SDN TV

SDN TV تازہ ترین صورتحال خبریں ، تجزیے ، تبصرے ، گوجری و پہاڑی شاعری اور برائے راست تقریبات کھل اور بہت کچھ

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ممبران اسمبلی کی تعداد میں اضافے کیلئے آزادکشمیر میں مزید اسمبلی کے حلقے بنانے کا چیف ال...
21/12/2024

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ممبران اسمبلی کی تعداد میں اضافے کیلئے آزادکشمیر میں مزید اسمبلی کے حلقے بنانے کا چیف الیکشن کمشنر کی طرف سےمطالبہ سامنے لایا گیا ہے

21/12/2024
21/12/2024

آئی ایس پی آر

سانحہ 9مئی میں ملوث مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں

9مئی 2023 کو قوم نے سیاسی طور پر بڑھکائے گئے اشتعال انگیز تشدد اورجلاؤ گھیراؤ کے افسوسناک واقعات دیکھے

9 مئی کے پرتشدد واقعات پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ باب کی حیثیت رکھتے ہیں

نفرت اور جھوٹ پر مبنی ایک پہلے سے چلائے گئے سیاسی بیانیے کی بنیاد پر مسلح افواج کی تنصیبات بشمول شہداء کی یادگاروں پرمنظم حملے کئے گئے اور اُن کی بے حرمتی کی گئی

یہ پر تشدد واقعات پوری قوم کے لئے ایک شدید صدمہ ہیں

9مئی کے واقعات واضح طور پر زور دیتے ہیں کہ کسی کو بھی سیاسی دہشتگردی کے ذریعے اپنی مرضی دوسروں پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی

اس یوم سیاہ کے بعد تمام شواہد اور واقعات کی باریک بینی سے تفتیش کی گئی

ملوث ملزمان کے خلاف ناقابلِ تردید شواہد اکٹھے کئے گئے

کچھ مقدمات قانون کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے لئے بھجوائے گئے جہاں مناسب قانونی کارروائی کے بعد ان مقدمات کا ٹرائل ہوا

13 دسمبر 2024 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے سات رکنی آئینی بنچ نے زیر التواء مقدمات کے فیصلے سنانے کا حکم صادر کیا ،وہ مقدمات جو سپریم کورٹ کے سابقہ حکم کی وجہ سے التواء کا شکار تھے

فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے پہلے مرحلے میں 25 ملزمان کو سزائیں سنا دی ہیں

یہ سزائیں تمام شواہد کی جانچ پڑتال اور مناسب قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد سنائی گئی ہیں

سزا پانے والے ملزمان کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے تمام قانونی حقوق فراہم کئے گئے

آہ مدرس محمد حنیف۔۔۔ آپ کو تادیر یاد رکھاجائے گااز قلم: غلام اللہ حنیف چوہدریوالد  مدرس چوہدری محمد حنیف 1967میں ضلع جہل...
21/12/2024

آہ مدرس محمد حنیف۔۔۔ آپ کو تادیر یاد رکھاجائے گا
از قلم: غلام اللہ حنیف چوہدری
والد مدرس چوہدری محمد حنیف
1967میں ضلع جہلم ویلی آزاد کشمیر کی تحصیل چکارکے ایک مشہور گاؤں سلمیہ کے ا یک معروف سماجی اور مذہبی خاندان میں پیدا ہوئے ۔آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی گاؤں کے بوائز ہائی سکول سے حاصل کی۔بعد ازاں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ایم اے ایم ایڈ کی ڈگری حاصل کی۔1986 میں محکمہ تعلیم کے ساتھ بطور معلم منسلک ہو گئے۔آزاد کشمیر کے دور درازٍٍسکولوں میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دیے۔انہوں نے اپنی سروس کے 14 سال آبائی سکول سلمیہ میں ہی گزارے۔ایم اے ایم ایڈ کرنے کے کافی عرصہ بعد سرگودھا یونیورسٹی میں ایم اے سیاسیات میں داخلہ لیا۔
والد محترم مدرس محمد حنیف ایک ہنس مکھ،نڈر،بہادر اور بے باک شخصیت کے مالک تھے۔آپ دور دراز علاقو ں کے سکولوں کا انتہائی کٹھن اور دشوار گزار طویل راستہ پیدل طے کرتے اور تشنگان علم کو زیو ر تعلیم سے آراستہ کرتے تھے۔آپ کے شاگرد ہزاروں کی تعداد میں موجودہیں۔ آپ نے اپنے فرائض منصبی ہمیشہ بطریق احسن سرانجام دیے۔آپ طلبہ کے درمیان ہمیشہ مساوات قائم رکھتے تھے۔راقم چونکہ ان کا شاگرد رہا ہے تو بیٹا ہونے کی وجہ سے کبھی بھی کلاس میں طرفداری نہیں کی بلکہ ہمیشہ مساوات کو ترجیح دی۔اگر آپ کی مہمان نوازی کی بات کی جائے تو آپ گھر کے پاس سے گزرنے والے ہر شخص کی خاطر تواضع کرتے تھے۔
آپ ایک اچھے استاد،اچھے زمیندار اور ایک اچھے منتظم تھے۔آپ کو اپنی مٹی سے اس قدر پیار تھا کہ کوئی دن ایسا نہیں ہوتا تھا کہ جب آ ُپ نماز فجر ادا کرنے کے بعد اپنی زمین کا چکر نہ لگاتے ہوں۔آپ کھیتی باڑی اور زمینداری کا سارا کام خود کرتے تھے اور دوسروں کو بھی زراعت اور کھیتی باڑی کی ترغیب دیتے۔ آپ نے اپنی آبائی زمین میں ہر قسم کے پھلوں کے پودے اور سبزیاں کاشت کر رکھی تھیں۔اگر لوگوں کے ساتھ تعاون کی بات کی جائے تو وہ بھی بے مثال تھی، غرباء، مساکین اور مدا رس کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ ہمیشہ تعاون کرتے۔ جہاں کہیں بھی کسی جنازے کا معلوم ہوتا تو بہر صورت پہنچتے تھے۔
آپ نے ہمیشہ حق گوئی اورسچ کا ساتھ دیا،ہمیشہ دیدہ دلیری اور بے باکی سے گفتگو کیا کرتے تھے۔
اگر دین سے محبت کی بات کی جائے تو وہ بھی بے مثال تھی،آپ کو کبھی دانستہ طورپر نماز قضا کرتے نہیں دیکھا،آپ شدید سردی کے باوجود بھی اذان فجر سلمیہ کی جامع مسجد میں خود پڑھتے تھے ان کی اذان کے کلمات جب قرب و جوار میں گونجتے تھے تو سننے والوں کے قلوب و اذہان مزین ہو جاتے تھے۔آپ علمائے کرام سے بے حد محبت کرتے تھے۔سلمیہ میں عظیم دینی درسگاہ مدرسہ عبداللہ بن حذافہ سہمی کی تعمیر کی انہیں بے حد خوشی تھی،آپ ہر دوسرے روز تعمیراتی کام کا معائنہ کرنے جاتے تھے۔والد محترم نے ہمیشہ اپنی اولاد کو عمدہ اخلاق،اچھائی اوراور دین پر چلنے کی تاکید کی۔
اپنی زندگی کے آخری ایام میں ہمیشہ اپنے چہرے پر مسکراہٹ سجائے رکھتے تھے اور ہر شخص سے بڑی محبت سے گفتگو کرتے تھے۔آپ کا راقم سے بیٹے والا رشتہ تو تھا ہی مگر والد محترم انتہائی دوستانہ تھے۔آپ نے اپنی زندگی کے آخری روز اذان فجر اور نماز فجر ادا کی اس کے بعد اپنے آبائی سکول گورنمنٹ بوائز سکول سلمیہ میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے کے بعد دن بھر ایک عزیز ہ کے جنازے پر موجود رہے۔ دن بھر لوگوں سے بڑی ملنساری سے پیش آئے۔18نومبر کی شام جب نماز جنازہ سے واپس آئے تو نماز مغرب کی ادائیگی کے لئے مسجد تشریف لے گئے۔ دوران نماز ہی طبیعت ناساز ہو گئی، سر میں درد محسوس ہوا وہاں سے گھر لایا گیا اور فورا ہی مظفرآباد سی ایم ایچ روانہ ہوئے مگر جانبر نہ ہو سکے اور راستہ میں ہی خالق حقیقی سے جا ملے۔کسی کو کیا معلوم تھا کہ دن بھر کا ہنستا مسکراتا شخص شام ہوتے ہی سب کو چھوڑ کر ابدی نیند سو جائے گا۔
والد محترم نے محکمہ تعلیم میں بطور معلم 38سال اپنے فرائض منصبی سرانجام دیے اور قبل از ریٹائرمنٹ ہی اس فانی دنیا سے رحلت فرما گئے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
والد محترم کی نماز جنازہ آبائی گا ؤں سلمیہ میں سابق چیف جسٹس آزاد کشمیر چوہدری محمد ابراہیم ضیاء صاحب کی اقتدا ء میں ادا کی گئی۔اس موقع پر والد محترم کی تعلیمی، سماجی، سیاسی اور دینی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔نماز جنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔جن میں سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر چوہدری محمد ابراہیم ضیا ء،سابق امیدوار اسمبلی و نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹِ،فرزند سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد عثمان حیدر،امیدوار اسمبلی صاحبزادہ کامران دانش ایڈووکیٹ،سابق اے ای او جہلم ویلی راجہ وقار احمد خان،مولانا مقصود احمد،مولانا طاہر محمدی،مولانا محمد خلیل،سابق صدر ٹیچرآرگنائزیشن چوہدری نیاز احمد،صدر معلم گورنمنٹ بوائز سکول سلمیہ شفقت کھوکھر،صدر معلم بوائز ہائر سکینڈری سکوال اندراسیری محمد اعظم،صدر معلم گورنمنٹ بوائز پائلٹ سکول چکار خواجہ سلیم محمود،مدرس عبدالمتین نقوی گوجر بانڈی،چوہدری ظفر اقبال ایڈووکیٹ،چوہدری آفتاب اقبال ایڈووکیٹ،چوہدری جہانگیر ایڈووکیٹ سمیت اساتذہ کرام اوروالدمحترم کے شاگردوں اور سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
بعد ازاں والد محترم کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
اللہ پاک والد محترم کی کامل مغفرت فرمائے،مجھ سمیت تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کے نقش قدم پر چلنے کو توفیق عطا فرمائے۔آمین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ختم شد۔۔۔۔۔۔۔۔

21/12/2024
محکمہ صحت/ تقرروتبادلے ڈاکٹر سارہ صفدر کو سی ای او ہیلتھ سرگودھا تعینات کردیا گیاڈاکٹر غلام مصطفٰی کو سی ای او ہیلتھ قصو...
21/12/2024

محکمہ صحت/ تقرروتبادلے

ڈاکٹر سارہ صفدر کو سی ای او ہیلتھ سرگودھا تعینات کردیا گیا

ڈاکٹر غلام مصطفٰی کو سی ای او ہیلتھ قصور تعینات کردیا گیا

ڈاکٹر محمد فیاض میکن کو سی ای او ہیلتھ راجن پور تعینات کردیا گیا

ڈاکٹر محمد شہباز کو سی ای او ہیلتھ نارووال تعینات کردیا گیا

سی ای او ہیلتھ نارووال ڈاکٹر نوید حیدر کو محکمہ صحت رپورٹ کرنے کی ہدایت
ڈاکٹر سعید اختر کو سی ای او ہیلتھ چکوال تعینات کردیا گیا

راولاکوٹ والوں نے نئی تحریک شروع کر دی سستے آٹے اور سستی بجلی کے بعد سستی شادی، آسان شادی تحریک,آسان شادی تحریک کی ورکنگ...
21/12/2024

راولاکوٹ والوں نے نئی تحریک شروع کر دی
سستے آٹے اور سستی بجلی کے بعد سستی شادی، آسان شادی تحریک,
آسان شادی تحریک کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس القرآن کمپلیکس راولاکوٹ میں ہوا
آسان شادی تحریک کے قواعد و ضوابط، ممبر شب فارم اور رشتہ فارم کو مشاورت سے فائنل کر دیا گیا۔
آسان شادی تحریک کے قواعد و ضوابط درج ذیل ہیں۔

1) حدیث نبوی ﷺ کے مطابق شادی کو کم سے کم خرچ میں کیا جائے گا۔
2) شادی بمطابق شریعت ہو گی جس میں دو فرائض ایک واجب اور تین سنتوں کا خیال رکھا جائے گا۔
3) مہندی، بارات، ڈولی، جہیز، لڑکی کے گھر کھانا، میوزک، مخلوط محافل، زیور/کپڑوں کی نمائش، بیوٹی پالر سے تیاری، لہنگا اور فائرنگ کا مکمل بائیکاٹ جبکہ مہر کو دولہے کی حثیت کے مطابق طے کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔
4) دو خاندان جو آپس میں رشتہ کرنا چاہتے ہوں ان کی کوئی ڈیمانڈ ایک دوسرے سے نہیں ہو گی۔ یعنی زیور، کپڑا ہا جہیز وغیرہ کی۔
5)زیور کی زیادہ سے زیادہ limit دو تولے سونا اور کپڑوں اور جوتوں کی زیادہ سے زیادہ limit پانچ جوڑے ہو گی۔
6) نکاح مسجد میں کیا جائے اور لڑکی کے گھر کھانے کا کوئی اہتمام نہیں ہو گا۔
tv

گناہ کبیرہ
21/12/2024

گناہ کبیرہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت بورڈ آف انویسٹمنٹ کا اجلاس”بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ساتھ بی ٹو بی معاہدوں کی ...
21/12/2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت بورڈ آف انویسٹمنٹ کا اجلاس

”بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ساتھ بی ٹو بی معاہدوں کی تکمیل اور دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مؤثر اور جامع روڈ میپ تشکیل دیا جائے۔“
~ وزیراعظم محمد شہباز شریف

پاکستان نے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق امریکی پابندیوں کو متعصبانہ قرار دیدیاپاکستان نے امریکا کی جانب سے بیلسٹک میزا...
21/12/2024

پاکستان نے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق امریکی پابندیوں کو متعصبانہ قرار دیدیا

پاکستان نے امریکا کی جانب سے بیلسٹک میزائل پروگرام میں مدد دینے کے الزام میں چار اداروں پر پابندی کے اقدام کو متعصبانہ قرار دے دیا۔
امریکا کی جانب سے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں مبینہ تعاون کرنے پر 4 کمپنیوں پر پابندی کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا امریکی فیصلہ متعصبانہ ہے، پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیتوں کا مقصد جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔
اپنے ردعمل میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا متعصبانہ امریکی فیصلہ امتیازی طرز عمل، علاقائی اور عالمی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پابندیوں کا تازہ امریکی اقدام امن اور سلامتی کے مقصد سے انحراف کرتا ہے، پابندیوں کا مقصد فوجی عدم توازن کو بڑھانا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی پالیسیاں خطے اور اس سے باہر کے اسٹریٹجک استحکام کیلئے خطرناک مضمرات رکھتی ہیں، پاکستان کا اسٹریٹجک پروگرام ایک مقدس امانت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اسٹریٹجک پروگرام 24 کروڑ لوگوں نے اس کی قیادت کو عطا کیا۔

حکومت آزادکشمیر نے کرسمس کے موقع پر آزاد کشمیر کے جملہ محکمہ جات میں تعینات مسیحی برادری کے ملازمین کے حق میں ماہ دسمبر ...
21/12/2024

حکومت آزادکشمیر نے کرسمس کے موقع پر آزاد کشمیر کے جملہ محکمہ جات میں تعینات مسیحی برادری کے ملازمین کے حق میں ماہ دسمبر 2024 کی ایڈوانس تنخواہ اور پنش مورخہ 25 دسمبر 2024 سے03 دن قبل ادا کیے جانے کا حکم جاری کر دیا

آزاد کشمیر کے سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں 23 دسمبر تا یکم جنوری 10 ایام کی تعطیلات کا اعلان نوٹیفکیشن جاری
21/12/2024

آزاد کشمیر کے سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں 23 دسمبر تا یکم جنوری 10 ایام کی تعطیلات کا اعلان نوٹیفکیشن جاری

20/12/2024

خطیب علامہ قاری روہیل احمد عباسی قادری ضیائی خطیب مسجد شریف دربار حضرت سخی سائیں سہلی سرکار مظفرآباد جمعہ المبارک 20دسمبر 2024

بڑی خوشخبری سندھ کے بعد پنجاب کی عوام کیلئے الیکٹرک بسوں کی پہلی کھیپ تیار
20/12/2024

بڑی خوشخبری
سندھ کے بعد پنجاب کی عوام کیلئے الیکٹرک بسوں کی پہلی کھیپ تیار

تنویر الیاس پپلز پارٹی میں توشامل ہو رہے ہیں؟سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان  کی پاکستان پپلز پارٹی آزاد...
20/12/2024

تنویر الیاس پپلز پارٹی میں توشامل ہو رہے ہیں؟
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی پاکستان پپلز پارٹی آزاد کشمیر کے معاملات کے انچارج چودھری ریاض سے اہم ترین ملاقات باہمی دلچسپی امور اور آزاد کشمیر میں حالیہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا


Address

Muzaffarabad 123
Muzaffarabad
13100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SDN TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share