نمی دانم چہ منزل بود، شب جائے کہ من بودم
بہ ہر سُو رقصِ بسمل بود، شب جائے کہ من بودم
نہیں معلوم تھی کیسی وہ منزل، شب جہاں میں تھا
ہر اک جانب بپا تھا رقصِ بسمل، شب جہاں میں تھا
پری پیکر نگارے، سرو قدے، لالہ رخسارے
سراپا آفتِ دل بود، شب جائے کہ من بودم
پری پیکر صنم تھا سرو قد، رخسار لالہ گُوں
سراپا وہ صنم تھا آفتِ دل، شب جہاں میں تھا
رقیباں گوش بر آواز، او در ناز، من ترساں
سخن گفتن چہ مشکل بود، شب جائے کہ من بودم
عدو تھے گوش بر آواز، وہ نازاں تھا، میں ترساں
سخن کرنا وہاں تھا سخت مشکل، شب جہاں میں تھا
خدا خود میرِ مجلس بود اندر لا مکاں خسرو
محمدؐ شمعِ محفل بود، شب جائے کہ من بودم
خدا تھا میرِ مجلس لا مکاں کی بزم میں خسرو
محمدؐ تھے وہاں پر شمعِ محفل، شب جہاں میں تھا
حرمتِ محرم کانفرنس
سے رانا نفیس حسین
گفتگو کرتے ہوئے
زیر اہتمام
آغا جواد نقوی صاحب
سلام
پوچھتے کیا ہو مسلمانو کہ کیا ہیں سیدہ
بزمِ نسواں میں جمالِ مصطفےٰ ہیں سیدہ
چار سو جسکے نجاست کا تصور تک نہیں
آیۂ تطہیر کا وہ دائرہ ہیں سیدہ
عالمِ نسوانیت میں ہیں رسالت کی شریک
یوں پیمبر کے لیے مشکل کشا ہیں سیدہ
مریم و سارہ فضیلت میں سرِ فہرست ہیں
اور فضیلت خود کہے ان سے سوا ہیں سیدہ
ہو رہی ہیں آیتیں نازل اترتے ہیں درود
آج اِس انداز سے زیرِ کساء ہیں سیدہ
ہیں دعُائے فاطمہ زہرا عزادارِ حسین
اور پیمبر کی دعاؤں کا صلہ ہیں سیدہ
زخمِ پہلو، آگ، دروازہ ،غمِ داغ ِ پدر
آپ اپنی ذات میں اک کربلا ہیں سیدہ
دیں کو مشکل میں نہیں چھوڑا کسی بھی دور میں
شِکل زینب میں سرِ کرب و بلا ہیں سیدہ
رد کیا زہرا کا دعویٰ ٔ فدک سو چا نہ یہ
صادقہ ہیں صادقہ یہ سیدہ ہیں سیدہ
اے ظفر کس کی صدا ابھری ہے بیت الحُزن سے
آج کس کے سوگ میں محوِ بکا ہیں سیدہ
5 روزہ دروس عرفان القرآن
5 روزہ دروس عرفان القرآن
کے حوالے سے پیغام
رانا نفیس حسین
صدر منہاج القرآن لاھور
#MinhajulQuran
#MinhajUniversityLahore
#MinhajYouthLeague
#minahaj
#شکرگڑھ
ہارنے سے انکار کر دیں
یقین مانیں اگر آپ ہارنے سے انکار کر دیں اور آپ پر رب قادر کا فضل ھے تو آپکو دنیا کی کوئی طاقت ہرا نہیں سکتی
استقبال
علی پور شریف نارووال حاضری
#سلام_ڈاکٹرقادری
#MinhajulQuran
#MinhajTv
#MinhajUniversityLahore
#MinhajYouthLeague
مولائے کائنات حضرت علی کرم اللہ وجہہ
مولائے کائنات حضرت علی کرم اللہ وجہہ
توبہ
توبہ کی فضیلت
رانا نفیس حسین
صدر منہاج القرآن لاھور
کلام بابا بھلے شاہ
بابا بھلے شاہ صاحب کی شاعری
'میں' مکا
رانا نفیس حسین
صدر منہاج القرآن لاھور
کی زبانی
وقاص مصطفوی صاحب اسیر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی والدہ محترمہ کی دوسری سالانہ برسی پر
وقاص مصطفوی صاحب
اسیر سانحہ ماڈل ٹاؤن
کی والدہ محترمہ کی دوسری سالانہ برسی پر
رانا نفیس حسین صدر منہاج القرآن لاھور
خطاب کرتے ہوئے
اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا
تحریک منہاج القرآن لاھور کے زیر اہتمام رائے ونڈ میں ورکر کنونشن
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیر اہتمام رائے ونڈ میں ورکرز کنونشن
لاہور کے رائے ونڈ میں کارکنان تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کیلئے ورکز کنونشن کا اہتمام کیا گیا، جس میں رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ و نگران تنظیمات لاہور اور رانا نفیس حسین قادری صدر تحریک منہاج القرآن لاہور نے خصوصی شرکت کی اور کارکنان کو آئندہ کی تنظیمی حکمت عملی اور ٹارگٹس کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر نائب صدر پروفیسر ذوالفقاراور صدر عوامی تحریک ڈاکٹر سلطان چوہدری بھی موجود تھے۔