Social Experts

Social Experts We are services provider and working as a social marketing agency in all over Pakistan

12/12/2024

𝐂𝐨𝐦𝐢𝐧𝐠 𝐒𝐨𝐨𝐧
📲 : 0317 7779585
📌 Jalal Masjid Chowk Gulgasht Multan
Social Experts

26/11/2024

Your belly knows best.

پاکستان کے شہراولیاء ملتان سمیت پورے پنجاب میں رواں سال بھی موسم سرما کے آغاز پر سموگ کی ایک کثیف تہہ نے ڈیرے ڈال لیے ہی...
09/11/2024

پاکستان کے شہراولیاء ملتان سمیت پورے پنجاب میں رواں سال بھی موسم سرما کے آغاز پر سموگ کی ایک کثیف تہہ نے ڈیرے ڈال لیے ہیں، اور لاہور سمیت کئی شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے۔ ملتان شہر حالیہ دنوں میں کئی مرتبہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں سرِفہرست رہا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق، سموگ کے بڑھنے میں متعدد عوامل شامل ہیں جیسے فصلوں کی باقیات کو جلانا، دھواں چھوڑتی گاڑیاں اور صنعتی دھواں۔ یہ عناصر سارا سال فضا کو آلودہ کرتے رہتے ہیں، لیکن سردیوں میں یہ آلودگی گہری سموگ کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔
سموگ کا اثر صرف انسانوں تک محدود نہیں بلکہ یہ جانوروں اور پودوں کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔ بچوں، بوڑھوں اور حاملہ خواتین کو اس کے مضر اثرات سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے، کیونکہ یہ آنکھوں کی جلن، کھانسی، گلے کی خراش، پھیپھڑوں کی بیماریاں اور یہاں تک کہ کینسر جیسی مہلک بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔ بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال، عینک پہننا، گھروں کی کھڑکیاں بند رکھنا، اور زیادہ سے زیادہ گھروں کے اندر رہنا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب کسی شہر نے سموگ کا سامنا کیا ہے۔ دنیا کے دیگر بڑے شہروں، جیسے بیجنگ اور لندن، نے بھی سموگ کی سنگین صورت حال کا سامنا کیا ہے۔ 1952 میں "دی گریٹ سموگ آف لندن" کے دوران چار دنوں تک شہر پر ایسی گہری سموگ چھائی رہی کہ زندگی مفلوج ہو گئی۔ برطانوی حکومت نے اس واقعے کے بعد فضائی آلودگی کے خلاف مؤثر اقدامات کیے، جن میں "کلین ایئر ایکٹ" بھی شامل ہے۔ اس قانون کے تحت لندن میں "سموک کنٹرول ایریاز" قائم کیے گئے جہاں دھواں کم پیدا کرنے والے ایندھن استعمال کیے جاتے تھے۔ مزید برآں، "الٹرا لو ایمشن زونز" بنائے گئے جہاں زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔
پاکستان بھی ان تجربات سے سیکھتے ہوئے سموگ پر قابو پا سکتا ہے۔ پائیدار ایندھن، فضائی آلودگی کنٹرول اقدامات اور آگاہی مہم کے ذریعے ہم اپنے ماحول کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ یہ وقت ہے کہ ہم سب مل کر اپنے ماحول کو صاف اور محفوظ رکھنے کی ذمہ داری اٹھائیں، تاکہ ہم آنے والی نسلوں کو ایک بہتر اور صحت مند ماحول دے سکیں۔سموک کنٹرول زونز کا قیام عمل میں لایاجائےاور تمام بڑے شہروں میں ایسے زونز قائم کیے جا سکتے ہیں جہاں گاڑیوں اور بھٹوں سے نکلنے والے دھوئیں کو محدود کیا جائے۔پبلک ٹرانسپورٹ کو فروغ دیاجائےاور نجی گاڑیوں کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کیا جائے، جس سے ٹریفک اور آلودگی میں کمی لائی جا سکتی ہے۔سبزہ کاری اور شجرکاری کی مہم کو پوری توجہ سےفروغ دیا جائےشہروں کے اندر اور باہر شجرکاری کو فروغ دیا جائے تاکہ آلودہ ہوا کو صاف کیا جا سکے۔معاشرے میں ایندھن کا متبادل لایاجائے، کوئلے کے بجائے ایسے ایندھن کا استعمال کیا جائے جو کم دھواں پیدا کرتا ہو کچرے کو جلانے کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں۔ملک بھرمیں فصلوں کی باقیات اور کچرے کو جلانے پرمکمل پابندی عائد کی جائے اور کسانوں کو متبادل طریقے سکھائے جائیں۔
سموگ کا مسئلہ ایک دن میں حل ہونے والا نہیں ہے، لیکن اگر حکومت اور عوام مل کر ان اقدامات پر عمل کریں تو ہم اپنے شہروں کی ہوا کو بہتر اور صحت مند بنا سکتے ہیں۔ سموگ پر قابو پانے کے لیے ہمیں فوری اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان میں ہر کوئی صاف اور شفاف فضا میں سانس لے سکے۔
Social Experts

Address

Hafiz Jamal Road Near Manzoor Abad Metro Station Multan
Multan
60000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Social Experts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Social Experts:

Videos

Share