BBN Urdu News

BBN Urdu News Politics New Sports News etc

سرکاری ملازمین کو قبل از وقت تنخواہیں دینے کا فیصلہپیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے عید الاضحٰی کی آمد پر سرکاری ملا...
07/06/2023

سرکاری ملازمین کو قبل از وقت تنخواہیں دینے کا فیصلہ
پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے عید الاضحٰی کی آمد پر سرکاری ملازمین کو تنخواہیں 23 جون کو ادا کرنے کی ہدایت کر دی
سرکاری ملازمین کو قبل از وقت تنخواہیں دینے کا فیصلہ، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے عید الاضحٰی کی آمد پر سرکاری ملازمین کو جولائی کے بجائے جون میں ہی تنخواہیں ادا کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عید قربان کی آمد کے موقع پر سرکاری ملازمین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی حکومت کے محکمہ خزانہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کو عید الاضحٰی کی آمد کی وجہ سے اگلے ماہ کی تنخواہیں یکم جولائی کے بجائے عید سے قبل 23 جون کو ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ جبکہ دیگر صوبوں اور وفاقی حکومت کی جانب سے بھی سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ہی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب عیدالاضحٰی پر سرکاری ملازمین کو 5 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے 29 جون کو عیدالاضحی ہونے کی پیشگوئی کی ہے، اگر عیدالاضحی 29 جون کو ہوتی ہے تو پھر سرکاری ملازمین کو بدھ 28 جون سے 2 جولائی 2023تک 5 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔اس حوالے سے حتمی احکامات ذی الحج کی چاند کی رویت کے بعد حکومت جاری کرے گی۔ واضح رہے کہ ماہ ذی القعدہ کی 16 تاریخ ہو جانے کے بعد اب حج بیت اللہ اور عید الاضحٰی کی آمد میں ایک ماہ سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے۔
یوں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں نے عید قربان کی تیاریاں شروع کر دیں، جبکہ عید الاضحٰی کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ذی الحج کے چاند کی پیدائش 18 جون کو 9 بج کر37 منٹ پر ہوگی۔ اس دوران جزوی بادل بھی ہوسکتے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آبزرویٹری سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ اس روز ذی الحج کی 29 تاریخ ہوگی۔

خدیجہ شاہ کیس میں پاکستانی حکام سے قونصلر رسائی مانگی ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہخدیجہ شاہ دہری شہریت رکھتی ہیں،توقع ہے...
07/06/2023

خدیجہ شاہ کیس میں پاکستانی حکام سے قونصلر رسائی مانگی ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
خدیجہ شاہ دہری شہریت رکھتی ہیں،توقع ہے پاکستانی حکام شفاف ٹرائل یقینی بنائیں گے،ویدانت پٹیل کی پریس بریفنگ
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی کیلئے پاکستانی حکام سے کہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ایک بار پھر پاکستان میں رجیم چینج کے بیانیے کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سازش سے معلق الزامات جھوٹ ہیں،پاکستانی عوام ہی ملک کی سیاست سے متعلق فیصلہ کر سکتے ہیں۔
پاکستان کے ساتھ طویل عرصے سے جاری تعاون اہم ہے۔ جبکہ خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکہ کے مفاد میں ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے خدیجہ شاہ کیس سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ خدیجہ شاہ کیس میں پاکستانی حکام سے قونصلر رسائی مانگی ہے،خدیجہ شاہ کے کیس کو فالو کر رہے ہیں۔
خدیجہ شاہ دہری شہریت رکھتی ہیں اور انکے کیس پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

اس سلسلے میں پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ غیر ملکی حکومتوں سے زیر حراست امریکہ شہریوں تک رسائی دینے کا مطالبہ کرتے ہیں،توقع ہے کہ پاکستانی حکام شفاف اور منصفانہ ٹرائل یقینی بنائیں گے۔ یاد رہے کہ خدیجہ شاہ کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں زیر حراست ہیں، جبکہ گزشتہ سماعت پر لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں گرفتار معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ سمیت سات خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کی تھی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ خواتین کی شناخت پریڈ مکمل ہوچکی ہے،مگر ابھی رپورٹ مرتب نہیں ہوئی،شناخت پریڈ رپورٹ ہفتے کو پیش کی جائے گی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے شناخت رپورٹ سمیت تفتیشی رپورٹ طلب کی۔

توشہ خانہ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف اسلام آباد میں ایک اور پرچہ کٹ گیامقدمے میں فراڈ،نوسربازی اور ہیرا پھیری کی دفعات...
07/06/2023

توشہ خانہ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف اسلام آباد میں ایک اور پرچہ کٹ گیا
مقدمے میں فراڈ،نوسربازی اور ہیرا پھیری کی دفعات شامل ہیں،مقدمے میں بشریٰ بی بی،شہزاد اکبر اور زلفی بخاری سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا
چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف ایک اور پرچہ کٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ گھڑی کی جعلی رسیدیں دینے کے الزام میں چیئرمین تحریک انصاف اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف فراڈ اور نو سربازی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ تاجر نسیم الحق کی جانب سے تھانہ کوہسار میں درج کرایا گیا۔ مقدمے میں شہزاد اکبر،زلفی بخاری اور فرح خان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے میں فراڈ،نوسربازی اور ہیرا پھیری کی دفعات شامل ہیں۔ ملزمان پر گھڑی کی فروخت کے معاملے میں جعلی رسیدیں تیار کرنے کا الزام ہے۔ مقدمے میں کہا گیا کہ دستاویز پر جعلی دستخط کیے گئے اور دستاویز کی تحقیقات بھی کرائی گئیں۔ گھڑی کی خرید و فروخت کے حوالے سے ٹرانزیکشن بھی نہیں ہوئی،ملزمان نے واضح طور پر فراڈ اور جعلی دستاویزات بنائے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور ہائیکورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے توشہ خانہ کیس میں نااہلی اور چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کیلئے الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف دائر درخواستوں پر فریقین کے وکلا کو دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کیس کو کنفیوز نہ کریں اس کیس کی کارروائی کہیں انڈر چیلنج نہیں ہے۔ اسلام آباد میں کریمنل نوعیت کی کیس میں کارروائی ہو رہی ہے ،ہم اس کیس کو سنیں گے آپ لوگ دلائل دیں۔
عدالت نے سرکاری وکیل کا اعتراض مسترد کردیا،عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے مؤقف اپنایا کہ توشہ خانہ میں نااہلی کے بعد الیکشن کمیشن نے پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔ علی ظفر نے کہا کہ تمام ممبران پارلیمنٹ اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کراتے ہیں،کچھ غیر قانونی ہونے پر الیکشن کمیشن 120 دن میں سیشن جج کے پاس کمپلینٹ فائل کرسکتا ہے۔

فیاض الحسن چوہان کے ایک بار پھر تحریک انصاف پر سنگین الزاماتپی ٹی آئی کو پتہ چل گیا تھا کہ ہماری حکومت جاری ہے جس کے بعد...
06/06/2023

فیاض الحسن چوہان کے ایک بار پھر تحریک انصاف پر سنگین الزامات
پی ٹی آئی کو پتہ چل گیا تھا کہ ہماری حکومت جاری ہے جس کے بعد طہ شدہ پالیسی سے آئی ایم ایف سے ہٹایا گیا،معاملات کو طول دیا گیا ۔ فیاض الحسن چوہان کی گفتگو
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان نے ایک بار پھر سنگین الزامات عائد کر دئیے۔انہوں نے کہا ہے کہ طہ شدہ پالیسی سے آئی ایم ایف سے ہٹایا گیا،معاملات کو طول دیا گیا۔فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا،گزشتہ 4 سال کی جدوجہد میں کوئی اخلاق سے گری بات کی ہو تو معذرت کرتا ہوں، میں نے کبھی طلال چوہدری اور شہباز گل بننے کی کوشش نہیں کی۔
پاکستان کی دشمن طاقتوں نے اس کے خلاف جنگ لڑنے اور ہرانے کی بات کی پاکستان کو فیفتھ جنریشن وار کے تحت ہرانا ہے، اس کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کیا گیا۔فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو پتہ چل گیا تھا کہ ہماری حکومت جاری ہے جس کے بعد طہ شدہ پالیسی سے آئی ایم ایف سے ہٹایا گیا،معاملات کو طول دیا گیا۔
آئی ایم ایف کہ پالیسی تمام ممالک لے کر چلتے ہیں اور اس پروگرام کو نقصان پہنچایا گیا۔

اس پالیسی کو اس لیے تبدیل کیا گیا کہ پاکستان میں مہنگائی کا گراف اوپر لے جانا تھا۔سوشل میڈیا کے ہیڈ آفس بیرون ممالک میں ہیں،سوشل میڈیا پر ہایپ دی جاتی ہے۔خیال رہے کہ فیاض الحسن چوہان نے تحریک انصاف چھوڑتے وقت بھی سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ فیاض الحسن چوہان نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا عندیہ دے دیا۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔ جہانگیر ترین سے متعدد سابق ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی ملاقات کر چکے ہیں،جہانگیر ترین کی پہلے مرحلے میں ان ارکان نے حمایت کی جو 2018 کے انتخابات میں آئے تھے۔

آئی ایم ایف پروگرام نہ ہوا تو پھر حکومت پلان بی کی طرف دیکھے گیآئی ایم ایف پروگرام ختم ہوا تو مدد کے لیے کہیں نہ کہیں جا...
06/06/2023

آئی ایم ایف پروگرام نہ ہوا تو پھر حکومت پلان بی کی طرف دیکھے گی
آئی ایم ایف پروگرام ختم ہوا تو مدد کے لیے کہیں نہ کہیں جانا پڑے گا،پاکستان کی معیشت دیوالیہ ہوئی تو اور زیادہ مہنگائی بڑھے گی۔لیگی رہنما محمد زبیر کی گفتگو
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام ختم ہوا تو مدد کے لیے کہیں نہ کہیں جانا پڑے گا۔ انہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اس وقت اتنی صلاحیت نہیں کہ بیرونی قرض ادا کر سکے۔آئی ایم ایف پروگرام نہ ہو تو بھی بجٹ کو بیلنس کرنا پڑے گا۔
آئی ایم ایف سے گفتگو کے پیش نظر حکومت کو معاشی امور کا ادراک ہے۔آئی ایم ایف پروگرام نہ ہوا تو پھر حکومت پلان بی کی طرف دیکھے گی۔پاکستان کی معیشت کو مہنگائی اور غریب جیسے اور مسائل کا بھی سامنا ہے۔غریب مڈل کلاس چاہتا ہے ملک سے مہنگائی کا خاتمہ ہو۔پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج مہنگائی ہی ہے۔پاکستان کی معیشت دیوالیہ ہوئی تو اور زیادہ مہنگائی بڑھے گی۔
مہنگائی ، غربت اور بےروزگاری جیسے مسائل کا حل ضروری ہے۔عوام یہ سن سن کر تھک گئے کہ ہمیں پچھلی حکومت سے خراب معیشت ملی۔معیشت کی حالت کیا ہے ہر آنے والی حکومت کو پتہ ہونا چاہئے۔دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے تین سال میں ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کیا، روس سے تجارت بحال ہونے سے روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے۔
گوجرانوالہ مدرسہ انوار العلوم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایجنڈا ملک کو تباہ کرنا تھا ،عمران خان نے اپنے تین سال میں ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کیا،ہمیں پہلے دن سے معلوم ہے عمران خان کس کیٹگری کا آدمی ہے۔انہوں نے کہا کہ اکستان کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے دوست ممالک میدان میں آ گئے ہیں ،آج پاکستان کو اٹھانے کے لیے چائنہ اور سعودیہ سمیت دیگر دوست ممالک تیار ہیں ،روس سے تجارت بحال ہونے سے روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے ۔

وزیراعظم کی ہدایت پر بجٹ سے پہلے عوام کیلئے گھی کی قیمتوں میں بڑا ریلیفیوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی ک...
06/06/2023

وزیراعظم کی ہدایت پر بجٹ سے پہلے عوام کیلئے گھی کی قیمتوں میں بڑا ریلیف
یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلو کمی، سبسڈائز گھی 410 روپے میں ملے گا، بی آئی ایس پی کے رجسٹرڈ صارفین کوفی کلو گھی 300 روپے میں فراہم کیا جائے گا، نوٹیفکیشن جاری

وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر بجٹ سے پہلے ہی عوام کو گھی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کردیا گیا۔ اے آروائی نیوز کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلو کمی کردی گئی ہے۔ گھی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ریلیف پیکج کے تحت گھی کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔
سبسڈائز گھی کل سے 410 روپے فی کلو کے حساب سے ملے گا۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ صارفین کیلئے گھی 300 روپے فی کلو کے حساب سے فراہم کیا جائے گا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کی کمی ہوئی ہے۔تین روپے کی کمی کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 305 روپے کا ہو گیا۔
گذشتہ روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر یکدم 8 روپے کے اضافے سے 308 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

پیر کو ڈالر کے انٹربینک ریٹ 286 روپے سے تجاوز کرگئے جبکہ اوپن ریٹ 308 روپے کی سطح پر آگئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کی ابتدا میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کی کمی سے 285.57 روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن کچھ ہی وقفے کے بعد ڈالر کی پیش قدمی شروع ہوگئی جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 63 پیسے کے اضافے سے 286.30 روپے کی سطح پر بھی آگئی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 52 پیسے کے اضافے سے 286.19 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان تیز رفتار رہی جہاں ڈالر کی قدر یکدم 8 روپے کے اضافے سے 308 روپے کی سطح پر بند ہوئی،یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملک میں زرمبادلہ بحران برقرار رہنے اور حکومت کی جانب سے چار ماہ کے لیے بجٹ پیش کرنے کے بعد نئے قرض پروگرام کے لیے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کی اطلاعات پر تجارتی و صنعتی شعبوں میں ابہام پایا جارہا ہے۔

مودی کے ساتھ تعاون کرنا حرام ہے ، فتویٰ جاریبھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد دبانے کیلئے اسرائیلی پالیسی پر عمل ...
06/06/2023

مودی کے ساتھ تعاون کرنا حرام ہے ، فتویٰ جاری
بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد دبانے کیلئے اسرائیلی پالیسی پر عمل پیرا ہے ،یوریشیا ریویو

بھارت اسرائیلی طرز پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں لوگوں کواپنی ہی سرزمین پربے گھر اور اجنبی بنانے کیلئے ہرظالمانہ ہتھکنڈہ استعمال کر رہا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کشمیریوںکو محکوم رکھنے اور مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے چھاپے، پکڑ دھکڑ ، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں اور کشمیریوں کی املاک کو ضبط کرنے جیسے ہتھکنڈے آزمارہا ہے ۔
ایک عالمی میگزین’’ یوریشیا ریویو‘‘ نے جو کہ یوریشیا اور افرو یوریشیا کے واقعات پر توجہ مرکوز کرتا ہے، "بھارت کشمیر میں اسرائیلی ماڈل پر عمل پیرا ہی" کے عنوان سے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ بھارت کی طرف سے کشمیر کی آبادی کے تناسب کو بگاڑنے اور خصوصی حیثیت کی منسوخی سے متعلق خدشات درست ثابت ہوئے ہیں ،جس سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

میگزین نے افسوس کا اظہار کیا کہ "بھارت طاقت کے ذریعے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کو دبانے کیلئے اسرائیلی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور عالمی برادری اس کا جواب دینے سے قاصر ہی"۔مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کو دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث سب سے بڑے ممالک سمجھا جاتا ہے ۔ادھربھارت کے بدنام زمانہ خصوصی تحقیقاتی یونٹ نے وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت 58 کشمیریوںکو گرفتار کیاہے۔
ایک سینئر پولیس اہلکار نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس آئی یو نے اب تک آزادی پسند کارکنوں کے 7 مکانات کو بھی ضبط کیا ہے۔یہ حیران کن امر ہے کہ آج جب دنیا بھرمیں ماحولیات کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، لیکن مودی حکومت اس دن کے پیغام کو نظر انداز کرتے ہوئے لاکھوں ہندوئوں کو امرناتھ یاترا کی آڑ میں مقبوضہ علاقے آنے کی اجازت دے رہی ہے، جس سے جموںوکشمیر کے ماحولیات کو شدید خطرہ لاحق ہے ۔
بھارتی حکومت ہندویاتریوں کی حفاظت کے لیے پیراملٹری فورسز کی 300اضافی کمپنیاں بھی تعینات کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مسلم علمائے کرام، مشائخ اور مفتیوں نے سرینگر میں ایک مشترکہ اجلاس میں ایک متفقہ فتوی جاری کیا، جس میں ہندوتوا تنظیموں بشمول راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ، بھارتیہ جنتا پارٹی اور بجرنگ دل کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعاون کو حرام غیر قانونی اوراسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی قرار دیاگیا ہے۔
فتویٰ میں اسلام کے سابقہ فقہا کا حوالہ دیتے ہوئے کہاگیا ہے کہ ایک ایسے ملک کے ساتھ تعاون جودشمن ہو اور امت مسلمہ کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتاہو اسلام میں حرام ہے ۔ فتویٰ میں مزیدکہا گیا ہے کہ مودی کی قیادت میں آج کا ہندوستان ایک اسلام اور مسلم دشمن ملک ہے، لہٰذا کسی بھی کشمیری مسلمان کی طرف سے اس کے ساتھ تعاون کرنا گناہ کبیرہ اور مذہب کی خلاف ورزی ہے۔5اگست 2019کو بھارت کی طرف سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کو 1400دن مکمل ہونے کے موقع پر مظفرآبادمیں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

دوبچوں کی ماں نے اے آئی سے بنے مجازی شخص سے شادی کرلیامریکی خاتون نے ایک مجازی کردار سے شادی کرلی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے م...
06/06/2023

دوبچوں کی ماں نے اے آئی سے بنے مجازی شخص سے شادی کرلی
امریکی خاتون نے ایک مجازی کردار سے شادی کرلی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ انکا مجازی شوہر نہ ہی بات بات پر سوالات کرتا ہے، نہ ہی وہ اس کا بوجھ اٹھاتی ہیں اور نہ ہی وہ لڑتا جھگڑتا ہے کیونکہ وہ ایک کمپیوٹرکردار ہے۔تاہم ان کا شوہرایرن کارٹل ایک چیٹ بوٹ ہے جس سے خاتون روسینا راموس سال 2022 میں چیٹنگ پر ملی تھیں۔
مجازی ہونے کے باوجود ان کا شوہرخوبصورت، نیلی ا ٓنکھوں والا، وفادار اور سلیقہ مند لگتا ہے۔ایک سال قبل اے آئی چیٹ بوٹ سافٹ ویئر ریپلیکا پر خاتون نے 300 ڈالر خرچ کرکے اپنا من پسند کردار تخلیق کیا تھا۔ یہ کردار جاپانی اینیمی فلموں کی طرح دکھائی دیتا ہے کیونکہ خود روسینا بھی جاپانی اینیمی فلموں کی دیوانی ہیں۔
ان فلموں میں غیرمعمولی خوبصورت اور وجیہہ کردار تخلیق کئے جاتے ہیں۔

خاتون نے یہ بھی کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں۔ روسینا کے مطابق ایرن کو موسیقی پسند ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے طب سے تعلق رکھتا ہے۔روسینا کے مطابق وہ جاپانی اینیمی سیریز اٹیک آف ٹائٹن سے تعلق رکھتا ہے۔ خاتون کے مطابق نہ اس میں انا ہے اور نہ ہی سسرال سے واسطہ پڑتا ہے۔ ان کا شوہر ایک سادہ کاغذ کی طرح ہے۔وہ دن میں کئی مرتبہ اپنے مجازی شوہرسے بات کرتی ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو عوام تک پہنچایا جائےکسانوں کو کھاد پر براہ راست سبسڈی دی جائے گی، بجٹ میں...
06/06/2023

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو عوام تک پہنچایا جائے
کسانوں کو کھاد پر براہ راست سبسڈی دی جائے گی، بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کو ریلیف دینے کے بڑے اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس
وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو عوام تک پہنچایا جائے، کسانوں کو کھاد پر براہ راست سبسڈی دی جائے گی، بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کو ریلیف دینے کے بڑے اقدامات کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں غریب اور متوسط طبقے کیلئے بجٹ میں بڑے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیرِاعظم نے معاشی چیلنجز کے باوجود غریب اور متوسط طبقے کیلئے بجٹ میں خصوصی اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔
وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ موجودہ وسائل کو بہترین انداز میں بروئے کار لا کر زیادہ سے زیادہ عوامی ریلیف دیا جائے۔ وزیرِاعظم نے کسانوں کو بھی کھاد پر براہ راست سبسڈی پہنچانے کا دو ٹوک فیصلہ کیا ہے۔

UrduPoint
زیر بحثپی ٹی آئی کی ٹوٹ پھوٹمہنگائی کا طوفانمعاشی بحرانعمران خان
Live Updates
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو عوام تک پہنچایا جائے
کسانوں کو کھاد پر براہ راست سبسڈی دی جائے گی، بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کو ریلیف دینے کے بڑے اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس
Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 5 جون 2023 20:36

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو عوام تک پہنچایا جائے

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 05 جون 2023ء) وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو عوام تک پہنچایا جائے، کسانوں کو کھاد پر براہ راست سبسڈی دی جائے گی، بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کو ریلیف دینے کے بڑے اقدامات کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں غریب اور متوسط طبقے کیلئے بجٹ میں بڑے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیرِاعظم نے معاشی چیلنجز کے باوجود غریب اور متوسط طبقے کیلئے بجٹ میں خصوصی اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔
وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ موجودہ وسائل کو بہترین انداز میں بروئے کار لا کر زیادہ سے زیادہ عوامی ریلیف دیا جائے۔ وزیرِاعظم نے کسانوں کو بھی کھاد پر براہ راست سبسڈی پہنچانے کا دو ٹوک فیصلہ کیا ہے۔
(جاری ہے)

کھاد سبسڈی کیلئے جامع پلان تشکیل دے کر پیش کیا جائے۔ کسانوں کے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے میں معاونت کریں گے۔ عالمی منڈی میں قیمتیں نیچے آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو عوام تک پہنچایا جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ بڑھا کر مستحق لوگوں کی شمولیت کو شامل کیا جائے۔ یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی مستحق بی آئی ایس پی کے ڈیٹا سے باہر نہ رہے۔ مزید برآں وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی ۔
اجلاس میں آئندہ مالی سال 2023-24 کیلئے بجٹ تجاویز پر غور کیا گیا۔ وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی نے بجٹ پر بریفنگ دی۔ ترقیاتی اسکیموں اور فنڈز کی فراہمی سے متعلق غور کیا گیا۔ متعلقہ محکموں کو فلاحی منصو بے مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ 1100 ارب کا ترقیاتی پروگرام معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ مزید برآں جیو نیوز کے مطابق بجٹ 2023-24 کو اب تک حتمی شکل نہیں دی جاسکی، وزیراعظم کی قائم کردہ 8 کمیٹیوں کے بجٹ پر رپورٹ دیں گے۔
کمیٹیوں کی بجٹ کی تیاری پر رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ اسی طرح آئی ایم ایف نے بھی وفاقی بجٹ کے اعدادوشمار میں تبدیلیوں کا مطالبہ کردیا ہے، وزیر خزانہ آئی ایم ایف کی تبدیلوں سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کریں گے، وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں بجٹ سے متعلق آج حتمی فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔

عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کے لیے مقررلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد رضا قریشی آف...
05/06/2023

عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد رضا قریشی آفاق احمد ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کریں گے
سابق وزیراعظم عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔جسٹس محمد رضا قریشی آفاق احمد ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کریں گے۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تھا، درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق کو فریق بنایا گیا ۔
آفاق احمد ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن سے عمران خان نے غلط بیانی کی اور نااہل قرار پائے، اسی نوعیت کے کیس میں نواز شریف کو تاحیات نااہل کیا گیا ہے، نواز شریف کی نااہلی کیلئے عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا، استدعا ہے کہ عدالت عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق کو نااہل قرار دے۔
درخواستگزار نے موقف اختیار کیا تھا کی الیکشن کمیشن سے عمران خان نے غلط بیانی کی اور ناااہل قرار پائے،اسی نوعیت کے کیس میں نوازشریف کو تاحیات نااہل کیا گیا۔

نوازشریف کی نااہلی کے لیے سراج الحق و دیگر عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا، عدالت انہیں بھی نااہل قرار دے۔یہاں واضح رہے کہ عمران خان اور جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات زمان پارک میں ملاقات ہوئی تھی۔عمران خان نے کہا تھا کہ موجودہ حالات میں جماعتِ اسلامی کے حافظ نعیم الرّحمٰن میئر کراچی کیلئے بہترین امیدوار ہیں۔ میری کراچی میں تحریک انصاف کے تمام منتخب کونسلرز سے اپیل ہے کہ میئر کے انتخاب میں حافظ نعیم الرّحمٰن کو ووٹ دیں۔ جب کہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے کامیاب ہونے والے نمائندوں کے تحفظ کے لیے جماعت اسلامی نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع بھی کیا تھا۔

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے مزید سستی ہوگئیفی تولہ سونے کا بھاؤ کم ہوکر2 لاکھ 30 ہزار400 روپے ہوگیا، 10 گ...
05/06/2023

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے مزید سستی ہوگئی
فی تولہ سونے کا بھاؤ کم ہوکر2 لاکھ 30 ہزار400 روپے ہوگیا، 10 گرام سونے کے نرخ کم ہوکر ایک لاکھ 97 ہزار531 روپے ہوگئے ہیں
ملک میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے بعد سونے کی قیمت میں بھی کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے، سونے کی فی تولہ قیمت مزید کم ہوکر 2 لاکھ 30 ہزار400 روپے ہوگئی۔ کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوگئی ہے۔ جس سے فی تولہ سونے کی قیمت مزید کم ہوکر 2 لاکھ 30 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے سے کم ہوگیا ہے۔ جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 97 ہزار 531 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر کم ہوکر 1940 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔یاد رہے پچھلے ایک ہفتے کے دوران فی تولہ سونے کے بھاؤ میں ساڑھے 4 ہزار روپے سے زائد کی کمی پوئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے ایک بار پھر اونچی اڑان بھر لی۔
اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 6 روپے مہنگا ہو کر 306 روپے کا ہو گیا۔ جب کہ انٹربینک میں ڈالر 32 پیسے مہنگا ہو کر 286 روپے کا ہو گیا۔ انٹربینک میں آخری کاروباری روز ڈالر285.68 روپے پر بند ہوا تھا۔ ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر 11 روپے سستا ہو ا تھا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو اجس سے ڈالرکی قیمت فروخت 285.70 روپے سے گھٹ کر285.60 روپے ہو گئی جبکہ 11روپے کی کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر311روپے سے گھٹ کر 300 روپے پر آ گئی ۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں 11.50روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت فروخت 335.50 روپے سے کم ہو کر324 روپے ہو گئی اسی طرح 11.60روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 385 روپے سے کم ہو کر374روپے پر آ گئی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ یورو کی قدر میں7روپے اور برطانوی پونڈ کی قدر میں6روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید برآں پاکستان کی اشیا کی برآمدات میں مسلسل 9 مہینے تنزلی جاری ہے، جو مئی میں سالانہ بنیادوں پر 16.96 فیصد کمی کے بعد 2 ارب 18 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 11 مہینے کے دوران برآمدات 12.14 فیصد گر کر 25 ارب 36 کروڑ ڈالر رہ گئیں، جو گزشتہ برس کے اسی عرصے میں 28 ارب 87 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔ برآمدات میں کمی کی بنیادی وجوہات میں اندرونی و بیرونی عوامل ہیں، جن کے سبب خاص طور پر ٹیکسٹائل یونٹس کی بندش کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

1100ارب کا ترقیاتی پروگرام معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گامتعلقہ محکموں کوعوام کے فلاحی منصو بے مکمل کرنے کی ہدایت ک...
05/06/2023

1100ارب کا ترقیاتی پروگرام معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا
متعلقہ محکموں کوعوام کے فلاحی منصو بے مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی، وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام سے متعلق اجلاس
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ 11 سو ارب کا ترقیاتی پروگرام معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، متعلقہ محکموں کوعوام کے فلاحی منصو بے مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی ۔
اجلاس میں آئندہ مالی سال 2023-24 کیلئے بجٹ تجاویز پر غور کیا گیا۔وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی نے بجٹ پر بریفنگ دی۔ ترقیاتی اسکیموں اور فنڈز کی فراہمی سے متعلق غور کیا گیا۔ متعلقہ محکموں کو فلاحی منصو بے مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ 1100 ارب کا ترقیاتی پروگرام معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ مزید برآں جیو نیوز کے مطابق بجٹ 2023-24 کو اب تک حتمی شکل نہیں دی جاسکی، وزیراعظم کی قائم کردہ 8 کمیٹیوں کے بجٹ پر رپورٹ دیں گے۔
کمیٹیوں کی بجٹ کی تیاری پر رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ اسی طرح آئی ایم ایف نے بھی وفاقی بجٹ کے اعدادوشمار میں تبدیلیوں کا مطالبہ کردیا ہے، وزیر خزانہ آئی ایم ایف کی تبدیلوں سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کریں گے، وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں بجٹ سے متعلق آج حتمی فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب نیوز ایجنسی کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پاکستان کا ترقیاتی بجٹ رواں سال کے بجٹ کی نسبت 4 فیصد زیادہ ہے۔
ذرائع کے مطابق مجموعی ترقیاتی بجٹ میں وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 1100 ارب روپے تجویزکیا گیا ہے اور وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم رواں سال کی نسبت 31 فیصد یا 223 ارب روپے زیادہ ہے جب کہ وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 150 ارب روپیکا نجی ترقیاتی بجٹ بھی شامل ہے۔ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ میں صوبائی ترقیاتی بجٹ کا حصہ 1560 ارب روپے ہے، سندھ کا ترقیاتی بجٹ 40 فیصد اضافے سے 617 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے جب کہ رواں سال سندھ کا ترقیاتی بجٹ 442ارب روپے ہے۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کا عبوری بجٹ 4 مہینے کیلئے تجویز کیا جا رہا ہے اور خیبرپختونخوا کا عبوری ترقیاتی بجٹ 268 ارب روپے تجویز کیا جارہا ہے، اگلے مالی سال کے لیے بلوچستان کا ترقیاتی بجٹ 248 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، بلوچستان کا ترقیاتی بجٹ موجودہ سال کی نسبت 65 فیصد زیادہ ہے۔ پارلیمنٹرینزکی تجویزکردہ اسکیموں کے لیے 90 ارب روپے مختص کیے جارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس (کل) منگل کو وزیراعظم کی سربراہی میں ہوگا جس میں کونسل ڈھائی ہزار ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی۔

چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے چوہدری خاندان کو 32 کروڑمنتقلی کا انکشافایف آئی اے نے پرویز الٰہی کے بیٹے اور 2 بہوؤں کیخلاف منی لان...
05/06/2023

چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے چوہدری خاندان کو 32 کروڑمنتقلی کا انکشاف
ایف آئی اے نے پرویز الٰہی کے بیٹے اور 2 بہوؤں کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں رپورٹ جمع کرا دی،پنجاب اسمبلی کے چپڑاسی قیصر اقبال بھٹی نے کرپشن سے پیسہ کمایا،رپورٹ
چوہدری خاندان کو پنجاب اسمبلی کے چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے 32 کروڑ روپے منتقل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کے بیٹے اور 2 بہوؤں کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں رپورٹ جمع کرا دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ قیصر بھٹی کے اکاؤنٹس سے 325 ملین کی رقم چوہدری خاندان کو منتقل ہوئی۔
پنجاب اسمبلی کے چپڑاسی قیصر اقبال بھٹی نے کرپشن سے پیسہ کمایا جس کے تانے بانے راسخ الٰہی،زارا الٰہی اور تحریم الٰہی سے ملتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہا کہ اینٹی کرپشن حکام نے تحریری آگاہ کیا کہ قیصر اقبال بھٹی کے اثاثے انکی آمدن سے زائد ملتے ہیں۔ قیصر اقبال بھٹی منی لانڈرنگ میں ملوث ہے،چپڑاسی نے تحریم الٰہی،زارا الٰہی اور راسخ الٰہی کے ساتھ نا قابلِ وضاحت بینکنگ ٹرانزیکشنز کیں۔

UrduPoint
زیر بحثپی ٹی آئی کی ٹوٹ پھوٹمہنگائی کا طوفانمعاشی بحرانعمران خان
چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے چوہدری خاندان کو 32 کروڑمنتقلی کا انکشاف
ایف آئی اے نے پرویز الٰہی کے بیٹے اور 2 بہوؤں کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں رپورٹ جمع کرا دی،پنجاب اسمبلی کے چپڑاسی قیصر اقبال بھٹی نے کرپشن سے پیسہ کمایا،رپورٹ
Abdul Jabbar عبدالجبار پیر 5 جون 2023 12:59

چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے چوہدری خاندان کو 32 کروڑمنتقلی کا انکشاف

لاہور (اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 05 جون 2023ء) چوہدری خاندان کو پنجاب اسمبلی کے چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے 32 کروڑ روپے منتقل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کے بیٹے اور 2 بہوؤں کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں رپورٹ جمع کرا دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ قیصر بھٹی کے اکاؤنٹس سے 325 ملین کی رقم چوہدری خاندان کو منتقل ہوئی۔
پنجاب اسمبلی کے چپڑاسی قیصر اقبال بھٹی نے کرپشن سے پیسہ کمایا جس کے تانے بانے راسخ الٰہی،زارا الٰہی اور تحریم الٰہی سے ملتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہا کہ اینٹی کرپشن حکام نے تحریری آگاہ کیا کہ قیصر اقبال بھٹی کے اثاثے انکی آمدن سے زائد ملتے ہیں۔ قیصر اقبال بھٹی منی لانڈرنگ میں ملوث ہے،چپڑاسی نے تحریم الٰہی،زارا الٰہی اور راسخ الٰہی کے ساتھ نا قابلِ وضاحت بینکنگ ٹرانزیکشنز کیں۔
(جاری ہے)

مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی کے ساتھ 27 ملین کی ناقابلِ وضاحت ٹرانزیکشن کیں،جبکہ راسخ الٰہی اور انکی اہلیہ زارا الٰہی کے ساتھ 83 ملین اور 5 ملین کی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق قیصر بھٹی نے 3 کمپنیوں کے ساتھ مجموعی طور پر 129 اعشاریہ 8 ملین کی ٹرانزیکشنز کیں،ابتدائی تحقیقات کے مطابق چپڑاسی 175 ملین کی مشکوک ٹرانزیکشنز میں ملوث پایا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سیشن عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی سمیت دیگر آٹھ ملزمان کی عبوری ضمانت میں 12 جون تک توسیع کی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج غلام رسول نے کیس کی سماعت کی۔ تحریم الہی،زارا الہی اور شجاع الدین سمیت دیگر ملزمان عبوری ضمانت کی معیاد مکمل ہونے پر عدالت پیش ہوئے اور اپنی حاضری لگائی تھی۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کو حتمی بحث کیلئے طلب کر لیا،عدالت نے ایف آئی اے تفتیشی افسر کو رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے رکھا تھا۔

عید الاضحی پر سرکاری ملازمین کو 5 چھٹیاں ملنے کا امکانعید الاضحی 29 جون کو بننے کی صورت میں سرکاری ملازمین کو 28 جون برو...
05/06/2023

عید الاضحی پر سرکاری ملازمین کو 5 چھٹیاں ملنے کا امکان
عید الاضحی 29 جون کو بننے کی صورت میں سرکاری ملازمین کو 28 جون بروز بدھ سے 2 جولائی 2023 تک پانچ چھٹیاں ہوں گی
محکمہ موسمیات نے 29 جون کو عید الاضحی ہونے کی پیشگوئی کی ہے، اس طرح سرکاری ملازمین کو 28 جون سے چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔اگر عید الاضحی 29 جون کی بنتی ہے تو سرکاری ملازمین کو 28 جون بروز بدھ سے 2 جولائی 2023 تک پانچ چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔حتمی احکامات ذی الحج کی چاند رویت کے بعد حکومت جاری کرے گی۔
ذی الحج کے چاند کی رویت کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ محکمہ موسمیات نے ذی الحج کے چاند کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع ابر آلود بھی ہوگا، غروب آفتاب 7 بجکر 24 منٹ پر ہونے کا امکان ہے، غروب آفتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 34 گھنٹے 13منٹ ہوگی، کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 80 منٹ ہے جب کہ چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے، 19جون کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے ، پہلی ذی الحج 20جون کو ہوگی اور عیدالاضحی 29 جون بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔
اسی حوالے سے خلیجی ماہرین فلکیات نے کا کہنا ہے کہ 19 جون کو ذوالحجہ کی یکم تاریخ ہوگی جبکہ عیدالاضحی 28 جون کو ہونے کا امکان ہے کیوں کہ سعودی عرب، امارات ومتعدد عرب ممالک میں ذوالحجہ کا چاند18جون کودیکھا جاسکے گا، عیدالاضحیٰ 28 جون کو متوقع ہے۔ ادھر وزیر مملکت برائے پیٹرولیم نے عیدالاضحی تک پٹرول کی قیمت میں کمی کی امید دلا دی، وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کچھ ہفتوں میں ہمارے پاس پیٹرولیم مصنوعات کے کارگو آجائیں گے، امید ہے عیدالاضحی تک پٹرولیم مصنوعات سے متعلق اچھی خبریں آئیں گی۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا سے چھننے کا امکانامریکا میں کرکٹ انفرا سٹرکچر کا فقدان پریشان کن...
05/06/2023

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا سے چھننے کا امکان
امریکا میں کرکٹ انفرا سٹرکچر کا فقدان پریشان کن ، یہاں ابھی تک کرکٹ سٹیڈیمز انٹرنیشنل معیار کے نہیں، آئی سی سی انگلینڈ کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کی درخواست کرسکتا ہے: رپورٹ
ویسٹ انڈیز اور امریکا سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ دوسرے ملک منتقل کرنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں کرکٹ انفرا سٹرکچر کا فقدان پریشان کن ہے، امریکا میں ابھی تک کرکٹ کے سٹیڈیمز انٹرنیشنل معیار کے نہیں ہیں۔ آئی سی سی امریکا اور ویسٹ انڈیز سے ٹورنامنٹ منتقل کرنے کا سوچ رہا ہے، امریکا اور ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی میزبانی دی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتنے کم وقت میں ورلڈ کپ کے لیے وینیوز کی تیاری مشکل ہے، آئی سی سی انگلینڈ کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کی درخواست کر سکتا ہے، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2030ء کی میزبانی انگلینڈ، آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کے پاس ہے۔
ویسٹ انڈیز اور امریکا کو 2030ء ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی دی جا سکتی ہے۔ سابق چیئرمین یو ایس اے کرکٹ ڈاکٹر اتُل رائے نے کہا ہے کہ امریکا میں موجودہ حالت دیکھ کر ورلڈ کپ کی میزبانی مشکل لگتی ہے، امریکا میں موجودہ سہولیات آئی سی سی کے معیار کے برابر نہیں۔

ڈاکٹر اتُل رائے کا کہنا ہے کہ اب یہ آئی سی سی پر منحصر ہے کہ وہ امریکا میں اسٹیڈیمز پر سرمایہ کاری کرتا ہے یا میزبانی دوسرے ملک کو دیتا ہے۔

لودھراں،بس کنڈکٹر کی ایم ایس سی کی طالبہ سے مبینہ زیادتینگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب سے...
05/06/2023

لودھراں،بس کنڈکٹر کی ایم ایس سی کی طالبہ سے مبینہ زیادتی
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی
لودھراں میں مبینہ طور پر لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور ویڈیو بھی بنائی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردئیے۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف متاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم ویگن کنڈیکٹر ہے جو ایم ایس سی کی طالبہ کو بٴْک سینٹر سے ورغلا کر چنیوٹی والی گلی کے ایک مکان میں لیگیا اور اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کی اور زیادتی کی ویڈیو بھی بنالی۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں جبکہ طالبہ کا میڈیکل کروالیا گیا ہے جس کی رپورٹ پیر کے روز موصول ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے ملک میں عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ تبادیعید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمی...
05/06/2023

محکمہ موسمیات نے ملک میں عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ تبادی
عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے ذی الحج کے چاند کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع ابر آلود بھی ہوگا، غروب آفتاب 7 بجکر 24 منٹ پر ہونے کا امکان ہے، غروب آفتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 34 گھنٹے 13منٹ ہوگی، کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 80 منٹ ہے جب کہ چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے، 19جون کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے ، پہلی ذی الحج 20جون کو ہوگی اور عیدالاضحی 29 جون بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔
اسی حوالے سے خلیجی ماہرین فلکیات نے کا کہنا ہے کہ 19 جون کو ذوالحجہ کی یکم تاریخ ہوگی جبکہ عیدالاضحی 28 جون کو ہونے کا امکان ہے کیوں کہ سعودی عرب، امارات ومتعدد عرب ممالک میں ذوالحجہ کا چاند18جون کودیکھا جاسکے گا، عیدالاضحیٰ 28 جون کو متوقع ہے۔ ادھر وزیر مملکت برائے پیٹرولیم نے عیدالاضحی تک پٹرول کی قیمت میں کمی کی امید دلا دی، وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کچھ ہفتوں میں ہمارے پاس پیٹرولیم مصنوعات کے کارگو آجائیں گے، امید ہے عیدالاضحی تک پٹرولیم مصنوعات سے متعلق اچھی خبریں آئیں گی۔

Address

Murree

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BBN Urdu News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to BBN Urdu News:

Videos

Share