Bakhabar Toru Maira

Bakhabar Toru Maira ناجائز منافع حور دور رہے

20/10/2023
11/07/2023

(ساحر لدھیانوی )
کبھی خود پہ کبھی حالات پہ رونا آیا!
بات نکلی تو ہر اک بات پہ رونا آیا!

ہم تو سمجھے تھے کہ ہم بھول گئے ہیں ان کو!
کیا ہوا آج یہ کس بات پہ رونا آیا؟

کس لیے جیتے ہیں ہم کس کے لیے جیتے ہیں؟
بارہا ایسے سوالات پہ رونا آیا!

کون روتا ہے کسی اور کی خاطر اے دوست!
سب کو اپنی ہی کسی بات پہ رونا آیا!

10/07/2023
29/06/2023

باخبر طورو میرہ کی جانب سے تمام عالمِ اسلام کو عید قربان مبارک ہو

15/06/2023

جھانکنے کی بہترین جگہ اپنا گریبان ہے، اور
رہنے کے لئے بہترین جگہ اپنی اوقات!!!!

راتہ ئے اووئیل سہ ڈیر پہ ژڑغونی اندازنکریزے مہ راوڑہ دے کلی تہ اختر نہ رازیشمالی اضلاع میں سیلاب کی تباہ کاریاں اوروسطی ...
27/08/2022

راتہ ئے اووئیل سہ ڈیر پہ ژڑغونی انداز
نکریزے مہ راوڑہ دے کلی تہ اختر نہ رازی

شمالی اضلاع میں سیلاب کی تباہ کاریاں اور
وسطی اضلاع میں بیش بہا نقصانات کے بعد
پانی پنجاب میں داخل ہوچکا ہے جہاں پہلے سے لوگ بھاری بھر کم نقصانات اٹھا چکے ہیں ان کے یہ ریلہ قیامت خیز ثابت ہوسکتا ہے،
اور پھرجب یہ پانی سندھ میں داخل ہونگی تو بے شمار لاشوں، اور لامحدود ارمانوں، اور خوابوں کو اپنے ساتھ سمندر برد کریگی
اس قیامت خیز لمحات میں ہمیں ایک دوسرے پر لعن طعن اور ایک دوسرے کو دوشی ٹھہرانا بحیثیت ایک قوم ہمیں زیب نہیں دیتا،
بلکہ متحد ہوکر ان لاچاروں بےگھروں اور غم کے ماروں کو اپنے سینے سے لگانا ہوگا اور اپنے حیثیت سے بڑھ کر ان کا سہارا بننا ہوگا آج ہمیں انصارِ مدینہ کا یاد تازہ کرنا ہوگا
ان بے گھروں اور بے سہارہ ہم وطنوں کو بے حس حکمرانوں کے آسرے پر نہیں چھوڑنا چاہیئے
کیونکہ انکو اپنے رعایا سے زیادہ اپنی کرسی زیادہ عزیز ہے۔۔۔

27/08/2022

دریائے کابل بپھر گیا
نوشہرہ میں حفاظتی بند ٹوٹنے سے قریبی آبادی زیر آب آگئی

ظالمو! اپنی قسمت پہ نازاں نہ ہو!دور بدلے گا یہ وقت کی بات ہے!وہ یقیناًٙ سنے گا صدائیں میری!کیا تمھارا خدا ہے؟   ہمارا نہ...
24/08/2022

ظالمو! اپنی قسمت پہ نازاں نہ ہو!
دور بدلے گا یہ وقت کی بات ہے!

وہ یقیناًٙ سنے گا صدائیں میری!
کیا تمھارا خدا ہے؟ ہمارا نہیں!

پورے ملک میں سیلابی صورتحال مویشی وبا پر حکمرانوں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے
اے رب لا یزال ہمارے حال پر رحم فرما اور ہمیں ان بے حس حکمرانوں سے نجات عطا فرما (آمین)

20/08/2022

سر کاٹ دو ... ... ...

کوفہ ایک بار پھر فتح ہوا. مصعب ابن زبیر تخت پر براجمان ہوا.اس کے سامنے مختار ثقفی کا سر کاٹ کر لایا گیا. اس نے فرمان جاری کیا کہ جشن مناؤ، دشمن اسلام مارا گیا.
دربار میں بیٹھا ایک بوڑھا مسکرا دیا. مصعب نے دریافت کیا:کیوں ہنستا ہے بڈھے؟
بوڑھے نے کہا : ماضی یاد آگیا.حال سامنے ہے. مستقبل آدھا دکھائی دے رہا ہے.
مصعب نے حکم دیا کہ تفصیل سے بتائیں
بوڑھے نے بولنا شروع کیا :
* یہی دربار تھا.عبیداللہ ابن زیاد تخت پر بیٹھا تھا. حسین ابن علی کا سر لایا گیا.ابن زیاد نے کہا جشن مناؤ، دشمن اسلام مارا گیا. ہم نے جشن منایا.
* ایک بار پھر یہی دربار تھا. جس مختار ثقفی کا سر تیرے تخت کے نیچے پڑا ہے یہ اسی تخت پہ بیٹھا تھا. ابن زیاد کا سر کاٹ کر لایا گیا.مختار ثقفی نے فرمان جاری کیا جشن مناؤ،دشمن اسلام مارا گیا.ہم نے جشن منایا.
* آج وہی دربار ہے.تو تخت نشین ہے. مختار ثقفی کا سر لایا گیا ہے,تیرا حکم ہے جشن مناؤ، دشمن اسلام مارا گیا. ہم آج بھی جشن منائیں گے.
* کل بھی یہی دربار ہوگا، یہ تو نہیں جانتا کہ تخت پر کون بیٹھا ہوگا.لیکن اتنا پتہ ہے کہ سر تیرا ہوگا اور فرمان جاری کیا جائے گا، جشن مناؤ، دشمن اسلام مارا گیا اور ہم جشن منائیں گے.
بوڑھے کی پیشگوئی کے عین مطابق کوفہ کے دربار میں عبدالملک بن مروان کے سامنے مصعب بن زبیر کا سر پیش کیا گیا اور اس نے جشن منانے کا حکم دیا۔ کسی نے بوڑھے کی بات کا عبدالملک بن مروان کے سامنے ذکر کیا تو عبدالملک بن مروان نے فوراً دربار کی عمارت کو گرانے اور دربار کو کوفہ کے کسی اور علاقے میں تعمیر کرنے کا حکم دیا۔

مجھے سیاست کی سمجھ تو نہیں ہے.نہ مجھے اتنا پتہ ہے کہ سیاسی ایوانوں میں کیا ہوتا ہے؟
عدلیہ کے فیصلے کس طرح ہو تے ہیں؟
اسٹیبلشمنٹ کیا کردار ادا کر تی ہے؟
مجھے کچھ نہیں پتہ.
ہاں مجھے اتنا یاد ہے کہ:
* بھٹو گیا ضیا آیا۔۔۔۔۔۔۔ ہم نے جشن منایا
* ضیا الحق کا جہاز تباہ ہوا۔۔۔۔۔۔۔ جشن منایا
* بے نظیر کی حکومت گری۔۔۔۔۔۔ جشن منایا
* نواز شریف کی حکومت کا خاتمہ ہوا۔۔۔۔۔۔جشن منایا
* مشرف آیا. نواز شریف اور بے نظیر دونوں کو جلاوطن کر دیا۔۔۔۔۔۔ جشن منایا
* دونوں واپس آ گئے۔۔۔۔۔۔۔۔ جشن منایا
* مشرف گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جشن منایا
* گیلانی حکومت ختم ہوئی۔۔۔۔۔ جشن منایا
* نواز شریف حکومت ختم ہوئی۔۔۔۔۔جشن منایا

** اب ایک بار پھر ہم جشن منا رہے ہیں۔۔۔
*** اب اگلا جشن بھی ہوگا۔۔۔۔۔
سب کو معلوم ہے اگلی بار سر کس کا ہو گا ۔لیکن یہ پتا نہیں کب اور کیوں.

تو کیا ہم بحیثیت قوم چاہے کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں، صرف جشن مناتے رہیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا ہم سوچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں؟ اگر رکھتے ہیں تو سوچتے کیوں نہیں ؟؟؟؟؟؟؟

اندھی تقلید کوئی ہم سے سیکھے۔۔۔۔۔۔۔
ہمارا حال دیکھیں ہمیں چوری اور کرپشن پر کوئی اعتراض نہیں بس چور اور کرپٹ ہماری مرضی کا ہو۔۔۔۔۔۔

***اس قوم کو کسی عبدالملک کی تلاش ہے جو اس عمارت کو گرا کر نئی عمارت کی تعمیر کا حکم دے*** ۔۔۔!!

پلار مے افلاطون نہ وو خو وئیل بہ ئے!خیٹہ غزل نہ غواڑی         روٹے غواڑی!(غنی خان)
18/08/2022

پلار مے افلاطون نہ وو خو وئیل بہ ئے!
خیٹہ غزل نہ غواڑی روٹے غواڑی!
(غنی خان)

کوئی وضاحت کرسکتا ہے کہ اس میں کوئی ووٹ دینے والے کا بچہ ہے یا سب ووٹ لینے والوں کے بچے ہیں؟ پس معلوم ہوا کہ۔۔۔ہمارے بچو...
15/08/2022

کوئی وضاحت کرسکتا ہے کہ اس میں کوئی ووٹ دینے والے کا بچہ ہے یا سب ووٹ لینے والوں کے بچے ہیں؟
پس معلوم ہوا کہ۔۔۔
ہمارے بچوں پر بھی ہمارے حکمرانوں کے بچوں کی بادشاہی ہوگی۔۔۔۔۔

ہمارا پرچم!یہ پیارا پرچم!یہ پرچموں میں عظیم پرچم!عطائے ربِ کریم پرچم!تمام ہم وطنوں کو ٧۵ واں یومِ آزادی اس دعا کے ساتھ م...
12/08/2022

ہمارا پرچم!
یہ پیارا پرچم!
یہ پرچموں میں عظیم پرچم!
عطائے ربِ کریم پرچم!
تمام ہم وطنوں کو ٧۵ واں یومِ آزادی اس دعا کے ساتھ مبارک ہو کہ
اللہ تعالیٰ ہمارے اس پیارے مملکتِ خداداد کو ہمیشہ قائم و دائم اور غداروں کے شر سے محفوظ رکھیں اور ہمارے اس پیارے پرچم کو تاقیامت اونچا اور سربلند رکھیں( آمین)

Address

Qamary
Mardan

Telephone

+923451714492

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bakhabar Toru Maira posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bakhabar Toru Maira:

Videos

Share

Category