Kashmir Studio Network

Kashmir Studio Network Kashmir Beauty | Kashmir Culture | Kashmir news | kashmir Fun | Kashmiri Drama |

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری انوارالحق نے مظفرآباد شہر کا اچانک دورہ کیا ۔ کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعودا...
15/01/2025

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری انوارالحق نے مظفرآباد شہر کا اچانک دورہ کیا ۔

کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعودالرحمان نے وزیراعظم کوبریفنگ دی ۔

گوجرہ بائی پاس کے دورہ کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر نے ہدایت کی کہ عوام کے بیٹھنے خصوصی جگہیں بنائی جائیں اور تزئین و آرائش کی جائے ، گوجرہ نالہ کی صفائی کی جائے ، دارلحکومت کی خوبصورتی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے فاطمہ جناح پوسٹ گریجویٹ کالج، ساتھرہ اور دیگر علاقوں کا بھی دورہ کیا ۔

وزیراعظم آزادکشمیرنے ہدایت کی کہ گوجرہ نالہ میں صفائی ستھرائی یقینی بنائی جائے ۔ ٹاہلی منڈی کے دورہ کے دوران ہدایت کی کہ پلیٹ سے ملحقہ واک وے کے ساتھ حفاظتی دیوار نصب کی جائے ۔ ٹاہلی منڈی سے لیکر صدرتھانے تک دریا کے کنارے لوگوں کے بیٹھنے کیلئے ’واک ویوسپاٹس ــ‘‘بنائے جائیں ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہر سے منتخب کونسلرز کے ساتھ مل کر صفائی ستھرائی کو یقنی بنانے کے لیے ایک میکنزم بنایا جائےاور تمام وارڈز میں کوڑے دان نصب کیے جائیں ۔ انہوں نے ریڈیو اسٹیشن کالونی کا دورہ کیا اور پارکنگ ایریا کو بہتر بنانے کیلئے ہدایت جاری کی ۔

کوہالہ : مسلم کانفرنسی ذمہ داران محمد علی جناح کی تصویر کو سلامی پیش کرتے ہوئے👇👇👇👇⬇️⬇️⬇️
15/01/2025

کوہالہ : مسلم کانفرنسی ذمہ داران محمد علی جناح کی تصویر کو سلامی پیش کرتے ہوئے👇👇👇👇⬇️⬇️⬇️

ہٹیاں بالا //نوجوان ثناء خواں مصطفی سید صدام کاظمی  اپنی حاضری پیش کر رہے ہیں انجمن غلامان سیدہ زہراء سلام اللہ علیہا و ...
15/01/2025

ہٹیاں بالا //
نوجوان ثناء خواں مصطفی سید صدام کاظمی اپنی حاضری پیش کر رہے ہیں
انجمن غلامان سیدہ زہراء سلام اللہ علیہا و مرکزی سیرت کمیٹی ضلع جہلم ویلی کے زیر انتظام محفل جشن مولود کعبہ مرکزی جامع مسجد ہٹیاں بالا

ہٹیاں بالانوجوان عالم دین عاقب الیاس عباسی خصوصی خطاب کرتے ہوئے  انجمن غلامان سیدہ زہراء سلام اللہ علیہا و مرکزی سیرت کم...
15/01/2025

ہٹیاں بالا
نوجوان عالم دین عاقب الیاس عباسی خصوصی خطاب کرتے ہوئے
انجمن غلامان سیدہ زہراء سلام اللہ علیہا و مرکزی سیرت کمیٹی ضلع جہلم ویلی کے زیر انتظام محفل جشن مولود کعبہؓ کی مرکزی جامع مسجد ہٹیاں بالا کے ہال میں جاری

ہٹیاں بالانوجوان ثناء خوان مصطفی عامر عباسی اپنی حاضری پیش کرتے ہوئے  انجمن غلامان سیدہ زہراء سلام اللہ علیہا و مرکزی سی...
15/01/2025

ہٹیاں بالا
نوجوان ثناء خوان مصطفی عامر عباسی اپنی حاضری پیش کرتے ہوئے
انجمن غلامان سیدہ زہراء سلام اللہ علیہا و مرکزی سیرت کمیٹی ضلع جہلم ویلی کے زیر انتظام محفل جشن مولود کعبہ مرکزی جامع مسجد ہٹیاں بالا

ہٹیاں بالاعظیم ثنا خواں مصطفی صاحبزادہ ابرار دانش اپنی حاضری پیش کرتے ہوئے  انجمن غلامان سیدہ زہراء سلام اللہ علیہا و مر...
15/01/2025

ہٹیاں بالا
عظیم ثنا خواں مصطفی
صاحبزادہ ابرار دانش اپنی حاضری پیش کرتے ہوئے
انجمن غلامان سیدہ زہراء سلام اللہ علیہا و مرکزی سیرت کمیٹی ضلع جہلم ویلی کے زیر انتظام محفل جشن مولود کعبہ مرکزی جامع مسجد ہٹیاں بالا

ہٹیاں بالانقیب محفل میں کامران احمد عباسی نقابت کے فرائض سَر انجام دیتے ہوئے  انجمن غلامان سیدہ زہراء سلام اللہ علیہا و ...
15/01/2025

ہٹیاں بالا
نقیب محفل میں کامران احمد عباسی نقابت کے فرائض سَر انجام دیتے ہوئے
انجمن غلامان سیدہ زہراء سلام اللہ علیہا و مرکزی سیرت کمیٹی ضلع جہلم ویلی کے زیر انتظام محفل جشن مولود کعبہ مرکزی جامع مسجد ہٹیاں بالا

عہد عرفان سلیم کا کلاہمکس ! آذادکشمیر پولیس کے لیجنڈ ۔قسمت کے دھنی پیشہ ورانہ اور انسانی خوبیوں سے معتصف ۔آذادکشمیر پولی...
15/01/2025

عہد عرفان سلیم کا کلاہمکس !

آذادکشمیر پولیس کے لیجنڈ ۔قسمت کے دھنی پیشہ ورانہ اور انسانی خوبیوں سے معتصف ۔آذادکشمیر پولیس کا درخشاں ستارہ ۔نڈر ۔بے باک ۔مشاق ۔ اعزات کا خزینہ ۔رزم حق و باطل میں فولاد ۔معاصر کی رقابتوں سے بے نیاز ۔راز زندگی کا عرفان ۔حیات تلخی میں بھی پیکر مسکان راجہ عرفان سلیم خان اپنی بھرپور پیشہ ورانہ اننگز کھیل کر سرزمین مظفرآباد سے روایتی شان و شوکت کے ساتھ الوداع ہوے ۔

عرفان سلیم SSP نے اپنی 35 سالہ پولیس سروس کا اختتام مظفرآباد سے کیا ۔مختصر کچھ دنوں کی تعیناتی کے دوران مظفرآباد میں بھی عرفان سلیم نے بے پناہ محبتیں اور عقیدتیں سمیٹی ۔
90 کی دھائ میں عرفان سلیم SHO کہوڑی تعینات ہوے ۔پرانی یادوں کے احیاء کے لیے فیصل شفیق DSP ھیڈ کوارٹر نے مورخہ 11.01.2025اپنے آبائ گھر کہوڑی عرفان سلیم کے اعزاز میں الواعی ظہرانے کا اہتمام کیا ۔جس میں ایڈیشنل SP عطا الرحمن ۔سابق منسٹر میڈم نورین عارف ۔سابق ایڈیشنل چیف سکرٹری ڈاکٹر راجہ عارف خان ۔سلطان آف کہوڑی کے فرزند راجہ امتیاز خان و دیگر برادری کے افراد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر عرفان سلیم کی محکمہ پولیس میں شاندار خدمات کو سراہتے ہوے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔ عرفان سلیم نے تھانہ کہوڑی کی یادوں کا اعادہ کرتے ہوے میزبانوں کی روایات اور اپنے اعزاز میں دیے گے ظہرانے پر شکریہ ادا کیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس نے عرفان سلیم SSP کی الوداعی میں مورخہ 13.01.2025. کو ایک شاندار عشاہیہ کا اہتمام مقامی ہوٹل پر رکھا ۔جس میں کمشنر مظفرآباد ۔ایڈیشنل سکرٹری داخلہ۔ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد ۔ میر عابد SSP سکیورٹی ۔عباس علیشاہ sp ۔ریزور ۔راجہ اکمل SP باغ ۔راجہ عبدالقدوس ڈاہریکٹر احتساب ۔ یسن بیگ ریٹاہرڈ sp .ارشد نقوی ریٹاہرڈ sp. سلیم درانی ڈاہریکٹر انٹی کرپشن ۔سردار ریاض مغل sp سی ٹی ڈی ۔مرزا زاہد sp جہلم ویلی ۔اشفاق گیلانی ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی ۔ملک محمود ریٹاہرڈ AiG کے علاوہ DSPs . PDSP تمام SHOs ضلع مظفرآباد .چوکی افسران اور کثیر تعداد میں ضلع مظفرآباد پولیس نے بطور میزبان شرکت کی ۔
تمام مقررنین نے عرفان سلیم کی محکمہ پولیس میں خدمات کو شاندار الفاظ سراہتے ہوے قابل تقلید قرار دیا اور انکے کارنامے گنواے ۔ ایڈیشنل SP عطاالرحمن نے سٹیج سکرٹری کے فراہض انجام دیتے ہوے اپبے بیج میٹ کی خدمات کو سراہنے کا حق ادا کر دیا بلاشبہ عرفان سلیم پولیس کا ایک باب نہیں بلکہ پوری کتاب تھے ۔ میزبانوں نے اپنے آفیسر کے لیے موسیقی کی بزم بھی سجای جس میں عرفان سلیم نے عارف کھڑی شریف کے کلام برزبان خوش الحان راجہ ذوالقرنین خان کو بے حد سراہا ۔
مورخہ 14.01.2025 کو SSP آفس سبکدوش آفیسر کے اعزاز میں دفتر کے اندر چاے کا اہتمام کیا گیا اور سہہ پہر کے بعد آذادکشمیر پولیس کے فلک سے یہ ستارہ غروب ہوگیا مظفرآباد پولیس نے دفتر سے نکلتے وقت اپنے آفیسر عرفان سلیم پر پھولوں کی برسات کر دی اور بڑے جذباتی اور نمناک آنکھوں سے الوداع کیا ۔کوہالہ تک سکارٹ کرکے چھوڑا ۔۔ مظفرآباد کی دھرتی اور اسکے سپوتوں نے ظرف اور میزبانی کی اعلی روایات کا حق ادا کر دیا اور بلاشبہ عرفان سلیم اس عقیدت اور اعزاز کا مستحق تھا۔

محفل جشن مولود کعبہ انجمن غلامان سیدہ زہراء سلام اللہ علیہا و مرکزی سیرت کمیٹی ضلع جہلم ویلی کے زیر اہتمام جامع مسجد سکن...
15/01/2025

محفل جشن مولود کعبہ
انجمن غلامان سیدہ زہراء سلام اللہ علیہا و مرکزی سیرت کمیٹی ضلع جہلم ویلی کے زیر اہتمام
جامع مسجد سکندریہ ہٹیاں بالا

ہٹیاں بالا:محکمہ پولیس میں بھرتی کے سلسلہ میں اہل امیدواران کا فزیکل ٹیسٹ زیر نگرانی DIG عرفان مسعود کشفی جاری اس موقع پ...
15/01/2025

ہٹیاں بالا:
محکمہ پولیس میں بھرتی کے سلسلہ میں اہل امیدواران کا فزیکل ٹیسٹ زیر نگرانی DIG عرفان مسعود کشفی جاری اس موقع پر SP نیلم خواجہ محمد صدیق SP ریاض مغل کے علاوہ ضلعی پولیس آفیسران کی ٹیم بھی موجود ضلع بھر کی کل 13 آسامیوں کے لئے امتحان لیا جا رہا ہے جن میں 12 آسامیاں جن پر مرد امیدواران کی سلیکشن ہونی ہے اس کے لئے تقریبا 600 سے زائد امیدوار ہیں جبکہ خواتین کی ایک آسامی پر 40 سے زائد امیدواران شامل ہیں..

وادی نیلم کیل مارگلہ انسانی شکل نما پہاڑ کا رات کے وقت اور دن کے وقت کا نظارہ
14/01/2025

وادی نیلم کیل مارگلہ انسانی شکل نما پہاڑ کا رات کے وقت اور دن کے وقت کا نظارہ

14/01/2025

محفل جشن مولود کعبہ
انجمن غلامان سیدہ زہراء سلام اللہ علیہا و مرکزی سیرت کمیٹی ضلع جہلم ویلی کے زیر اہتمام
جامع مسجد سکندریہ ہٹیاں بالا
براۓ راست: کشمیر سٹوڈیو نیٹ ورک
0305-8675920

14/01/2025
چڑھوئی (سردار عبدالقیوم سے)ڈونگی کسی، چڑھوئی میں سابق مشیر حکومت و نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) کینیڈا راجہ شفیق خان کی...
14/01/2025

چڑھوئی (سردار عبدالقیوم سے)ڈونگی کسی، چڑھوئی میں سابق مشیر حکومت و نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) کینیڈا راجہ شفیق خان کی عالیشان رہائش گاہ پر ان کے برادرِ صغیر، صدر مسلم لیگ (ن) حلقہ چڑھوئی راجہ وسیم خان کی عمرہ کی سعادت پر تہنیتی ملاقات کے لیے اسسٹنٹ کمشنر بلوچ سردار شہزاد نسیم عباسی کی پرتکلف تشریف آوری ایک فخر آفریں اور متبرک موقع تھا۔
اس پُربصیرت مجلس نے دینی عظمتوں، روحانی بالیدگی اور اجتماعی اخوت کے لازوال نقوش ثبت کیے، جہاں دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ذریعے سعادتِ عمرہ کے حسن و کمال کو مزید جِلا بخشی گئی۔اس موقع صوفی راجہ سلیم خان،ڈاکٹر مقصود ہمدانی ماسٹر راجہ اکمل خان،راجہ طاہرخان بھی موجود تھے۔

مکہ مکرمہ//صدر انجمن جعفریہ جانثاران عباس علمدار ڈسٹرکٹ جہلم ویلی سید عاطف ہمدانی عمرہ کی ادائیگی کے سلسلہ میں مدینہ منو...
14/01/2025

مکہ مکرمہ//
صدر انجمن جعفریہ جانثاران عباس علمدار ڈسٹرکٹ جہلم ویلی سید عاطف ہمدانی عمرہ کی ادائیگی کے سلسلہ میں مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ پہنچ گئے
نوجوان مذھبی سکالر علامہ سید زہین کاظمی بھی عمرہ کی ادائیگی کیلئے خانہ کعبہ میں موجود

ہٹیاں بالا: 13 رجب المرجب جشن مولود کعبہ امیر المومنین حضرت امام علی علیہ السّلام جہلم ویلی میں جوش وخروش سے منایا گیا۔ ...
14/01/2025

ہٹیاں بالا: 13 رجب المرجب جشن مولود کعبہ امیر المومنین حضرت امام علی علیہ السّلام جہلم ویلی میں جوش وخروش سے منایا گیا۔ مرکزی پروگرام جشن کا انعقاد مرکزی مسجد و امام بارگاہ امیر المومنین حضرت علی ابن طالب علیہ السّلام نیلی مہاجر کیمپ ضلع جہلم ویلی آزاد کشمیر میں ہوا۔

جس میں مشہور نعت خواں جواد شفیق مغل (ہٹیاں بالا)، ذاکر اہلبیت سید عدیم الحسن نقوی (مظفرآباد)، خطیب اہلبیت علامہ احسن رضا احسن، نعت خواں سید صدام کاظمی, قاری عمر اعوان، سید ظہور نقوی، سید افضال ہمدانی، سید شاہد ہمدانی، سید عارف کاظمی، سید محسن کاظمی، سید ساجد عباس کاظمی، سید افضال حیدر، سید حماد کاظمی، عثمان شفیق مغل، سید آصف کاظمی، قاری افضال احمد، سید وقار کاظمی، سید محسن ہمدانی، سید زین ہمدانی، سید صدام نقوی، سید عبد الجبار نقوی اور دیگر نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت سید مجاہد عباس نقوی نے کی۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا۔ آتش بازی اور جشن مولود کعبہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مولود کعبہ حضرت علی علیہ السلام کے جشن ولادت کے پر مسرت موقع پر عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے شیرخدا حضرت علی علیہ السلام کی جرات، تدبر، حکمت اور بصیرت ہمیں زندگی کے ہر شعبہ میں بہترین رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

خاندان رسالت ﷺ سے وابستگی نجات کی ضامن ہے۔ اہل بیت اطہار علیہم السلام کی خوشی میں خوش اور ان کے مصائب پر غمگین ہونا ہی حق مودت اور اجر رسالت ہے۔ حضرت علی علیہ السلام کی جرات، تدبر، حکمت اور بصیرت ہماری زندگی کے ہر شعبہ میں رہنمائی کے لیے بہترین رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ عصر حاضر کی طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے خیبر شکن مولا علیؑ کے افکار کو شعار بنانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ یہود و نصاری عالم و اسلام کو شکست دینے کے لیے انہیں اسلامی فکر سے دور لے جا رہے ہیں۔مغربی میڈیا کے ذریعے اسلامی تشخص کو بدنما انداز میں پیش کیا جارہا ہے تاکہ لوگ دین اسلام سے متنفر ہو کر دور ہوں۔

ثقافتی یلغار کے ہتھیار سے معاشرتی و اسلامی اقدار کو تباہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اسلامی کی حقیقی تعلیمات کا مطالعہ کرنا ہے تو رسول ﷺ و آل رسولﷺ کے فرمودات اور کردار پر نظر دہرائی جائے۔حضرت علی ؑ کی زندگی کے ہر لمحہ میں امت مسلمہ کے لیے کوئی نہ کوئی درس موجود ہے۔چودہ سو سال قبل جو پروپیگنڈہ اہلبیت ؑ کے خلاف کیا جا رہا تھا آج اہلبیت ؑ کے ماننے والے بھی اسی کا شکار ہیں انہوں نے کہا رسول آل رسولﷺ سے محبت کا اظہار زبانی دعووں کی بجائے اپنے عمل و کردار سے کیا جانا چاہیے تاکہ ہمارے قول و فعل میں حقیقی محب اہلبیت ؑ ہونے کی جھلک نظر آئے۔

کشمیر وادی نیلم: لکڑی سے سجایا گیا بیڈ روم🥰🥰میاں جی گیسٹ ہاؤس شاردہ
14/01/2025

کشمیر وادی نیلم: لکڑی سے سجایا گیا بیڈ روم🥰🥰
میاں جی گیسٹ ہاؤس شاردہ

ہٹیاں بالا ۔ڈگری کالج چناری کی زمین پر پلر لگا کر مبینہ طور پر قبضہ کی کوشش،کالج کے سیکڑوں طلباء نے ڈوزر کی مدد سے پلر ا...
14/01/2025

ہٹیاں بالا ۔
ڈگری کالج چناری کی زمین پر پلر لگا کر مبینہ طور پر قبضہ کی کوشش،کالج کے سیکڑوں طلباء نے ڈوزر کی مدد سے پلر اکھاڑ دیے، دو گھنٹے تک احتجاجا سرینگر مظفرآباد روڈ پر دھرنا دے کر سڑک بلاک کرتے ہوئے ناجائز قبضہ، نا منظور،قبضہ مافیا ہائے ہائے کی نعرہ بازی،روڈ بند ہونے کے باعث دونوں اطراف درجنوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی،ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد حسین دیگر ذمہ داران اور پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق ان دنوں ڈگری کالج گراؤنڈ چناری کی تعمیر کا کام شروع ہے اسی دوران دو روز قبل علی مردان شاہ نے کالج گراؤنڈ کے آخری کونے پر کھدائی کر کے تعمیر کی کوشش کی تو کالج انتظامیہ نے انھیں روک دیا،اتوار اور پیر کی رات کو ایک بار پھر علی مردان شاہ نے گراؤنڈ کے ایک کونے پر یہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہ یہ جگہ ان کی ملکیتی ہے پر پلر کھڑے کردیے، جبکہ کالج انتظامیہ کا موقف ہے کہ جس جگہ علی مردان شاہ نے پلر لگائے وہ جگہ کالج کی ملکیت ہے،پیر کی صبح جب کالج کھلا تو وہاں پلر کھڑے دیکھ کر کالج کے طلباء نے ڈوذر کی مدد سے پلر توڑ دیے جس کے بعد سیکڑوں طلباء نے سرینگر مظفرآباد روڈ پر دھرنا دے کر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا،روڈ بندش سے ہر دو اطراف درجنوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،کالج طلباء کے شدید احتجاج کے باعث ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی،ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد حسین،ایس ایچ او چناری راجہ یاسر علی خان دیگر ذمہ داران اور پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے جہاں پر انھوں نے مظاہرین کو شکایت کے ازالہ کی یقین دہانی کروائی تو طلباء نے دو گھنٹے بعد سرینگر مظفرآباد روڈ سے دھرنا ختم کرتے ہوئے سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا،یاد رہے کہ ڈگری کالج چناری کی زمین محکمہ مال کے ریکارڈ کی روشنی میں پہلے ہی کئی مرلے کم ہے،اب عدالت کے فیصلہ کی روشنی میں اہل محلہ کے لیے آٹھ فٹ روڈ چھوڑ کر گراؤنڈ کی تعمیر کی جا رہی ہے۔۔۔۔

Address

Hattian Bala
Muzaffarabad
13100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashmir Studio Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kashmir Studio Network:

Videos

Share