15/04/2023
ہمیں بے شمار میسجز موصول ہوتے ہیں جن میں ہلال میگزین میں لکھنے سے متعلق پوچھا جاتا ہے! ہلال میگزین کی ٹیم آپ کو خوش آمدید کہتی ہے اور آپ کے لئے دعا گو بھی ہے ۔ آپ کو معلوم ہوگا ہلال پبلیکیشن ہر ماہ چار میگزین شائع کرتا ہے، ہلال اردو، ہلال انگلش، ہلال خواتین کے لئے، اور ہلال برائے اطفال، ہلال برائے اطفال انگریزی اور اردو دونوں میں ہے! اب آپ پر ڈیپنڈ کرتا ہے آپ کس کے لئے لکھنا چاہتے ہیں، ہمارا مشورہ ہے لکھنے سے قبل آپ ہمارے میگزین کا مطالعہ کیجئے. تاکہ آپ کو معیاری تحریر لکھنے میں کوئی دشواری نہ ہو، آپ ہمارے میگزین ''ہلال پبلیکیشن'' ویب سائٹ پر بھی پڑھ سکتے ہیں، جس کا لنک اس پوسٹ میں دے دیا جائے گا، اس کے علاوہ آپ ہمارے میگزین کی سبسکرپشن بھی کروا سکتے ہیں جس سے 12 ماہ تک میگزین آپ کے گھر پر آتے رہیں گے۔
آپ جس میگزین کے لئے لکھنا چاہ رہے ہیں، آپ تحریر لکھ کر اس میگزین کے ایڈیٹر کو ای میل کردیجئے، اگر معیاری ہوئی تو ضرور شائع کی جائے گی، ان شاء اللہ،
Editors Email
Hilal kids
[email protected]
Hilal Urdu
[email protected]
Hilal English
[email protected]
Hilal her
[email protected]
Website link👇
https://www.hilal.gov.pk/