Mohmand Digital

Mohmand Digital This page contains digital stories, storytelling, documentaries, interviews and video reports.

30/11/2023

سعیدبادشاہ مہمند تحصیل خویزئ میں 20 ہزار سے زیادہ آبادی قیام پاکستان سے اب تک بجلی سے محروم، کونگ ،

انّاللّہ وانّاالیہ راجعون
27/11/2023

انّاللّہ وانّاالیہ راجعون

21/11/2023

انتقال پرملال
مہمند، تحصیلدار غنچہ گل ، سراج خان، خان افضل اور لیاقت کی والدہ وفات پاچکی ہیں۔نماز جنازہ اج بروز منگل سہ پہر 3 بجے کسئ کلے میاں منڈی حلیمزئی ضلع مہمند میں ادا کی جاۓ گی۔

مہمند، پیپلز لائرز فورم کے ضلعی صدر گل بشر ایڈووکیٹ کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان، سیاست کے ذریعے عوامی خدمت کا ج...
20/11/2023

مہمند، پیپلز لائرز فورم کے ضلعی صدر گل بشر ایڈووکیٹ کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان، سیاست کے ذریعے عوامی خدمت کا جذبہ جوان ہے، جلد مشاورت کے بعد کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کرونگا۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت
تفصیلات کے مطابق پیپلز لائرز فورم ضلع مہمند کے ضلعی صدر اور مہمند بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری گل بشر ایڈوکیٹ نے پیپلز لائرفورم ضلعی صدارت کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔گل بشر ایڈوکیٹ نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ میرا اور میرے خاندان کا پیپلز پارٹی اور قائدین کے ساتھ دیرینہ تعلق رہا ہے۔اور ہمیشہ پارٹی نظریات کی پاسداری کی۔انہوں نے کہا کہ اس سیاسی سفر میں مختلف قسم کے نشیب و فراز آئے۔ لیکن میں ہمیشہ ثابت قدم رہا اور ہر موڑ پر پارٹی اور کارکنان کی خدمت کی ہے۔ لیکن اب پاکستان پیپلز پارٹی ذولفقار علی بھٹو شہید اور بے نظیر بھٹو شہید کے نظریات اور فلسفے سے منحرف ہورہی ہے ۔ نظریاتی کارکنوں کی خدمات اور قربانیوں کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکرپارٹی کے ساتھ مزید منسلک نہیں رہ سکتا۔اور اس لئے میں نے پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری سیاسی جد وجہد ہمیشہ جاری رہے گی اور جلد ہی ایک نئ سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کرونگا۔
20/11/2023

18/11/2023

🇵🇰👇
پریس ریلیز ۔۔۔۔۔۔۔ پاک فوج،پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور فرنٹیئر کور نارتھ کے باہمی اشتراک سے مہمند، باجوڑ امن سائیکل ریس کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ سائیکل ریس 17 سے 19 نومبر 2023 تک جاری رہے گی۔ امن سائیکل ریس میں چاروں صوبوں اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 120 سائیکلسٹ حصہ لے رہے ہیں۔ شرکاء ضلع مہمند اور ضلع باجوڑ میں 40 کلومیٹر پر محیط ریس کا حصہ بنیں گے۔ سائیکل ریس کیڈٹ کالج مہمند سے شروع ہو گی اور دو مرحلوں کے دوران ناہکی ٹنل پر اختتام پذیر ہو گی۔ سائیکل ریس میں پہلی مرتبہ مہمند اور باجوڑ کے مقامی سائیکلسٹ بھی ڈیبیو کریں گے۔ جبکہ بڑی تعداد میں نوجوان اور بزرگ بھی حصہ لے رہے ہیں۔ 19 نومبر 2023 کو امن سائیکل ریس کا اختتام ہو گا۔ جس کے سلسلہ میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ منتظمین کے مطابق مہمند، باجوڑ پیس سائیکل ریس کا مقصد دنیا کو خیبر پختونخواہ کے قبائلی علاقوں میں امن قائم ہونے اور سیاحت کے فروغ کے لئے آگاہی فراہم کرنا ہے.

17/11/2023

ضلع مہمند کا مشہور نصیب کڑاھی شاپ

17/11/2023

کمشنر پشاور کا دورہ ضلع مہمند، مہمند کرکٹ سٹیڈیم شگئی کاافتتاح، ڈپٹی کمشنر T-10 امن لیگ کا فائنل۔

15/11/2023

13/11/2023

قباٸیلی ضلع مہمند میں کرکٹ کی ترقی
مقامی لوگوں کو پہلی بار بین الاقوامی معیار کا کرکٹ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ مہمند کرکٹ سٹیڈیم شگٸی کے سرسبز گراونڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے پچز پر کھلاڑیوں کو اپنے صلاحیتیں منوانے کے مواقع میسر ہوگٸے۔ نو تعمیرشدہ سٹیڈیم میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جاری DC مہمند T-10 کرکٹ امن لیگ دلچسپ مرحلے میں داخل۔ الحامد منرلز کے چیف ایگزیکٹیو میراویس مہمند کا ضلع مہمند کے سیاسی رہنماوں کے ہمراہ گراونڈ کا دورہ۔ کوارٹرفاٸنل مقابلے دیکھے۔
11/11/2023

05/11/2023

سعید بادشاہ مہمند دعوی :۔ 29 اکتوبر 2023 کی رات پاکستان کے مختلف نجی ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر م

بابر اعظم اور پی سی بی اختلافات سے متعلق خبروں کی حقیقت
31/10/2023

بابر اعظم اور پی سی بی اختلافات سے متعلق خبروں کی حقیقت

سعید بادشاہ مہمند کپتان بابر اعظم اور پی سی بی اختلافات اورچئیرمین کا کپتان کے مسیجز کا جواب نہ دینا

28/10/2023

مہمند، غلنئی ہسپتال میں نوزائدہ بچوں کا علاج ، جدید سہولیات کا حامل نرسری روم قائم۔


مہمند، طالبات کا ٹیچنگ سٹاف کی فراہمی کے لئے احتجاج۔ٹیچرز فراہمی کا مطالبہ
27/10/2023

مہمند، طالبات کا ٹیچنگ سٹاف کی فراہمی کے لئے احتجاج۔ٹیچرز فراہمی کا مطالبہ

سعید بادشاہ مہمند قبائیلی ضلع مہمند میں بچیاں حصول تعلیم کے لئے احتجاج پرمجبور۔۔۔ زیادہ دور نہیں دس

21/10/2023

تحریر: سعید بادشاہ مہمند دعویٰ:

کیا عدالت نے پاکستانی خاتون سے شادی کی بنیاد پر افغان شہری کو شہریت دینے کا حکم دیاہے؟
20/10/2023

کیا عدالت نے پاکستانی خاتون سے شادی کی بنیاد پر افغان شہری کو شہریت دینے کا حکم دیاہے؟

تحریر: سعید بادشاہ مہمند دعویٰ:14اکتوبر 2023کو سوشل میڈیا کی Tiktok اکاؤنٹ سے پاکستان مین سٹریم میڈی

عمران خان کی تاریخ پیدائش 5 اکتوبر یا 25 نومبر؟
20/10/2023

عمران خان کی تاریخ پیدائش 5 اکتوبر یا 25 نومبر؟

تحریر : سعیدبادشاہ مہمند 05اکتوبر 2023کو عمران خان کی سالگرہ منانے کی خبروں کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ

 کیا واقعی پٹرول مزید 140 روپے سستا ہونے کا امکان ہے؟دعوی:۔ 18 اکتوبر 2023 کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم فیسبوک پر بہت صار...
18/10/2023


کیا واقعی پٹرول مزید 140 روپے سستا ہونے کا امکان ہے؟
دعوی:۔ 18 اکتوبر 2023 کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم فیسبوک پر بہت صارفین کی پوسٹس وائرل ہوئی ہے کہ "بڑی بریکنگ نیوز۔۔۔۔۔ پٹرول مزید 140 روپے سستا ہونے کا امکان" یہ خبرگھی ، چاول، چینی ، سریا اور پٹرولیم کی قیمتوں میں حالیہ ریکارڈ سطح کی کمی کے بعد مزید کمی کی بازگشت میں تیزی سے پھیلی۔ سیاسی ورکروں نے پروپیگنڈے کے طور جبکہ عام لوگوں نے خوش فہمی میں مس انفارمیشن کے طور پر پھیلائی۔
حقیقت:۔ اس خبرمیں کوئی صداقت نہیں بلکہ یہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے 17 اکتوبرکو میڈیا سے گفتگو میں ان کے خیال اور تجویز کی بنیاد پرمس انفارمیشن کے طور پر پھیلی ہے۔اور مذکورہ کمی کا کوئی امکان نہیں۔
فیکٹ چیکنگ :۔ اس خبر کی فیکٹ چیک کے لئے ہم نے گوگل سرچ کیا تو منگل کے روز 17 اکتوبر کوگورنر سندھ کامران ٹیسوری میڈیا سے گفتگو کی خبر پڑھی جو مشہورنیوز ویب سائٹ اردو پوائنٹ میں پوسٹ کی گئی تھی۔ اس خبر میں گورنر کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ "میرے خیال میں پٹرول کی قیمت 40 کی بجائے 140 روپے کم ہونا چاہئے اور میں حکومت کو اس کمی کی تجویز بھی دیتا ہوں" اور ساتھ ہی ملک سے مہنگائی ختم ہونے کی دعا بھی مانگی ہے۔اردو پوائنٹ کے اس خبر کو فیسبوک پر19 گھنٹوں میں 15 ہزار لوگوں نے ری ایکٹ کیا، 1800 صارفین نے کمنٹس کئے اور 1400 صارفین نے شئیر کیاہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا طریقہ کار اور اس میں کسی صوبے کے گورنر کا اختیار کتنا ہے؟ اس کے لئے جب گوگل میں سرچ کیا گیا تو بین الاقوامی خبری ویب سائٹ انڈیپینڈنٹ اردو میں اظہاراللہ کا بلاگ نمایاں ہوگیا۔ جس میں انۃوں نے لکھا ہے کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کا اختیار2001 میں ھکومت سے اوگرا کے پاس آگیا ہے۔اس وقت سے پاکستان میں ُٹرولیم مصنوعات کی قیمت کا تعین آئل اینڈ گیس ریگولرٹی اتھارٹی پچھلے مہینے کی قیمت کے اوسط کے بنیاد پرکرتی ہے۔ اس کے بعد گوگل سرچ میں ایکسپریس نیوز کے ویب سائٹ میں 18 اکتوبر 2020 کو محمد آصف سالارزئِ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ٹیکسیز کے طریقہ کار اور اعداد و شمار کے ساتھ قیمتوں کے تعین میں اوگرا کا اختیار ذکر کیا گیا ہے۔
سعیدبادشاہ مہمند
18/10/2023

سعید بادشاہ مہمندکیا عدالت نے پاکستانی خاتون سے شادی کی بنیاد پر افغان شہری کو شہریت دینے کا حکم دیاہے؟دعویٰ:14اکتوبر 20...
15/10/2023

سعید بادشاہ مہمند
کیا عدالت نے پاکستانی خاتون سے شادی کی بنیاد پر افغان شہری کو شہریت دینے کا حکم دیاہے؟
دعویٰ:14اکتوبر 2023کو سوشل میڈیا کی Tiktok اکاؤنٹ سے پاکستان مین سٹریم میڈیا کے نجی چینل کی بریکنگ نیوز اور واٹس ایپ گروپس میں یہ خبر شئیر ہوئی جس میں بتایاگیا ہے کہ" پشاور ہائیکورٹ نے شادی کی بنیاد پر افغان باشہری کو پاکستانی شہریت دینے کا حکم دیا ہے"
حقیقت:۔ اس خبر میں مس انفارمیشن ہے۔ عدالت نے درخواستگزار کووزارت داخلہ سے سٹیزن سرٹیفیکیٹ کے لئے ایپلائی کرنے اور متعلقہ وزارت کو قانون کے مطابق کیس جلد نمٹانے کا حکم دیاہے۔
فیکٹ چیکنگ کے لئے ہم نے گوگل سرچ میں پاکستان کے اخبارات میں یہ خبر تلاش کی۔تو اردو کے مقبول اخبار روزنامہ آج کے 15اکتوبر کے شمارے کے فرنٹ پیج پردو کالمی خبر لگی تھی جس کی سرخی یہ تھی کہ پاکستانی سے شادی، افغان شہری کا کیس وزارت داخلہ کو ارسال۔ خبر کے تفصیل میں مزید بتایا گیا تھا کہ پاکستانی خاتون زینت بیگم نے پشاور ہائیکورٹ میں اپنے افغان شوہر محمد طاہر کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کی استدعاکی تھی۔ پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ کیا کہ شہریت کے درخواست گزار کو شہریت کے حصول کے لئے پاکستان سیٹیزن شپ ایکٹ 1951کے سیکشن 10(2) کے تحت پہلے وزارت داخلہ سے سیٹیزن سرٹیفیکیٹ لینا لازمی ہے۔عدالت نے بتایا کہ اس کیس میں درخواست گزار نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے ہیں۔ اس لئے درخواستگزار پہلے وزارت داخلہ سے رجوع کریں۔جبکہ وزارت داخلہ قانون کے مطابق اس کیس کو جلد ازجلد نمٹائے۔
ہم نے مزید تصدیق کے لئے پاکستان کے مشہور انگریزی روزنامہ دی نیوز انٹرنیشنل کی خبر بھی پڑھی جس میں عدالت کے مذکورہ احکامات کا ذکر کیا گیا تھا۔
اس فیکٹ چیک سے معلوم ہوا کہ عدالت نے پاکستانی خاتون سے شادی کرنے والے افغان شہری کو براہ راست شہریت دینے کا حکم نہیں دیا ہے۔ بلکہ وزارت داخلہ سے رجوع کرنے کا کہا گیا ہے۔ اور وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ اگر درخواست گزار نے سیٹیزن سرٹیفیکیٹ کے لئے ایپلائی کیا تو اس کیس کو جلد ازجلد قانون کے مطابق نمٹائے۔

مہمند، ضلع بھرمیں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں۔ مختلف تحصیلوں میں ہزا...
13/10/2023

مہمند، ضلع بھرمیں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں۔ مختلف تحصیلوں میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی جارحیت کی شدیدالفاظ میں مذمت۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں نمازجمعہ کے بعد مختلف مذہبی وسیاسی پارٹیوں کے زیراہتمام مظلوم فلسطینیوں پرجاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔جے یو آئی کے زیراہتمام میاں منڈی بازارتحصیل حلیمزئی،اٹابازار تحصیل خویزئی، تحصیل امبار اور تحصیل پنڈیالئی دویزئی، جنیدی کاروان چندہ بازار،پی پی پی نے بھاؤتہ بازار تحصیل صافی،جماعت اسلامی نے غازی بیگ المرکزاسلامی اور یکہ غنڈبازار میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔احتجاجی مظاہروں میں پارٹی ورکروں کے علاؤہ عوام نے کثیرتعدادمیں شرکت کی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرہ بازی اورشدیدمذمت کی ۔مظاہروں سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل نے فلسطین میں ظلم وجبر کا بازار گرم کر رکھا ہے اور فلسطین کی سرزمین پر طاقت کی بل بوتے اور امریکی حمایت سے ناجائز قبضہ کیاہے۔غزہ میں فاسفورس بموں اور وحشیانہ بمباری سے فلسطین صفحہ ہستی سے مٹایا جارہاہے۔اسرائیل کی اس وحشیانہ اقدام پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے۔حالانکہ جب مجاہدین اپنی دفاع کیلئے لڑکر تو یہی انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں ان کو دہشت گرد اورظالم یہود ونصاریٰ کو مظلوم قرار دیتے ہیں۔بلکہ اقوام متحدہ اوراوآئی سی بے جان ڈھانچے بن چکے ہیں۔مقررین نے کہا کہ اسرائیل نے گزشتہ ایک ہفتے سے غزہ کا محاصرہ کررکھاہے اور وہاں پر پانی اور خوراک کی ترسیلی لائنوں کومنقطع کیاہے۔اور فلسطینی عوام کو بھوک و پیاس سمیت اسرائیل بمباری اورفاسفورس بموں کاسامناہے۔ اب تک ہزاروں بے گناہ فلسطینی عوام شہید اور زخمی ہوگئیں ہیں۔مظاہرین نے اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں کی حمایت میں غفلت اور موثر کردار ادانہ کرنے پر شدید غم وٖغصے کا اظہار کیا۔انہوں اسلامی ممالک کے سربراہان سے اس مشکل گھڑی میں بے گناہ فلسطینی عوام کو ہر قسم مالی وجانی امدادجبکہ پاکستانی عوام کے جانب سے ہرقسم قربانی کا عہد کیا۔
13/10/2023

عمران خان کی تاریخ پیدائش 5 اکتوبر یا 25 نومبر؟  حقیقت کیا ہے؟05اکتوبر 2023کو عمران خان کی سالگرہ منانے کی خبروں کے ساتھ...
06/10/2023

عمران خان کی تاریخ پیدائش 5 اکتوبر یا 25 نومبر؟ حقیقت کیا ہے؟
05اکتوبر 2023کو عمران خان کی سالگرہ منانے کی خبروں کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز X، فیس بک اور واٹس ایپ پر عمران خان کی پاسپورٹ اور شناختی کارڈکی تصویریں وائرل ہوئی۔ جس میں تاریخ پیدائش 25 نومبر1952 لکھا گیا ہے۔ تضاد کے یہ دعوے2014 میں بھی سامنے آئے تھے۔
دعویٰ: عمران خان کے 5 اکتوبر کو 71واں سالگرہ ورکروں نے الگ الگ جگہوں پر منایا۔عمران خان کے فالوورز نے سوشل میڈیا پر اس کی خوب تشہیر کی۔ کہ اس دوران سوشل میڈیا پر عمران خان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی تصاویر وائرل ہوئی جس میں عمران خان کی تاریخ پیدائش 5 اکتوبر کی بجائے 25نومبر درج تھا۔ اس پوسٹ کو پی ٹی آئی مخالف مختلف سیاسی پارٹیوں اور انفرادی طور عام لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں تعجب کے ساتھ شئیر کردیاہے۔عمران کے دو تواریخ پیدائش کے واضح تضاد سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہواہے۔ اورعمران خان پر تنقید کا بازار گرم ہے۔ فیس بک صارف عادل افریدی نے عمران خان کے پاسپورٹ کی تصویر میں تاریخ پیدائش 25نومبر کی نشاندہی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سالگرہ بھی جھوٹا ثابت ہوا۔ X
سابق ٹویٹر صارف مجید آغا نے2014کو عمران خان کو اپنی سالگرہ کی کیک کاٹتے ہوئے تصویر کے ساتھ شناختی کارڈ کی کاپی بھی شئیر کیا ہے اور لکھا ہے کہ ایسے تضادات کی وجہ سے عمران کی مقبولیت میں کمی ہورہی ہے۔
حقیقت:۔ خبر درست ہے۔ کیونکہ عمران خان کا خود بھی ماننا ہے کہ ان کی اصل تاریخ پیدائش 5 اکتوبر ہے۔ مگر پاسپورٹ میں اس وقت غلطی سے 25نومبر لکھا گیا ہے۔
فیکٹ چیکنگ کے لئے ہم نے گوگل سرچ میں عمران خان کے تاریخ پیدائش سے متعلق کی ورڈز دئیے تو ٹاپ پر Britannicجو کہ انٹرنیشنل محققین، ایڈیٹرز،ٹیکنالوجسٹ اور سٹوریز سکھانے والوں کا پلیٹ فارم ہے۔ ان میں عمران خان کے پروفائل تفصیل میں تاریخ پدائش لکھا گیاہے۔
فیسبوک سرچ میں عمران خان کے آبائی علاقے میاں والی نیوز نامی پیج پر عمران خان کے سالگرہ کے حوالے سے ان کے 25نومبر تاریخ پیدائش ظاہر کرنے والی پاسپورٹ کی تصویر شئیر کی تھی۔ جس کے نیچے تفصیل درج تھی کہ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی اصل تاریخ پیدائش 5 اکتوبر 1952 ہے۔
فیکٹ چیکنگ کے دوران وکی پیڈیا سے معلوم ہوا کہ عمران کی خان کی تاریخ پیدائش 5 اکتوبر مگر پاکستان کرکٹ بورڈ میں غلطی سے 25نومبر درج کیا گیا تھا۔مزید تحقیق کے لئے مین سٹریم میڈیا میں سرچ کیا تو جیو نیوز کے ویب سائٹ پر 5 اکتوبر 2022 یعنی ایک سال پہلے ویب ڈیسک سے عمران خان کی لاہور اپنی 70ویں سالگرہ تقریب رپورٹ ہوئی تھی۔ جس میں عمران خان نے پارٹی کارکنوں کو بتایا کہ میری اصل تاریخ پیدائش 5 اکتوبر1952ہے۔ مگر پاسپورٹ پر غلطی سے 25 نومبر 1952 لکھا گیا ہے۔
اس فیکٹ چیک سے معلوم ہوا کہ عمران خان کی تاریخ پیدائش کے حوالے سے خبریں اور تصاویر درست تھے۔ جس کی وضاحت اور تصدیق خاندانی ذرائع اور عمران خان نے خود بھی کی ہے۔
سعید بادشاہ مہمند 06/10/2023

سعید بادشاہ مہمند   کیا واقعی دو تین روز میں پاکستان میں طاقتور زلزلے کا امکان ہے؟ ترکی زلزلے کی پیش گوئی کرنے والے ڈچ ت...
02/10/2023

سعید بادشاہ مہمند
کیا واقعی دو تین روز میں پاکستان میں طاقتور زلزلے کا امکان ہے؟ ترکی زلزلے کی پیش گوئی کرنے والے ڈچ تحقیق کار نے پاکستان میں زلزلے کے امکان اور وقت کا اندازہ کس بنیاد پر لگایا ہے؟
دعویٰ:۔ ترکی میں فروری کے زلزلے سے تین روز قبل ٹوئٹ کے ذریعے زلزلے کی پش گوئی کرنے والے ڈچ سائنسدان فرینک ہوگریٹس نے تین اکتوبر تک پاکستان میں طاقتور زلزلے کی پیش گوئی کی ہے۔ جو سوشل میڈیا اور نیوز ویب سائٹس اور دیگر ڈیجیٹل پیٹ فارمز پر موضوع بحث بنا ہواہے۔چمن فالٹ لائن کے خطے میں لاکھوں لوگوں میں خوف پھیلا ہواہے۔اور انٹرنیٹ پر لاکھوں افراد یہ خبریں دیکھ اور پڑھ رہے ہیں۔
حقیقت:۔ ڈچ سائنسدان کی جانب سے معلوم وقت اور معلوم جگہوں پر زلزلے کے آنے کی بات بغیر کسی سائنسی ثبوت اور مفروضے کی بنیاد پر ہے۔ دنیا میں کہیں بھی زلزلہ کی قبل ازوقت پتہ چلانے کی صلاحیت نہیں۔
فیکٹ چیک : ہم نے گوگل سرچ میں جب زلزلے کی پیشگی اطلاع اور جدید سائنس کے کی ورڈ دئیے تو لسٹ میں پہلے نمبر پر امریکن جیولوجیکل سروے آیا۔ USGS امریکہ کا سرکاری ادارہ ہے جو زلزلے پر تحقیق کرتا رہتاہے۔ ان کے مطابق نہ USGS اور نہ کسی دوسرے سائنسدان کسی بڑے زلزلے کی پیش گوئی کرسکتے ہیں۔ زلزلے کی پیشگوئی میں تین عناصر کی وضاحت ضروری ہے کہ (1) تاریخ اور وقت (2) مقام (3) شدت۔ زلزلہ ایک سائنسی عمل ہے مگر پیشگوئی والوں کے شواہد سائنسی بنیاد پر نہیں ہوتے۔ اور وہ درکار تین عناصر پیش نہیں کرسکتے۔ باربار پیش گوئی میں کوئی ایک صحیح ہوجائے پھر وہ کامیابی کے دعوے کرتے ہیں۔ گوگل سرچ میں چند ماہ قبل ترکی زلزلے کے بعد DW کے ایک رپورٹ میں نیشنل سسمک سنٹر پاکستان کے سربراہ اور چیف سیسمالوجسٹ زاہد رفیع نے بتایا ہے کہ پاکستان میں زلزلے آتے رہتے ہیں اور مستقبل میں بھی امکان رہیگا۔ مگر سوشل میڈیا پر ڈچ ریسرچر کی چمن فالٹ لائن میں پاکستان، افغانستان اور ہندوستان میں طاقتور زلزلے کی پیش گوئی میں کوئی سائنسی منطق نہیں۔ پیش گوئیوں میں کسی کا تکہ لگ جائے اور بات مگر زلزلے کی پیشگی اطلاع کی صلاحیت موجودہ وقت میں کسی کے پاس نہیں۔فیکٹ چیک کے لئے ہم نے زلزلے کی پیشگی اطلاع کے حوالے سے BBC کی ایک سٹوری میں گوگل نے اینڈرائڈ سمارٹ فون پر ایسا فنکشن متعارف کرایا ہے جو زلزلے کے ابتدائی لہروں کو شناخت کرتاہے۔ گوگل کے پاس اس علاقے کے کافی تعداد کےاینڈرائڈ فون سے زلزلے کا پتہ چل جاتاہے۔ تو گوگل آس پاس کے علاقوں میں تمام سمارٹ فونز کو زلزلے کا الرٹ بھیجتاہے۔ چونکہ ریڈیوسگنلز کی رفتار زلزلے کی لہروں سے تیز ہوتی ہے۔ اس لئے یہ الرٹ زلزلے کے مرکز سے دور علاقوں میں یہ الرٹ زلزلے کےجھٹکے پہنچنے سے پہلے پہنچ جاتاہے۔ مگر یہ الرٹ زلزلے سے چند ہی سیکنڈ پہلے پہنچ جاتی ہے۔ بعض مقامات اور حالات میں چند سیکنڈ بھی کافی انسانی جانیں بچا سکتی ہے۔ SSGOS ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق اس وقت سطح سمندر کے قریب فضاء میں برقی چارج کے اتارچڑھاو ریکارڈ ہواہے۔ جس میں نقشوں کے ذریعے ممکنہ زلزلے والے علاقوں کی نشاندہی کی جارہی ہے مگر ہم یہ واضح کرناچاہتے ہیں کہ نشاندہی والے علاقے صرف اندازے کی بنیاد پرہے۔ اور صحیح مقامات کے تعین کرنے کا فی الحال کوئی اور قابل بھروسہ طریقہ کار نہیں ہے۔
02/10/2023

01/10/2023

کیا سعودی عرب میں سزائے موت مشہورعرب گلوکار کو دی گئی ہے؟ محمد بن مرسل اور نادر الشراری میں سے کس نے اپنے کزن کو قتل کیا تھا؟ تفصیل اس فیکٹ چیک ویڈیو رپورٹ میں۔

27/09/2023

واپڈا کی طرف سے آشوب چشم بیماری کے اختیاطی تدابیر اور ادویات تجویز کرنے کا نوٹیفیکیشن ، حقیقت کیاہے؟
تفصیل مہمند ڈیجیٹل کے اس فیکٹ چیکنگ سٹوری میں۔


21/09/2023

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کی سیلفی. تصویر کی حقیقت اور پس منظرکیاہے؟
وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی امریکہ میں آج کیامصروفیت رہی؟ صحافی عبداللّہ مہمند کی زبانی.
تفصیل مہمند ڈیجیٹل کی اس فیکٹ چیکنگ سٹوری میں۔
21/09/2023

لیبیا میں سیلاب سے کتنے لوگ جان بحق ہوگئے ہیں؟ Fact checking story18/09/2023
18/09/2023

لیبیا میں سیلاب سے کتنے لوگ جان بحق ہوگئے ہیں؟
Fact checking story
18/09/2023

لیبیا میں تباہ کن سیلاب سے تیس ہزار ہلاکتیں اور لاپتہ ایک لاکھ افراد کا معمہ صحافت کی نظر سے ! سعید بادشاہ مہنمد  خبری دعویٰ: فیسبوک پر خبروائرل ہے کہ لیبیا میں سیلاب س...

09/09/2023

آپ کے پاس سو روپے ہو تو پشاور میں مچھلی کے ساتھ روٹی کھاسکتے ہیں.
فردوس مارکیٹ پشاور کا قدیم سستا بازار رہاہے۔
08/09/2023

قبائلی ضلع مہمند غلنئی جرگہ ہال میں 6 ستمبریوم دفاع وشہداء عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ضلع مہمند ، کمان...
06/09/2023

قبائلی ضلع مہمند غلنئی جرگہ ہال میں 6 ستمبریوم دفاع وشہداء عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ضلع مہمند ، کمانڈنٹ مہمند رائفلز ، شہداء کے ورثاء اور قومی مشران کی شرکت ۔
مقررین نے کہا کہ ملک شہداء کے خون کا مقروض ہیں۔ہم ان شہداء کے لواحقین کا احترام کرتے ہیں۔قیام پاکستان سے لے کر اب تک پاک فوج، قومی مشران ، مہمند رائفلز کے سمیت ہر طبقے کے لوگوں نے اس ملک کے بقا و سلامتی کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ہم سب مل کر ملک کو مشکل حالات سے نکالینگے۔
6 ستمبر 2023

Address

Mohmand Tribal District
Mohmand
24650

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mohmand Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mohmand Digital:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Mohmand

Show All