Onepointnews

Onepointnews Provide Pure news

یہ عورت اس وقت سواڑی بونیر میں موجود ہے۔جسکی ذہنی توازن درست نہیں ہےاپنے اپکو مینگورہ کی رہائشی بتائی جاتی ہےاگر کوئی جا...
18/12/2024

یہ عورت اس وقت سواڑی بونیر میں موجود ہے۔
جسکی ذہنی توازن درست نہیں ہے
اپنے اپکو مینگورہ کی رہائشی بتائی جاتی ہے
اگر کوئی جانتا ہو تودرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کرے۔

03339696045

تلاش گمشدگیچارباغ  تنگی چینہ ابراہیم(گیلکار) کا بیھٹا صبح سے لاپتہ ہیں اگر کسی کو معلومات ہو تو اس نمبر پر رابطہ کریں  ف...
17/12/2024

تلاش گمشدگی
چارباغ تنگی چینہ ابراہیم(گیلکار) کا بیھٹا صبح سے لاپتہ ہیں اگر کسی کو معلومات ہو تو اس نمبر پر رابطہ کریں فون 03459765371:

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے سکولوں میں سردی کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔میدانی علاقوں میں سکول 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک بن...
17/12/2024

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے سکولوں میں سردی کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
میدانی علاقوں میں سکول 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے
- پہاڑی علاقوں میں سکول 22 دسمبر 2024 سے 28 فروری 2025 تک بند رہیں گے، نوٹیفکیشن

شانگلہ چکیسر گنانگر پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کا حملہ، دو پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر م...
17/12/2024

شانگلہ
چکیسر گنانگر پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کا حملہ،
دو پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔
اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمدحسن خان شھید
محرر ارشد اقبال زخمی
سپاہی نثار خان شہید
سپاہی ارشد گنانگر زخمی
اور ایک سپاہی جس کا تعلق میرہ سے ہے وہ بھی زخمی ہے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد حسن خان نے دشمن کے بزدلانہ حملے کے بعد شھادت کی انگلی اٹھائی جام شھادت نوش کیا۔

16/12/2024

سابق وفاقی وزیر مراد سعید
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر
کے ہمراہ پشاور ہاٸکورٹ پہنچ گۓ*
مراد سعید کو سخت سیکیورٹی میں
پشاور ہاٸکورٹ پہنچا دیا گیا
مراد سعید آج پشاور ہاٸکورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد
کل سے باقاعدہ تحریک کا آغاز کرینگے۔

سوات تحصیل کبل کے علاقہ پولیس سٹیشن شاہ ڈھیرئی کے حدود نصرت دیولئ میں ایک جوان العمر شخص بعمر تقریباً 25/30سال کی لاش مل...
15/12/2024

سوات تحصیل کبل کے علاقہ پولیس سٹیشن شاہ ڈھیرئی کے حدود نصرت دیولئ میں ایک جوان العمر شخص بعمر تقریباً 25/30سال کی لاش ملی ہے پولیس موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی لاش شناخت کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردی۔

اس معاشرے میں بعض حضرات ایسے ہیں جنکی خدمات اور خلوص کو بہ زبان حال کہنا پڑتا ہے۔ان مخلص لوگوں میں ایک نام حاجی وارث خان...
14/12/2024

اس معاشرے میں بعض حضرات ایسے ہیں جنکی خدمات اور خلوص کو بہ زبان حال کہنا پڑتا ہے۔
ان مخلص لوگوں میں ایک نام حاجی وارث خان ناظم صاحب کا بھی ہے ۔
جو کسی تعارف کا محتاج نہیں خدائی خدمتگار اور سیدھا سادہ خوش اخلاق انسان ہے
ان کی سب سے منفرد خصوصیت گاوں میں فوتگی کے دوران ان کی موجودگی ہے۔
گاوں میں کسی بھی،کہیں بھی،اور کسی وقت بھی اگر فوتگی ہوجائے
تو وارث خان ناظم صاحب سب سے پہلے مقام خاص پر ابتداءسے لیکر آخر تک قبر کی کھودائی کا سارابوجھ خود اٹھاتے ہیں۔
اس سلسلہ میں کسی غریب،امیر،اور اپنے پرائے میں کوئی فرق روا نہیں رکھتے۔
الله تعالیٰ ان کو اس عظیم خدمت کے بدلے جزائے خیر دیں۔امین یارب العالمین۔

14/12/2024

شانگلہ
پورن مسلم کنڈاو چیک پوسٹ پر حملہ
دو پولیس اہلکار زخمی۔

14/12/2024

نیا سال 2025 کے لئےداخلے جاری ہے
صباؤن گرلز ماڈل ہائی سکول
گلکدہ نمبر 3 (شیراڑئی ٹاون)
ر جسٹریشن کی اخری تاریخ10جنوری 2025 ہںے۔

13/12/2024

باجوہ صاحب نے ایسا کھیل کھیلا جو تاریخ میں نہیں کھیلا گیا۔
پی ڈی ایم سے کہا گیا کہ یہ شخص اقتدار میں آئے گا تو پسند کے آرمی چیف اور صدارتی نظام کے ذریعے دیگر جماعتوں کی سیاست ختم ہوجائے گی۔
پنجاب، سندھ کو دو جماعتوں،بلوچستان کو اپنی جماعت اور پختونخوا کو پی ٹی آئی کے حوالے کیا گیا۔

13/12/2024

سوات میں بجلی بند رہیگی۔

سوات: بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے سوات سرکل کے مختلف گرڈ سٹیشنز سے بجلی کی فراہمی 14 سے31دسمبر 2024،01 جنوری سے 31جنوری اور 01فروری سے 28فروری2025کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح نو بجے سے دوپہر تین بجے معطل رہے گی۔ پیسکو کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹرانسمیشن لائن کی سالانہ مرمت اور درختوں کی کٹائی کی وجہ سے 132 کے وی جی ایس ایس سیدوشریف، 132کے وی جی ایس ایس بریکوٹ، 132 کے وی جی ایس ایس مٹہ، 132کے وی جی ایس ایس خوازہ خیلہ، 132کے وی جی ایس ایس مدین، 132کے وی جی ایس ایس تیمر گرہ، 66 جی ایس ایس دیر، 66کے وی جی ایس ایس تیمر گرہ،132کے وی جی ایس ایس سادھو، 132 کے وی منڈہ، 66 کے وی جی ایس ایس میاں بانڈہ،132 کے وی جی ایس ایس لال قلعہ، 132کے وی جی ایس ایس واڑئی، 132 کے وی جی ایس ایس درگئی، 132کے وی جی ایس ایس بٹ خیلہ، 132کے وی جی ایس ایس چکدرہ، 132 کے وی جی ایس ایس شانگلہ، 33 کے وی جی ایس ایس تھاکوٹ، 132 کے وی جی ایس ایس شنگ بشام، 33 کے وی پٹن،33 کے وی تھاکوٹ، 132کے وی کوٹکے، 132 کے وی جی ایس ایس جلالہ، 132 کے وی جی ایس ایس مینگورہ، 221 کے وی جی ایس ایس مینگورہ، 222 کے وی جی ایس ایس مینگورہ، 223 کے وی جی ایس ایس مینگورہ،224 کے وی جی ایس ایس مینگورہ،132 کے وی جی ایس ایس ڈگر،132 کے وی جی ایس ایس جوٹے لش، 132 کے وی دروش، 1.8ایم وی شیشی، 01ایم وی ہائیڈل اور 132 کے وی چوکیتاں سے بجلی کی فراہمی مختلف تاریخوں کو صبح نو سے دوپہرتین بجے تک معطل رہے گی۔

13/12/2024

ڈائریکٹر جنرل نادرا ذولفقار احمد جعلی ڈگری ثابت ہونے پر
ملازمت سے فارغ
بی بی اے کی ڈگری میں کالج کا دیا ہوا نام دراصل ڈگری کے اجرا کے وقت کچھ اور تھا

پشاور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلی محمود خان کے دورِ حکومت میں سوات کے لیے منظور کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کو سالانہ ترقیات...
13/12/2024

پشاور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلی محمود خان کے دورِ حکومت میں سوات کے لیے منظور کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) 2024-25 سے نکالنے کے خلاف دائر درخواست پر صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 دن میں جواب طلب کر لیا۔
کیس کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار سابق وزیر اعلی محمود خان کی جانب سے ایڈوکیٹ سلطان محمد خان عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نےسوات کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے درخواست دائر کی ہے۔
ان منصوبوں میں سے 25 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی تھی،
جن کے لیے فنڈز بھی مختص کیے گئے تھے۔ کچھ منصوبے شروع بھی کیے گئے لیکن اب صوبائی حکومت نے ان منصوبوں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) 2024-25 سے نکال دیا ہے۔
سابق وزیر اعلی محمود خان نے اپنے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ترقیاتی منصوبے ختم کرنا سوات کے عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔
سماعت کے دوران فاضل بینچ نے استفسار کیا کہ یہ منصوبے کس کے حکم پر ADP سے نکالے گئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ وہ بھی یہی جاننا چاہتے ہیں کہ ایسا کس کے حکم پر ہوا۔
عدالت نے صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ 14 دن کے اندر جواب جمع کرایا جائے۔

گزشتہ شب پیپلز چوک میں منشیات فروشوں کے فائرنگ سے شہید ہونے والے نڈر پولیس آفیسر انسپکٹر رحیم خان (ایس ایچ او تھانہ منگل...
13/12/2024

گزشتہ شب پیپلز چوک میں منشیات فروشوں کے فائرنگ سے شہید ہونے والے نڈر پولیس آفیسر انسپکٹر رحیم خان (ایس ایچ او تھانہ منگلور) کا نماز جنازہ جاوید اقبال شہید پولیس لائن سوات میں پوری سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کیا گیا۔
نماز ِجنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عرفان اللہ، ڈی پی او سوات ناصر محمود، ایم این اے ڈاکٹر امجد، ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان، ایس پی ہیڈ کوارٹر عطاء اللہ شمس اور ایس پی ایف ار پی مراد وزیر سمیت دیگر پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔
پولیس کی چاق و چوبند دستے نے شہید کی جسد خاکی کو سلامی دی، پھولوں کے گلدستے رکھیں اور بلند درجات کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

نماز جنازہ کے بعد شہید کی جسد خاکی کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں مانپیتئی خوازہ خیلہ روانہ کیا گیا۔

ترجمان سوات پولیس

مینگورہ پیپلز چوک میں پولیس کی فائرنگ سے زخمی ملزم منشیات فروش اسپتال میں دم توڑ گیا
13/12/2024

مینگورہ پیپلز چوک میں پولیس کی فائرنگ سے زخمی ملزم منشیات فروش اسپتال میں دم توڑ گیا

مینگورہ کے پیپلز چوک میں پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او منگلور جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم...
13/12/2024

مینگورہ کے پیپلز چوک میں پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او منگلور جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ایبٹ آباد سمیت صوبے کے تمام پریس کلبوں کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن خیبر پختونخواہ نے ہدایات ...
12/12/2024

ایبٹ آباد سمیت صوبے کے تمام پریس کلبوں کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن خیبر پختونخواہ نے ہدایات جاری کر دیں۔۔تمام پریس کلب اپنے سالانہ انتخابات متعلقہ ڈسٹرکٹ بار کونسل کے صدر کی نگرانی میں باقاعدگی سے کرائیں۔ اس کے بغیر کرائے گئے الیکشن نتائج کو درست تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ مزید برآں پریس کلب فنڈز کو مندرجہ ذیل پانچ شعبوں کے علاوہ استعمال کرنا غیر قانونی ہو گا اور ایسا کرنے پر پریس کلب کو فنڈز نہیں دیا جائے گا اور فنڈز کے غیر قانونی استعمال پر پریس کلب اکاونٹ کو بند کروا دیا جائے گا۔۔۔
1. پریس کلب کی عمارت کی مرمت اور دیکھ بھال۔
2. یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی۔
3. درجہ چہارم کی تنخواہ (چوکیدار اور نائب قاصد)۔
‏4. EOBI میں رجسٹرڈ عمر رسیدہ صحافیوں کی فلاح و بہبود۔
5. تفریحی چارجز، صحافیوں کی ملاقات/اجتماع کے حساب سے وصول کیے جائیں گے۔ اس لیئے ورکر صحافی شعبدہ بازوں/ اقتدار کے پجاریوں اور مفاد پرست نام نہاد صحافتی لیڈروں کی چالوں اور نوسربازیوں سے نہ صرف ہوشیار رہیں بلکہ ان کی ایسی مذموم حرکتوں سے دیگر صحافی دوستوں کو بھی آگاہ رکھیں۔۔۔

09/12/2024

تحصیل کبل کے تھانہ شاہ ڈھیرئی کی حدود میں واقع علاقہ مانڑئی میں ملزمان پر پولیس چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ، پولیس بال بال بچ گئی.
ملزمان نے ایک پولیس آفیسر کو یرغمال بنا کر زخمی کردیا اور پولیس کی گاڑی جلا دی۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او شاہ ڈھیرئی پولیس نفری کے ہمراہ ملزمان محمد زیب شیرین، محمد شاہ، فضل حق، انور علی پسران بخت جہان ساکنان مانڑئی کو گرفتار کرنے گئے تھے۔ اس دوران ملزم محمد زیب نے اپنی گرفتاری سے بچاو کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور ایک پولیس آفیسر کو یرغمال بنا کر زخمی کردیا۔ نیز پولیس کی گاڑی بھی جلا دی۔ پولیس کی اطلاع پر پولیس لائن سے مزید نفری کو علاقہ میں روانہ کردیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔ دوسری جانب مبینہ ملزمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے بغیر کسی وارنٹ کے ان کے گھر پر چھاپا مارا۔ نیز ان کے گھر کو آگ لگائی اور فائرنگ کی۔ جس پر علاقہ کے لوگ مشتعل ہوگئے۔

Address

Fizagat Minogra Swat
Mingora
19130

Telephone

+923469446235

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Onepointnews posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Onepointnews:

Share