![بلغم اور کھانسی بیماری نہیں ہیں...!اکثر لوگ بلغم اور کھانسی کو بیماریسمجھ کر ان سے جان چھڑانا چاہتے ہیں،لیکن حقیقت میں ی...](https://img5.medioq.com/574/199/568331315741998.jpg)
18/11/2024
بلغم اور کھانسی بیماری نہیں ہیں...!
اکثر لوگ بلغم اور کھانسی کو بیماری
سمجھ کر ان سے جان چھڑانا چاہتے ہیں،
لیکن حقیقت میں یہ دونوں آپ کے جسم کے محافظ ہیں۔ یہ جراثیم اور آلودگی کو جکڑ کر جسم سے باہر نکالنے کا کام کرتے ہیں۔
بلغم اور کھانسی کو دو چوکیدار سمجھیں جو چوروں کو پکڑ کر باہر نکالتے ہیں ۔ مگر ہم بجائے ان کی مدد کرنے کے، انہیں بیماری سمجھ کر ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اصل مجرم تو وہ جراثیم ہیں جو سانس کے ذریعے اندر داخل ہوتے ہیں۔ بلغم انہیں جکڑ لیتا ہے اور کھانسی زور لگا کر باہر نکال دیتی ہے۔ یہ دونوں مل کر آپ کے سینے کو صاف رکھتے ہیں۔
اب سوال یہ ہے کہ یہ مسئلہ بار بار کیوں ہوتا ہے؟
دراصل جراثیم اور فضائی اور غذائی آلودگی ہی اس کی اصل وجہ ہیں۔ اگر نزلہ، زکام یا کھانسی بار بار ہو رہی ہو، تو یہ دیکھیں کہ آلودگی کہاں سے آ رہی ہے.. ؟
اپنے ماحول کا جائزہ لیں۔
گھر، دفتر یا وہ جگہ جہاں آپ زیادہ وقت گزارتے ہیں، وہاں ایسے کون سے عوامل ہیں جو جراثیم اندر لے جا رہے ہیں؟ یہ غذائی یا فضائی آلودگی ہو سکتی ہے۔
بلغم اور کھانسی سے جان چھڑانے کی بجائے ان کی مدد کریں تاکہ وہ اپنا کام بہتر انداز میں کر سکیں۔
پانی زیادہ پئیں، خاص کر نیم گرم پانی۔
نمک والے پانی سے غرارے کریں۔
سیب کا سرکہ پانی میں ملا کر پئیں۔
ہلدی والے پانی کی بھاپ لیں۔
کمر پر تھپتھپائیں یعنی Tapping کریں.
سوتی لباس پہنیں
اپنا تکیہ کور تین دن بعد تبدیل کریں
مصنوعی کیمیکل، خوشبو، غذائیں استعمال نہ کریں
یاد رکھیں،
کھانسی اور بلغم آپ کے دوست ہیں،
جو اندرونی جراثیم کو نکالنے کے لیے کام کرتے ہیں۔ اصل مسئلہ ان جراثیم کا ہے جو ماحول سے آپ کے جسم میں آتے ہیں۔
لہٰذا توجہ ان وجوہات کو ختم کرنے پر دیں جو جراثیم کو اندر لا رہی ہیں۔ جب ان کا راستہ رکے گا، تو کھانسی اور بلغم بھی ختم ہو جائیں گے اور آپ سکون میں رہیں گے۔