Mardan Takht Bhai Breaking News

  • Home
  • Mardan Takht Bhai Breaking News

Mardan Takht Bhai  Breaking News Keeping the public informed of truthful and factual news sports, education,intertinment
(1)

04/11/2024

حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم لانے کا فیصلہ کر لیا۔ اس کےمتعلق وزیراعظم شہبازشریف نے اراکین قومی اسمبلی کو اعتماد میں لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ن لیگ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں آرمی ایکٹ میں ترمیم لانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردو بدل کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے اب کابینہ میں دیگر دوست بھی شامل ہوں۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سمیت ججز کی تعداد 34 کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17سےبڑھا کر34کی جائے گی۔

29/10/2024

ہزارہ موٹر وے پر بس الٹنے کے باعث 5 افراد جانبحق جبکہ 4افراد زخمی
گلگت سے راولپنڈی آنے والی مسافر بس مانسہرہ میں ہزارہ موٹروے پر الٹنے کے باعث بس میں سوار 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔
مانسہرہ پولیس کے مطابق بارش اور سڑک پر پھسلن کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں اور جانبحق افراد کی میتوں کو کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بس گلگت سے راولپنڈی آرہی تھی ہزارہ موٹروے پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی.

برائے شناخت لاوارث زخمی نوجوان:روڈ ٹریفک حادثے میں ایک زخمی نوجوان کو نامعلوم افراد نے کاٹلنگ ٹائپ ڈی ہسپتال میں چھوڑ کر...
29/10/2024

برائے شناخت لاوارث زخمی نوجوان:روڈ ٹریفک حادثے میں ایک زخمی نوجوان کو نامعلوم افراد نے کاٹلنگ ٹائپ ڈی ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
کاٹلنگ ٹائپ ڈی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے زخمی نوجوان کو مردان میڈیکل کمپلیکس ریفر کرنے پر ریسکیو1122 اہلکاروں نے ایم ایم سی منتقل کر دیا۔
زخمی نوجوان کے پاس کسی قسم کا کوئی شناختی دستاویز موجود نہیں ہے اور بے ہوشی کی حالت میں ایم ایم سی میں زیر علاج ہیں جاننے والے افراد ایم ایم سی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کریں۔

28/10/2024

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما نور عالم خان نے فوجی عدالتوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ حالات کے مطابق ملک کو فوجی عدالتوں کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے رہنما نور عالم خان نے نجی ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ اسمبلی فلور پر کہوں گا فوجی عدالتوں کے حق میں ہوں، حالات کے مطابق ملک کوفوجی عدالتوں کی ضرورت ہے۔
جے یو آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ٹائم فریم طے کرلیں، 2 سے 3 سال کیلئے فوجی عدالتیں بنالیں، سمجھ نہیں آتی فوجی عدالتوں سے کسی کے بنیادی حقوق کیسےسلب ہوتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ میں ملک کیخلاف کسی سرگرمی میں ملوث نہیں تو ڈر نہیں ہونا چاہیے۔

28/10/2024

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستیں دینے سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانیں گے بلکہ وہ کوئی بھی ایکشن لینے سے پہلے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا انتظار کریں گے۔
اپنے ایک انٹریو میں ایاز صادق نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے کو ’آئین کو دوبارہ لکھنے‘ کے مترادف قرار دیا۔
انہوں نے الیکشن ایکٹ 2017 ترمیمی ایکٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایوان اعلیٰ عدالت کا فیصلہ تسلیم نہیں کرے گی کیوں کہ قانون اب تبدیل ہوچکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے عدالتوں کو سننا شروع کردیا تو ایسے بہت سے فیصلے ہیں لہذا ہم عدالتی حکم پر ایسا نہیں کریں گے بلکہ الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کا انتظار کریں گے کیوں اس حوالے سے الیکشن کمیشن ہی مجاز اتھارٹی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں کہ کیا وہ الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ سے بالاتر سمجھتے ہیں؟
جس پر ایاز صادق نے کہا کہ عدالتی فیصلوں سے آگاہ ہونے کے باوجود ارکان اسمبلی سے متعلق وہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کا انتظار کرنے کو ترجیح دیں گے

25/10/2024

بریکنگ نیوز ۔۔۔حکومت کا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم لانے کا فیصلہ، سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافہ کرنے کی تجویز دی جائے گی، حکومت کی پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی ایکٹ منگل تک ترمیمی بل منظور کرانے کی تیاریاں، ن لیگ رکن پرائیویٹ ممبر ڈے پر ترمیمی بل ایوان میں پیش کریں گے، ایوان میں ن لیگ، پی پی ، ایم کیو ایم اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت۔۔۔!!!زرائع

‏علیمہ خانم اور عظمی خانم کی رہائی کی روبکار جاری .
25/10/2024

‏علیمہ خانم اور عظمی خانم کی رہائی کی روبکار جاری .

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے علیمہ خان اورعظمیٰ خان کی ضمانت منظور کرلی، رہائی کا حکم۔۔۔!!!
25/10/2024

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے علیمہ خان اورعظمیٰ خان کی ضمانت منظور کرلی، رہائی کا حکم۔۔۔!!!

25/10/2024

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مداخلت کے خلاف دیوار بننے کے بجائے انہوں نے دروازے کھول دیے،عدلیہ کے مقدس کردار جو طاقت پر ایک چیک اور بیلنس کے طور پر ہوتا ہے سے غداری کی،انہوں نے نہ تو عدلیہ کا دفاع کرنے کے لیے حوصلہ دکھایا اور نہ ہی اخلاقی طاقت بلکہ ان لوگوں کو راستہ دیا جو اپنے مفاد کے لیے عدالتوں کو کمزور کرنا چاہتے تھے،یوں قانون کی حکمرانی کی بنیاد کو ہی خطرے میں ڈال دیا،جسٹس منصور علی شاہ کی چیف جسٹس کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس میں شرکت سے معذرت۔۔۔!!!

25/10/2024

قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس، جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس منیب اختر،جسٹس اطہر من اللہ ۔ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس ملک شہزاد کی عدم شرکت۔۔۔!!!

جسٹس منصور علی شاہ کا رجسٹرار کو ایک اور خط، فل کورٹ میں شریک نہ ہونے کی وجہ بھی بتا دی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ شتر مرغ...
25/10/2024

جسٹس منصور علی شاہ کا رجسٹرار کو ایک اور خط، فل کورٹ میں شریک نہ ہونے کی وجہ بھی بتا دی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ شتر مرغ کی طرح اپنے سر کو ریت میں دبا کر عدلیہ پر بیرونی اثرات اور دباؤ کے سامنے بے حس اور بے نیاز رہے،مجھے افسوس ہے میں اپنے ضمیر کی آواز سن کر ایسے چیف جسٹس کیلئے ریفرنس میں کھڑا نہیں ہو سکتا، خط کا متن۔۔۔!!!

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف براستہ دبئی لندن روانہ ہوگئے ، وہ دبئی میں ایک روز قیام کریں گے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن ...
25/10/2024

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف براستہ دبئی لندن روانہ ہوگئے ، وہ دبئی میں ایک روز قیام کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی روانہ ہوگئے، جہاں وہ ایک روز قیام کے بعد لندن جائیں گے۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ ن لیگی صدر کی پرواز صبح 9 بجے لاہور ایئرپورٹ سے براستہ دبئی لندن کے لیے روانہ ہوئی، وہ جاتی عمرہ رائیونڈ سے سخت سیکیورٹی میں ایئرپورٹ پہنچے۔
ذرائع نے کہا کہ ن لیگی صدر کی لندن میں اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جبکہ وہ لندن میں اپناطبی معائنہ بھی کرائیں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ 29 اکتوبر کو مسلم لیگ ن کے صدر لندن سےامریکا جائیں گے اور امریکا میں4روزقیام کےبعدواپس لندن پہنچیں گے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نومبر کے پہلے ہفتے میں برطانیہ کے نجی دورے پر جانے کا امکان ہے ، دونوں رہنما 5 مختلف ممالک کےدوروں کےدوران اہم ملاقاتیں کریں گے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس آف پاکستان نامزد
23/10/2024

جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس آف پاکستان نامزد

تحریک انصاف نے چار مبینہ منحرف اراکین اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔ زین قریشی، ریاض فتیانہ ،اسلم گھمن ،مقداد علی خان ...
23/10/2024

تحریک انصاف نے چار مبینہ منحرف اراکین اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔ زین قریشی، ریاض فتیانہ ،اسلم گھمن ،مقداد علی خان کو شوکاز نوٹس جاری

20/10/2024

‏جن کے بارے میں کہا گیا اغوا ہیں، وہ پہنچنا شروع۔۔!!

20/10/2024

26ویں آئینی ترمیم کو سینیٹ سے منظور کر لیا گیا۔ آئینی ترمیم کے حق میں 65 ووٹ پڑے جبکہ 4 ووٹ مخالفت میں ڈالے گئے۔
سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت شروع ہوا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیم سے متعلق بل ایوان میں پیش کیا۔
آئینی ترامیم پر بحث کے بعد ووٹنگ کا عمل ہوا۔ چیئرمین سینیٹ نے ایوان کے تمام دروازے بند کرنے کا حکم دیا۔ اس دوران سینیٹ سے مہمانوں کی گیلری کو بھی خرالی کرا لیا گیا۔
اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ رانا ثنا اللہ اور اٹارنی جنرل کو بھی ایوان سے باہر بھیجا جائے۔ جس پر حکومتی ارکان نے کہا کہ یہاں بیٹھنا ان کا آئینی حق ہے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل گروپ کی خاتون نسیمہ نے بھی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔
جبکہ پی ٹی آئی کے علامہ ناصر عباس، حامد خان، علی ظفر اور عون عباس بپی نے ترمیم کی مخالفت میں ووٹ ڈالے۔

20/10/2024

بیرسٹر گوہر اور مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس ۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کا آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا اعلان، بیرسٹر گوہر خان کی مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس۔۔۔!!!
مولانا آزاد ہیں، ہمیں کوئی گلہ شکوہ نہیں، مستقبل میں مولانا کیساتھ تعلق ایسے رہے گا، بیرسٹر گوہر خان۔۔۔!!!
تحریک انصاف نے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے تو وہ حق پر ہیں، جائز احتجاج کررہے ہیں، اب ملکی سطح پر اتفاق رائے ہو رہا ہے، اب اُن کا بل نہیں رہا، ہم مزید ترمیم دیں گے، ابھی بھی مفاہمت کا وقت ہے، مولانا فضل الرحمان۔۔۔!!!

20/10/2024

معنی خیز سوال۔۔۔آئینی بینچ پر جسٹس منصور علی شاہ کو نا ہی سمجھیں، صحافی کا سوال۔۔۔۔۔۔
نہیں، نہیں ، دیکھیں یہ سوال پروفیشنلی لائن سے آگے جانے والا ہے، اس سے زیادہ نیک نیتی اور شفافیت نہیں ہو سکتی اگر سب ملکر نئے چیف جسٹس کا فیصلہ کرتے ہیں، عظم نذیر تارڑ کا جواب۔۔۔!!!

20/10/2024

کوئی دیکھے یا نا دیکھے۔۔کارکن اختجاج کرتے رہے اور وہ گھر پر تھے۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟.میرے کچھ مسائل تھے،حل ہوگئے ہیں،گھر سے آیا ہوں،جے یو آئی ف کے غائب سینیٹر عبدالشکور منظر عام پر آگئے۔۔۔!!!

20/10/2024

بڑی بریکنگ نیوز ۔۔۔؛مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کا اعلان کردیا۔ میرے نمائندے سینٹ پہنچ گئے ہیں میں بھی اسمبلی پہنچ رہا ہوں۔فضل الرحمان نے بلاول بھٹو کو آئینی ترمیم پر ووٹ دینے کا یقین دلایا۔۔

20/10/2024

26ویں ائینی ترمیم۔۔۔بلاول بھٹو زرداری کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ۔۔۔بلاول بھٹو زرداری کی مولانافضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد متوقع، بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کو ساتھ لے کر اسمبلی جائیں گے، ذرائع

20/10/2024

26ویں آئینی ترمیم۔۔۔جمیعت علماء اسلام کے 5سینیٹر سینٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔۔۔زرائع

20/10/2024

*وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ*
*تمام تیاریاں مکمل ہیں، آج یہ معاملہ حل ہو جائے گا، ہمارے پاس بہت سے آپشنز دستیاب ہیں،*
*آپشن اے پر عمل نہ ہوا تو بی اور سی بھی موجود ہیں*
*کسی ایک آپشن کے تحت آئینی ترمیم منظور ہو جائے گی، عطاء تارڑ*

20/10/2024

Breaking News...
وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم، 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دیدی گئی۔۔۔!!!

20/10/2024

Breaking News...
ملک میں چھبیسویں آئینی ترامیم کی منظوری سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے کیمپ میں ہلچل مچ گئی ہے، پارٹی کے 12 ارکان کا پارٹی سے رابطہ اچانک منقطع ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے 11 ارکان کا پارٹی سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے، جن ارکان سے رابطہ نہیں ہو رہا ان میں 2 سینیٹرز اور 9 ایم این ایز شامل ہیں۔
تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کی جانب سے اراکین کے ساتھ رابطے نہ ہونے کی اطلاعات دی جا رہی ہیں، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے 7 ارکان سے رابطہ نہ ہونے کی تصدیق کی ہے، جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی 2 سینیٹرز سے رابطہ نہ ہونے کا بتا دیا ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ زین قریشی، ظہور قریشی، اسلم گھمن سے رابطہ نہیں ہو رہا ہے، عثمان علی، ریاض فتیانہ، مقداد حسین، چوہدری الیاس، اورنگزیب کھچی اور مبارک زیب خان سے بھی رابطہ نہیں ہو رہا ہے۔ رکن قومی اسمبلی انیقہ مہدی سے بھی پی ٹی آئی کا رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mardan Takht Bhai Breaking News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share