
08/05/2025
سوات (بیورورپورٹ )پولیس افسران اور جوانوں کے جائز مسائل سننے کے لیے ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان نے پولیس افسران اور جوانوں کے جائز مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا۔ اردلی روم میں ضلع سوات کے دور دراز تھانوں میں تعینات پولیس افسران اور جوانوں کو آن لائن جبکہ قریبی تھانوں میں فرائض انجام دینے والوں کو روبرو بلایا گیا۔ ڈی پی او سوات نے اردلی روم کے دوران پولیس افسران اور جوانوں کے مسائل سن کر فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔
ڈی پی او سوات نے کہا پولیس جوانوں کو درپیش مسائل کا حل میرے اولین ترجیحات میں شامل ہیں اس لیے پولیس جوانوں کے جائز مسائل کی حل کے لیے ہفتہ وار اردلی روم کی انعقاد کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہےگا۔ چونکہ پولیس ایک خود مختار فورس ہے ان کے مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور تمام پولیس اہلکاروں کے جائز مسائل ہر صورت حل کئیں جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا وہ پولیس اہلکار جو بیمار ہے یا دور افتادہ علاقوں میں فرائض انجام دے رہے ہیں انہیں اپنے مسائل کے لیے دفتر آنے کی ضرورت نہیں ان کے مسائل اور جائز عرض و معروضات آئندہ بھی آن لائن سنے جائیں گے۔