31/10/2025
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بے نیتجہ ختم، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر کی بقیہ حکومت پیپلزپارٹی کیلئے امتحان ہوگی ۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کا اعلان کشمیر سے ہوگا اسلام آباد سے نہیں ، پیپلزپارٹی نے حالات کا مقابلہ کیا ، جیتا ہوا الیکشن شکست میں تبدیل کیا۔
بلاول زرداری نے کا کہ پیپلزپارٹی صحیح معنوں میں عوامی مسائل کا حل سمجھتی ہے ۔ کشمیری عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے جو ہوسکا عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے ،
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیری عوام کو یقین دلاتا ہوں ۔۔ پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے عوام کی نمائندگی کرنا جانتی ہے ۔ ۔ پیپلزپارٹی نے گزشتہ الیکشن میں کامیابی حاصل کی جسے راتوں رات تبدیل کیا گیا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پھر بھی پیچھے نہیں ہٹی اور آزادکشمیر اسمبلی میں بھرپور عوامی نمائندگی کرتے رہے ۔ پیپلزپارٹی آزادکشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکی ہے ۔
بلاول کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ کشمیری عوام کے مطالبات پورے کئے جائیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت بنانے سے قبل آزادکشمیر میں انتخابات ہونے چاہیں ۔
کشمیریوں کے مسائل کا حل پیپلزپارٹی کے پاس ہے ۔ غیر جمہوری سوچ کے باعث ویکیوم پیدا ہوا جس کی وجہ سے آزادکشمیرکے عوام کو نقصان اٹھانا پڑا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی شریک تھیں۔
اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتِ حال، عوامی مسائل اور تنظیمی امور میں بہتری کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آزاد کشمیر کے نمائندوں نے خطے کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔