام کرے گا ویسے ہی سب شروع گویا ہر گھر سے اداکار نکل رہیں ہیں ہر گھر سے ٹک ٹاکر بن رہیں ہیں میں آسان لفظوں میں ایسی لڑکیوں کو طوائف کا نام دیتی ہوں
ادارہ جب بنا تو تعلیم کے لیے اب اسمیں آنے والے گند نے اسلامی ادارے کو خراب کہنا شروع کردیا جب لڑکیاں بے حیائ لباس پہن کر جینز ٹی شرٹ ۔مجھے تو نام بھی نہی آتے انکے لباس کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔خیر پینٹ شرٹ پہن کر کالج یونیورسٹی میں آئینگی تو کون شریف اور کب تک رہے گا ایک لڑکی پہن کر آئی اسکو دیکھ کر دس لڑکیاں اور ایک مرد کا دماغ خراب اسی طرح دس مردوں کے دماغ خراب اللہ کی قسم مینے شریف نیک انسان کو بھی بگڑتے ہوئے دیکھا ہے ان لڑکیوں کے لباس کی وجہ سے ہمارے پاکستان میں جب بھی کوئی اسکینڈل سامنے آئے ضرور کسی بڑے بندے کا نام لے لیا جاتا ہے فلاں سیاسی پارٹی کا بندہ شامل ہے مگر افسوس بیک گرائونڈ نہی دیکھتے
کہ اصل معاملہ کیا لڑکیاں خود اپنے پاس آنے کا موقع دیتی ہیں اب مجھے ایک بات بتائیں میں تین مدارس میں پڑھیں ہوں الگ الگ رول ہوتے ہیں سب مدارس کے مگر وہاں سیاسی بندہ کیوں نہی پہنچتا
وہاں کیوں نہی نکلتے اسکینڈل وہاں بھی خوبصورت لڑکیاں وہاں بھی تعلیم حاصل ہورہی ہے وہاں بھی لباس پہنے جاتے ہیں مگر بے حیائی نہی
وہاں بھی لڑکیاں اکیلے گھر آتی جاتی ہیں
ہر بات ہر انتظامیہ کو برا بھلا کیوں کہا جاتا ہے ان لڑکیوں کو کیوں نہی پکڑا جاتا
ان لڑکیوں کو کیوں نہی سمجھایا جاتا
آپ اسلامی لباس پہنے آپ حجاب لیں
کتنے واقعات پیش آئے کبھی دیکھا حجاب والی لڑکی کے ساتھ زیادتی ہوئی
آیا ہوگا واقعہ سامنے مگر لاکھوں میں ایک واقعہ
حجاب والی لڑکی کا
اور میں یہ بھی نہی کہسکتی سارا قصور لڑکیوں کا ہے انتظامیہ نیک ہے جب کسی بندے کو پتہ لگے کہ فلاں لڑکی میرے ہاتھ آسکتی ہے تو ہی مرد برے کام کا سوچتا ہے اور شیطان آگے اور کام کروادیتا ہے
اب اگر یہ سوچا جائے کہ چلو وہاں کے اساتذہ برے تھے لڑکیاں شریف زادیاں اگر آپکے ساتھ زیادتی ہوئی آپ خاموش رہیں اس طرح سب کے ساتھ ہوتا رہا یہ لڑکیاں دنیاوی تعلیم کے لیے بلیک میل ہوتی رہیں ایک لڑکی ایکشن لے سکتی تھی ایک لڑکی تعلیم چھوڑ سکتی تھی ایک لڑکی خود اپنا بیان دیکر خودکشی کرسکتی تھی کہ یونیورسٹی میں غلط کام ہورہیں ہے
مگر ایک واقعہ نہی دیکھا ہم نے
ایک لڑکی نے بھی ایکشن نہی لیا اگر ایک لڑکی ایکشن لیتی تو باقی لڑکیوں کو یہ عزاب نہ بھگتننے پڑتے
تو سمجھ یہ آیا کہ لڑکیاں خود یہ کام کرواتی رہیں اب میڈیا کے آگے آکر یہ رونے والا ڈرامہ نہ کریں
تعلیم آپکو شعور دیتی ہے
تعلیم آپکو اپنے حق کے لیے لڑنا سیکھاتی ہے
تعلیم آپکو اپنی عزت کی حفاظت کرنا سیکھاتی ہے
یہ کیسی تعلیم ہے جوآپ ڈر ڈر کے رہے اپنا جسم بیچ کر ۔۔۔۔۔۔
ہم ہر گز نہی کہتے کہ آپ تعلیم حاصل نہ کریں
آپ ضرور تعلیم حاصل کریں مگر اللہ اور رسول کے احکامات مان کر
لوگ آج کل یہ سوچ رہیں کہ کیا اب ماں باپ اپنی بیٹیوں کو نہی بھیجینگے
تعلیم حاصل کرنے
تو آپ پریشان نہ ہو یہ ماں باپ بڑے ڈیٹھ ہوتے ہیں یہ نور مقدم کے واقعات دیکھ کر بھی اپنی بیٹیوں کو بھیج دیتے ہیں یہ ہزاروں واقعات زیادتی کے دیکھ کر بھی بیٹیوں کو باہر آزاد کردیتے ہیں یہ اب بھی بھیجینگے
کیونکہ پہلے بیٹیاں باپ کی آنکھ کا اشارہ سمجھ کر بیٹھ جاتی تھی
خاموشی سے کہ جو باپ نے کہدیا وہ اٹل ہے
اب باپ ہاتھ بھی اٹھالے تب بھی یہ باپ سے نہی ڈرتی بہت کم حیا والی بیٹیاں ہوتی ہیں وہ وقت گیا جب ماں باپ ڈانٹا کرتے اور اولاد سہم جاتی اب اولاد ڈانٹتی ہے ماں باپ سہم جاتے ہیں
اس قصے کو چھوڑ دیں چند باتیں اپنے دل کی کرنا
میں فرض سمجھتی ہوں الحمدللہ میں زیادہ پڑھیں لکھیں نہی ہوں کم ازکم شکر ہے یونیورسٹی نہی جانا پڑا کیونکہ میرے لیے دین کی تعلیم شریعت کی تعلیم ضروری ہے جو میرے پاس ہے آپ بڑی بڑی ڈگریاں لے لیں مگر نماز نہ آتی ہو تو کیا فایدہ ایسے ڈگری کا قیامت والے دن اللہ یہ کہکر نہی بلائیگا کہ کہاں ہیں وہ لوگ جو پی ایچ ڈی والے یا بڑی بڑی ڈگریاں والے بلکہ اللہ ان لوگوں کو بلائیگا جو اللہ کے احکامات پر اللہ کے دین پر چلنے والے ہوں ۔
تعلیم کے لیے اپنی بیٹیوں کو ضرور بھیجیں مگر حجاب کی تربیت دے کر ۔
ایک واقعہ میں سنانا چاہتی ہوں کہ میری ایک دوست ماں باپ کی اکلوتی بیٹی بہت زہین سٹوڈنٹ اسکی خواہش تھی میں ڈاکٹر بنوں باپ کی تنخواہ بہت کم مگر اسکے باپ نے کہا کہ چلو میں تمہاری خواہش پوری کردیتا ہوں زمیںن بیچ کر تم انٹری ٹیسٹ دے دو پھر سوچتے ہیں وہ ملتان میں ایک اکیڈمی مشہور ایکڈمی
آج سے پانچ سال پہلے کی بات وہاں ہوسٹل کا انتظام بھی دو دن ہوئے اسے وہاں رہتے ہوئے اسنے دیکھا کہ لڑکیاں رات کو سونے سے پہلے میک اپ کرتی ہیں اسے پہلے سمجھ نہی آئی مگر چوتھے دن رات کو اچانک کسی کی آواز پر اسکی آنکھ کھلی تو کوئی لڑکا اسکی روم میٹ کو اٹھانے آیا جو میکپ کرتی اسے حیرت ہوئی کہ پتہ نہی کیوں اسنے خاموشی سے اس لڑکی کا پیچھا کیا تو پتہ لگا وہاں کی انتظامیہ رات کو لڑکیوں کو اپنے پاس بلاتے میری دوست نے کہا کہ میں بے ہوش ہونے والی تھی یہ سب دیکھ کر اگلے دن اپنا سامان اٹھایا گھر اگئی اور ابو کو بیماری کا بہانہ کردیا اور ڈاکٹر بننے کی خواہش کو خیر باد کہدیا کہ میری عزت سے بڑھ کر کچھ نہی یہ ہوتی ہیں پاک باز لڑکیاں
آج الحمدللہ وہ پروفیسر بن گئی ہے ہماری حکومت کو چاہیے انتظامیہ کو پکڑتے ہیں ان اداروں میں بے حیائی لباس پہننے والی لڑکیوں پر پابندی لگائیں
اور حجاب پہنائے تاکہ یہ اسکینڈل سامنے نہ آئے
اور لڑکی لڑکے کے لیے الگ ادارے بنائیں
تحریر بہت لمبی ہوگئ ہے یہ میری سوچ میری رائے آپکی کیا رائے ہیے مجھے ضرور بتائیگا مجھے لگا جو بات میں بول نہی سکتی وہ مینے لکھ دی ہے اللہ کا شکر ہے اللہ نے مجھے بولنے کے ساتھ لکھنے کا موقع دیا
پوسٹ اچھی لگے اور عقل ایچ وڑے تے مینوں اک شئیر اور لائک دے دیویاں
جزاک اللہ
از قلم
سائرہ ارشد بلوچ
Everyone

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیمجمعتہ المبارکمحرم میں کچھ غلط اور منگھڑت کام جو سنی لوگ کرہے ہیں محرم کیا ہے ۔۔۔۔۔یہ اللہ کا مہ...
28/07/2023

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
جمعتہ المبارک
محرم میں کچھ غلط اور منگھڑت کام جو سنی لوگ کرہے ہیں
محرم کیا ہے ۔۔۔۔۔
یہ اللہ کا مہینہ ہے
یہ پیغمبروں کا مہینہ ہے
حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ اس مہینے میں قبول ہوئی
حضرت یعقوب علیہ السلام کو بینائی لوٹائی گئی
حضرت یونس علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ سے نکالا گیا
حضرت موسیٰ کو فرعون سے نجات دلائی گئی
یہ صحابہ کا مہینہ ہے
یکم المحرم کو حضرت عمر فاروق کی شہادت کا دن ہے
حضرت حسین اور انکے ساتھیوں کو شہید کیا گیا
یہ فضیلت والا مہینہ ہے اسمیں روزہ فرض کے برابر ہے
جہاں تک بات ہے کیا روزہ نو اور دس یا دس اور گیارہ کو رکھنا چاہیے تو نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے دو روزے اسلیے رکھے کہ یہودیوں کی مشابہت نہ ہو جائے آج ہم ہر چیز میں یہودیوں کی مشابہت کر رہیے ہیں انہی کو دیکھ کر شادیاں انہی کو دیکھ کر سالگرہ منائی جاتی ہے
تو اسلیے روزہ دو کا حکم دیا گیا
مگر آج علماء اکرام کے نزدیک چونکہ مشابہت نہی رہی یہودیوں کے ساتھ تو صرف دس محرم کا رکھ سکتے ہیں ضروری نہیں کہ دو رکھیں اگر کوئی رکھنا چاہے تو رکھ سکتا ہے
ہمارے ایک سال کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں
جہاں تک بات کہ یہودیوں اور شیعوں کے نزدیک دس محرم منحوس ہے تو میرے نزدیک وہ خود منحوس ہیں اس دن کو روزہ رکھیں اپنے آس پاس لوگوں کو کھانا بھی کھلانا چاہیے آج کے وقت میں تو ضروری ہے کیونکہ لوگ غربت سے مر رہیں ہیں اسکا بہت ثواب ہے تاکہ یہودیوں کو پتہ لگے دس محرم منحوس نہیں بابرکت دن ہے
کسی نے بہت اچھی بات کہی ہے میں وہ کاپی پیسٹ کردیتی ہوں کیونکہ کسی بھی موٹیویشنل کی بات پر میں اپنا لیبل نہی لگانا چاہتی نام آتا اسکا تو میں ضرور لکھتی موٹیویشنل کا
گانے نہ سنو محرم آگیا ہے
موویز نہ دیکھو تمہیں نہیں معلوم محرم آگیا ہے
کیا ہم سیزنل مسلمان بنتے جارہے ہیں کہ رمضان آگیا تو عبادت کرو حج آگیا تو گناہ نہ کرو محرم آگیا تو گانے نہ سنو مطلب اب ہم مہینے کے حساب سے مسلمان بنتے جارہے ہیں تو پلیز یہ مہینے اللہ کے دیے ہوئے ہیں سب میں ایک ساتھ عبادت کریں ہر مہینے میں اپنے آپکو گناہوں سے بچائیں
رہی بات تو گانا بجانا اور فلمیں ڈرامیں تو یہ مسلمان کو ویسے بھی زیب نہی دیتے یہ کبیرہ گناہ ہے
اگر اللہ نے آپکو فرصت دی ہے تو اپنے آس پاس غریب لوگوں کا احساس کریں کتنی حیرت کی بات ہے ہم اللہ کے نام پر تب خیرات کرتے ہیں جب کوئی مر جائے یا کوئی بیمار ہو یا کسی کا صدقہ نکالنا ہو کبھی بغیر وجہ کے بھی اللہ کے نام پر کھلا دیا کریں
آخر میں ایک بات یہ جو سبیل لگاتے ہیں ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے آخر وقت میں حضرت حسین پیاسے رہے اور آپ لوگوں نے جگہ جگہ سبیلیں لگا لی ہیں اتنا غم ہے آپکو تو غریبوں کے گھر میں کھانا بھجوادے تاکہ لوگ آپکو دعائیں دے سکیں کربلا کا غم نہ صحیح اسلام کے خلاف کام تو نہ کریں
اگر میری تحریر اچھی لگی تو لائک پر کلک کریں اور میرے واٹسیپ گروپ کو ضرور جوائن کریں اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکو ہدایت کی ضرورت ہے
https://chat.whatsapp.com/H2o40s7OGvJ4DbC09AUCxr
ہوسکے تو میری پوسٹ کو شئیر کردیں تاکہ کسی اور کو بھی فائدہ ہو
جزاکِ اللہ
از قلم
سائرہ ارشد بلوچ

WhatsApp Group Invite

27/07/2023

اسلام و علیکم
بجلی بجلی بجلی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہر جگہ آپکو بجلی کی نیوز مل رہی ہیں اتنے کا بل آیا ہے اتنے اتنے گھنٹے بجلی نہی ہوتی
کیا ہم بس یہ سوچ کر بیٹھے رہیں حکومت یہ کرے گی حکومت وہ کریگی دنیا ترقی کرتی جارہی ہے اور ہم بجلی کا رونا رورہے ہیں کم ازکم امیروں کو تو بجلی کا رونا نہی رونا چاہیے جب سے سولر پلیٹیں آئی ہیں وہ کس کام کی ہیں اپنے اپنے گھروں میں گھروں کی چھت پر سولر پلیٹیں لگائیں بیٹری اس پر چارج کریں جو پیسہ ہم فضول چیزوں پر لگاتے ہیں عورتیں اپنے بیوٹی سیلون ایک مہینہ نہ جائیں مرد ایک مہینہ ہوٹلوں کا کھانا نہ کھائیں یا چند مہینے پیسے جمع کرکے آپ سولر پلیٹیں لگائیں کم ازکم کچھ گزارا تو ہوگا ہمارے چھوٹے سے علاقوں میں دکان داروں نے اپنے گھروں میں مکمل سولر پلیٹیں لگائیں ہوئیں ہیں سولر سے بجلی حاصل کرہیں ہے انکے اے سی ۔فریج تک سولر پر چل رہیےہیں خدارا حکومت کو اسکے حال پر چھوڑ دیں جو پی ٹی آئی کی جماعت ختم کرسکتی ہے جو الیکشن اپنی مرضی سے کرا سکتی ہے وہ عوام کے بارے میں کیسے سوچے گی اپنی عقل کا گھوڑا دوڑائیں اور دنیا کی ترقی کا فائدہ اٹھائیں
اگر عقل میں میری بات آجائے تو نیچے انگوٹھے کے بٹن پر اپنا نشان ڈال دینا
از قلم
سائرہ ارشد

22/07/2023

اللہ نے سوگ کے تین دن کیوں رکھے ہیں؟؟؟؟؟
محرم الحرام میں کن پیغمبروں کی آزمائیشیں ختم ہوئی ہیں؟؟

20/07/2023

کیا اسلامی سال منانا چاہیے؟؟؟؟؟
محرم کو منحوس کہنے والے لوگ کون ہیں؟؟؟؟؟
یکم امحرم کو حضرت عمر فاروق کی شہادت کا دن ہے

20/07/2023
18/07/2023

ماں باپ کو بیٹیوں کے نکاح کے وقت ایسا کام کرنا چاہیے تاکہ وہ طلاق کے غم سے بچ سکیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جو مرد بیویوں کو مجبور کرتے ہیں کہ ماں باپ سے پیسہ لیکر دو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Part3

15/07/2023

ہمارے معاشرے میں نکاح کو مشکل کیوں بنایا جارہا ہے؟؟؟🤔🤔🤔🤔🤔🤔🤔🤔🤔🤔🤔🤔🤔🤔🤔🤔شادی کے وقت ایک غریب انسان گھر بھی بنائے شادی کا خرچ بھی کرے اور جہیز بھی اسکے زمعے کیوں ہیں ؟؟؟؟😥😥😥😥😥😥😥😥😥😥
Part2

13/07/2023

آج کل لڑکیوں کے رشتے میں رکاوٹ کی اصل وجہ کیا ہے ؟؟؟؟؟
Part1

10/07/2023

حجاج کرام کی واپسی پر من گھڑت کام کیوں ہورہے ہیں ؟؟؟؟؟
میری زندگی کا تلخ واقعہ حج کے متعلق😥😥😥😥

09/07/2023

اپنے بچوں کو قادیانی ہونے سے بچائیں 😥😥😥😥
ہوسکے تو ویڈیوں شئیر کردیا کریں

07/07/2023

آج جمعتہ المبارک 18زالحج کو حضرت عثمان غنی کی یوم شہادت ہے
حضرت عثمان غنی کی شہادت کیوں ہوئی اور کیسے ہوئی؟؟؟؟؟۔ ،

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔                    آج جمعتہ امبارک کا دن ہے اور آج 18زالحج کو  یوم شہادت حضرت عثمان غنی  ۔۔۔۔۔۔...
07/07/2023

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔
آج جمعتہ امبارک کا دن ہے اور آج 18زالحج کو یوم شہادت حضرت عثمان غنی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ پہلے امیر ترین خلیفہ وہ پہلے زانورین خلیفہ وہ پہلے نرم گو حیا کا پیکر ۔۔۔۔۔۔۔ویسے تو سوگ اسلام میں صرف تین دن ہے مگر مجھے لگتا ہے ہمیں یہ دن یاد رکھنے چاہیے کیوں ہم لوگوں نے اداکاراوں ۔سیاست دانوں اور ٹکٹاکر کو اپنا آئیڈل بنالیا ہے اصل آئیڈل تو ہمارے صحابہ ہیں ہمارے پیغمبر ہیں ہمارے آخری نبی حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم جنہوںنے ہمارے لیے قربانیاں دیں ہمیں انکو بھی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے انہیں بھی یاد رکھنا چاہیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قران کے لیے قرآن کے اوپر سر کٹانے والوں کے لیے ہمیں قرآن شریف ضرور پڑھنا چاہیے
آج جمعتہ المبارک کے دن غلط قسم کی پوسٹ پڑھنے کے بجائے درود شریف کی کثرت کریں۔ جزاک اللہ خیرا

05/07/2023

Hamary zindagi ma sakoon q nai h????

04/07/2023

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی میں ہم بھی قصوروار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03/07/2023

لڑکیاں مجبوری کا بہانہ بناکر کئی کئی لڑکوں کو بے وقوف بنارہی ہیں ۔۔۔۔۔😡😡😡😡😡مہنگائی کا لیبل لگاکے سوشل میڈیا پر بھیگ کیوں مانگی جارہی ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ 🤔🤔🤔🤔 قرآن پاک کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔۔۔۔۔۔😥😥😥😥😥

26/06/2023

عید کی آمد آمد ہے اور بیوٹی سیلون میں عورتوں کے ناجائز کام ۔۔۔۔۔!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!! ہسپتالوں میں ہزاروں بچے بیمار ہیں۔ غربت کے نقصانات ہے تو فائدے بھی بہت ہیں ۔۔

25/06/2023

ہمارے معاشرے میں بیٹیوں کو بوجھ کیوں سمجھا جارہا ہے؟؟؟؟۔ مولانا عبد الحنان کی بیٹی کا واقعہ!!!!!!!!!!!!!!! لڑکیوں کو خودکشی پر مجبور کیا جارہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ Molana Abdul Hannan Siddiqui Official

23/06/2023

میاں بیوی کے جھگڑے کی اصل وجہ کیا ہے ؟؟؟؟۔ کیا بے اولادی میں عورت ہی قصور وار ہے !!!!! عدالتوں سے بہتر گھر میں فیصلے کرنے چاہیے؟؟؟ #آج

21/06/2023

ہندوؤں اور انگریزوں کا کلچر فولو کیا جارہا ہے۔ 😱😱😱 آج کل کے بچے ماں باپ کو کچھ نہی سمجھتے happy birthday .father day manaya jarha h????😭😭😭😭. M***i Tariq Masood

Address

Muzaffargarh

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SairaArshad Baloch posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to SairaArshad Baloch:

Videos

Share

Category