Muzaffarabad Tv

Muzaffarabad Tv We are from Muzaffarabad here we post much of vlogs interviews cultural nd informative video from AJK

28/01/2025

الرٹ۔!!!
کنٹرول روم ریسکیو1122 مظفرآباد پر طلاع موصول ہوٸ کے مظفرآباد ایبٹ آباد روڈ گوجرہ میاں شفیع باجی کےگھر کے قریب سے سیاحوں کی ایک گاڑی کا ایکسیڈنٹ۔!!!
ابتداٸ اطلاع کے مطابق گاڑی میں 5 افراد سہوار تھے. 1 شدید زخمی جبکے 4 معمولی زخمی زخمی افراد کو ریسکیو 1122 مظفرآباد سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کر رہے ہیں

28/01/2025

برارکوٹ واقع۔۔
جو ہونا تھا ہو گیا اب اس معاملہ کو ختم ہونا چاہیے میں بہت کوشش کرتا ہوں اس طرح کے معاملات سے دور رہا جاۓ لیکن اس بھائی کو جواب دینا بھی ضروری تھا یہ مسلسل اپنی ٹک ٹاک آئی ڈی پر لوگوں کے دلوں میں نفرت پیدا کرنے والی ویڈیو بنا کر اپلوڈ کر رہا ہے ۔۔ہزارہ والے ہمارے بھائی یہ ویڈیو صرف اس عظمت نام کے بندے کے لئے بنائی ہے۔۔تا کہ وہ اس سب سے باز رہے۔

*رپورٹ بسلسلہ نومولود ڈیڈ باڈی ریکوری بمقام نیلم پل مظفرآباد۔*آخمورخہ 27-01-2025بوقت 4:40 بجے کنٹرول روم ریسکیو 1122مظفر...
27/01/2025

*رپورٹ بسلسلہ نومولود ڈیڈ باڈی ریکوری بمقام نیلم پل مظفرآباد۔*

آخمورخہ 27-01-2025بوقت 4:40 بجے کنٹرول روم ریسکیو 1122مظفرآباد پر اطلاع موصول ہوٸ کے مظفرآباد نیلم پل کے مقام پر کچرے کے ڈھیر میں ایک ڈیڈ باڈی نظرآرہی ہے جس پر کارواٸ کرتے ہوۓ عملہ 1122 مظفرآباد فوری موقع پر پہنچا موقع سے ایک نومولود بچے کی ڈیڈ باڈی ہمراہ مقامی پولیس ریکور کرتے ہوۓ سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کردیا۔..

محسن علی ایس ایچ او  تھانہ پولیس چھتر کلاس نے ایک معذور  ایلیمنٹری معلمہ کی شکایت پر اس کو بلیک میل کر کے  زیادتی کرنے و...
27/01/2025

محسن علی ایس ایچ او تھانہ پولیس چھتر کلاس نے ایک معذور ایلیمنٹری معلمہ کی شکایت پر اس کو بلیک میل کر کے زیادتی کرنے والے ملزم شکیل سکنہ کنڈیاں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مذکور کو لاہورمیں ٹریس کرکے گرفتار کر لیا ....معاشرے میں ایسے ناسوروں کے مکمل خاتمے کے لئے کڑی سے کڑی سزائیں دی جائیں تاکہ اگلی بار کوئی بھی ایسی غلطی کرنے سے پہلے ہزار مرتبہ سوچے۔
AJK Police

25/01/2025

آج مورخہ 2025-01-25 کو مقام برارکوٹ نالہ حدود تھانہ پولیس گڑھی حبیب اللہ ٹریفک پولیس اہلکار نے آزاد کشمیر سے ایبٹ آباد سفر کرنے والی خاتون جس نے ٹریفک اہلکار سے چالان کرنے کی وجہ پوچھنے پر خاتون کو تھپڑ رسید کر دیا۔ بمقام نالہ برارکوٹ روڈ بند کثر تعداد میں عوام جمع ٹریفک اہلکار کو معافی مانگنے بلایا جائے خاتون کا موقف جبکہ ٹریفک اہلکار موقع سے فرار
برار کوٹ ہزارہ ٹریفک پولیس اہلکار کا کشمیری خاتون کو تھپڑ مارنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اس کا علاج ہونا چاہیے متعلقہ ادارے نوٹس لیں اس سے پہلے کوئی ناخوشگوار واقع رونماہ ہو 🛑☝️

سدھنوتی بلوچ گاوں کہالہ ر ی پ کیس 😭😭😭ہمارے زرایغ کے مطابق مورخہ 23جنوری 2025  دن 3 بجے ان نوجوانوں نے لڑکی کے گھر جا کر ...
24/01/2025

سدھنوتی بلوچ گاوں کہالہ ر ی پ کیس 😭😭😭
ہمارے زرایغ کے مطابق مورخہ 23جنوری 2025 دن 3 بجے ان نوجوانوں نے لڑکی کے گھر جا کر زبردستی زنا بالجبر کیا اور ساتھ ساتھ ویڈیو بھی بنائی گئی۔ ایک نوجوان ریپ کرتا رہا دوسرا ویڈیوز بناتا رہا-
ملزمان کا ایک بھتیجا اور اور ایک بھانجا ہے ۔منور صاحب کی اچھی فیملی تھی پتہ نہیں یہ واقع کیسے سرانجام ہوا
ضلعی انتظامیہ/ بلوچ تھانہ انچارج/ معززین علاقہ/ اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے دوست اس معاملے کی مکمل طور پر تحقیقات کروا کر ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ ایسے واقعات پر قابو پایا جا سکے-
AJK Police

خبر غم 😭 عظیم عاشق رسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم و  معروف نعت خواں محمد ابرار قادری صاحب  وفات پاچکے ہیں اللہ تب...
23/01/2025

خبر غم 😭
عظیم عاشق رسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم و معروف نعت خواں محمد ابرار قادری صاحب وفات پاچکے ہیں اللہ تبارک و تعالی بخشش فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے 😭

تھوراڑ قتل کیس چیف ملزم گرفتار تھوراڑ قتل کیس واقعی ایک دل دہلا دینے والا واقعہ ہےتھوراڑ کے نواحی علاقے بھالگراں نمب دھم...
23/01/2025

تھوراڑ قتل کیس چیف ملزم گرفتار
تھوراڑ قتل کیس واقعی ایک دل دہلا دینے والا واقعہ ہے
تھوراڑ کے نواحی علاقے بھالگراں نمب دھمنوٹہ کے مقام پر مقامی نوجوان عبد القادر ولد ممتاز حسین سکنہ نمب سردی بھالگراں کے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی پونچھ خرام اقبال نے ”میڈیا“ کو بتایا کہ چیف ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، جبکہ اس کے ساتھیوں کے بارے میں تفتیش کی جا رہی ہے، پولیس ملزم سے قتل میں استعمال ہونے والی چیزیں اور موبائل فون برآمد کرنے کے لیے پر امید ہے، قبل ازیں مقتول کی تشدد شدہ لاش شیڈ سے برآمد ہونے کے بعد اسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کی تھی جس کی تدفین آبائی قبرستان میں کر دی گئی

تھوراڑ قتل کیس واقعی ایک دل دہلا دینے والا واقعہ ہے جہاں انسانی احساسات اور اخلاقیات کی تمام حدیں پار کر دی گئیں۔ مرکزی ملزم یاسر آزاد نے جو کچھ کیا، وہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہی نہیں بلکہ انسانیت کے معیار کو بھی شرمندہ کر گیا۔

ایک شخص جو قتل کا مرتکب ہو اور پھر مقتول کے گھر والوں کے سامنے ان کی تسلی کے لیے کھڑا ہو، ان کے غم میں شریک ہونے کا دکھاوا کرے، اور خود مقتول کی قبر بھی کھودے—ایسا عمل انسانی نفسیات کے تاریک ترین پہلو کو ظاہر کرتا ہے۔

اس کیس سے یہ بات بھی واضح ہوتی ہے کہ مجرم نے جدید ٹیکنالوجی اور قانون کی گرفت کو بالکل ہلکا لیا تھا۔ یہ ان لوگوں کے لیے ایک سبق ہے جو سمجھتے ہیں کہ جرم چھپایا جا سکتا ہے۔

ایسے حالات میں مقتول کے خاندان کے لیے صبر کرنا یقیناً مشکل ہوگا، لیکن انصاف کا حصول ان کے دکھ کا مداوا بن سکتا ہے۔ یہ واقعہ صرف مجرم کی سنگدلی کا مظہر نہیں بلکہ معاشرے کے لیے ایک لمحۂ فکریہ بھی ہے کہ ایسے افراد کو بروقت پہچانا اور روکنا کتنا ضروری ہے

ایس ایس پی پونچھ راولاکوٹ خرم اقبال کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے 24 گھنٹوں کے اندر نامعلوم ملزم/ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے چیف ملزم کو گرفتار کرلیا

عوام علاقہ کا پولیس ٹیم کو گمنام قتل ٹریس کرنے اور چیف ملزم کی گرفتاری پر خراج تحسین ملزمان کو نشان عبرت بنایا جائے.
AJK Police

21/01/2025

بریکینگ نیوز
پٹہکہ جبار کے مقام پر کار حادثے کا شکار
ریسکیو ٹیمیں روانہ..
اللہ رحم فرماۓ آمین

21/01/2025

جنج سہیلی سرکار کی واپسی کے مناظر

21/01/2025

جنج بسلسلہ عرس مبارک سائیں سخی سہیلی سرکار ہر سال کی طرح اس بار بھی گئی۔جنج کا یہ رواج بہت پہلے کا ہے ۔جنج کے متعلق لوگوں کی مختلف راۓ ہے آپ اس بارے میں کیا راۓ رکھتے ہیں کمنٹ سیکشن میں بتائیں۔آج عرس کی اختتامی دعا ظہر سے پہلے دربار سائیں سہیلی سرکار ہوگی زائرین کی ایک بڑی تعداد اس بار بھی عرس میں شرکت کرنے کے لئے مظفرآباد پہنچی ہے۔

21/01/2025

جنج بسلسلہ عرس سائیں سہیلی سرکار

تلاش گم شدہمیرا چھوٹا بھائی سیف الرحمن 12 جنوری کی رات 9 بجے مظفرآباد کے علاقے طارق آباد سے لاپتا ہے۔براہ کرم اگر کسی کو...
20/01/2025

تلاش گم شدہ

میرا چھوٹا بھائی سیف الرحمن 12 جنوری کی رات 9 بجے مظفرآباد کے علاقے طارق آباد سے لاپتا ہے۔
براہ کرم اگر کسی کو اس کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو نیچے دیے گئے نمبروں پر فوراً اطلاع دیں:شکریہ
03215843042
05822547400
03165615925
03485628655.

20/01/2025

دربار سائیں سخی سہیلی سرکار۔۔

*افسوس ناک خبر* مظفرآباد گوجرہ کے ایک آفس میں ایک شخص مردہ حالت میں پایا گیا جس کی شناخت راجہ فیاض  کے نام سے ہوئی جسے ر...
20/01/2025

*افسوس ناک خبر*
مظفرآباد گوجرہ کے ایک آفس میں ایک شخص مردہ حالت میں پایا گیا جس کی شناخت راجہ فیاض کے نام سے ہوئی جسے ریسکیو 1122 نے پوسٹ مارٹم کے لئے سی ایم ایچ منتقل کر دیا ...

تلاش ورثاء!!!یہ ایک بزرگ جن کو مرکزی امام بارگاہ مظفرآباد  کے سامنے موٹر سائیکل سوار ٹکر مار کر بھاگ گیا ہے ان کو سی ایم...
19/01/2025

تلاش ورثاء!!!
یہ ایک بزرگ جن کو مرکزی امام بارگاہ مظفرآباد کے سامنے موٹر سائیکل سوار ٹکر مار کر بھاگ گیا ہے ان کو سی ایم ایچ مظفرآباد کی ایمرجنسی میں لایا گیا ہے، ان کی ناک اور منہ سے مسلسل خون بہہ رہا ہے
اگر ان کے لواحقین کا کسی کو علم ہو تو انھیں بتائیں شعبہ ایمرجنسی سی ایم ایچ مظفرآباد رابطہ کریں۔..

18/01/2025

وادی نیلم😭😭
انا للہ وانا الیہ راجعون
گریس ایک ہفتے میں دوسری خاتون راستے میں سسک سسک کر تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئی علاج کی سہولت نہیں راستے برف سے بند 🛑☝️

Address

Muzaffarabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muzaffarabad Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muzaffarabad Tv:

Videos

Share

Category