Kanju News

Kanju News News About Swat

28/04/2025

> امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا شمالی (ملاکنڈ ڈویژن) عنایت اللہ خان کی چکدرہ میں پریس کانفرنس — 18 مئی کو چکدرہ میں غزہ مارچ کے انعقاد اور "میرا برانڈ پاکستان" کے آغاز کا اعلان

28/04/2025

چکدرہ() جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی کے امیر عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان کی کال پر 18 مئی کو چکدرہ میں غزہ مارچ کو کامیاب بنائیں گے ، 18 مئی کے غزہ مارچ اور میرا برانڈ پاکستان کا آج سے باقاعدہ آغاز کر رہے ہیں ، گزشتہ روز صوبائی نائب امیر محمد امین ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات انجینئر حافظ یعقوب الرحمان اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عنایت اللہ خان نے فلسطین میں اسرائیلی ظلم و بربریت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مسلم دنیا کے اتحاد اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف مؤثر اقدامات اٹھانے پر زور دیا ، انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی غیر ملکی کمپنیوں کی مصنوعات سے بائیکاٹ کریں اور اپنے قومی برانڈ کی مصنوعات استعمال کریں تاکہ غیرملکی کمپنیوں کو فائدہ ملنے کی بجائے قومی معیشت کو مستحکم ہو سکے ، عنایت اللہ خان نے کہا کہ کپڑوں ، جوتوں ، مشروبات اور فاسٹ فوڈز سے لیکر تمام مصنوعات پاکستانی برانڈ اور مقامی برانڈ کے استعمال کئے جائیں۔

سوات پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں تحفظ عامہ اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے مختلف تھانوں کے حدود میں سرچ ا...
28/04/2025

سوات پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں تحفظ عامہ اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے مختلف تھانوں کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ بدستور جاری۔

سوات ( ) انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے جاری کردہ احکامات کے مطابق، ڈی پی او سوات ناصر محمود کی سربراہی میں تحفظ عامہ کو برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ افراد کے سدباب کے لیے ضلع بھر میں متعلقہ تھانوں کے دائرہ اختیار میں سرکل ایس ڈی پی اوز کی نگرانی اور متعلقہ ایس ایچ اوز کی قیادت میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا گیا۔

سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران مختلف علاقوں کو چیک کیا گیا، علاقائی معززین سے ملاقاتیں کی گئیں، جنہیں موجودہ حالات کی پیش نظر امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے مشکوک افراد اور سرگرمیوں کی بروقت اطلاع دینے اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی اپیل کی گئی۔

سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران ضلع بھر کے مختلف تھانوں کے دائرہ اختیار میں متعلقہ پولیس اہلکاروں نے مختلف شاہراہوں پر ناکہ بندی کی، جہاں مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی گئی۔

ضلع بھر میں کیے گئے ان خصوصی آپریشنز کا بنیادی مقصد عوامی تحفظ کو یقینی بنانا اور موجودہ سیکیورٹی صورتحال میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ان کا خاتمہ کرنا تھا۔

سوات()سوات کے علاقے ابوہا کے اراضی مالکان نے ملکیدم میں ہاؤسنگ سکیم کی قیام کو مسترد کرتے ہوئے انتظامیہ سے انکوائری کا م...
28/04/2025

سوات()سوات کے علاقے ابوہا کے اراضی مالکان نے ملکیدم میں ہاؤسنگ سکیم کی قیام کو مسترد کرتے ہوئے انتظامیہ سے انکوائری کا مطالبہ کر دیا۔اگر ہمارے مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو ہم بچوں کے ہمراہ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار شوکت علی،عطا اللہ جان، محمد رفیع اللہ، داؤد احمد خان، عمر دراز ، محمد نواب، یونس محمد اور دیگر نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ1500 کنال اراضی پر ہاؤسنگ سکیم کی قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے ماسٹر پلاننگ اور ڈیزائننگ کے لیے اشتہار بھی شائع کیا گیا ہے جس کی باعث اراضی مالکان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اشتہار میں 1500 کنال اراضی پر ہاؤسنگ سکیم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن یہ ساری اراضی زرعی ہے اور اس پر پھلوں کے باغات ہےجو ہماری واحد ذریعہ معاش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل اٹھ، سات سال قبل بھی اس طرح کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن بہت غیر موزوں تھا اور اب دوبارہ موضع ابوہا کے علاقے ملکیدم میں دوبارہ ایک سازش کے تحت ہمارے ذرعی اراضی پر لینڈ مافیا اور کمیشن خوروں کی ایما پر محکمہ حال نے ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی ہے جو ہمیں کسی بھی صورت قبول نہیں ہے . انہوں نے کہا کہ ہم اس جعلی اور نامنظور سکیم کو دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کو مسترد کرتے ہیں اور ڈپٹی کمشنر سوات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس سکیم کو پوری طور پر ختم کر کے اس حوالے سے ریونیو سٹاف سے اس اہم فائل کو چوری سے تیار کرنے کا نوٹس لیں اور ان کے خلاف انکوائری کریں . انہوں نے کہا کہ ہم اپنی اراضی کسی قیمت پر دینے کے لیے تیار نہیں اور واضح کرتے ہیں کہ اگر ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو ہم اپنے بچوں کے ہمراہ سڑکوں پر نکل کر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سوات کی دفاتر کے سامنے احتجاج کریں گے ۔

ضلع شانگلہ کے لئے افسوسناک خبر: کوئلہ کان میں حادثہ، نوجوان جاں بحقدرہ آدم خیل (نمائندہ خصوصی) —درہ آدم خیل قاسم خیل میں...
28/04/2025

ضلع شانگلہ کے لئے افسوسناک خبر: کوئلہ کان میں حادثہ، نوجوان جاں بحق

درہ آدم خیل (نمائندہ خصوصی) —
درہ آدم خیل قاسم خیل میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ضلع شانگلہ کے علاقے کوزکانا سے تعلق رکھنے والے نوجوان سمیع اللہ ولد محمد زمین کوئلہ کان میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔

حادثے کے بعد علاقے میں غم و اندوہ کی فضا چھا گئی ہے۔ متوفی نوجوان کی میت آبائی علاقے کوزکانا روانہ کردی گئی ہے، جہاں ان کی نماز جنازہ میں عزیز و اقارب اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔

یاد رہے کہ ضلع شانگلہ کے درجنوں نوجوان رزق حلال کی تلاش میں کوئلہ کانوں میں کام کرتے ہیں، جہاں اکثر حفاظتی سہولیات کی کمی کے باعث ایسے دلخراش واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

انا للہ و انا الیہ راجعون

28/04/2025

پشاور ہائی کورٹ کے باہر سفید سنگ کے رہائشی اکرام اللہ نامی شخص نے ایک شخص کو گولی ماردی
زخمی نوجوان یاسر حیات ولد قدر گل عمر کے لحاظ سے کم عمر تھا جو کہ پاؤں پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا

موقع پر پولیس اہلکاروں نے مسلح شخص کو پشتول سمیت قابو کرکے شرقی پولیس کے حوالے کر دیا

گرفتار شخص کے مطابق زخمی یاسر حیات کے ساتھ ہماری دشمنی چلی آرہی ہے ۔

خیبر پختونخوا کے وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے H-MAK کی جانب سے مالم جبہ میں لویٹا LAVITA ہ...
28/04/2025

خیبر پختونخوا کے وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے H-MAK کی جانب سے مالم جبہ میں لویٹا LAVITA ہائٹس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر چیئرمین ڈیڈک سوات ایم پی اے اختر خان ایڈوکیٹ کے علاوہ دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے، اس سلسلے میں گزشتہ روز فضاگٹ کے ایک مقامی ہوٹل میں پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی تھے، تقریب میں شرکاء کو پراجیکٹ کی اہمیت، سہولیات اور سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا گیا اور کہا گیا کہ LAVITA ہائٹس تین جدید ٹاورز پر مشتمل ایک شاندار منصوبہ ہے جس میں عالمی معیار کے ریسٹورنٹس، ہیلتھ جم اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی، تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ سوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت بھرپور اقدامات اُٹھا رہی ہے اور انشاء اللہ بہت جلد ایکسپریس وے فیز ٹو کو مکمل کیا جائے گا جس سے سوات میں سیاحت کے نئے دور کا آغاز ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہم سوات میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ اپنی سرمایہ کاری سے مطمئن ہونگے سوات میں ٹورزم انڈسٹری میں بے تحاشہ مواقع موجود ہے جبکہ سرمایہ کاروں کے انوسٹمنٹ سے یہاں پر روزگار کے مواقع بھی فراہم ہونگے۔ انہوں نے لویٹا پراجیکٹ کے بارے میں کہا کہ یہ منصوبہ سوات میں نہ صرف سیاحت کو فروغ دے گا بلکہ مقامی افراد کے لیے روزگار اور سرمایہ کاری کے نئے دروازے بھی کھولے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Daily Azadi Swat, 👇👇👇
28/04/2025

Daily Azadi Swat, 👇👇👇

ای-کھلی کچہری برائے بیرون ملک مقیم شہری۔ڈپٹی کمشنر سوات، شہزاد محبوب، پختونخوا ریڈیو ایف ایم 98 سوات کے خصوصی پروگرام "ا...
28/04/2025

ای-کھلی کچہری برائے بیرون ملک مقیم شہری۔
ڈپٹی کمشنر سوات، شہزاد محبوب، پختونخوا ریڈیو ایف ایم 98 سوات کے خصوصی پروگرام "ای-کھلی کچہری" میں آن لائن شرکت کریں گے۔ یہ پروگرام پیر، 28 اپریل 2025 کو سہ پہر 3 بجے براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
نشرواشاعت کے ذرائع میں پختونخوا ریڈیو ایف ایم 98 سوات، محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا کا ریجنل انفارمیشن آفس سوات، اور ڈپٹی کمشنر سوات کا آفیشل فیس بک پیج شامل ہیں۔

ناظرین و سامعین کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ ڈپٹی کمشنر سوات سے براہِ راست سوالات کریں۔ سوالات کے لیے آفیشل فیس بک پیج، ٹیلیفون یا ایس ایم ایس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

دیکھنا اور سننا نہ بھولیے!

28/04/2025
اے ان پی کے رہنما فضل سبحان خان کے بیٹے کے دعوت ولیمہ کے موقع پر سینئر صحافی غفور خان عادل, شاہ اسد علی, اے اِن پی کے مر...
28/04/2025

اے ان پی کے رہنما فضل سبحان خان کے بیٹے کے دعوت ولیمہ کے موقع پر سینئر صحافی غفور خان عادل, شاہ اسد علی, اے اِن پی کے مرکزی GS ڈاکٹر محمد سلیم خان, اے اِن پی کے رہنما عبدالجبار خان اور خورشید خان آف توتانو بانڈی گفتگو کررہے ہے

ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم اور ترجمان ڈاکٹر خالد محمود نے کوزہ الپوری بازار کے صدر عدالت خان کے آبائی ...
28/04/2025

ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم اور ترجمان ڈاکٹر خالد محمود نے کوزہ الپوری بازار کے صدر عدالت خان کے آبائی گاؤں جا کر مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر مٹہ بازار کے صدر زبیر خان، خوازخیلہ بازار کے صدر شاہ بخت روان، چار باغ بازار کے صدر ریاض خان، اور سینیئر نائب صدر افتخار خان بھی موجود تھے۔

ڈی پی او سوات ناصر محمود کے احکامات کے مطابق ضلع بھر میں ایس ایچ اوز نے  پولیس جوانوں کے ہمراہ مختلف مقامات میں سرچ اینڈ...
27/04/2025

ڈی پی او سوات ناصر محمود کے احکامات کے مطابق ضلع بھر میں ایس ایچ اوز نے پولیس جوانوں کے ہمراہ مختلف مقامات میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا مقصد علاقہ میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور سماج دشمن و جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھنا ہیں۔

ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم اور ترجمان ڈاکٹر خالد محمود خالد نے کوزہ الپوری بازار کے صدر ملک عدالت خان ...
27/04/2025

ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم اور ترجمان ڈاکٹر خالد محمود خالد نے کوزہ الپوری بازار کے صدر ملک عدالت خان کے آبائی گاؤں جا کر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کی۔۔ صدر عبد الرحیم نے غمزدہ خاندان کو ہر قسم کی تعاون کا یقین دلایا اور انہوں نے کہا کہ ملک عدالت خان کے تاجر برادری اور علاقے کے عوام کے لیے دن رات خدمات کئے ہیں، ملاکنڈ ڈویژن کے تاجران نے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے دن رات جہدو جہد جاری رہی گی۔ خدا تعالیٰ انکو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

Address


Telephone

+923435744660

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kanju News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share

Qalaqay report

Qalaqay report