Nai khabar news

Nai khabar news Please like our Page for breaking news and political Analysis
Nai Khabar News brings the breaking a

08/11/2023

خیبر پختونخوا کا مقبول لیڈر کون ہے۔ رائے دیجئے

゚viralシ #مردان

01/11/2022
یورپی یونین کے ایمبیسڈرز کی PC ھوٹل میں EU-pakistan Busines Forum  کے ساتھ دوستانہ ماحول اھم ملاقات۔اس موقع پر وزیراعلی ...
16/06/2022

یورپی یونین کے ایمبیسڈرز کی PC ھوٹل میں EU-pakistan Busines Forum کے ساتھ دوستانہ ماحول اھم ملاقات۔اس موقع پر وزیراعلی کے پی کے محمودخان کے لیگل ایڈوائزر اور ممبر صوبائی اسمبلی عبدالکریم خان ٹورڈھير اور مرکزی تنظیم تاجران مردان کے سینئرنائب صدر نعمان فقیرصراف بھی موجود تھے۔مردان چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈ سمال انڈرسٹری کی نمائندگی مرکزی تنظیم تاجران کے سینئرنائب صدر نعمان فقیر صراف نے کی ۔یورپی یونین کے وفد نے تاجروں کو کاروبار کو وسعت دینے کے مفید مشورے دیئے۔اور ہر قيسم يققن دہانی کرئی اخر ميں نعمان فقير صراف نے مردان انے کا بھی دعوت ديااور تاجروں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
پریس سیکرٹری مرکزی تنظیم تاجران تاجراتحاد مردان

22/06/2021

مردان: کالج چوک آمن مارکیٹ میں گولی چلنے سےایک شخص شدید زخمی۔ ریسکیو1122

مردان:گولی لگنے سے محمد شیراز ولد حیات محمد ساکن باڑی چم شدید زخمی۔ ریسکیو1122

مردان: اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی.

مردان: ریسکیو1122 اہلکاروں نےزخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئےایم ایم سی منتقل کردیا۔

کرونا سے بچاو کے ليے اج ڈی ایچ او مردان جناب ڈاکٹر کچکول صاحب نے نعمان فقير صراف کو ویکسینیشن لگادئی گئی شکریہ DHO صاحب ...
12/06/2021

کرونا سے بچاو کے ليے اج ڈی ایچ او مردان جناب ڈاکٹر کچکول صاحب نے نعمان فقير صراف کو ویکسینیشن لگادئی گئی شکریہ DHO صاحب ہمارئے ہاں انے کا ❤️

02/05/2021

مردان:کورونا کیسز کی شرح میں کمی، لاک ڈاون ختم کرنے کا اعلان
شہریوں کےلئے ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی ہوگا
صوبائی حکومت کے فیصلے پر 8 مئی سے دوبارہ لاک ڈاون نافذ ہو گا

28/04/2021
18/04/2021

ضلع مردان میں ماسک پہننا لازمی قرار, ماسک نہ پہننے پر دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ۔ حبیب اللہ عارف ڈپٹی کمشنر مردان

ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف دفعہ 188 پی پی سی کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی

نعمان فقیر صراف مرکزی تنظیم تاجران (تاجر اتحاد) کے سینئر نائب صدر مقرر کر دیا گیا۔اس بات کا فیصلہ مرکزی کابینہ کے ایک اج...
10/04/2021

نعمان فقیر صراف مرکزی تنظیم تاجران (تاجر اتحاد) کے سینئر نائب صدر مقرر کر دیا گیا۔اس بات کا فیصلہ مرکزی کابینہ کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ نعمان فقیر صراف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ تاجروں کے فلاح و بہبود کےلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے

مہمانوں کی سرزمین مردان پر کراچی کے آل پاکستان جیولرز اینڈ جیمز ایسوسی ایشن کے صدر ھارون رشیدچاند ودیگر عہدیداروں کی آمد...
23/03/2021

مہمانوں کی سرزمین مردان پر کراچی کے آل پاکستان جیولرز اینڈ جیمز ایسوسی ایشن کے صدر ھارون رشیدچاند ودیگر عہدیداروں کی آمد اور یہاں کے معروف صرافہ فیملی کے سربراہ الحاج فقیرمحمدصراف کی بطورمیزبان خدمات اور ان کے ساتھ اھم اُمور پر گفت وشنید سے یقیناً مردان کی صرافہ برادری کوبھرپور استفادہ ھوگا کیونکہ کراچی معاشی طور پر ایک ایسی کاروباری منڈی ھے جہاں سے باھم کاروباری روابط مردان کی معیشت میں بہتری کاضامن ھوگا۔۔۔۔واضح رھے حال ہی میں نعمان فقیرصراف کراچی کاروباری دورے کے دوران مردان کی کاروباری سرگرمیوں میں تیزی واستحکام لانے کیلٸے مکمل ورک کرچکے ہیں جس کافاٸدہ اب مردان کے پورے کاروباری نٹ ورک کوملے گا۔۔۔!!

کرونا وباء کی بڑھتی ہوئی تیسری لہر کے پیش نظر  صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ نے درج ذیل سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی یے
15/03/2021

کرونا وباء کی بڑھتی ہوئی تیسری لہر کے پیش نظر صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ نے درج ذیل سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی یے

(تاجر اتحاد کے سٹار)کراچی کے دورے کے موقع پر زير صدرات سابق  صدر مردان چيمبر اف کامرس نعمان فقير صراف فيڈريشن ہاوس ميں پ...
07/03/2021

(تاجر اتحاد کے سٹار)کراچی کے دورے کے موقع پر زير صدرات سابق صدر مردان چيمبر اف کامرس نعمان فقير صراف فيڈريشن ہاوس ميں پاکستان چيمبر اف کامرس کے صدرجناب ناصر حيات مگو کے ساتھ ملاقات کے دوران مردان چيمبر اف سمال کے حوالے سے حصوصی گفتگو ہوئی اس موقع پر محمد عدنان ،محمد ذيشان،محمد عرفان،اور محمد ريحان حان ايڈوکيٹ موجود ہے

ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کی خصوصی ہدایت پر ایڈشنل اسسٹنٹ کمشنر سہرش نگار کی تھانہ ہوتی کی حدود وٹرنری ڈاکٹر کےہمر...
23/02/2021

ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کی خصوصی ہدایت پر ایڈشنل اسسٹنٹ کمشنر سہرش نگار کی تھانہ ہوتی کی حدود وٹرنری ڈاکٹر کےہمراہ مختلف دودھ فروشوں کی لیکٹوسکین کے زریعے دودھ کی ٹسٹنگ ۔۔

مختلف دودھ فروشوں کی مندرجہ زیل ٹسٹنگ پاۓ گٸ۔۔

١) تاج الدین دودھ فروش ۔۔ ایڈڈ واٹر 40%
2) لال محمد ڈیری ۔۔ %9
3) بخت زادہ مایار %39
4) باقی ملک مایار %16
5) اسراٸیل دودھ فروش %3

ایک دوکاندار کو سیل جبکہ 50 کلو کے قریب دودھ کو ملاوٹ کی وجہ سے ضاٸع کیا گیا۔

09/01/2021

مردان کے مقامی شادی ہال میں بھا ئی نے فائرنگ کر کے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا
شادی کی تقریب کے دوران کاٹلنگ کے رہائشی نے جائیداد تنازعے پر فائرنگ کرکےاپنے بھائی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا....!!

 #مردان،تھانہ کاٹلنگ پولیس نے 10 سالہ بچے محمد اسماعیل کے اندھے قتل کا معمہ حل کردیا۔*بچے کو قتل کرنے والی ملزمہ گرفتار۔...
31/12/2020

#مردان،تھانہ کاٹلنگ پولیس نے 10 سالہ بچے محمد اسماعیل کے اندھے قتل کا معمہ حل کردیا۔*
بچے کو قتل کرنے والی ملزمہ گرفتار۔ڈی پی او ڈاکٹرزاہداللہ کا میڈیا پریس کانفرنس۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کاٹلنگ کی حدود نہر غاڑہ سے تعلق رکھنے والے سید ممتاز علی شاہ نے مورخہ 24 دسمبرکو اپنے 10 سالہ بچے محمد اسماعیل کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ کاٹلنگ میں درج کرائی جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے گمشدہ بچے کی تلاش و پتہ براری شروع کی کہ اس دوران مورخہ 25 دسمبر کو مذکورہ بچے کی نعش گھر سے کچھ فاصلہ پر پانی کے نالے سے برآمد ہوئی۔ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہداللہ نے بچے کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے واردات میں ملوث عناصر کو ٹریس کرنے کے لئے ایس پی انوسٹی گیشن محمد آیاز اور ایس پی آپریشن رحیم حسین یوسفزئی کی سربراہی میں ایس ایچ اوتھانہ کاٹلنگ محمد ریاض خان و دیگر تفتیشی افسر ان پر مشتمل سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیا۔ جنہوں نے موقع واردات کی جیوفینسنگ کی،85 مکانات کی پروفائیلنگ مکمل کی اورمتعدد افراد کو انٹاروگیٹ کیاگیا۔دوران انٹاروگیشن بچے کے قتل میں ملوث ملزمہ سمیرا زوجہ انداز خان جو کہ مقتول بچے کی ہمسایہ اوران کے کرایہ کے مکان میں رہائش پزیر تھی نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ مقتول بچہ گھر میں بہت لاڈلہ تھا اور شرارتیں کرتا تھا مقتول بچہ اسماعیل بسا اوقات ملزمہ کے بچو ں کو بھی مارتا تھا۔ وقوعہ کے روز مقتول بچہ ان کے گھر آیا تھا جس کی شرارتوں سے تنگ آکراس نے بچے کو گلے سے پکڑا اور اسکے گلے کو دبایا جس سے وہ جاں بحق ہوا۔ملزمہ نے مزید بتایا کہ اس نے مقتول بچے کو اٹھا کر کمرے میں پڑی چارپائی پر ڈال کر کمبل میں چھپایا۔ رات کو اس نے نعش کو چپکے سے قریبی نالے میں پھینک دیا۔ملزمہ نے فنگر پرنٹس مٹانے کیلئے اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کو رگڑا جس سے وہ زخمی ہوگئی۔ملزمہ کی نشاندہی پر اسکے گھر سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی چارپائی، کمبل اور مقتول بچے کے جوتے بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔
ڈی پی او ڈاکٹر زاہداللہ نے اس اندھے قتل کیس کو کامیابی کیساتھ ٹریس کرنے پرپولیس ٹیم کے لئے نقد انعام و توصیفی اسناد کا بھی اعلان کیا۔

  اعزازی_رینک_تفویضپاکستانی کرکٹر فخر زمان کو پاک بحریہ میں لیفٹیننٹ کا اعزازی رینک تفویض کر دیا گیا۔ چیف آف دی نیول اسٹ...
28/12/2020

اعزازی_رینک_تفویض
پاکستانی کرکٹر فخر زمان کو پاک بحریہ میں لیفٹیننٹ کا اعزازی رینک تفویض کر دیا گیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں فخر زمان کو لیفٹیننٹ کا اعزازی رینک تفویض کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فخر زمان کو یہ اعزازی رینک کرکٹ کے میدان میں شاندار کارکردگی اور پاک بحریہ سے ان کی وابستگی کی بنا پر دیا گیا۔ فخر زمان نے 2007 میں بطور سیلر پاک بحریہ کی آپریشن برانچ میں شمولیت اختیار کی۔ اپنے کیریئر کے دوران فخر زمان نے کرکٹ کے میدان میں پاک بحریہ کیلٸے متعدد اعزازات حاصل کیے۔ 2012 میں آسٹریلیا میں منعقدہ انٹرنیشنل ڈیفنس کرکٹ چیلنج کپ میں فخر زمان نے پاک بحریہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا۔

فخر زمان کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی جانب سے سندِ تحسین سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ فخر زمان بین الاقوامی کرکٹ میں بھی اب تک متعدد ریکارڈز بنا چکے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر البحر نے فخر زمان اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی ۔ تقریب میں عسکری و سول حکام اور پی سی بی کے عہدیداران کے علاوہ سابق کرکٹرز اور فخر زمان کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔

مردان(محمد وقار سے ) مردان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خا...
23/12/2020

مردان(محمد وقار سے ) مردان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے خود مہنگائی کا اعتراف کیا اور عوام مہنگائی کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں اور کٹھ پتلی وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کسی کو تیاری کے بغیر حکومت میں نہیں آنا چاہیئے اور ان کی تیاری نہیں تھی جس کی وجہ سے 22 کروڑ عوام آج دربدر ہے اور عوام کو بھی پتہ چل گیا ہے کہ عمران خان وزرات عظمیٰ کے لئے اہل نہیں ہیں عمران خان نے کل خود اپنی نالائقی کا اعتراف کیا،مسلم لیگ ن کی مریم نواز نے کہاکہ بے ا یمان وزیراعظم نے پوری ایمانداری سے ملک وقوم کابیڑاغرق کیاھے اور دوسال میں بیرونی قرضے کئی گنابڑھاکرقوم کے بچے بچے کوگلے تک قرضوں کے دلدل میں پھنسادیاھے،انہوں نے کہا سلیکٹڈحکومت کاخاتمہ کرکے دم لینگے ان کا مزید کہنا تھا عمران خان کے پاس 200 افراد کی ٹیم ہے لیکن وہ کابینہ ارکان کے ساتھ میوزیکل چیئر کھیل رہے ہیں اور ڈھائی سال میں عوام کو ان کے یہ دو سو افراد نظر نہیں آئے۔ مریم نواز کہا کہ عمران خان جواب دیں انہیں شیروانی پہننے کی اتنی جلدی کیا تھی؟ اور جسے عوام کے سر پر زبردستی مسلط کیا گیا وہ نااہل شخص عمران خان ہے۔عمران خان کا کہنا تھا میری حکومت چلانے کی تیاری نہیں تھی اور مجھے خسارے اور ملکی قرضوں کے بارے میں علم نہیں تھا جبکہ ان کی صحت کی سہولتیں نہ دینے کی پوری تیاری بھی ان کی تھی کیونکہ خیبرپختونخوا کے ٹیچنگ اسپتال میں وبا کے 8 افراد بغیر آکسیجن جان کی بازی ہار گئے۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان کی اپنے بہنوئی کو پلاٹ کا قبضہ دلانے کیلئے پولیس میں اتھل پتھل کی تیاری تھی اور آٹے پر 225 ارب کا ڈاکا ڈالنے کی عمران خان کی پوری تیاری تھی جبکہ ایل این جی پر 122 ارب کا ڈاکا ڈالنے کی بھی ان کی پوری تیاری تھی لیکن غریب نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کی تیاری نہیں تھی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ دوستوں کو اعلیٰ عہدوں پر فائز کرنے کی ان کی پوری تیاری تھی۔ عمران خان کو حکومت کرنی نہیں آتی مگر تابعداری کرنا خوب آتی ہے۔

مورخہ:14دسمبر 2020(خیبر پختونخوا پولیس ضلع مردان، آئی پی آر)مردان پولیس نے پار ہوتی بازار کے تاجرمحمد عبید کے اندھے قتل ...
14/12/2020

مورخہ:14دسمبر 2020
(خیبر پختونخوا پولیس ضلع مردان، آئی پی آر)

مردان پولیس نے پار ہوتی بازار کے تاجرمحمد عبید کے اندھے قتل کیس کا سراغ لگا کر واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کا اعتراف جرم، وجہ عناد مقتول کا ملزم کیساتھ رقم کے لین دین کا تنازعہ تھا۔
ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کا قتل کیس کے حوالے سے پریس کانفرنس۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ 08دسمبر کو تھانہ پارہوتی میں تاجرمحمد عبید کی گمشدگی کی رپورٹ اسکے بھائی محمد عمیر ولد محمد افسر سکنہ محلہ صوبیدار پار ہوتی کی مدعیت میں درج کی گئی۔جس پرضلعی پولیس نے گمشدہ تاجر کی تلاش و پتہ براری شروع کی۔ اگلے دن مذکورہ تاجر کی قتل شدہ لاش واقع فرش پل توت کلے ارضیات سے برآمد ہوئی۔ ضلعی پولیس سرابراہ نے اس اندھے قتل کو ٹریس آؤٹ کرنے کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن محمد آیاز کی سربراہی میں ڈی ایس پی رورل سرکل عدنان اعظم، ایس ایچ او تھانہ پار ہوتی عجب خان، ایس ایچ او تھانہ چورہ نظیف خان اور تفتیشی افسران پر مشتمل سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جنہوں نے جدید سائنسی بنیاد پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو انٹاروگیٹ کیا۔ اس دوران واردات میں ملوث ملزم عدنان ولد انعام سکنہ بابینی کو ٹریس کیا۔ملزم نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ چنگ چی چلاتا ہے اور مقتول کے دوکان سے سریا اور سیمنٹ وغیرہ لوگوں کے لئے خریدتا تھا۔ ملزم کے ذمے 2لاکھ86ہزار 500روپے واجب الادا تھے لیکن ملزم عدنان کے پاس رقم موجود نہیں تھی اور مقتول اُس سے قرض رقم واپس کرنے کا تقاضہ کرتا تھا۔ جس پر ملزم نے اُسکو پیسے دینے کے بہانے سے لے جا کر علاقہ تھانہ چورہ کے حدود میں فائرنگ کرکے قتل کیا۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ یہ اندھا قتل کیس مردان پولیس کیلئے ایک چیلنج تھا جس کو پولیس نے پیشہ ورانہ حکمت عملی کے ذریعے ٹریس کر کے واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

06/12/2020

۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان میں میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹروں
کے درمیان ہاتھا پائی

مردان: کاٹلنگ روڈ کے علاقے غلامو میں 1 شخص کے جانبحق ہونے کی اطلاع. ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم کے پہنچنے پر شائست ولد تاج محم...
02/12/2020

مردان: کاٹلنگ روڈ کے علاقے غلامو میں 1 شخص کے جانبحق ہونے کی اطلاع. ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم کے پہنچنے پر شائست ولد تاج محمد کا سر دھڑ سے الگ حالت میں پایا گیا. ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا.

30/11/2020

مردان(نمائندہ خصوصی)پختون خوا بارکونسل کے انتخابات میں مردان کی دو نشستوں میں سے ایک پر اے این پی جبکہ دوسرے پر آزادا میدوار نے کامیابی حاصل کی گذشتہ روز ہونے والے انتخابات میں کل آٹھ امیدواروں کے درمیان ٹاکرا ہوا نتائج کے مطابق آزاد امیدوار امجد سلیم ایڈووکیٹ نے سب سے زیادہ 381ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ دوسری نشست پر اے این پی کے امیدوار زربادشاہ ایڈووکیٹ نے 314ووٹ لے کرخیبرپختون خوا بارکونسل کے رکن منتخب ہوگئے

26 نومبر سے ملک کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ
23/11/2020

26 نومبر سے ملک کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

16/11/2020

مردان: مردان مستی پاٹک کے قریب فائرنگ.ریسکیو1122

مردان: فائرنگ کے نتیجے میں باپ اور بیٹا جانبحق.

مردان: ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے دونوں جانبحق افراد کو ایم ایم سی منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔

مردان: جانبحق باپ بیٹے کی شناخت سید ضمیر عمر 45 سال اور قمر عمر 29 سال سکنہ مستی مردان سے ہوگئی.

Address

Mardan
23200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nai khabar news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Nai khabar news:

Share

Category