Daily M42 News

  • Home
  • Daily M42 News

Daily M42 News Daily Pakistan News - Urdu Newspaper
(2)

دولت کے پیچھے بھاگنے والے سب لوگ دولت مند نہیں بن سکتےلیکن دین کے پیچھے بھاگنے والے دیندار ضرور بن جاتے ہیںاس لیے کوشش ج...
05/10/2024

دولت کے پیچھے بھاگنے والے سب لوگ دولت مند نہیں بن سکتے
لیکن دین کے پیچھے بھاگنے والے دیندار ضرور بن جاتے ہیں
اس لیے کوشش جاری رکھیں اگر بار بار گناہ ہورہے ہیں تو بار بار نیکیاں کرنا شروع کردیں

01/09/2024
26/08/2024

اناللہ وانا الیہ راجعون
سابقہ ایم این اے مریدکے اور موجودہ ایم پی اے شرقپور شریف
رانا افضال حسین حرکت قلب بند ہونے کی وجہ انتقال کر گئے ہیں
نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

14 August 2024Happy Independence Day
14/08/2024

14 August 2024
Happy Independence Day

12/08/2024

Please Visit
Rise School System
Punjab Housing Colony Muridke

19/06/2024

*مقابلہ ہی کرنا ہے تو پھر ہر میدان میں جم کے کرو*

*تحریر: میاں فیصل*

مشہور زمانہ مفکر اور فلسفی افلاطون نے حکمرانی کے اصولوں پر ایک کتاب " الجمہوریہ" یعنی The Republic تحریر کی۔ جس میں عوام کے حقوق سے لیکر حکمرانوں کے فرائض اور شہری زندگی کے اصول تک اس کتاب میں درج ہیں۔ لیکن اس کتاب میں افلاطون کا ایک بصیرت افروز فقرہ ایسا ہے جو آج تک حکومتوں پر سچ ثابت ہوتا آیا ہے۔ افلاطون کہتا ہے " تباہ ہو گئیں وہ قومیں جن پر تاجر یا جرنیل حکمران ہو گئے"

*پاکستان* اور *بھارت* دونوں ایک روز کے وقفے کے ساتھ انگریزوں کی غلامی سے چھٹکارا پا گئے لیکن سیاسیات کے باب میں دونوں یوں مختلف سمتوں میں چلے کہ جیسے کوئی تحقیق ہو رہی ہو جس میں افلاطون کا وہ شہرہ آفاق فقرہ صحیح ثابت ہوتا ہو۔ ایک وہ تھے جنہوں نے نہ جرنیلوں کو حکمرانی کے قریب پھٹکنے دیا اور نہ تاجروں کو اور دوسرے بالکل اس سے مختلف اب صرف نتائج دیکھئے اور دیکھتے جائیے۔
بھارت کے *مکیش امبانی* کراچی کے سٹاک ایکسچینج کی ہر کمپنی کے 100% شئیرز خرید لیں تو پھر بھی ان کے پاس 30 ارب ڈالرز بچ جائیں گے وہاں کے 4 امیر آدمی پاکستان میں پیدا ہونے والے تمام اشیاء اور تیار کی جانے والی سب چیزیں خرید لیں تو پھر بھی ان کے پاس 60 ارب ڈالرز بچ جائیں گے بھارت کے یہ 4 امیر لوگ چین کے 40 امیر ترین لوگوں سے زیادہ دولت رکھتے ہیں۔ صرف ایک *ریلائنس* کمپنی کے 48% شئیرز رکھنے والا *مکیش امبانی* 100 ارب ڈالرز کے شئیرز رکھتا ہے جبکہ کراچی سٹاک ایکسچینج کی کل قیمت 68 ارب ڈالر ہے۔ اس وقت بھارت دنیا کا چھٹا بڑا مقبول ملک ہے جہاں سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے جبکہ ہم اس لسٹ میں 74 ویں نمبر پر ہیں۔
امریکہ کے سائنسدانوں میں 12% بھارتی ہیں جن میں 38% ڈاکٹرز، 36% NASA میں، یہ وہ ادارہ ہے جو چاند اور مریخ کی تسخیر کرتا ہے۔ 34% مائیکروسافٹ اور 28% IBM کے ملازمین ہیں۔HOTMAIL سبیر بھاٹیہ نے، سن مائیکرو سسٹم ونود کھوسلہ نے، اینٹل پینٹئیم کو ونود دھام نے اور ای سپیک سسٹم کو راجیو گپتا نے ایجاد کیا۔ دس میں سے چار سیلکیون ویلیز جو کمپیوٹر سے وابستہ کاروبار سے منسلک ہیں، بھارت کے زیراہتمام کام کر رہی ہیں۔ اعتماد کا یہ عالم ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے بڑے اتحادی ہم ہیں اور عراق و افغانستان کے ساتھ ساتھ ہم اس جنگ کا شکار بھی ہیں لیکن اگر اقوام متحدہ عراق و افغانستان میں الیکشن کروانے جاتی ہے تو بھارت کے الیکشن کمیشن کو مدعو کیا جاتا ہے کہ اسکی مدد کرے۔
اب ان معمولی اعداد وشمار کو دیکھئے گا اور اگر کرکٹ کا خمار اتر چکا ہو تو غور کیجئے گا کہ ہم دونوں ایک ساتھ آزاد ہونے والے ملک ہیں لیکن دونوں کیسے مختلف سمت میں چلے گئے ہیں۔
اگر کوئی پوچھے کہ تم آزادی کے بعد اب تک کسی ایک سمت میں سفر کا آغاز کیوں نہ کر سکے؟ تو ہم ان کو یہ کیسے بتائیں کہ یہاں *ایوب خان* جیسے لوگ بھی حکمران بنے جو کہتا تھا کہ میں لندن کے ایک ہوٹل کی بالکنی میں کھڑا بار بار سوچتا تھا کہ میں اس ملک کو کیسے ٹھیک کروں اور پھر میں نے کئی راتیں جاگ کر ایک پروگرام ترتیب دیا کہ کس طرح یہاں بنیادی جمہوریت کا نظام نافذ کیا جا سکتا ہے اور پھر اس پروگرام کو تجاویز کے طور پر گورنر جنرل کو پیش کر دیا۔ لیکن اس پر کوئی غور و فکر نہ ہوا اور یوں اس نے 27 اکتوبر 1958ء کو بساط الٹ دی ، اپنا نظام نافذ کر دیا اور پھر بار بار ہمارا یہ حشر ہوا کہ ایک شخص آیا جس کے کوٹ کی جیب میں ایک طرف مسائل کی لسٹ ہوتی اور دوسری جانب اسکے حل تحریر ہوتے۔
نہ عوام سے کبھی پوچھا جاتا کہ تمھارے مسائل کیا ہیں اور نہ یہ بتایا جاتا کہ اسکا حل تمھاری مرضی کے مطابق ہے یا نہیں۔ ہم وہ لوگ تھے جو ملیریا کی وبا میں جھکڑے ایک گاؤں میں کسی این جی او کے کارندوں کی طرح جاتے رہے اور انہیں آبادی کم کرنے کی دوائیاں تقسیم کرتے رہے۔
ہم ایک جیسی صلاحیتوں، ایک جیسے موسموں اور ایک جیسے وسائل رکھنے والے لوگ تھے لیکن شاید ہم میں سے کسی نے افلاطون کی کتاب کو ہاتھ تک نہ لگایا اور دوسرے نے اس کے ایک ہی فقرے سے سبق حاصل کر لیا کہ تباہ ہو گئیں وہ قومیں جن پر تاجر یا جرنیل حکمران ہوئے۔
اصل مقابلے کی جگہیں تو یہی ہیں جو اس ملک کے ہر باشندے کو زندگی کے ہر میدان میں اپنے دشمن کے برابر لا کھڑا کر سکیں۔ صرف کرکٹ کے میدان کی جیت کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔ ہمت ہے تو مقابلہ کرنے کے میدان لاتعداد ہیں اور وہاں مقابلہ ملک و ملت کی اصل بہتری کے لئے ہے۔ خالی نعروں کے لئے نہیں۔ مقابلہ ہی کرنا ہے تو زندگی کے ہر میدان میں جم کے کرو۔

08/06/2024

اس سال سعودی عرب میں مسلسل 3 دن 3 خطبے ہوں گے.
8 ذی الحج "جمعہ کا خطبہ"
9 ذی الحج "حج کا خطبہ"
10 ذی الحج عید الاضحٰی کا خطبہ

04/06/2024

پریشان نہ ہوں ۔۔ 😔

کچھ لوگ اپنی تعلیم 22 سال کی عمر میں مکمل کر لیتے ہیں۔ مگر ان کو پانچ پانچ سال تک کوئی اچھی نوکری نہیں ملتی۔

کچھ لوگ 25 سال کی عمر میں کسی کپمنی کے CEO بن جاتے ہیں اور 50 سال کی عمر میں ہمیں پتہ چلتا ہے انکا انتقال ہو گیا ہے۔

جبکہ کچھ لوگ 50 سال کی عمر میں CEO بنتے ہیں اور نوے سال تک حیات رہتے ہیں۔

بہترین روزگار ہونے کے باوجود کچھ لوگ ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں اور کچھ لوگ بغیر روزگار کے بھی شادی کر چکے ہیں اور روزگار والوں سے زیادہ خوش ہیں۔

اوبامہ 55 سال کی عمر میں ریٹائر ہو گیا جبکہ ٹرمپ 70 سال کی عمر میں شروعات کرتا ہے۔۔۔

کچھ لیجنڈ امتحان میں فیل ہونے پر بھی مسکرا دیتے ہیں اور کچھ لوگ 1 نمبر کم آنے پر بھی رو دیتے ہیں۔۔۔۔

کسی کو بغیر کوشش کے بھی بہت کچھ مل گیا اور کچھ ساری زندگی بس ایڑیاں ہی رگڑتے رہے۔۔

اس دنیا میں ہر شخص اپنے Time zone کی بنیاد پر کام کر رہا ہے۔ ظاہری طور پر ہمیں ایسا لگتا ہے کچھ لوگ ہم سے بہت آگے نکل چکے ہیں اور شاید ایسا بھی لگتا ہو کچھ ہم سے ابھی تک پیچھے ہیں لیکن ہر شخص اپنی اپنی جگہ ٹھیک ہے اپنے اپنے وقت کے مطابق۔ ان سے حسد مت کیجئے۔ اپنے اپنے Time zone میں رہیں۔۔

انتظار کیجئے اور اطمینان رکھیئے۔

نہ ہی آپ کو دیر ہوئی ہے اور نہ ہی جلدی۔

اللہ رب العزت جو کائنات کا سب سے عظیم الشان ہے اس نے ہم سب کو اپنے حساب سے ڈیزائن کیا ہے وہ جانتا ہے کون کتنا بوجھ اٹھا سکتا . کس کو کس وقت کیا دینا ہے. اپنے آپ کو رب کی رضا کے ساتھ باندھ دیجئے اور یقین رکھیئے کہ اللہ کی طرف سے آسمان سے ہمارے لیے جو فیصلہ اتارا جاتا ہے وہ ہی بہترین ہے۔۔۔ 💗

💞خوش رہیں سلامت رہیں💞

مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی/ بیان اللہ پاک کا بہت شکر ہے کہ مجھے سرخرو کیا: چودھری پرویزالٰہی اللہ پ...
28/05/2024

مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی/ بیان
اللہ پاک کا بہت شکر ہے کہ مجھے سرخرو کیا: چودھری پرویزالٰہی
اللہ پاک نے مجھے حوصلہ دیا کہ میں ثابت قدم رہوں: چودھری پرویزالٰہی
میں ان ججوں کا مشکور ہوں جنہوں نے حق اور سچ کا ساتھ دیا اور مجھے رہائی ملی: چودھری پرویزالٰہی
میں ان سب لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے میرے لیے دعائیں کیں اور اس مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا: چودھری پرویزالٰہی
گجرات کے لوگوں کو بہت زیادتیاں اور ظلم سہنا پڑا: چودھری پرویزالٰہی
گجرات میں ہمارا مینڈیٹ تک چرایا گیا: چودھری پرویزالٰہی
شجاعت صاحب کے بچوں سے اس وقت تک کوئی بات نہیں ہو گی جب تک ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں ہو گا: چودھری پرویزالٰہی
گجرات میں جن لوگوں کے ساتھ زیادتیاں ہوئیں وہ جب تک معاف نہیں کریں گے تب تک ان سے کوئی بات نہیں ہو گی: چودھری پرویزالٰہی
مجھے پکڑوانے میں اور میرے ساتھ زیادتی کرنے میں سب سے زیادہ اہم کردار محسن نقوی کا رہا ہے: چودھری پرویزالٰہی
میں عمران خان کے ساتھ تھا، ہوں اور انشاء اللہ رہوں گا: چودھری پرویزالٰہی

بریکنگ نیوزذرائع کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہخراب موسم کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات: ایرانی سرک...
19/05/2024

بریکنگ نیوز
ذرائع کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ

خراب موسم کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات: ایرانی سرکاری میڈیا

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو صوبہ مشرقی آذربائیجان کے علاقے جلفا میں حادثہ پیش آیا ہے تاہم موسم کی خرابی کے باعث ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ایرانی وزیرِ داخلہ احمد واحدی کی جانب سے اس حادثے کی تصدیق کی گئی ہے۔

ایرانی وزیرِ داخلہ احمد واحدی نے ایرانی سرکاری ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’متعدد ریسکیو ٹیمیں‘ ہیلی کاپٹر کی تلاش کر رہی ہیں اور ’جائے حادثہ تک پہنچنے میں وقت لگے گا‘ کیونکہ ’علاقے میں دھند اور خراب موسمی حالات ہیں۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’حالات قابو میں ہیں اور ریسکیو ٹیمیں اپنا کام کر رہی ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اسے جتنی جلدی ہو سکے مکمل کر لیا جائے گا۔‘
ایرانی صدر اتوار کی صبح صوبہ مشرقی آذربائیجان کے دورے پر گئے تھے جہاں انھوں نے آذربائیجان اور ایران کی سرحد پر آذربائیجان کے صدر کے ساتھ مل کر ایک ڈیم کا افتتاح کیا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب صدر ابراہیم رئیسی کا فضائی قافلہ ایرانی شہر تبریز کی طرف سفر کر رہا تھا۔ جس جگہ پر یہ حادثہ پیش آیا ہے وہ تبریز شہر سے تقریباً 50 کلومیٹر دور شمال میں واقع ہے۔
اس حادثہ کی صورت میں ہونے والے نقصان کے حوالے سے کوئی معلومات تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں۔

تبریز شہر سے منتخب ہونے والے ایرانی پارلیمنٹ کے رکن احمد علی رضا بیگی نے تہران میں صحافیوں کو بتایا کہ ریسکیو اہلکار جائے حادثہ کا تعین کرنے میں تاحال کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔

نیم سرکاری ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ’اس فضائی قافلے میں تین ہیلی کاپٹروں میں سے دو بحفاظت واپس آ چکے ہیں۔ ان دونوں ہیلی کاپٹرز میں نہ تو ایرانی صدر موجود ہیں اور نہ ایران کے وزیر خارجہ۔‘

ایران کے سرکاری ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی ویڈیوز میں مشہد میں لوگوں کو صدر ابراہیم رئیسی کی صحت کے لیے دعا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ہیلی کاپٹر کو ملک کے شمال مغربی حصے میں جس مقام پر حادثہ پیش آیا ہے وہاں حکام کے مطابق خراب موسم کے سبب ریسکیو ٹیموں کو پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
















سرخ سرکل میں دو کھڑکیاں ساڑھے چودہ سو سال تاریخ کو سمیٹ کے رکھا ہے۔ اس جگہ کے ساتھ مختلف تاریخی واقعات وابستہ ہے۔اس پہاڑ...
08/05/2024

سرخ سرکل میں دو کھڑکیاں ساڑھے چودہ سو سال تاریخ کو سمیٹ کے رکھا ہے۔ اس جگہ کے ساتھ مختلف تاریخی واقعات وابستہ ہے۔اس پہاڑ کا نام جبل ابو قبیس ہے علماء کرام اور محدثین کے مطابق جبل ابو قبیس روئے زمین کا سب سے پہلا پہاڑ ہے۔

✓ایک یہ کہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ مکے کی بڑھیا اسلام قبول کرنے سے پہلے سرور کائنات صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر یہاں سے کچرہ پھینکا کرتی تھی۔

✓دوسرا یہ کہ یہ شاہی عمارت ہے جو ایک پہاڑی کے اوپر بنی ہے جسکو ابوقیس کے نام سے جانا جاتا ہے جس پر کھڑے ہو کر نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے چاند دو ٹکڑے کیا تھا۔

✓تیسرا یہ کہ اس پہاڑ پر حضرت جبرائیل علیہ السلام نے دوران طوفان نوح حجر اسود کو اللّٰہ تعالیٰ کے حکم سے یہاں محفوظ کیا تھا۔

✓چوتھا تاریخی واقعہ جب آقا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے اللّٰہ تعالیٰ کے حکم سے مکہ سے مدینہ شریف کی طرف ہجرت کی تو ہجرت کی رات نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے مکہ والوں کی امانتیں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے سپرد کیں جنہیں حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے اسی پہاڑ پر کھڑے ہو کر مکہ والوں کی امانتیں واپس کیں۔

واللہ اعلم

وائس جنرل سیکرٹری عوامی پریس کلب مریدکے و صوبائی صدر پنجاب پاکستان میڈیا ایسوسی ایشن (رجسٹر) سینئر صحافی و اینکر لاہور ر...
15/04/2024

وائس جنرل سیکرٹری عوامی پریس کلب مریدکے و صوبائی صدر پنجاب پاکستان میڈیا ایسوسی ایشن (رجسٹر) سینئر صحافی و اینکر لاہور رنگ میاں ریاض پر مسلح سود خور رانا غلام عباس کا ساتھیوں سمیت جدید آتشیں اسلحہ سے قاتلانہ حملہ میاں ریاض حملے میں محفوظ رہے۔
مریدکے کی صحافتی برادری اس حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے گزارش کرتی ہے کہ حملہ آوروں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دیں۔

منجانب: میاں فیصل (جرنلسٹ تحصیل مریدکے)

انا للہ وانا علیہ راجعون سینئر و دبنگ اور اپنا منفرد اسٹائل رکھنے والے شیر دل صحافی روزنامہ طوفان میل سید سمیع الرحمن عر...
08/12/2023

انا للہ وانا علیہ راجعون
سینئر و دبنگ اور اپنا منفرد اسٹائل رکھنے والے شیر دل صحافی روزنامہ طوفان میل سید سمیع الرحمن عرف چھمے شاہ حرکت قلب بند ہونے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا 😭😭😭😭😭

23/09/2023

Share your videos with friends, family, and the world

میونسپل کارپوریشن. مریدکے کے زیر اہتمام مقابلہ حسنِ قرآت و حسن نعت کل مورخہ 18 ستمبر 2023 کو منعقد ہوا جس میں نعتیہ مقاب...
19/09/2023

میونسپل کارپوریشن. مریدکے کے زیر اہتمام مقابلہ حسنِ قرآت و حسن نعت کل مورخہ 18 ستمبر 2023 کو منعقد ہوا جس میں نعتیہ مقابلہ میں میرے بیٹے احمد تہامی نے تیسری پوزیشن حاصلِ کی پہلی پوزیشن جیلانی آئیڈیل سکول اور دوسری پوزیشن النور سکول نے حاصل کی
میں شکر ادا کرتا ہوں اللہ رب العزت کا کہ جس نے میرے بیٹے کو اس عزت سے نوازا اور شکریہ ادا کرتا ہوں اپنے بچے کے اساتذہ کرام جناب اظہر علی مصطفوی جناب ظاہر علی خان اور جناب ارشاد حسین عاجز صاحب کا کہ جن کی محنتوں کی وجہ سے آج میرا بچہ اس قابل ہوا...............
الحمدللہ رب العالمین

12/09/2023

5 اکتوبر قافلہ روانگی برائے عمرہ
ریٹ 210000
برائے رابطہ
عبدالرؤف سلفی 03008083800

تھانہ نارنگ منڈی کے گاؤں کوٹلی میانی میں سرکاری عہدوں کا ناجائز استعمالانسپکٹر پنجاب پولیس ذوالفقار بھٹہ اور پٹواری افتخ...
20/04/2023

تھانہ نارنگ منڈی کے گاؤں کوٹلی میانی میں سرکاری عہدوں کا ناجائز استعمال

انسپکٹر پنجاب پولیس ذوالفقار بھٹہ اور پٹواری افتخار بھٹہ کا لوگوں کی زمینوں پر ناجائز قبضے

مریدکے: (میاں فیصل سے) ڈی ایس پی ذوالفقار بھٹہ اور پٹواری افتخار بھٹہ جو کہ دونوں سگے بھائی ہیں ایک کے پاس قلم کی طاقت ہے اور دوسرے کے پاس قانون کی طاقت ہے اور یہ دونوں بھائی اپنی سرکاری نوکریوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں کی خاندانی زمینوں پر قبضے کر رہے ہیں کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ یہ پاکستان ہے اور یہاں جنگل کا قانون چلتا ہے جس کی لاٹھی اس کی بھینس اور سونے پر سہاگہ کہ دونوں بھائیوں نے سیاسی پشت پناہی حاصل کر رکھی ہے اور پولیس اور سیاسی پشت پناہی کی وجہ سے ہی ان دونوں بھائیوں نے پورے گاؤں میں دہشت پھیلا رکھی ہے وفاقی وزیرِ تعلیم جناب رانا تنویر حسین سے سیاسی وابستگی کی بناء پر جو ان کا دل کرتا ہے وہ کرتے ہیں ایس ایچ او تھانہ نارنگ منڈی رانا سجاد اکبر ان دونوں بھائیوں کا ذاتی دوست ہے۔ اب آپ خود ہی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اگر اپ تھوڑے سے بھی کمزور ہوں تو اپ کے ساتھ کیا ہو سکتا ہے بس وہی کچھ قانونی سطح پر حاجی محمد انور اور ان کی فیملی کے ساتھ ہو رہا ہے اور مسلسل ایک سال سے ہو رہا ہے۔حاجی محمد انور اور ان کی فیملی ممبرز پر دو جھوٹی اور من گھڑت ایف آئی آر درج کروائی جا چکی ہیں لیکن ایس ایچ او صاحب نے مظلوم فیملی کی بات سننے سے انکار کرتے ہوئے رات دو بجے پولیس کے جوانوں کے ساتھ مظلوم فیملی کے گھر پر دھاوا بول دیا دروازے توڑ کر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر میں داخل ہو کر خواتین کو گالیاں دیتے رہے۔ پیٹی بھائی انسپکٹر ذوالفقار بھٹہ نے اپنے دوست ایس ایچ او سے کہا کہ پرچہ دو جس پر ایس ایچ او تھانہ نارنگ منڈی رانا سجاد اکبر نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ایف آئی ار دے دی اور ایس ایچ او تھانہ نارنگ منڈی کو پتہ تھا کہ ان کا کیس عدالت میں ہے اور اسٹے آرڈر چل رہا ہے مگر کیا کریں ہمارے نظام انصاف اور محکمہ پولیس سے ایسی ہی توقع کی جا رہی تھی کہ مظلوم فیملی کو انصاف دلانے کی بجائے اپنے پیٹی بھائی کو قبضہ دلانے کی جلدی تھی کہ پیٹی بھائی ذاتی دوست ہے جس کے حکم کی تعمیل تو کرنی تھی بہرحال پنجاب پولیس کا جو روایتی طریقہ ہے خواتین کو ہراساں کرنا دروازے توڑنا گالیاں بکنا جو کچھ یہ کر سکتے تھے پولیس گردی میں کیا۔موجودہ دونوں ایف آئی آر میں مظلوم فیملی اور ان کے پانچ سے چھ کزنز نامزد ہیں جو کہ طالبعلم ہیں ان پر بھی پرچہ دے کر ان کے تعلیمی کیرئیر کو داؤ پر لگانے کی کوشش کی گئی ہے جس کی مظلوم فیملی اور متاثرین پرزور مزمت کرتے ہیں اور حکام بالا سمیت آئی جی پنجاب ڈی پی او شیخوپورہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں پولیس گردی سے بچایا جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔

️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️*⭐️السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ⭐️**❤️اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَ ...
27/10/2022

️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️
*⭐️السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ⭐️*
*❤️اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَ آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ وَ بَارِکْ وَسَلِّمْ❤️*
🇵🇰 *آج کا کیلینڈر* 🌤
🔖 *30 ربیع الاول 1444ھ*💎
🔖 *27 اکتوبر 2022ء*💎
🔖 *11 کاتک 2079ب*💎
*🌺بروز جمعرات Thursday🌺*
*❤️حدیث نبوی ﷺ❤️*
*نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشاد پاک کا مفہوم:*
*سات گناہوں سے جو تباہ کر دینے والے ہیں بچتے رہو۔ ” اللّٰہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا ‘ جادو کرنا ‘ کسی کی ناحق جان لینا کہ جسے اللُٰہ تعالیٰ نے حرام قرار دیا ہے ‘ سود کھانا ‘ یتیم کا مال کھانا ‘ لڑائی میں سے بھاگ جانا ‘ پاک دامن بھولی بھالی ایمان والی عورتوں پر تہمت لگانا۔*
*صحیح بخاری:2766*
*سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّه الْعَظِيم*
*لآ اِلَهَ اِلّا اللّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوُل اللّهِ*
*اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَ آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ وَ بَارِکْ وَسَلِّمْ*
💚💚💚💚💚💚💚️
یہ آج کا نیوز پیپر ہے 03084302533

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily M42 News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily M42 News:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share