Basit Ali

Basit Ali follow back 💯
(1)

02/12/2024
09/11/2024
03/10/2024
24/09/2024

میڈیکل سائنس کہتی ہے کہ نارمل طور پر کسی بھی مرد کے ایک وقت میں تقریباً 75 سے 900 ملین کے قریب S***ms خارج ہوتے ہیں۔ اِن میں سے تقریباً آدھے تو نکلتے ہی دم توڑ جاتے ہیں اور باقی کے صحت مند S***ms کی O**m (بیضہ دانی) کی طرف زندگی حاصل کرنے کی ریس شروع ہو جاتی ہے۔
بظاہر کچھ انچ کی اِس ریس میں کچھ فاصلہ طے کرنے کے بعد محض 300 یا 500 ہی ایسے رہ جاتے ہیں جو ریس کو جاری رکھ پاتے ہیں، باقی سب اِس اعصاب شکن ریس کے راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں۔
اور ریس کے آخری راؤنڈ میں اُن 300 یا 500 میں سے بھی صرف ایک مضبوط ترین S***m ہی ایسا ہوتا ہے جو O**m یعنی بیضہ دانی میں داخل ہونے میں کامیاب ہو جاتا ہے، اور وہ ہیں آپ، جی ہاں آپ۔۔!!

عزیز دوستو! کیا آپ نے کبھی غور فرمایا ہے کہ جب آپ اُس زندگی حاصل کرنے والی ریس کا حصہ تھے تب نہ تو آپ کے ہاتھ تھے، نہ پاؤں، نہ آنکھیں تھیں اور نہ ہی جسم، اور سب سے بڑی بات بغیر کسی کی مدد اور سہارے کے صرف اللہ کی حکمت اور منشاء سے آپ اُن کئی سو ملین میں وہ ریس جیت گئے تھے۔
اور اب جبکہ آپ کے پاس خوبصورت زندگی کی صورت میں اُس ریس کی جیت کا Certificate موجود ہے، تو اب آپ کیسے کسی میدان میں ہار مان سکتے ہیں ؟

ماشاء اللہ اب آپ ایک صحت جسم کے مالک ہیں، آپکے سامنے ایک مقصد ہے، اُس مقصد کے پیچھے کچھ خواب ہیں۔ اُن خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے آپکو زندگی کی آخری سانس تک اور خون کے آخری قطرے تک ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے.
یاد رکھیں اپنی اس قیمتی صحت کی دیکھ بھال اور حفاظت بھی آپ پر فرض ہے۔
ڈاکٹر فریدہ کاکڑ

23/09/2024

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کی بحیثیت ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی تقرری

وزیر برہان علی

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کی بحیثیت ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) تقرری پاکستان کی عسکری تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
یہ تقرری نہ صرف پاکستان کی سلامتی کے لیے ایک مضبوط قدم ہے بلکہ پاک فوج اور 12 بلوچ رجمنٹ کے لیے بھی ایک قابل فخر لمحہ ہے، جہاں سے لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کا تعلق ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کے 80 ویں لانگ کورس سے اپنے عسکری سفر کا آغاز کیا۔
ان کی شاندار کارکردگی اور فوجی مہارت کے باعث انہیں پی ایم اے میں "سورڈ آف آنر" سے نوازا گیا، جو کہ کسی بھی کیڈٹ کے لیے سب سے بڑا اعزاز ہے۔
سورڈ آف آنر اس کیڈٹ کو دیا جاتا ہے جو مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے اور فوجی تربیت کے دوران اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کی حالیہ تعیناتی سے قبل وہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں ایڈجوٹینٹ جنرل کے عہدے پر فائز تھے۔
اس اہم عہدے پر رہتے ہوئے انہوں نے پاک فوج کے انتظامی امور اور افسروں کی فلاح و بہبود میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی قیادت میں ادارے نے مختلف شعبوں میں ترقی کی نئی راہیں متعین کیں۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کی عسکری خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں "ہلال امتیاز" کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے۔
یہ اعزاز پاکستان کے دفاع اور سلامتی میں ان کے غیر معمولی کردار اور خدمات کا اعتراف ہے۔ ان کا شمار ان فوجی افسروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے عہدے کی ذمہ داریوں کو نہایت سنجیدگی اور فرض شناسی کے ساتھ نبھایا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کی تقرری پر 12 بلوچ رجمنٹ کو خصوصی فخر حاصل ہے، جہاں سے وہ تعلق رکھتے ہیں۔
یہ رجمنٹ ہمیشہ سے پاکستان کے دفاع میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے، اور لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کی کامیابیاں اس کا ایک اور درخشاں باب ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کی بطور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی تقرری پاکستان کی داخلی اور خارجی سلامتی کے لیے انتہائی اہم سمجھی جا رہی ہے۔ آئی ایس آئی کو پاکستان کی سب سے اہم انٹیلی جنس ایجنسی سمجھا جاتا ہے، اور اس کی قیادت کسی بھی افسر کے لیے بہت بڑی ذمہ داری ہوتی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کا عسکری تجربہ، قیادتی صلاحیتیں اور ان کی غیر معمولی کارکردگی سے امید کی جا رہی ہے کہ وہ اس ادارے کو مزید مضبوط بنائیں گے۔لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کی تقرری پاکستان کے عسکری حلقوں میں ایک خوش آئند قدم ہے۔
ان کی شخصیت، قیادت اور خدمات کی بدولت امید کی جا رہی ہے کہ وہ ملک کی دفاعی حکمت عملی میں نئے دور کی شروعات کریں گے اور پاک فوج اور آئی ایس آئی کو مزید مضبوط بنائیں گے

23/09/2024

ڄامشورو : جعلي ڊوميسائيل تي آءِ بي اي ٽيسٽ پاس ڪري نوڪري حاصل ڪندڙ سوات واسي جوابدار اسرار پٺاڻ کي هڪ ڀيرو ٻيهر ڏيڍ سال قيد جي سزا

16/09/2024

رشیا سے تعلق رکھنے والے خبیب نرماگومیدوف یو ایف سی کی دنیا میں لائیٹس ویٹ کیٹگری کا وہ عظیم لڑاکا
کھلاڑی تھا جس کو ہرانے کے لیے گوروں نے کیا کیا پاپڑ نہیں بیلے مگر وہ دن کبھی نہیں آیا کہ جس دن وہ خبیب کو شکست خوردہ دیکھ سکیں۔۔
یوں لگتا ہے کہ مکس مارشل آرٹس پر مکمل عبور رکھنے والا خبیب لڑنے کی خداداد صلاحیتیں لے کر پیدا ہوا تھا اسکے مقابل ایک سے ایک چیمپئین آتا گیا اور خبیب انہیں شکستیں دیتا گیا۔
خبیب کا تعلق تو روس کے ایک مسلم گھرانے سے تھا مگر اپنے پروفیشنل کیرئیر کے لیے وہ امریکہ منتقل ہوا اور کیلیفورنیا میں اس نے رہائش اختیار کی اور وہیں پر اپنی مکس مارشل آرٹس اکیڈمی قائم کی جس کا نام اس نے ایگل ایم ایم اے رکھا۔
یہ نام اسلیے رکھا گیا کیونکہ خبیب کا نک نیم بھی دی ایگل رکھ دیا گیا تھا۔
خبیب کی فتوحات تو ساری ہی شاندار تھیں مگر انکی ایک فائیٹ جسے اس صدی کی سب سے مشہور فائیٹ سمجھا جاتا ہے وہ آئیر لینڈ کے کولن مگروگر سے تھی۔
میکروگر بنیادی طور پر باکسر تھا اور لائیٹ ویٹ کیٹگری کا بھی نہیں تھا بعد میں وہ یو ایف سی میں انٹر ہوا اور اپنی جارحانہ فائٹر صلاحیت کی بنا پر یو ایف سی کے ایک دھڑے کا چیمپئین بن گیا۔
خبیب جب کسی سے نہ ہار سکا تو کولن میکروگر جو کہ اپنی فضول بکواس کی وجہ سے بھی بہت مشہور تھا اسے وزن کم کر کے لائیٹس ویٹ میں خبیب سے مقابلے کے لیے تیار کیا گیا۔
یہ مقابلہ جو 6 اکتوبر 2018 کو لاس ویگاس میں ہونا طے پایا یو ایف سی کے شائقین میں اسکا شدت سے انتظار کیا جانے لگا۔
میکروگر نے مقابلے سے کئی دن پہلے ہی خبیب پر لفظی حملے شروع کر دیے جس میں اس نے خبیب کے مذہب کا مزاق اڑایا اسکے ملک کا مزاق اڑایا اور اسکے والد کا بھی مزاق اڑاتا رہا۔
ایک صحافی نے خبیب سے کہا کہ میکروگر نمبر ون سے آپکو اس سے ڈر نہیں لگتا تو خبیب کا کہنا تھا کہ وہ بل شٹ میں نمبر ون ہے میں جب فائیٹ کے لیے رنگ میں اترتا ہوں تو میرے لیے سب برابر ہوتے ہیں پھر چاھے کوئی ٹونی ہو یا ٹونا یا پھر میکروگر نامی مسخرہ۔
چھ اکتوبر 2018 کو ہونے والی خبیب میکروگر فائیٹ میں پھر دنیا نے دیکھا کہ خبیب نے مار مار کر میکروگر کا حشر کر دیا خبیب اس قدر غصے میں تھا کہ فائیٹ جیتنے کے بعد وہ رنگ کے باہر کود گیا اور اس نے کولن میکروگر کے سپورٹنگ سٹاف پر حملہ کر دیا بعد میں اسے پوچھا گیا کہ تم نے یہ نان سپورٹنگ حرکت کیوں کی تو خبیب کا کہنا تھا کہ انہوں نے میرے مزھب،میرے وطن اور میرے والد کا مزاق اڑایا تھا۔
خبیب کو اپنے والد سے بہت محبت تھی خبیب کا والد ہی اسکا کوچ بھی تھا 2022 میں خبیب کا والد کووڈ کی وجہ سے انتقال کر گیا تو اسکے بعد خبیب نے اپنی آخری فائیٹ لڑی جس میں اس نے یو ایف سی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا اسکا کہنا تھا کہ والد کے مرنے کے بعد اب میرا لڑنے کو دل نہیں کرتا۔
خبیب کو ریٹائرمنٹ کے بعد کئی دفعہ لڑنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی گئی جس میں اسے ملینز آف ڈالر کی پیشکش بھی کی گئی مگر خبیب اپنے فیصلے پر قائم رہا آج کل خبیب ایم ایم اے کوچ بن چکا ہے اور کیلیفورنیا میں اپنی ایگل ایم ایم اے اکیڈمی چلا رہا ہے۔
میں نے ساری زندگی بے شمار فائیٹر دیکھے ہیں مگر میں نے اپنی زندگی میں خبیب سے شاندار ،جارحانہ، اور سٹریٹ فائیٹس کی قدرتی صلاحیتوں سے مالامال فائیٹر نہیں دیکھا۔
اور اسے بالکل درست طور پر ایم ایم اے کی ہسٹری کا سب سے شاندار فائیٹر کہا جاتا ہے جس نے سب سے لمبے عرصے تک چیمپئین رہنے کا ریکارڈ قائم کیا اور اپنے پروفیشنل کیرئیر میں 29 مقابلے کھیل اور جیت کر ناقابل تسخیر ریٹائر ہوا۔
ن

12/09/2024

سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر آگئی، پنشن قوانین میں اہم تبدیلیاں لاگو کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے پنشن میں 3 ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیملی پنشن 10 سال تک محدود کر دی گئی، پنشنر کی وفات کے بعد صرف اہل ورثا کو پنشن ٹرانسفر ہوسکے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ مرحوم پنشنر کی شریک حیات کی وفات کےبعد10سال تک پنشن ملے گی اور مرحوم پنشنرکا بچہ اگر معذورہواتوتا حیات پنشن کا حقدار ہوگا۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کی حوصلہ شکنی کی جائے گی، قبل از وقت ریٹائرمنٹ پرپنشن کی کٹوتی3 فیصد کی شرح سے ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ 3فیصد کٹوتی 60 سال تک باقی رہ جانیوالی سروس دورانیے پر وصول کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سول آرم فورسزکی قبل از وقت ریٹائرمنٹ پرکٹوتی کی مجموعی شرح 20فیصدہوگی۔

12/09/2024

اعلان
پوليس 10 لک
ھيڊ ماستر 60 لک
ٽي ايم او 80 لک سي ايم او 1 ڪروڙ
ليڪچرار 45 لک سفارشن تي ۽ پيسن تي نوڪريون ڏنيون وينديون

12/09/2024

Alhamdulillah

20/07/2024

Hi

Address

Sukkur
Sukkur Lines
65200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Basit Ali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Basit Ali:

Videos

Share