24 News Kundian - Mianwali

24 News Kundian - Mianwali Our local web channel N TV (Mianwali) has been created to solve the problems of the people Mianwali

سانحہ 9مئی کے مزید 60 ملزمان کو سزا سنا دی گئی!دو ملزمان کا کو میانوالی پی اے یف بیس حملہ میں8 اور 10 سال قید بامشقت سنا...
26/12/2024

سانحہ 9مئی کے مزید 60 ملزمان کو سزا سنا دی گئی!
دو ملزمان کا کو میانوالی پی اے یف بیس حملہ میں8 اور 10 سال قید بامشقت سنادی گئی

26/12/2024

پپلاں کےنواحی علاقہ علووالی مخالفین نے فائرنگ کرکے خوبرونوجوان صدر ایوب ولد محبوب کو قتل کردیا پولیس موقع پر پہنچ گئی

26/12/2024

کندیاں کی حیدر کالونی میں سندھی بچوں نے کھیلتے ہوئے ایک بچے نے 10 سالہ آصف کو سر میں چاقو ماردیا
بچے کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کردیا گیا

شہریوں کو ہراساں کرنے والے پٹرولنگ پوسٹ یارو خیل کے اہلکاروں کے خلاف انکوائری کا آغاز 28 اکتوبر کو طلبی۔۔۔ یاد رہے کہ چن...
26/12/2024

شہریوں کو ہراساں کرنے والے پٹرولنگ پوسٹ یارو خیل کے اہلکاروں کے خلاف انکوائری کا آغاز 28 اکتوبر کو طلبی۔۔۔
یاد رہے کہ چند روز قبل مختلف شہریوں کو دوران ناکہ بندی ناجائز تنگ کرنے اور دھمکیاں دینے کا واقعہ رونماء ہوا تھا۔۔

26/12/2024

Documentary on Cultural similarities and differences

26/12/2024

ماسٹر سویٹ شاپ داؤدخیل کے مالکان لطیف،نوید اختر سے 3 لاکھ روپے بھتہ کا مطالبہ ملزم گھر پہنچ گئے انکار پر فائرنگ کردی تھانہ داؤد خیل میں بھتہ کی دفعہ 384 ، 324 کے تحت 2 نامعلوم افراد پر ایف آئی آر درج

26/12/2024

ہرنولی کے علاقہ میں دن دیہاڑے ڈاکہ پڑ گیا موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے کیری ڈبہ نمبر 1273 SGS میں سوار رمضان،شاہزیب،حماد،بلال،غلام شفیق سے 22 ھزار روپےگن پوائنٹ پرچھین لیئے

26/12/2024

خدمت مرکز کچہ پکہ موڑ کا عملہ پولیس ویریفکیشن کیلئے عوام کو ذلیل خوار کرنے لگا انٹرنیٹ کا بل جمع نہ ہونے سے انٹرنیٹ سروس موجود نہ ہونے کا راگ سنا کر عوام کو واپس کرنے لگے ڈی پی او میانوالی سے نوٹس لینے کی اپیل،،

23/12/2024

میانوالی میں افسوس ناک واقعہ
کچہری پل پر نامعلوم نوجوان نے نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی ریسکیو آپریشن شروع

بدعنوانی میانوالی ریجن یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشنریجنل منیجر بیرم خان  یوٹیلیٹی سٹور  کارپوریشن کرپٹ ترین آر ایم جس کے خلا...
23/12/2024

بدعنوانی میانوالی ریجن یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن
ریجنل منیجر بیرم خان یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کرپٹ ترین آر ایم جس کے خلاف کرپشن کے ثبوت چیخ چیخ کر بول رہے ہیں لیکن مینجمنٹ اسکو اسکی سیٹ سے ہٹا نہیں پا رہی جب کہ دو سال کا عرصہ پورا ہو چکا ہے غریب ورکرز انتقام کا نشانہ بن رہے ہیں ریجنل مینیجر کا بھائی ڈیوٹی نہیں کرتا بوگس حاضریاں لگائی جاتی ہیں اور بھائی ریجنل مینیجر ورکرز سے چھٹی کرنے کے بھی پیسے لیتا ہے ورکرز کی چھٹی منظور کر کے پیسے نہ دینے پرمنظور شدہ درخواست پھاڑ دی جاتی ہے ،ورکرز حلفیہ بیان کرپشن کے جمع کرا چکے ہیں،ذاتی گاڑی کے ٹوکن جمع کرانے کا کہا جاتا ہے،جو انکوائری افیسر آتا ہے وہ ورکرز کو ریجنل مینیجر کے ساتھ صلح کرنے کا کہتا ہے
200لیٹر پیٹرول لینے والا افیسر 35000 تنخواہ والے غریب ملازم سے 10000ہزار ڈیمانڈ کرتا ہے،،،،،

20/12/2024

میانوالی رورل ہیلتھ سینٹرز کندیاں،واں بھچراں،کمرمشانی،حافظ والا پر ادویات کا فقدان،،،حادثات میں زخمی ہونیوالوں کیلئے پائیوڈین تک میسر نہیں
حکومت کی انوکھی منطق ہسپتالوں کی تزئین و آرائش کیلئے کروڑوں کے فنڈز جاری کردیئے
رپورٹ
نجیب خان نیازی
نیو نیوز میانوالی

20/12/2024

واں بھچراں میں منڈی مویشیان کو دوسری جگہ منتقل کرنے پر بیوپاریوں کا احتجاج،،،مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی شیلنگ متعدد افراد زخمی
لائیو آڈیو بیپر
نجیب خان نیازی
نیو نیوز میانوالی

20/12/2024

واں بھچراں مویشی منڈی منتقلی معاملہ
عوام اور پولیس آمنے سامنے ڈنڈے چل گئے،، ،پولیس کی شیلنگ کے مناظر،،،،

20/12/2024

میانوالی کے علاقہ واں بھچراں میں مویشی منڈی کا معاملہ شدت اختیار کر گیا

آج بروز جمعہ پرانی جگہ پر لگنے والی منڈی کو نہ لگنے دیا گیا

انتظامیہ نے مویشی منڈی کو نئ جگہ منتقل کروانے کے لیے پولیس طلب کر لی

بیوپاری اور مویشی پال حضرات نے جہاز چوک کو ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا

پولیس کی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ،شیل قریبی گھروں میں گرنے کی بھی اطلاعات ہیں

تمام تر صورتحال میں کچھ افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں

انتظامیہ ٹیکس وصولی کے لیے مویشی منڈی کو نئ جگہ منتقل کرنا چاہتی ہے۔

جبکہ مویشی پال حضرات اور بیوپاری نئ جگہ شفٹ ہونے سے انکاری ہیں۔

20/12/2024

بریکنگ نیوز
واں بھچراں میں مویشی منڈی کا تنازعہ
لوگوں نے ہسپتال کے مقام پر میانوالی سرگودھا روڈ بلاک کردیا
بیوپاری اور مال مویشی والے حضرات نئی منڈی میں منتقلی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے
پولیس کی شیلنگ پتھراؤ سے 1 شخص زخمی

18/12/2024

یونیورسٹی آف میانوالی میں دوسری سالانہ عالمی عربی کانفرنس کا انعقاد ملکی و غیر ملکی یونیورسٹی سے معروف عربی سکالرز مندوبین کی شرکت
رپورٹ
نجیب خان نیازی ڈسٹرکٹ رپورٹر نیو نیوز میانوالی

17/12/2024

پپلاں میں چوری کی بڑی اور انوکھی واردات
چورپپلاں میں ہنڈا ایجنسی کے تالے توڑ کرچار نئے موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگئے

16/12/2024

میانوالی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں شوگر کے مریضوں کیلئے انسولین نایاب
غریب دیہاڑی دار طبقہ عام مارکیٹ سے مہنگے داموں انسولین خریدنے پر مجبور،،،،،،
رپورٹ
نجیب خان نیازی
ڈسٹرکٹ رپورٹر نیو نیوز میانوالی،،،،،

Address

Hafeez Street
Mianwali
42050

Telephone

+923332928004

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 24 News Kundian - Mianwali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 24 News Kundian - Mianwali:

Videos

Share