Sahibzada Kamran Ali Qadri official

Sahibzada Kamran Ali Qadri official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sahibzada Kamran Ali Qadri official, Media, مظفرآباد آزاد کشمیر, Muzaffarabad.

16/02/2025
اسلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ بفضل تعالیٰ تنظیمی ذندگی میں ایک اور سنگ میل مظفرآباد شہر کی سب سے منظم ،معتبر ،مستند...
12/02/2025

اسلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
بفضل تعالیٰ تنظیمی ذندگی میں ایک اور سنگ میل مظفرآباد شہر کی سب سے منظم ،معتبر ،مستند اور قدیم نظم مرکزی سیرت کمیٹی مظفرآباد میں دین اسلام اور فروغ عشق رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم شعائر اسلام کی خدمت کا موقع نصیب ھوا ھے شب برات کی بابرکت رات میں تقریب حلف برداری ھو رہی سعادت کے عظیم لمحوں میں ایک اور بوجھ ناتواں کندھوں پر آ رھا ھے یقیناً آپ کی دعاؤں حوصلہ افزائی اور تعاون سے آسانیاں ھوں گی آپ اس عظیم رات میں تقریب حلف برداری میں آپ کی شمولیت میرے لیے باعث صد افتخار ھو گی
شرکت کی استدعا ھے
احقر العباد
صاحبزادہ کامران علی قادری

22/01/2025

دربار عالیہ سائیں سخی سہیلی سرکار عرس اختتام پذیر۔
اختتامی دعا علامہ روحیل احمد عباسی نے فرمائی۔دعا سے پہلے محفل پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔وزیر حکومت چوہدری رشید و وزیر مذہبی امور و اوقاف صاحبزادہ احمد رضا قادری کی خصوصی شرکت۔ممتاز بزرگ عالم دین حضرت علامہ حمید الدین برکتی کے علاوہ نامور علماء کرام کی شرکت۔چئیرمین علماء و مشائخ مولانا امتیاز صدیقی کا خصوصی خطاب۔
جہاں اس عرس میں دیگر بہت ساری تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں وہاں ایک چیز جو گزشتہ 125 سالہ تاریخ میں پہلی دفعہ نظر آئی وہ یہ تھی کہ پہلی مرتبہ کسی تنظیم نے عملی طور پر عرس کے نو ایام میں اپنے کارکنان کو مکمل غیر شرعی خرافات و انتظامات پر نظر رکھنے پر مامور کیا۔عرس میں غیر شرعی خرافات کو میڈیا کپمین کے ذریعے بھی عوام میں اجاگر کرنے میں اہم کردار پاکستان سنی تحریک کے نوجوانوں نے ادا کیا۔نوجوانوں نے مختلف اوقات کار میں حلقہ بندی بنا کر نعت خوانی اور درود سلام کے گلدستے پیش کیے۔مزار پر آنے والے زائرین کو عملی طور پر مزار پر حاضری دینا اور دیگر مزار کے تقدس کے حوالے سے بتایا گیا۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی تنظیم کی جانب سے عرس کے نو دن اپنے کارکنان کی ڈیوٹی لگانا ایک خوش آئند بات ہے تاہم حکومت کی جانب سے ایک خصوصی کمیٹی برائے عرس تشکیل دی گئی جس نے تمام انتظامات کی مکمل نگرانی کرنی تھی اسکے کیے کمیٹی نے کچھ احکامات ترتیب دیے تاکہ غیر شرعی خرافات و رسومات کو روکا جائے مگر دو دن کے بعد ہی دیکھنے کو ملا کہ انتظامیہ کی جانب سے تمام احکامات کو نظر انداز کر دیا گیا اور دوبارہ سے تمام خرافات جاری رہیں۔
اختتام پر علامہ روحیل احمد عباسی کی جانب سے تمام تنظیمات سیاسی و مذہبی شخصیات کا عرس مبارک میں تعاون پر شکریہ ادا کیا گیا اور ممتاز عالم دین علامہ حمید الدین برکتی کی خدماتِ اسلامیہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ان شاءاللہ
30/10/2024

ان شاءاللہ

لوئر مھلم میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم میں حاضری گر قبول افتتد زہیے عز و شرف
05/10/2024

لوئر مھلم میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم میں حاضری
گر قبول افتتد زہیے عز و شرف

ہوں خاک مگر عالم انوار سے نسبت ہے ❣️میں کچھ بھی نہیں لیکن سرکار ﷺ سے نسبت ہےیہ زندگی حضورﷺ کا صدقہ ہے دوستوحبِّ رسولِ پا...
05/10/2024

ہوں خاک مگر عالم انوار سے نسبت ہے ❣️
میں کچھ بھی نہیں لیکن سرکار ﷺ سے نسبت ہے
یہ زندگی حضورﷺ کا صدقہ ہے دوستو
حبِّ رسولِ پاکﷺ میں اِس کو گزار دو❤️
یہ جان بھی ظؔہوری ، نبیﷺ کے طفیل ہے
اس جان کو حضور ﷺ پر صدقہ اتار دو💐

آج یوم پیدائش ھے ذندگی کا ایک سال اور بیت گیا نشیب و فراز کے اکتالیس سال مکمل ھوئے ذندگی وہی ھے جو دین اسلام کے لیے گزری...
07/08/2024

آج یوم پیدائش ھے
ذندگی کا ایک سال اور بیت گیا
نشیب و فراز کے اکتالیس سال مکمل ھوئے
ذندگی وہی ھے جو دین اسلام کے لیے گزری
یہ سال فضل وکرم کا سال رھا
اس سال کریم رب نے پیارے کریم آقا علیہ السلام کے طفیل بہت کرم کیا
الحمدللہ تعالیٰ
زیارت بیت اللہ شریف اور گنبد خضری کا دیدار نصیب ھوا مقدس مقامات کی زیارت کا شرف ملا
گناہ گار آنکھوں پر کرم ھوا
گناہوں سے بوجھل قدم حرمین شریفین میں پہنچے
روح کو ترو تازگی نصیب ھوئی
اجی بابا اسلامک سنٹر کے 17 طلباء نے حفظ قرآن پاک کی تکمیل کی ھے ادارے کے حفاظ کرام کی تعداد 25 تک پہنچی
پیارے لختِ جگر صاحبزادہ امین الحسنات قادری کی پیدائش کے 9 سال بعد بیٹی جیسی رحمت سے مالک کائنات نے نوازا ھے
یہ سب والدین کی شب بیداری خدمت خلق اور دعاؤں کا نتیجہ ھے
یہ سب ان کرم فرماؤں کی محبت اور اعتماد کا صلہ ھے جو مشن صدیقی رح کی تکمیل کے لیے شانہ بشانہ چلتے ھیں ۔
اس محسن کا شکر گزار ھوں جس کی بدولت یہ سال بہت قیمتی ٹھرا کہ حرمین پاک کی زیارت نصیب ھوئی اس پاک سفر میں ھر ایک کی محبت کا مقروض ھوں
یہ ذندگی ہر اس شخص کی مقروض ھے جس نے پیار دیا دیا ساتھ دیا اعتماد کیا تربیت کی تعلیم دی خانقاہ عالیہ انوار شریف کے علمی فیضان کے لیے قدم بقدم ساتھ چل رھے ھیں
دعا ھے رب کائنات بطفیل مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم اپنی بندگی اپنے پیارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع اور غلامی نصیب کرے ۔۔۔
ایک ہی دعا
گر قبول افتتد زہیے عز و شرف
احقر العباد
صاحبزادہ کامران علی قادری
خو ید م ۔آستانہ عالیہ شیریہ انوار شریف
فاضل دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف

ان شاءاللہ آج رات اور کل صبح
22/06/2024

ان شاءاللہ آج رات اور کل صبح

Address

مظفرآباد آزاد کشمیر
Muzaffarabad
786786

Telephone

03453820371

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sahibzada Kamran Ali Qadri official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category