Sraiki Belt

Sraiki Belt Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sraiki Belt, Newspaper, Multan.

معیشت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کیخلاف ایکشن جاری رہے گا، آرمی چیف
09/10/2023

معیشت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کیخلاف ایکشن جاری رہے گا، آرمی چیف

بھارت میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کا آغاز ہو چکا ہے ڈیڑھ ماہ کے جاری رہنے والے اس ایونٹ میں مجموعی طور پر 48 میچز کھیل...
09/10/2023

بھارت میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کا آغاز ہو چکا ہے ڈیڑھ ماہ کے جاری رہنے والے اس ایونٹ میں مجموعی طور پر 48 میچز کھیلے جائیں گے جو 10 مختلف شہروں احمد آباد، دہلی، حیدرآباد، دھرم شالہ، چنئی، لکھنو، پونے، بنگلورو، ممبئی، کولکتہ میں شیڈول ہیں۔ میگا ایونٹ کی شریک 10 ٹیموں میں سے ہر ٹیم 9، 9 میچز کھیلنے کے لیے مختلف وینیوز کا سفر اختیار کریں گی لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کون سی ٹیم میگا ایونٹ کے دوران سب سے زیادہ سفر کرے گی اور کس ٹیم کا سفر سب سے کم ہوگا۔

رواں ورلڈ کپ 1992 کے عالمی کپ کی طرح رابن راؤنڈ لیگ کی بنیاد پر کھیلا جا رہا ہے اور ٹیموں کا شیڈول بہت سخت مرتب کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ سفر کرنے والی ٹیم میزبان انڈیا ہوگی جس کے گروپ کے 9 راؤنڈ میچز 9 مختلف شہروں میں رکھے گئے ہیں جس کے تحت بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے ہر میچ کے لیے سفر اختیار کرے گی۔

بھارت کی ٹیم اس ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 9767 کلومیٹر کا سفر کرے گی جب کہ میگا ایونٹ میں سب سے کم سفر کرنے والی ٹیم افغانستان ہوگی۔

افغانستان نے بھی 9 میچز ہی کھیلنے ہیں تاہم اس کے دو میچ نئی دہلی اور دو میچ چنئی میں لگاتار شیڈول ہیں جس کے باعث افغان ٹیم کو ایونٹ میں سب سے کم سفر کرنا پڑے گا اور وہ گروپ راؤنڈ میں اپنے تمام میچوں کے لیے 5311 کلومیٹر کا سفر کرے گی۔

بھارت کے بعد سب سے زیادہ جو ٹیم میگا ایونٹ میں سفر میں رہے گی وہ دفاعی چیمپئن بھارت ہے جو مجموعی طور پر 8106 کلومیٹر کا سفر طے کرے گی۔ انگلش ٹیم نے میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ احمد آباد میں کھیلا تھا جس کے بعد اسے دھرم شاہ میں شیڈول اپنا دوسرا میچ کھیلنے کے لیے 1343 کلومیٹر کا سفر کرنا پڑا۔

ورلڈ کپ میں تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ سفر کرنے والی ٹیم جنوبی افریقہ ہے جو کے ایونٹ میں اپنے میچوں کے لیے 7799 کلومیٹر سفر کرے گی جب کہ سری لنکا کا نمبر اس فہرست میں چوتھے نمبر پر آتا ہے۔

بنگلہ دیش اس میگا ایونٹ میں سفر کرنے کے اعتبار سے پانچویں نمبر پر ہوگی جو 7334 کلومیٹر سفر کرے گی۔

بنگلہ دیش کے دو ابتدائی میچز دھرم شالہ میں ہیں جس کے بعد بنگال ٹائیگرز کو وہاں سے اپنے اگلے میچ کے لیے 2661 کلومیٹر کا طویل سفر طے کر کے ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی جانا پڑے گا جہاں وہ 13 اکتوبر کو نیوزی لینڈ سے پنجہ آزمائی کرے گی۔

نیدر لینڈ ورلڈ کپ میں سب سے کمزور حریف ہے لیکن سفر کے معاملے میں بڑی بڑی ٹیموں کو پیچھے چھوڑا ہوا ہے۔ یہ ٹیم میگا ایونٹ کے دوران سفر کرنے والی چھٹی بڑی ٹیم ہوگی جو لگ بھگ 7 ہزار کلومیٹر کا سفر کرے گی۔

ریکارڈ پانچ بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے 6915 کلومیٹر کا سفر کرنا ہے جب کہ پاکستان ٹیم جو سیکیورٹی خدشات اور دونوں ممالک کی سیاسی صورتحال کے باعث گروپ کے راؤنڈ 9 میچز صرف 5 شہروں میں کھیلے گی جس کے لیے اسے 6880 کلومیٹر کا سفر طے کرنا پڑے گا یوں گرین شرٹس اس حوالے سے آٹھویں نمبر پر ہوں گے۔

ورلڈ کپ میں گزشتہ عالمی کپ کی رنر اپ نیوزی لینڈ 5826 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی یوں وہ اس فہرست میں سے آخر نمبر پر موجود افغان ٹیم سے ہی اوپر ہوگی۔ کیویز چنئی، دھرم شالہ اور بنگلور میں دو دو میچ کھیلیں گے۔

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے لاک چیٹ اور میسجز ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز  کے حوالے سے دو نئے فیچرز متعارف کرانے کی تیا...
09/10/2023

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے لاک چیٹ اور میسجز ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز کے حوالے سے دو نئے فیچرز متعارف کرانے کی تیاری کرلی۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے چند نئے فیچرز متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں چند نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

موبائل فونز کی تفصیلات فراہم کرنے والی ویب سائٹ فون ایرینا کی رپورٹ کے مطابق ان میں سے ایک فیچر لاک چیٹ کے حوالے سے ہے جبکہ دوسرا میسجز ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز کے حوالے سے ہے۔

واضح رہے کہ چیٹ لاک نامی فیچر مئی میں متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے صارفین مختلف چیٹس کو ایک فولڈر میں محفوظ کیا جاتا ہے جبکہ ان تک رسائی فون ان لاک کے طریقہ کار سے ممکن ہوتی ہے۔
دوسرا فیچر ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز کا ہے جس سے صارفین اپنے میسجز کو زیادہ بہتر طریقے سے کسٹمائز کر سکیں گے۔ ان نئے ٹولز میں کوڈ بلاکس، لسٹس اور ’’کوٹ‘‘ بلاکس شامل ہیں۔

اس سے قبل میسجز کے ٹیکسٹ کو بولڈ، اٹالک اور اسٹرائیک تھرو جیسے ٹولز سے بہتر بنانا ممکن تھا مگر اب ان میں مزید ٹولز کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

09/10/2023

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے لاک چیٹ اور میسجز ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز کے حوالے سے دو نئے فیچرز متعارف کرانے کی تیاری کرلی۔

مقبوضہ بیت المقدس : فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے حملوں میں اب تک700 اسرائیلی ہلاک ہوچ...
09/10/2023

مقبوضہ بیت المقدس : فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے حملوں میں اب تک700 اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں جس میں فوجیوں کی تعداد 44 ہے۔

راولپنڈی : خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے سترہ اکتوبر ک...
09/10/2023

راولپنڈی : خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے سترہ اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔

09/10/2023

ہرات: افغانستان میں زلزلے نے بڑی تباہی مچا دی ہے، اموات کی تعداد 2500 سے تجاوز کر گئی۔

حماس کے حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 600 ہوگئی
08/10/2023

حماس کے حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 600 ہوگئی

کراچی : پاکستان میں ایل پی جی کے نام پر زہریلی گیس فروخت کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، سستی گیس مہنگے داموں بیچ کر نا...
08/10/2023

کراچی : پاکستان میں ایل پی جی کے نام پر زہریلی گیس فروخت کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، سستی گیس مہنگے داموں بیچ کر ناجائز منافع کمایا جارہا ہے۔

زلزلے کا مرکز خطے کے سب سے بڑے شہر ہرات کے قریب تھا، امریکی جیولوجیکل سروے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زلزلے کا مرکز صوبہ پ...
08/10/2023

زلزلے کا مرکز خطے کے سب سے بڑے شہر ہرات کے قریب تھا، امریکی جیولوجیکل سروے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زلزلے کا مرکز صوبہ پکتیا اور زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

08/10/2023

افغانستان میں زلزلے سے تباہی، اموات کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی

08/10/2023

فلسطین اسرائیل تنازعہ پر اردوان نے پیشکش کر دی
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی اسرائیل فلسطین جاری تنازعہ کو روکنے اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

وہ سینٹ ایفرم سیریک قدیم آرتھوڈوکس چرچ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے، یہ پہلا چرچ ہے جو ترکی کی صدی پرانی تاریخ میں بطور جمہوریہ تعمیر کیا گیا ہے۔

صدر ایردوان نے 1967 کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد، جغرافیائی طور پر مربوط فلسطینی ریاست کے قیام پر بھی زور دیا، جس کا دارالحکومت یروشلم ہو۔

08/10/2023

اسرائیل میں حماس کی پیراگلائیڈنگ کے ذریعے گھسنے کے بعد زبردست پیش قدمی

08/10/2023

پاکستان میں امریکی ڈالر 6 ماہ کی کم ترین سطح تک گرگیا

08/10/2023

قرآن مجید پرحلف دیتا ہوں کہ عمران خان نے آج تک مجھے کبھی پاکستان کے آئین کو توڑنے کا اور اداروں سے تصادم کا مشورہ نہیں دیا
محترمہ زرتاج گل وزیر

ایک عام فلسطینی کا پاکستانی حکومت سے مطالبہ کے میں درخواست کرتا ہوں کہ عمران خان کو ایک دن کے لیے جیل سے نکال دیا جائے ت...
08/10/2023

ایک عام فلسطینی کا پاکستانی حکومت سے مطالبہ کے میں درخواست کرتا ہوں کہ عمران خان کو ایک دن کے لیے جیل سے نکال دیا جائے تاکہ وہ ہمارے لیے بات کر سکے وہی تھا جو ہم پہ ظلم ہوتا تھا تو ہمارے حق میں بات کرتا تھا

08/10/2023

Address

Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sraiki Belt posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category