Basharat News Swat

Basharat News Swat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Basharat News Swat, Media/News Company, haji baba Road mingora swat, Mingora.
(1)

ڈاکٹر شریف اللہ ثاقب صاحب پاکستان انڈوکرائن سوسائٹی مڈ سمر کانفرنس میں شرکت کی وجہ سے ھفتہ کے دن کلینک میں دستیاب نہیں ہ...
13/05/2024

ڈاکٹر شریف اللہ ثاقب صاحب پاکستان انڈوکرائن سوسائٹی مڈ سمر کانفرنس میں شرکت کی وجہ سے ھفتہ کے دن کلینک میں دستیاب نہیں ہونگے، لھذا مریضوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر صاحب منگل کے دن دوپہر دو بجے سے شام چھ بجے تک جناح میڈیکل سنٹر میں موجود ہونگے، تکلیف سے بچنے کیلئے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں/03440921504

شوگر اور موٹاپے کے مریضوں کیلئے خوشخبری، شوگر اور موٹاپے سے پریشان مریضوں کے علاج سوات میں ممکن!!سوات کے نامی گرامی کوال...
09/05/2024

شوگر اور موٹاپے کے مریضوں کیلئے خوشخبری، شوگر اور موٹاپے سے پریشان مریضوں کے علاج سوات میں ممکن!!
سوات کے نامی گرامی کوالیفائیڈ ڈائباٹالوجسٹ سے عالمی گائیڈ لائنز کے مطابق شوگر اور موٹاپے کا علاج کرائیں!!

رائل کالج آف فزیشنز لندن، آغا خان ھسپتال کراچی اور نارتھ ویسٹ ھسپتال پشاور سے سرٹیفائیڈ شوگر سپیشلسٹ ڈاکٹر شریف اللہ ثاقب جناح میڈیکل سنٹر سیدو شریف سوات میں بروز ہفتہ صبح 11 بجے سے شام 7 بجے تک موجود ہونگےانشااللہ۔ تکلیف سے بچنے کیلئے ایڈوانس نمبر بک کرائیں!! 03440921504

سوات: تھانہ خوازہ خیلہ پولیس کی چوری چکاری میں ملوث ملزمان کیخلاف کامیاب کاروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں...
29/04/2024

سوات: تھانہ خوازہ خیلہ پولیس کی چوری چکاری میں ملوث ملزمان کیخلاف کامیاب کاروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں سرقہ شدہ سامان برآمد۔
اس حوالے سے ایس پی اپر سوات عطاءاللہ شمس نے ایس ڈی پی او سرکل خوازہ خیلہ الطاف حسین، ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ حیات خان اور دیگر پولیس کے ہمراہ تھانہ خوازہ خیلہ میں میڈیا نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حدود تھانہ خوازہ خیلہ میں آئے روز متعدد چوری کی واقعات رونما ہوئے تھے جس پر ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے خصوصی نوٹس پر میں نے ملوث ملزمان کو ٹریس آؤٹ کرنے کیلئے ایس ڈی پی او خوازہ خیلہ کے نگرانی میں ایس ایچ اور دیگر پولیس پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی، جس پر سپیشل ٹیم نے سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر جدید ٹیکنیکل طریقے سے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے چوری کی واردات میں ملوث ملزمان عمران ولد زمین شاہ ساکن جانو خوازہ خیلہ، برکت ولد عبدالمتین ساکن ڈھیرئی بابا خوازہ خیلہ، گل آمین ولد اشتمند ساکن ٹھیکدارئی، محمد آمیر ولد شیر زمان ساکن ڈھیرئی بابا خوازہ خیلہ، نیک ذادہ ولد خان ذادہ ساکن لنڈیکس خوازہ خیلہ اور ارشد ولد محمد آمین ساکن گاشکوڑ خوازہ خیلہ کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سےمختلف قسم کی 04 عدد بیٹریاں، 02گیس سلینڈرز، 02 عدد موبائل فونز، 10 عدد سٹیل پائپس، 5 عدد پانی کے موٹرز، ایک عدد سٹیل چارپائی، ایک عدد ہاتھ ریڑھی، 2 عدد بیگز اور دیگر مختلف قسم کے کھلونا نما سامان برآمد کرکے جن کیخلاف تھانہ خوازہ خیلہ میں مقدمہ درج رجسٹرکرکے پابند سلاسل کیے گئیں، جن سے مزید انکشافات بھی متوقع ہیں ۔

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی اور ایم پی اے اختر خان ایڈوکیٹ نے پاکستان سول ایوی ایش...
21/04/2024

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی اور ایم پی اے اختر خان ایڈوکیٹ نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ریٹائرڈ سپرٹنڈنٹ عنایت الرحمان کے صاحبزادے حمزہ خان کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی فضل حکیم خان یوسفزئی اور اختر خان نے عنایت الرحمان کو اور ان کے صاحبزادے دلہا حمزہ خان کو شادی کی مبارکباد دی۔صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی اور ایم پی اے اختر خان ایڈوکیٹ نے حمزہ خان کیلئے نئی زندگی کے آغاز پر نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ ولیمہ دعوت کے تقریب میں چیئرمین تحصیل کبل سعید خان، سرکاری افسران، وکلاء برادری، تاجر برادری، سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی اور ایم پی اے اختر خان ایڈوکیٹ نے دلہن کے ولد مختیار احمد اور نانا خورشید علی اور دیگر رشتہ داروں سے بھی ملاقات کی۔ بعدازاں عنایت الرحمان اور خورشید علی نے شادی تقریب میں فضل حکیم خان یوسفزئی اور اختر خان ایڈوکیٹ اور دیگر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔

خیبرپختونخوا کے وہ تمام افراد جس کے گھر میں معذور افراد ہوں اس کے فیملی ممبران اس فارم کو پر کرکے ان معذور بچوں ،بیٹیوں ...
17/04/2024

خیبرپختونخوا کے وہ تمام افراد جس کے گھر میں معذور افراد ہوں اس کے فیملی ممبران اس فارم کو پر کرکے ان معذور بچوں ،بیٹیوں کا سہارا بنیں اور مقامی بیت المال آفس میں جمع کریں۔۔۔۔۔
ان معذوروں کو پیسے ،خوراک،ویل چئیر،ہسپتال میں علاج سب کچھ اس فارم کے زریعے ملیں گا اسلئے اپنے اپنے گاؤں میں معذوروں کا سہارہ بنیں۔

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سیدو شریف سوات شعبہ اردو کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ انتہائی مخلص ماہر تعلیم ہر دلعزیز عزیز شخ...
09/04/2024

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سیدو شریف سوات شعبہ اردو کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ انتہائی مخلص ماہر تعلیم ہر دلعزیز عزیز شخصیت اسسٹنٹ پروفیسر سلیم اقبال کو 19ویں گریڈ ایسوسی ایٹ پروفیسر پر ترقی پانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید ترقی دیں آمین ثم آمین

شوگر کے مریضوں کیلئے خوشخبری، شوگر کا علاج ممکن!!سوات میں کوالیفائیڈ ڈائباٹالوجسٹ سے عالمی گائیڈ لائنز کے مطابق شوگر کا ...
29/03/2024

شوگر کے مریضوں کیلئے خوشخبری، شوگر کا علاج ممکن!!
سوات میں کوالیفائیڈ ڈائباٹالوجسٹ سے عالمی گائیڈ لائنز کے مطابق شوگر کا علاج کرائیں!!

رائل کالج آف فزیشنز لندن، آغا خان ھسپتال کراچی اور نارتھ ویسٹ ھسپتال پشاور سے سرٹیفائیڈ شوگر سپیشلسٹ ڈاکٹر شریف اللہ ثاقب جناح میڈیکل سنٹر سیدو شریف سوات میں کل بروز ہفتہ صبح 10 بجے سے 4 بجے تک موجود ہونگے۔ تکلیف سے بچنے کیلئے ایڈوانس نمبر بک کرائیں!! 03440921504

مینگورہ شہر کے علاقہ بنڑ میں نامعلوم بارہ سالہ بچہ بجلی کرنٹ لگنے سے جاںبحق۔ورثا کی تلاش کی ضرورت ہاسپٹل میں موجود ہیں
15/03/2024

مینگورہ شہر کے علاقہ بنڑ میں نامعلوم بارہ سالہ بچہ بجلی کرنٹ لگنے سے جاںبحق۔ورثا کی تلاش کی ضرورت ہاسپٹل میں موجود ہیں

10/03/2024
نویکلے مینگورہ کے معروف سماجی شخصیت حاجی بخت رشید انتقال کر گئے،ان کی نماز جنازہ کل بروز جمعرات 7 مارچ کو ایس پی ایس کال...
06/03/2024

نویکلے مینگورہ کے معروف سماجی شخصیت حاجی بخت رشید انتقال کر گئے،ان کی نماز جنازہ کل بروز جمعرات 7 مارچ کو ایس پی ایس کالج گراونڈ نویکلےمیں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی، فاتحہ خوانی حجرہ بخت رشید محلہ امیر خان نویکلے مینگورہ میں ہوگی۔مرحوم پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق کونسلر صدیق خان، ابوبکر خان، امیر خان ، نثار خان اور ارشد خان کے والد تھے۔

مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہوں ۔ ہر ممکن تعاون کروں گا ۔ ایم پی اے سلطان روم خاندادا کا فضل بانڈہ چاتیکل میں پی...
03/03/2024

مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہوں ۔ ہر ممکن تعاون کروں گا ۔ ایم پی اے سلطان روم خاندادا کا فضل بانڈہ چاتیکل میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر انتہائی افسوس کا اظہار

شوگر کے مریضوں کیلئے خوشخبری، شوگر کا علاج ممکن!!سوات میں کوالیفائیڈ ڈائباٹالوجسٹ سے عالمی گائیڈ لائنز کے مطابق شوگر کا ...
23/02/2024

شوگر کے مریضوں کیلئے خوشخبری، شوگر کا علاج ممکن!!
سوات میں کوالیفائیڈ ڈائباٹالوجسٹ سے عالمی گائیڈ لائنز کے مطابق شوگر کا علاج کرائیں!!

رائل کالج آف فزیشنز لندن، آغا خان ھسپتال کراچی اور نارتھ ویسٹ ھسپتال پشاور سے سرٹیفائیڈ شوگر سپیشلسٹ ڈاکٹر شریف اللہ ثاقب جناح میڈیکل سنٹر سیدو شریف سوات میں بروز ہفتہ صبح 10 بجے سے شام 8 بجے تک موجود ہونگے۔ تکلیف سے بچنے کیلئے ایڈوانس نمبر بک کرائیں!! 03440921504

چیف ایڈیٹر سردار حسین کا بیٹا ریذیڈنٹ ایڈیٹر ریاض علی شاہ عمرہآدھا کر لیا
21/02/2024

چیف ایڈیٹر سردار حسین کا بیٹا ریذیڈنٹ ایڈیٹر ریاض علی شاہ عمرہ
آدھا کر لیا

تمام بھاٸیوں سے میرا ذاتی طور پر  درخواست ہے کہ صوباٸی پی کے 6 کا ایک ووٹ میرے بھاٸی کے حق میں استعمال کریں ۔ شکریہ
05/02/2024

تمام بھاٸیوں سے میرا ذاتی طور پر درخواست ہے کہ صوباٸی پی کے 6 کا ایک ووٹ میرے بھاٸی کے حق میں استعمال کریں ۔ شکریہ

03/02/2024

تاسو بہ پہ 8 فروری چہ لہ ووٹ ورکوی...🗳️

Add
23/01/2024

Add

برہ بانڈی سلطان روم نامزد امیدوار پاکستان تحریک انصاف پی کے 9  کے ہجری میں مشاورتی میٹینگ۔
22/01/2024

برہ بانڈی سلطان روم نامزد امیدوار پاکستان تحریک انصاف پی کے 9 کے ہجری میں مشاورتی میٹینگ۔

22/01/2024

تو الیکشن میں
ٹھپہ کس نشان پر؟

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن مالاکنڈ ریجن کے کنونیر انجنیئر سیف اللہ خان نے پارٹی اور ائی ایس ایف کے لیڈرشپ کے کہنے پر حلقہ ( N...
22/12/2023

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن مالاکنڈ ریجن کے کنونیر انجنیئر سیف اللہ خان نے پارٹی اور ائی ایس ایف کے لیڈرشپ کے کہنے پر حلقہ ( NA-3 )، اور ( PK-5/6 ) کاغذات نامزدگی ریٹرنگ افسر کے ساتھ جمع کرادئے۔

ہم پارٹی قیادت سے امید رکھتے ہیں، کہ وہ چیئرمین عمران خان کے وژن ( میرٹ ) اور ائی ایس ایف کوٹہ کے تحت فیصلہ کریگی۔ انشاءاللہ

تلاش گمشدگینعمان ولد مفتی فرید اللہ سکنہ رحیم آباد سوات سے گزشتہ دنوں سے لاپتہ ہے۔۔اگر اس کے بارے کسی کو معلومات ہو تو ا...
13/12/2023

تلاش گمشدگی
نعمان ولد مفتی فرید اللہ سکنہ رحیم آباد سوات سے گزشتہ دنوں سے لاپتہ ہے۔۔اگر اس کے بارے کسی کو معلومات ہو تو ان نمبرز پر رابطہ کرے۔
03463383560

شعبہ تعلقات عامہ سوات پولیسمورخہ 03 اکتوبر 2023سوات ( ) ریجنل پولیس آفیسر  ملاکنڈ ڈویژن محمد علی خان نے کہا ہے کہ سوات ا...
03/10/2023

شعبہ تعلقات عامہ سوات پولیس
مورخہ 03 اکتوبر 2023

سوات ( ) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن محمد علی خان نے کہا ہے کہ سوات اورچترال سمیت پورے ملاکنڈڈویژن میں مکمل امن قائم ہے۔ سیاح بلا خوف و خطر جنت نظیر وادی سوات اورددیگر تفریحی مقامات کا رخ کرسکتے ہیں۔،قیام امن کی خاطر فورسز کے ساتھ ساتھ سوات کے عوام نے بھی نمایاں قربانیاں دی ہیں اورکسی کو بھی اس دھرتی کے امن کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ غیر قانونی رکشاؤں اور بلانمبر موٹرسائیکلوں سمیت کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے ہمراہ میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آرپی او ملاکنڈ نے کہا کہ عوام اور پولیس ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں اور عوام ہی کے تعاون سے پولیس معاشرہ کو جرائم سے پاک کرسکتی ہے۔ اس ضمن میں عوام بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں تاکہ معاشرے کے ان ناسوروں کا قلع قمع کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سوات ایک سیاحتی علاقہ ہے اوریہاں پر جرائم پیشہ افراد کے لئے کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے کہاکہ سوات اور چترال سمیت ملاکنڈڈویژن کے دیگر علاقوں میں دہشتگردوں کو دوبارہ فعال کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پولیس دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر انٹلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ اور ساتھ ہی سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے جارہے ہیں اور پولیس کو ان آپریشنز میں بڑ ی کامیابیاں ملی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے علاقوں میں غیر مقامی لوگوں پر بھی کڑی نظر رکھے اور مشکوک افراد کے بارے میں قریبی پولیس سٹیشن کو اطلاع دیکر محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں تاکہ سوات کے امن کو کو ئی نقصان نہ پہنچاسکے۔انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے کیونکہ پولیس عوام کی خدمت اوران کی جان ومال کے تحفظ کے لئے ہی میدان عمل میں ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے ملاکنڈ ڈویژن کی پولیس عوام کوبروقت اورفوری انصاف فراہم کرنے میں کوئی کثر نہ چھوڑے اور عوام کے ساتھ خوش اسلوبی کے ساتھ پیش آیا کریں تاکہ پولیس اور عوام کے مابین فاصلے کم ہو۔ انہوں نے کہاکہ مینگورہ شہر سمیت ڈویژن بھر میں ٹریفک کے نظام کو بھی فعال بنانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں تاکہ ٹریفک رواں دواں ہو۔ انہوں نے کہاکہ انسانی صحت سے کھلواڑ کرنے والے کسی صورت معاشرے کوقبول نہیں اور ایسے عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اس موقع چیئرمین سوات پریس کلب شیرین زادہ نے آر پی او ملاکنڈ ڈویژن کو سوات پریس کلب کے دورہ کے موقع پر خوش امدید کہا اور سوات پریس کلب کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی، آخر میں چیئرمین سوات پریس کلب شیرین زادہ اور گورننگ باڈی کے ممبر فضل رحیم خان نے آر پی او ملاکنڈ اور ڈی پی او سوات کو پریس کلب کی جانب سے اعزاز شیلڈز سے نوازا جس پر انہوں نے پریس کلب کے عہدیداروں اور ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان سوات پولیس

ڈاکٹر بابر شاہ ھاشمیایم بی بی ایس (ایم ڈی)میڈیسن ایم ایس سی (مائیکرو بیالوجی)سابق ایس ایم او (یو اے ای) عرب عماراتکلینک ...
14/09/2023

ڈاکٹر بابر شاہ ھاشمی
ایم بی بی ایس (ایم ڈی)
میڈیسن ایم ایس سی (مائیکرو بیالوجی)
سابق ایس ایم او (یو اے ای) عرب عمارات
کلینک جناح میڈیکل سینٹر سیدو شریف
رابطہ نمبر۔ 03440921504

سوات:  صحافی فیاض ظفرکی رہائی کے لئے  جرگے کا انعقاد ڈی سی سوات نے جرگے کی یقین دہانی پر رہائی کا حکم نامہ جاری کردیا۔  ...
31/08/2023

سوات: صحافی فیاض ظفرکی رہائی کے لئے جرگے کا انعقاد ڈی سی سوات نے جرگے کی یقین دہانی پر رہائی کا حکم نامہ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر کے زیر صدارت جرگہ منعقد ہوا جرگے میں ضلعی پولیس افیسر شفیع اللہ گنڈا پور علاقے کے عمائدین جن میں سوات بار ایسوسی ایشن کے صدر سعید خان، سوات پریس کلب کے صدر شیرین زادہ، سابق ایم پی اے محمد امین، سابق ایم پی اے واجد علی خان، سوات یونین اف جرنلسٹس کے صدر حضرت علی باچا، سوات پریس کلب کابینہ کے ارکان، مقامی صحافی رشید اقبال اور دیگر نے شرکت کی، جرگے کے ارکان نے صحافی فیاض ظفر کی گرفتاری پر ڈی سی سوات اور ڈی پی او سوات کو اپنے تشویش سے آگاہ کیا جس پر ڈی سی سوات عرفان اللہ وزیر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کسی بھی صحافی اور میڈیا کے خلاف نہیں اور نہ ہی صحافتی سرگرمیوں اور صحافیوں پر پابندی لگانے کا خواہا ں ہے۔ انہوں نے جرگے کے سامنے فیاض ظفر کے جانب سے سوشل میڈیاپر ریاستی اداروں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے خلاف شائع شدہ متعدد رپورٹس پیش کئے جس میں صحافی فیاض ظفرنے ریاستی اداروں، ڈی سی سوات اور ڈ ی پی او سوات سمیت علاقے کے معززین پر ذاتی حملے کئے ہیں۔ جوکہ حقائق کے برعکس، یک طرفہ اور من گھڑت خبریں اخبار اور اپنے ذاتی سوشل میڈیا پر تشہیر کی ہے۔ جس سے ڈپی او سوات اور ڈپٹی کمشنر سوات کے ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔جس سے لوگوں کے ذہن میں شکوک وشبہات پیدا ہوئے۔ اس کے علاوہ علاقے میں امن و امان کو بھی شدید خطرات لاحق ہوئے۔ ان کے غیر تصدیق اور منگھڑت خبروں سے امن وامان قائم رکھنے والے اداروں کے کارکردگی پر بھی شکوک وشہبات پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ علاقے کے عمائدین نے جن میں سوات بار ایسویسی ایشن کے صدر سعید خان، سابق ایم پی ایز واجد علی،محمد امین، سوات بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹر دنیا زیب نے تحریری طور پر سٹامپ پیپر پر ضمانت دئے کہ آئند ہ فیاض ظفراس قسم کے منفی اور حقائق کے منافی بیانات بغیر تصدیق شدہ یکہ طرفہ رپوٹ نہیں دینگے ا سکے ساتھ انہوں نے سابقہ الزمات کی تردید بھی کریگا۔ جرگہ باہمی رضامندی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

Address

Haji Baba Road Mingora Swat
Mingora

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Basharat News Swat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Nearby media companies


Other Media/News Companies in Mingora

Show All