Araish News

Araish News Araish News launched in 2019. This is project of KAIMS INTERNATIONAL INSTITUTE MULTAN

17/01/2024

پی پی 235 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں خالق نواز ارائیں کی سپیریئر کالج میلسی آمد

میلسی (بیوروچیف خالد اقبال خان ملیزئی) صوبائی اسمبلی کا حلقہ پی پی 235 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں خالق نواز ارائیں کی سپیریئر کالج میلسی آمد پر ڈائریکٹر سپیریئر کالج میاں ندیم ممتاز نے بھر پور استقبال کیا۔ سپیریئر کالج میلسی کے سٹاف کی جانب سے بھی امیدوار برائے ایم پی اے کو خوش آمدید کہا گیا۔ اس موقع پر امیدوار برائے ایم پی اے میاں خالق نواز ارائیں نے ڈائریکٹر سپیریئر کالج میاں ندیم ممتاز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ اقتدار میں آ کر میلسی میں سیوریج سسٹم کے مسائل ، ناکارہ سڑکیں ، فلٹریشن پلانٹ ، ہسپتال میں ادویات کا فقدان، اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی، جیسے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کروائیں گے۔ امیدوار برائے ایم پی اے میاں خالق نواز ارائیں کا مزید کہنا تھا کہ میلسی کے شہریوں سے اپیل ہے کہ عام انتخابات میں 8 فروری کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر مجھے اور میرے پینل میں شامل امیدوار ایم این اے سعید احمد خان منیس کو کامیاب کریں تاکہ میلسی کی محرومیوں کا ازالہ کیا جا سکے۔ اس موقع پر میاں خالق نواز کے پی اے اثر طاہر بھی موجود تھے ۔
Roznama Araish Multan

17/01/2024

پراسیکوشن انصاف فراہم کرنےکے لیےکوشاں رہیں گے،سیدفرہاد علی شاہ
جہانیاں (ڈپٹی بیورو چیف پرویز خٹک )سیدفرہاد علی شاہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا ثمر عباس صاحب ڈسڑکٹ پراسیکوٹر خانیوال کی ہدایت پر پراسیکوٹرجنرل پنجاب کیطرف سے عزیز احمد ٹیپوصاحب DDPPجہانیاں میڈم عظیم خاتون ADPPجہانیاں نے ہمراہ سٹاف چوہدری غلام مصطفی تبسم شائشتہ خان آفریدی چوہدری محمد آصف نومنتخب صدر چوہدری محمد ذوالکفل ڈھلوں جنرل سیکرٹری چوہدری عاصم رضا واہلہ و جملہ بار عہداداران بار ایسوسی ایشن جہانیاں کو پراسیکوشن کیطرف سے مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا پراسیکوشن انصاف فراہم کرنےکے لیےکوشاں رہیں گے
Roznama Araish Multan

17/01/2024

عام انتخابات میں حصہ لینے والےامیدواران اپنے منشور میں جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کا وعدہ بھی شامل کریں،عبیدالرحمن+

کہروڑپکا(سٹاف رپورٹر)عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران اپنے منشور میں جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کا وعدہ بھی شامل کریں۔ یہ بات آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب کی سپریم کونسل کے رکن خواجہ عبیدالرحمن اور شیخ محمد ارشد نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔انہوں کہروڑپکا سمیت ساؤتھ پنجاب کی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ عام انتخابات کے پیش نظر امیدواران سے حلف لیں کہ وہ جنوبی پنجاب کو مکمل طور پر صوبہ بنانے کی تحریک کو بھی ترجیح دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران کہروڑپکا نگران حکومت کی جانب سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ ختم کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتی ہے۔یہ فیصلہ فی۔الفور واپس لیا جائے۔اس موقع پر تاجر رہنما راجہ محمد ابرہیم،ثقلین بھٹہ بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ عوام ان امیدواروں کا بائیکاٹ کریں جنہوں نے الگ صوبے کے قیام کے لیے 2018 میں بھی ووٹ لیا لیکن اپنے وعدے کی پاسداری نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کے اس حوالے سے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں لیکن ضلع لودھراں اور جنوبی پنجاب کی عوام اور تاجر برادری کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے یہ مطالبہ کر رہے ہیں۔خواجہ عبید الرحمن اور شیخ ارشد نے کہا کہ گزشتہ 40 سالوں سے حکمران جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ کرتے ہیں مگر ایوانوں میں جا کر الگ صوبے کے کاز کو سیاسی مصلحتوں کی خاطر بھول جاتے ہیں جبکہ جنوبی پنجاب کے عوام کو چھوٹے چھوٹے کاموں کے لیے لاہور اور اسلام آباد کے چکر لگانا پڑتے ہیں۔
Roznama Araish Multan

17/01/2024

ڈپٹی کمشنر کے حکم پر میونسپل کمیٹی کے افسران نے میلسی شہر میں غیر قانونی پلازوں کی تعمیر روک کر سیل کر دیے

میلسی(بیوروچیف خالد اقبال خان ملیزئی ) ڈپٹی کمشنروہاڑی کے حکم پر میونسپل کمیٹی کے افسران نے میلسی شہر میں غیر قانونی پلازوں کی تعمیر روک کر سیل کر دیے تفصیل کے مطابق میلسی شہر رحمانیہ بازار کے رہائشی حاجی محمد جاوید اور دیگر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی کو تحریری درخواست دی ہے کہ میلسی شہر کے مین روڈ پر عبدالماجد عبدالباسط پسران فیض احمد سکنہ فدہ ٹاؤن میلسی شہرقائداعظم روڈپر سلطان سنٹر کے نام سے پلازہ تعمیر کر رہے ہیں جس میں 54 عدد دکانات زیر تعمیر ہیں جنہوں نے میونسپل کمیٹی میلسی و بلڈنگ انسپکٹر میلسی کی ملی بھگت سے رشوت لے کر عبدالماجد وغیرہ کو تعمیرات کی اجازت دے رکھی ہے جنہوں نے پلازہ کے لیے پارکنگ کی جگہ نہ چھوڑی ہے حالانکہ بمطابق قانون پارکنگ کی جگہ چھوڑنا ضروری تھا مگر عبدالماجد وغیرہ عملہ میونسپل کمیٹی سےملی بھگت کرکے دھڑلے سے تعمیرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔اسی طرح دیگرشہریوں نےقائداعظم روڈپر حبیب بنک کی سابقہ جگہ پر بھی غیرقانونی مارکیٹ تعمیرہونے بارےنشاندہی کی جس پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے فوری طور پر قانونی کاروائی کے احکامات جاری کیے جس پر میونسپل کمیٹی کے افسران بلڈنگ انسپکٹر عزیر خالد ایم او پی اے اعجاز اقبال نے فوری طور پر تعمیرات رکواتے ہوئے بلڈنگز سیل کر دی ہیں۔
Roznama Araish Multan

17/01/2024

نواحی علاقہ جراحی میں ڈاکوؤں نے طالب علم سے موثر سائیکل چھین لی
تلمبہ (نمائندہ خصوصی) تلمبہ کے نواحی علاقہ موضع جراحی میں مسلح ڈاکوؤں نے نے طالب علم سے موثر سائیکل چھین لی ۔ تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ جراحی کا رہائشی علی بشیر نامی طالب گھر سے کالج پڑھنے کے لئے جارہا تھا راستے میں مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا اور علی بشیر سے ہنڈا سی ڈی موٹر سائیکل چھین فرار ہوگئے ۔ علاقہ مکینوں نے 15 پر تلمبہ پولیس کو کال کی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ۔
Roznama Araish Multan

17/01/2024

ملتان شہر میں واٹر سپلائی سسٹم کے بوسیدہ ہونے کے باعث واسا کو چیلنجر کا سامنا

ملتان(سٹی رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد دانش نے کہا ہے کہ ملتان شہر میں سیوریج اور واٹر سپلائی سسٹم کے بوسیدہ ہونے کے باعث واسا کو چیلنجر کا سامنا ہے اور ان درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے واسا کو خطیر فنڈز درکار ہیں انہوں نے کہا کہ بارہ سو کلومیٹر سے زائد سیوریج نیٹ ورک اور 1 ہزار کلومیٹر سے زائد واٹر سپلائی نیٹ ورک کے بوسیدہ ہونے کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں کراؤن فیلیئر اور واٹر سپلائی لیکیج کے متعدد واقعات رونما ہوتے ہیں ان واقعات کی روک تھام کے لیے سیوریج اور واٹر سپلائی لائنوں کی تبدیلی کے میگا پراجیکٹس کی اشد ضرورت ہے تاہم ان منصوبوں کے ساتھ ساتھ شہر کے ساؤتھ اور سنٹرل زون کے سیوریج کے پانی کو درست انداز سے ٹھکانے لگانے کے لیے سلج کیریئر اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر اولین ترجیح ہےانہوں نے کہا ہے کہ شہری آبادیوں میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے نکاسی آب جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی بہت بڑا مسئلہ ہے تاہم موجودہ حکومت فراہمی و نکاسی آب جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خاص توجہ مرکوز کر رہی ہے ملتان میں سیوریج کے پانی کو ٹھکانے لگانے اور ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کیلئے پراجیکٹ پر عمل درآمد کا آغاز سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اس بڑے منصوبے کے آغاز سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی، نہروں میں سیوریج کا پانی ڈالنے کے حوالے سے درپیش تحفظات کا خاتمہ ہوگا بلکہ ہماری آنے والی نسلیں بھی سیوریج کے پانی کے باعث زیر زمین قیمتی پانی کی آلودگی سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے بڑھتے ہوئے خطرات سے محفوظ ہو جائیں گی انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے سروے کے ٹیم لیڈر مسٹر فرینز, مسٹر جینز تھوگرسن، سلمان یوسف سمیت دیگر افسران سے میٹنگ کے موقع پر کیا ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ جواد کلیم اللہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیزائن واسا محمد ندیم ،ڈپٹی ڈائریکٹرز منعم سعید ،رائے ساجد ،حافظ وقاص ودیگر بھی موقع پر موجود تھے
Roznama Araish Multan

17/01/2024

ایجوکیشن افسران الیکشن ٹریننگ سنٹر پر موجود رہیں،نیک محمد شیخ

لودھراں (عبدالشکور حیدری بیورو چیف)سی ای او ایجوکیشن نیک محمد شیخ نے کہا ہے کہ ایجوکیشن افسران الیکشن ٹریننگ سنٹر پر موجود رہیں،پولنگ عملہ کی حاضری کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے، غیر حاضر پولنگ عملہ کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایجوکیشن کمپلیکس میں ایجوکیشن افسران کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تفصیل کے مطابق سی ای او ایجوکیشن نیک محمد شیخ کی زیر صدارت ایجوکیشن کمپلیکس میں ایجوکیشن افسران کا جلاس منعقد ہوا ۔ڈی ای او سیکنڈری کستورا جی شاد ،ڈی ای او ایلیمنٹری چوہدری فیاض احمد سندھو ،ڈپٹی ڈی ای اوز رائو رضوان علی ، چوہدری نعیم قیصر ،ثمینہ یاسمین ، جویریہ توصیف ،کوثر پروین ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایاز احمد کمبوہ ودیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی لودھراں نیک محمد شیخ نے ایجوکیشن افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل الیکشن 2024 کے انعقاد کے حوالے سے پریذائیڈنگ آفیسرز اور سینئر اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے۔ایجوکیشن افسران پولنگ عملہ کی حاضری کو 100 فیصد یقینی بنائیں۔غیر حاضر پولنگ عملہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت سخت تادیبی کارروائی کی جائے۔الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے فرائض کی انجام دہی ایجوکیشن افسران اور اساتذہ کی آئینی ذمہ داری ہے اس حوالے سے کوئی غفلت نہ برتی جائے۔ تربیت یافتہ انتخابی عملہ ہی صاف اور شفاف الیکشن کے انعقاد میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ PHCIP پروجیکٹ کے تحت عمر کی مناسبت سے فرنیچر کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔فرنیچر کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ ڈینگی سرگرمیاں باقاعدگی سے کی جائیں۔ ایجوکیشن افسران سکولز کا وزٹ کریں۔ اساتذہ تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔سالانہ امتحانات کی بھرپور تیاری کروائی جائے ۔
Roznama Araish Multan

17/01/2024

موجود ہ حالات میں گندم کی فصل کو یوریا کھاد کی اشد ضرورت ہے، حق نواز

میلسی(بیوروچیف خالد اقبال خان ملیزئی)کسان اتحاد مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان اور ضلعی صدر وہاڑی حق نواز بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا موجود ہ حالات میں گندم کی فصل کو یوریا کھاد کی اشد ضرورت ہے، اور کھاد مافیا نے ضلع بھر میں لاکھوں بوری کھاد سٹوروں میں چھپا کر مصنوعی بحران پیدا کر کے کسانوں کو ذلیل و خوار کر رکھا ہے۔ اور رات کی تاریکی میں فی بوری یوریا پندرہ سو سے دو ہزار ناجائز فروخت کرکے کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے کسان شدید اضطراب کا شکار ہے، اور کھاد نہ ملنے کی وجہ سے خدانخواستہ ملک میں گندم کی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے۔ ہم چیف جسٹس، آرمی چیف، اور وزیراعظم سے درخواست کرتے ہیں اس کا فلفور نوٹس لیں اور جن کھاد ڈیلر نے لاکھوں بوری کھاد ناجائز چھپا کر مصنوعی بحران پیدا کر رکھا ہے ان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جاے اور کسانوں کو کنٹرول ریٹ پر کھاد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اور اے سی میلسی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن نے کھاد کی ہزاروں بوری ناجائز پکڑی ہیں اور اب انتظامیہ اس کھاد کنٹرول ریٹ پر کسانوں کو فراہم کریں۔ اس موقع پر چوہدری سرفراز ، ملک زاہد ممرا، جمشید سنڈھل، اللہ وسایا بھابھہ، فیاض چھوہن، بابر خان کچھی، حنیف پٹھان، سید حیدر علی، چوہدری منشاء اور دیگر عہدے دران موجود تھے۔
Roznama Araish Multan

17/01/2024

بزنس فزیلیٹیشن سنٹر فعال کردیا گیا ، ڈپٹی کمشنر

ملتان(سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بزنس فزیلیٹیشن سنٹر فعال کردیا گیا ہے جہاں وفاقی و صوبائی محکموں کے کاونٹرز قائم کرکے این او سیز اور مختلف سروسز کے حوالے سے ون ونڈو آپریشن کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چوک نواں شہر پر قائم بزنس فزیلیٹیشن سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق نے سنٹر کے میکنزم پر بریفننگ بھی دی۔ڈپٹی کمشنر نے کاونٹرز پر بیٹھ کر این او سیز فراہمی کا عملی طور پر جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا کہ 18 صوبائی اور 2 وفاقی اداروں سے متعلقہ سہولیات ایک چھت تلے فراہم کی جائیں گی جبکہ بزنس فزیلیٹیشن سنٹر میں 106 سروسز کے ساتھ آن لائن ادائیگیوں کی سہولت بھی ہوگی۔رضوان قدیر کا کہنا تھا کہ کاروباری این او سیز اور شکایات کے اندراج سمیت مختلف سروسز فراہم ہونگی۔بزنس فزیلیٹیشن سنٹر کے قیام سے لے سے سرخ فیتہ کلچر کا خاتمہ ہوگا۔ بزنس فزیلیٹیشن سنٹر میں ضلعی محکموں کو بزنس فزیلیٹیشن سنٹر میں عملہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ملحقہ تحصیلدار آفس کو بھی فوری اپ گریڈ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
Roznama Araish Multan

17/01/2024

جمعیت علما ءاسلام کی بھر حمایت کر تے ہیں ،مولاناسید کفیل شاہ

کہروڑپکا (سٹاف رپورٹر) آئین قانو ن کے دائرے میں رہتے ہوئے پر امن الیکشن کے حامی ہیں ۔جمعیت علما ءاسلام کی بھر حمایت کر تے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارمولاناسید کفیل شاہ بخاری مرکزی امیر مجلس احرار الاسلام نے جامعہ حفظ القرآن میں امیدوار ایم پی اے و تحصیل امیر جمعیت علمائے اسلام محمد بن عبدالرحمن اورضلعی امیر مفتی محمد اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کی گہماگہمی ہے عوام دیانت دار ملک و قوم سے مخلص اورقانون کی پاسداری کرنے والے لوگوں کو منتخب کریں تاکہ ملک میں امن سلامتی و خوشحالی کا دور دورہ ہو۔الیکشن میں سب کے لیے بلاتفریق اظہار رائے کمپین اورووٹ مانگنے کی آزادی ہونی چاہیے مذہبی جماعتوں کو ترجیح دیں مولانا محمد بن عبدالرحمن نے کہا کہ بھر پور انداز میں کمپین جاری ہے بہترین نتائج دیں گے قبل ازیں کفیل شاہ بخاری نے جامعہ باب العلوم کا دورہ کیا اورتنظیمی معاملات پر گفتگو کی بعدازاں مولانا عبدالمجید لدھیانوی کی قبر پر فاتحہ خوانی کی ۔
Roznama Araish Multan

17/01/2024

سرد موسم میں سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمپین شروع کردی

کہروڑپکا(راشد امین)سرد موسم میں سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمپین شروع کردی رانافراز نون، عبدالرحمن خان کانجو، نواب رضی اللہ،شاہ محمد جوئیہ، اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کیمپین کیلے نکل پڑے ہر امیدوار جیت کیلے پر عزم ایک دوسرے کو سرپرائز دینے اعلانات کارکنان بھی پر جوش صحت، تعلیم،پر زور دیں گے عمران خان کو دوبارہ لے کر انا ہے کرپشن اور غربت کا خاتمہ کرنا ہے 8 فروری کا دن عوام کی جیت کا دن ہوگا، مسلسل باریاں لینے والوں سے کہروڑپکا کی عوام مایوس ہو چکی انکی کارکردگی اٹھا کر دیکھ لیں مایوس کن ہے حلقے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کرواسکے کامیاب ہو کر تعلیم،صحت،انڈسٹریل کیلے عملی اقدام اٹھاۓ جائیں گے کہروڑپکا کی عوام اب ناۓ چہروں کو موقع دیں رانا فراز نون 16 ماہ کی حکومت نے غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے الیکشن جیت کر عمران خان کو واپس لائیں گے اور خوش حالی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے حکومت کی غلط پالیسییوں کی وجہ سے کسان کی آج تذلیل ہو رہی ھے مکئی کی فصل کا کوئی خریدار نہیں ملتا کسان کو کھاد نہیں مل رہی ٹیوب ویل کے بل لاکھوں میں آنا شروع ہوگئے غریب آدمی اپنے بچوں کا علاج تک نہیں کروا پا رہی لوگوں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے غریب آدامی آج مر رہا ہے کوئی پوچھے والا نہیں نون لیگ حکومت بنانے کے خواب دیکھ رہی ہے انکا یہ خواب بھی عوام 8فروری کو مٹا دیں گے 16ماہ حکومت کے دوران اپنے مخالفین کے پیچھے پڑے رہے کوئی کارکردگی نہیں ڈولفن پی ٹی آئی کا نشان ہے عوام 8فروری کو ڈولفن پر مہر لگا کر کامیاب کروائیں
Roznama Araish Multan

17/01/2024

پرائیویٹ سکولز اور کالجز رفاہی و فلاحی ادارے ہیں، محمد ریحان خان
میلسی(بیوروچیف خالد اقبال خان ملیزئی)پرائیویٹ سکولز اور کالجز رفاہی و فلاحی ادارے ھیں محمد ریحان خانپرائیویٹ سیکٹر کی تعلیمی خدمات مثالی ھیں۔ راؤ محمد خالد شریفکالجز کے اعلیٰ نتائج سٹاف کی مجموعی محنت کا نتیجہ ھیں۔ شیخ محمد سلمان خالق تفصیل کےمطابق پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن تحصیل میلسی کا اہم اجلاس محمد ریحان خان کی صدارت میں چائنیز ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد نعیم بھٹی نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن تحصیل میلسی کی خدمات لائق تحسین ھیں۔ کمیٹی اجلاس سے باہمی اتحاد ویکجہتی کو فروغ ملتا ہے۔اجلاس سے میاں زاہد نظامی رونگھہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پرائیویٹ سکولز کے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کے اجراء پالیسی کو فوری واضح کیا جائے۔زیر پراسیس درخواستوں پر فوری سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں۔اس موقع پر شیخ محمد سلمان خالق نے کہا کہ کالجز کے اعلیٰ نتائج رب کریم کی خاص رحمت،طلبا کی محنت،اساتذہ کی بھرپور توجہ کا نتیجہ ھیں۔جوکہ بڑے شہروں سے کسی بھی لحاظ سے کم نہیں ھیں۔ شیخ محمد نواز نے کہا کہ ہمیں تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت پر بھی بھرپور توجہ دینی چاہیے اور اعمال صالحہ،اخلاق حسنہ اختیار کرنا چاہئیں۔چوہدری محمد اکرم نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز کی ماہانہ کمیٹی میٹنگ کا انعقاد ایک اچھی روایت ہے اس سے مسائل حل ھونے میں مدد ملے گی۔راو محمد خالد شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کی تعلیمی خدمات مثالی ھیں۔ پرائیویٹ سکولز دور جدید کے وہ مثالی ادارے ھیں جن کی منفرد تعلیمی خدمات،اعلی نتائج،شاندار کارکردگی کی مثال نہیں ملتی۔ان اداروں کو مافیا،یا ٹھگ قرار دینا قابل مذمت فعل ہے۔ تنقید کرنے والے بھی اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے انہی پرائیویٹ سکولز کا انتخاب کرتے ہیں۔ اجلاس میں محمد ریحان خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پرائیویٹ سکولز اور کالجز رفاہی و فلاحی ادارے ھیں۔ جو قومی ذمہ داری انجام دینے میں حکومت پاکستان کا ساتھ دے رہے ھیں۔ اجلاس میں محمد آصف شاہ،محمد ریاض،راو محمد وحید،ممتاز احمد عاربی،محمد کامران سہو،محمد سرفراز بھٹہ،مرزا محمد سلیم قادری،سید محمد ذیشان عباس بخاری،ودیگر مہمانان گرامی نے شرکت کی۔ آخر میں سید اظہر عباس بخاری کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
Roznama Araish Multan

اپنی خاندانی روایات کو قائم رکھتے ہوئے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں  گے، محمد خان کھچیمیلسی (بیوروچیف خالد اقبال خان...
17/01/2024

اپنی خاندانی روایات کو قائم رکھتے ہوئے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے، محمد خان کھچی

میلسی (بیوروچیف خالد اقبال خان ملیزئی ) حلقہ پی پی 234 میں آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی سرگانہ کھچی گروپ کے سربراہ محمد خان کھچی نے کہا ہے کہ اپنی خاندانی روایات کو قائم رکھتے ہوئے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرم پور میں سابق کونسلر و سیکرٹری حاجی غلام رسول ہانس)( مرحوم )کی رہائش گاہ پر ان کے صاحبزادوں ڈاکٹر مشتاق احمد ہانس۔ الطاف احمدہانس۔ قیصر نسیم ہانس اور دیگر سے ملاقات میں کیا اور کہا کہ عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہو کر کرپشن سے پاک عوام کی خدمت کریں گے اور علاقے کی پسماندگی دور کی جائے گی اس موقع پر فیصل خان کھچی ۔نوازش علی خان کھچی۔ خالد اکبر خان کھچی۔ سلیم سرور خان کھچی ۔سعید افضل خان کھچی۔ زبیر خان کھچی بھی موجود تھے ملاقات میں ہانس برادری اور دوستو ں نے محمد خان کھچی کی حمایت کا اعلان کیا
Roznama Araish Multan

ن لیگ اور پیپلز پارٹی 90کی دہائی کا ڈرامہ پیش کررہی ہیں، سراج الحقلاہور(بیورو رپورٹ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہ...
17/01/2024

ن لیگ اور پیپلز پارٹی 90کی دہائی کا ڈرامہ پیش کررہی ہیں، سراج الحق

لاہور(بیورو رپورٹ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی 90کی دہائی کا ڈرامہ پیش کررہی ہیں، حقیقت میں یہ دونوں ایک ہیں، ان میں سے کسی ایک کو ووٹ دینا دوسرے کو سپورٹ کرنے کے مترادف ہے، استعمار کی سہولت کار سالہاسال اقتدار میں رہنے والی خاندانوں کی پارٹیاں صبح مفادات کی خاطر جھگڑتی، شام کو ایک ہوجاتی ہیں، قوم خاندانوں کی سیاست سے بیزار ہوچکی، اداروں نے انہیں اس دفعہ بھی مسلط کیا تو عوام تسلیم نہیں کریں گے۔ قوم کے 35برس ڈکٹیٹروں نے بقیہ عرصہ نام نہاد جمہوری پارٹیوں کی حکومتوں نے تباہ کردیا، وہی نظام جاری رکھا گیا جس کو بدلنے کے لیے اسلامیان برصغیر نے قربانیاں دیں۔ جماعت اسلامی فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کررہی ہے، 8فروری کو کامیاب ہوکر انگریز کے نظام کی جگہ اسلامی نظام نافذ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے فورٹ عباس میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیرضلع بہاولنگر ولید ناصر، امیدوار حلقہ این اے161ارسلان خاکوانی، این اے 162 چوہدری افتخار ندیم، این اے 163 محمد عمر فاروق، پی پی 238بشیر کھرل، پی پی239 محمد ریاض، پی پی240 سید مسعود اقبال، پی پی241پروفیسر معروف اعظم، پی پی242نوید انور، پی پی 243 ناصر محمود، پی پی 244 طاہر یوسف باجوہ اور امیر تحصیل رضوان احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔سراج الحق نے کہا کہ تین بار وزیراعظم رہنے والے چوتھی باری کے خواہش مند ہیں، اب باریوں کا دور چلا گیا، عوام حق حکمرانی مانگ رہے ہیں، آزمودہ حکمرانوں کو مزید موقع دینا ملک کے آیندہ پانچ سال ضائع کرنے کے مترادف ہیں۔ پیپلزپارٹی نے سندھ پر متواتر پندرہ برس حکومت کی، ن لیگ گزشتہ تین دہائیوں سے اقتدار میں ہے، عوام کو اپنی کارکردگی بتائیں۔ حکمران پارٹیوں نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا گیا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا، جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر علاقے میں ترقی لائے گی۔ ترازو انصاف کی بروقت فراہمی کا نشان ہے۔ اقتدار میں آ کر حقیقی احتساب کا نظام لائیں گے، ملک میں سالانہ پانچ ہزار ارب کی کرپشن ہوتی ہے، جن کے نام پاناما لیکس اور پنڈوراپیپرز میں آئے، وہ کرپشن ختم نہیں کر سکتے۔ جماعت اسلامی اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی 28ہزار یتیموں کی کفالت کر رہی ہے، سیلاب، کرونا اور زلزلہ کے دوران جماعت اسلامی کے کارکنوں نے عوامی خدمت کی مثالیں قائم کیں، ہم لاکھوں گھروں میں صاف پانی پہنچا رہے ہیں۔
Roznama Araish Multan

17/01/2024

مہنگائی سے پسی ہوئی عوام بغیر سود کےپی کے روزگار رجسٹرڈ سے رکشہ اور جانور حاصل کریں، ارسلان چوہدری

ملتان (سپیشل رپورٹر)مہنگائی سے پسی ہوئی عوام بغیر سود کے پی۔کے روزگار رجسٹرڈ سے رکشہ اور جانور حاصل کریں۔ ارسلان چوہدری ہمارا مقصد غریب عوام کیلئے بغیر سود کے روزگار فراہم کرنا ہے۔ سی ای او پی کے روزگار رجسٹرڈ ارسلان چوہدری تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی۔ کے روزگار رجسٹرڈ کے CEO ارسلان چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی سے پسی ہوئی عوام بغیر سود کے پی کے روزگار رجسٹرڈ سے رکشہ اور جانور حاصل کر سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا مقصد غریب عوام کیلئے بغیر سود کے آسان اقساط پر روزگار فراہم کرنے کیلئے رکشہ دینا ہے تاکہ غریب لوگ باعزت طریقے سے روزی کما سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ غریب و متوسط طبقے کی عوام ہمارے رجسٹرڈ ادارے سے مرغیاں ،بکریاں،گائے اور بھینسیں بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ خواہشمند حضرات ہمارے علاقائی دفاتر کے ساتھ ساتھ ہیڈ آفس واقع قصوری چوک کمہاراں والہ چوک ملتان وزٹ کر سکتے ہیں جہاں انھیں پی۔کے روزگار رجسٹرڈ سے متعلق تمام معلومات فراہم کی جائیں گی۔
Roznama Araish Multan

17/01/2024

پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کو کھاد مافیا اور محکمہ زراعت کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ، نظام اللہ خان

میلسی(بیوروچیف خالد اقبال خان ملیزئی)کسان اتحاد کے مرکزی رہنما نظام اللہ خان پاندہ ایڈووکیٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کو کھاد مافیا اور محکمہ زراعت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا کھاد کوٹہ سسٹم کسانوں کے ساتھ بھونڈا مذاق چند مفاد پرست عناصر پیشہ ور کھاد لے اڑتے ہیں جبکہ کسان مارے مارے پھر رہے ہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وہاڑی کی آشیر باد سے کھاد مافیا اور محکمہ زراعت والے دیہاڑیاں لگانے میں مصروف ہیں بہت جلد میلسی اور ٹبہ سلطانپور میں احتجاج کیا جاے گا اعلی حکام کسانوں کو کھاد دلوانے کے لیے آپنا رول ادا کریں اور فوری طور پر نوٹس لیں آس موقع پر چوہدری وحید اختر چیمہ چوہدری ذوالفقار سندھوچوہدری اکرام سندھو چوہدری اصغر چوہدری غلام حسین ہاشم خان سندھڑ رانا زاہد ماسٹر ستار سمیت دیگر بھی موجودتھے۔
Roznama Araish Multan

پولیس محکمہ میں سزا اور جزا کے عمل سے افسران و ملازمین میں احساس ذمہ داری پیدا ہوگا،سی پی او صادق علی شجاع آباد (تحصیل ...
17/01/2024

پولیس محکمہ میں سزا اور جزا کے عمل سے افسران و ملازمین میں احساس ذمہ داری پیدا ہوگا،سی پی او صادق علی

شجاع آباد (تحصیل رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی کی جانب سے پولیس ملازمین کی اپیلیں سننے کے لیے اردل روم کا انعقاد کیا گیا اردل روم میں 12 پولیس ملازمین پیش ہوئے سی پی او ملتان نے اردل روم کے دوران اسسٹنٹ سب انسپکٹر صادق حسین کو ڈسمس سے دوبارہ بحال کر دیاسی پی او ملتان نے 04 پولیس افسران کی سزاؤں میں کمی کر دی جبکہ 04 کی اپیلیں ریجکٹ کر دیںاس کے علاؤہ انہوں 04 پولیس ملازمین کی چارج شیٹ پر فیصلہ سناتے ہوئے فائل کر دیںسی پی او ملتان نے تمام ملازمین کو سختی سے ہدایت کی اپنی ڈیوٹی محنت اور دیانتداری سر انجام دیںسی پی او ملتان صادق علی نے مذید کہا کہ ضلع ملتان کو کرائم فری ضلع بنانا اولین ترجیح ہے ۔اس مقصد کے حصول کے لیے ملتان پولیس دن رات کوشاں ہے ۔عوام الناس کے جان ومال کی حفاظت کے لیے ملتان پولیس کوشاں ہے ۔سی پی او ملتان صادق علی نے شہریوں کو سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں کسی بھی مشتبہ شخص کو دیکھتے ہی 15 یا مقامی پولیس کو آگاہ کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
Roznama Araish Multan

17/01/2024

ڈپٹی کمشنر کے حکم پر میونسپل کمیٹی کےافسران نے میلسی شہر میں غیر قانونی پلازوں کی تعمیر روک کر سیل کر دیے

میلسی(بیوروچیف خالد اقبال خان ملیزئی ) ڈپٹی کمشنروہاڑی کے حکم پر میونسپل کمیٹی کے افسران نے میلسی شہر میں غیر قانونی پلازوں کی تعمیر روک کر سیل کر دیے تفصیل کے مطابق میلسی شہر رحمانیہ بازار کے رہائشی حاجی محمد جاوید اور دیگر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی کو تحریری درخواست دی ہے کہ میلسی شہر کے مین روڈ پر عبدالماجد عبدالباسط پسران فیض احمد سکنہ فدہ ٹاؤن میلسی شہرقائداعظم روڈپر سلطان سنٹر کے نام سے پلازہ تعمیر کر رہے ہیں جس میں 54 عدد دکانات زیر تعمیر ہیں جنہوں نے میونسپل کمیٹی میلسی و بلڈنگ انسپکٹر میلسی کی ملی بھگت سے رشوت لے کر عبدالماجد وغیرہ کو تعمیرات کی اجازت دے رکھی ہے جنہوں نے پلازہ کے لیے پارکنگ کی جگہ نہ چھوڑی ہے حالانکہ بمطابق قانون پارکنگ کی جگہ چھوڑنا ضروری تھا مگر عبدالماجد وغیرہ عملہ میونسپل کمیٹی سےملی بھگت کرکے دھڑلے سے تعمیرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔اسی طرح دیگرشہریوں نےقائداعظم روڈپر حبیب بنک کی سابقہ جگہ پر بھی غیرقانونی مارکیٹ تعمیرہونے بارےنشاندہی کی جس پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے فوری طور پر قانونی کاروائی کے احکامات جاری کیے جس پر میونسپل کمیٹی کے افسران بلڈنگ انسپکٹر عزیر خالد ایم او پی اے اعجاز اقبال نے فوری طور پر تعمیرات رکواتے ہوئے بلڈنگز سیل کر دی ہیں۔
Roznama Araish Multan

17/01/2024

نواحی علاقہ جراحی میں ڈاکوؤں نے طالب علم سے موثر سائیکل چھین لی

تلمبہ (نمائندہ خصوصی) تلمبہ کے نواحی علاقہ موضع جراحی میں مسلح ڈاکوؤں نے نے طالب علم سے موثر سائیکل چھین لی ۔ تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ جراحی کا رہائشی علی بشیر نامی طالب گھر سے کالج پڑھنے کے لئے جارہا تھا راستے میں مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا اور علی بشیر سے ہنڈا سی ڈی موٹر سائیکل چھین فرار ہوگئے ۔ علاقہ مکینوں نے 15 پر تلمبہ پولیس کو کال کی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ۔
Roznama Araish Multan

پاکستان پیپلز پارٹی  کے صدر شیخ طاہرالدین ایڈووکیٹ نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی ٹکٹ تقسیم کئےلودہراں (عبدالشکور حیدری بیور...
17/01/2024

پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر شیخ طاہرالدین ایڈووکیٹ نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی ٹکٹ تقسیم کئے

لودہراں (عبدالشکور حیدری بیورو چیف) پاکستان پیپلز پارٹی لودہراں سٹی کے صدر شیخ طاہرالدین ایڈووکیٹ نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی ٹکٹ تقسیم کئے ۔تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی صدر شیخ طاہرالدین ایڈووکیٹ نے این اے 155 رانا اظہر اترا صوبائی حلقہ پی پی 227 ملک سجاد ریحان اور صوبائی حلقہ پی پی 228 پیر ارشد شاہ کو تقسیم کئے ساتھ ضلع صدر امداد اللّٰہ عباسی اور کارکن اور عہدے داروں نے شرکت کی ۔سٹی صدر پاکستان پیپلز پارٹی لودہراں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ھے کہ میرے لئے پارٹی ٹکٹ تقسیم کرنا اعزاز ھے پارٹی نے مجھ پر جو بھروسہ کیا میں ان کا شکر گزار ھوں ۔اور میں پارٹی کی ہائی کمان کے ساتھ ساتھ بلاول بھٹو زرداری آصف علی زرداری مخدوم احمد محمود اور خاص طور پر ضلعی صدر امداد اللّٰہ عباسی کا بے حد ممنون ھوں کہ انہوں نے نہ پارٹی ٹکٹ میری رہائش گاہ پر تقسیم کراے بلکہ یہ اعزاز بھی بخشا کہ آر ۔آوز کو جمع کرائیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے ورکر اور عہدے داروں کی عزت رکھی ھے ۔انہوں نے مزید عوام سے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیں
Roznama Araish Multan

پاکستان تحریک انصاف کے نامزد کردہ  امیدواروں کی کہروڑپکا میں دبنگ انٹریکہروڑ پکا ( سٹاف رپورٹر  ) پاکستان تحریک انصاف کے...
17/01/2024

پاکستان تحریک انصاف کے نامزد کردہ امیدواروں کی کہروڑپکا میں دبنگ انٹری

کہروڑ پکا ( سٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے نامزد کردہ امیدواروں رانا فراز احمد نون امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 154 ۔ نواب رضی اللہ خان امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 226 ۔ اور میڈم شازیہ حیات اللہ ترین کی کہروڑپکا میں دبنگ انٹری میلسی چوک کہروڑپکا میں ہزاروں کی تعداد میں ٹائیگرز نے اپنے محبوب قائد عمران خان کے نامزد پینل کے امیدواروں کا شاندار استقبال کیا امیدواروں رانا فراز احمد نون ۔ نواب رضی اللہ خان ۔ اور میڈم شازیہ حیات اللہ ترین کو ریلی کی صورت میں میلسی چوک سے نواب امان اللہ خان کی رہائش گاہ تک کا سفر تین گھنٹوں میں طے کیا گیا جگہ جگہ پاکستان تحریک انصاف کے ٹائیگرز نے والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ٹائیگرز نے اپنے امیدواروں کو کندھوں پر اٹھا رکھا کئی ٹائیگرز تو جھومر ڈالتے رہے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ھوئے رانا فراز احمد نون امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 154 نے کہا کہ اسوقت الیکشن کا ماحول بن چکا ھے ھم نے اپنے پینل کے ساتھ اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ھے مسلم لیگ ن پاکستان تحریک انصاف کی بڑھتی ھوئی مقبولیت سے خوف زدہ ھو کر سازشیں کر رہی ھے
Roznama Araish Multan

17/01/2024

انتظامیہ کی جانب سے عام انتخابات کیلئے تیاریوں کا سلسلہ تیز

لودھراں (عبدالشکور حیدری بیورو چیف ) ڈپٹی کمشنرعبدالرؤف مہر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عام انتخابات کیلئے تیاریوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ریٹرننگ آفیسران کو پولنگ سٹیشنوں میں انتظامات شروع کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹریننگ میں غیر حاضر سرکاری اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈپٹی کمشنر آفس میں الیکشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں عام انتخابات کے حوالے سے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لودھراں عبدالرؤف مہر نے کہا کہ الیکشن ڈیوٹی تمام سرکاری افسروں اور ملازمین کی آئینی ذمہ داری ہے اس حوالے سے ڈیوٹی میں غفلت پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر شفاف اور پرامن انتخابات کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ہر صورت امیدواروں کو انتخابی ضابطہ اخلاق کا پابند بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریٹرننگ افسران کو تمام پولنگ سٹیشنوں کی مکمل سکریننگ اور جانچ کا ٹاسک دیا ہے جبکہ حساس پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے اور نفری بھی تعینات کی جائے گی ۔
Roznama Araish Multan

17/01/2024

کمشنر ملتان کا قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن کرنے کاحکم

شجاع آباد (تحصیل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کے حکم پر ملتان ڈویژن میں قبضہ مافیا کی شامت آگئی۔کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے سٹیٹ لینڈ، قبرستانوں پر قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈویژن کے قبرستانوں کے ریونیو ریکارڈ کی جانچ کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹیٹ لینڈ اور انسداد تجاوزات بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ کریک ڈاون کی مانیٹرنگ کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا کہ قبضہ مافیا سے سرکاری زمین کا ایک ایک انچ واگزار کروائیں۔لیگل سیل عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کے فوری پیروی کر کے قبضہ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرے۔ضلعی انتظامیہ، ایم ڈی اے سمیت تمام ادارے نزول لینڈ کے حوالے سے مشترکہ پالیسی تشکیل دیں۔عامر خٹک نے الےی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرنے والے کڑے احتساب کیلئے تیار رہیں۔بعدازاں سڑکوں کی اپ گریڈیشن بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر انجینئر عامر خٹک نے بی سی جی چوک سے منسلک سڑک بنانے کیلئے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی نے حالیہ دورہ میں ملتان کی سڑکوں کی اپ گریڈیشن کے احکامات دیے ہیں۔ ایم ڈی اے بی سی جی سڑک کی تعمیر بارے عملی اقدامات کا آغاز کرے۔نواب پور روڈ کا ٹینڈر آچکا، جلد کام کا آغاز کردیا جائے گا۔ 50 کروڑ روپے کی لاگت سے نواب پور روڈ کی سڑک کو 2 ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔افسران شہریوں کے مسائل کا ازالہ کریں، حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچائیں۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالجبار ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف، متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔
Roznama Araish Multan

Roznama Araish Multan January 17, 2024
17/01/2024

Roznama Araish Multan
January 17, 2024

16/01/2024

نگران عوام کو بے وقوف بنانا بند کرے پیٹرول کی قیمت کم کر کے بجلی کے بم گرانا ظلم
ملتان(سٹی رپورٹر)نگران عوام کو بے وقوف بنانا بند کرے پیٹرول کی قیمت کم کر کے بجلی کے بم گرانا ظلم ہے اشرافیہ کی مراعات کو ختم کیا جائے آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات ہی میں ملکی ترقی ممکن ہے۔ امیر جماعت اسلامی ملتان اور امیدوار این اے 149 ڈاکٹر صفدر ہاشمی کا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پر ردعمل۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی تعمیر کی ضامن ہے۔ چند خاندانوں،اشرافیہ نے ملکی نظام کو تباہ کیا عوام پر بوجھ ڈال کر اپنی عیاشیاں کرنا کہاں کا انصاف ہے۔ قوم کو بے وقوف بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ اہل پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ ان خاندانوں اور پارٹیوں ریجیکٹ کریں جنہوں نے نااہل ٹولہ کو ہمارے اوپر مسلط کیا۔ جماعت اسلامی ہی وہ جماعت ہے اور ترازو ہی وہ نشان ہے جس کے ذریعے پاکستان کی تعمیر و ترقی ممکن ہے۔ جماعت اسلامی نے پورے شہر میں اپنے امیدوران میدان میں دیئے ہیں جو ترازو کے نشان کے ساتھ موجود ہیں۔ جماعت اسلامی یہ سمجھتی ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ۔ناانصافی ہے پیٹرول کی قیمت میں کمی کو بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے پورا کیا جارہا ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔
Roznama Araish Multan

16/01/2024

سینئر ٹیچر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد
ملتان(سٹی رپورٹر)گورنمنٹ ھائی سکول شریف پورہ ملتان کے سینئر ٹیچر چوہدری عبدالخالق انصاری کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری جلال الدین گجرمہمان خصوصی تھے جبکہ پرنسپل چوہدری مسعود گجر نے تقریب کی صدارت کی جس میں اساتذہ، طلبہ، پی ٹی سی ممبران اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی طلبہ نے ملی نغمے گائے ٹیبلوز پیش کئے اور اپنی تقریروں میں سبکدوش ہونے والے ٹیچر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری جلال الدین گجرنے اپنے خطاب میں کہا کہ جن معاشروں میں استاد کی عزت و تکریم ختم ہوجائے وہ زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی معلم کے مقام اور مرتبے میں کوئی کمی نہیں آتی اور اس کے ہاتھوں سے تعلیم وتربیت پاکر کلیدی عہدوں پر بیٹھے لوگ اور معاشرے کے دیگر افراد اس کی پہلے سے بڑھ کر عزت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیریئر کے دوران پیشہ ورانہ فرائض کی ایمانداری سے ادائیگی، طلبہ کی کردار سازی اور انہیں معیاری تعلیم دینے والے اساتذہ ہمیشہ دلوں میں زندہ رہتے ہیں اور انہیں سر آنکھوں پر بٹھایا جاتا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ٹیچر چوہدری عبدالخالق انصاری نے کہا کہ میرے اعزاز میں دی جانے والی آج کی الوداعی تقریب نے مجھے اساتذہ اورتعلیمی افسران کامقروض کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت استاد مجھے جوعزت ملی ہے وہ میری زندگی کا قیمتی سرمایہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی لحاظ سے تو وہ درس وتدریس کے شعبے سے ریٹائرہوگئے ہیں مگر عملی طورپر وہ آخری سانس تک ایک معلم کے ساتھ ساتھ خودکوایک طالب علم بھی سمجھتے رہیں گے۔ کیونکہ قبرتک علم کاحصول محسن انسانیت صل اللہ علیہِ وسلم کاحکم بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ریٹائرمنٹ کے بعدخودکو درس وتدریس کے لیے وقف کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے اعزاز میں شاندارتقریب کے انعقاد پرگورنمنٹ ھائی سکول شریف پورہ ملتان کے پرنسپل چوہدری مسعود گجر اوراساتذہ کاشکریہ اداکیا - اس موقع پرسابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری جلال الدین گجر اور پرنسپل چوہدری مسعود گجر اورسیاسی وسماجی رہنما محمد اسلم طاہر انصاری اور حاجی محمد فرحان انصاری نے سبکدوش ہونے والے ٹیچر کو اساتذہ، طلبہ اور سکول انتظامیہ کی طرف سے تحائف و ایوارڈدیئے۔
Roznama Araish Multan

Address

Multan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Araish News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Araish News:

Videos

Share


Other Multan media companies

Show All