05/05/2024
بریسٹ کینسر ہونے کا زیادہ خطرہ کن خواتین کو ہوتا ہے.
بریسٹ کینسر بلوغت کے بعد کسی بھی عمر کی لڑکی یا خاتون کو ہو سکتا ہے۔ کینسر کی مختلف اقسام ہیں جو بریسٹ کے غدود، نالیوں اور نپل سے شروع ہو کر جسم کے دوسرے حصوں تک پھیل جاتی ہیں۔ کینسر کے ہونے کے بارے میں ابھی تک حتمی کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ شروع کیوں ہوتا ہے اور کس کو لازمی ہوگا۔ لیکن کچھ ایسے عوامل اور مشاہدات ہیں جن کی موجودگی میں بریسٹ کینسر کا خطرہ بہت زیادہ ہو جاتا ہے۔
1۔ ہارمونز کی خرابی، Esteogen کی زیادتی اور ہارمونز دوائیوں کا زیادہ استعمال۔
2۔ بلوغت کے بعد عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ خطرہ بڑھنا شروع ہو جاتا ہے۔
3۔ وزن کی زیادتی یا جسم میں چربی کی مقدار بڑھنا۔
4۔ جن لڑکیوں اور خواتین کے بریسٹ زیادہ بھرے ہوۓ، سخت یا زیادہ دباؤ والے محسوس ہوں۔
5۔ غلط سائز، سخت میٹیریل اور بریسٹ نپل پر دباؤ رکھنے اور ابھارنے والی Bra کا استعمال۔
6۔ کمزور قوت مدافعت، آلودگی، تابکاری اور تمباکو نوشی جیسے عوامل جو جسم کو کمزور کریں۔
6۔ 12 سال سے پہلے ماہواری کا آغاز ہو جانا اور 50سال کی عمر کے بعد بھی ماہواری کا بند نہ ہونا۔
7۔ 30 سال کی عمر کے بعد پہلا حمل ہونا۔
8۔ بچوں کو دودھ نہ پلانا۔
9۔ خاندان میں والدہ، بہن، بیٹی، خالہ یا پھوپھو کو کینسر ہونا یا پہلے خود کو کینسر ہو چکا ہو۔
10۔ خوراک میں چکنائی کا زیادہ استعمال، وزن کا مسلسل بڑھنا، روزمرہ زندگی میں آرام پسندی اور ورزش نہ کرنا۔
11.بریسٹ میں درد ہونا
12.تیس سال کی عمر کےبعد بریسٹ کینسرکےچانس بڑجاتے ہیں اس 30 سال سےاوپرکی خواتین کوچائیےمعمولی سی تبدیلی درد یاسوجن کونظرانداز نہ کرے
13.ان میں سے کوئی ایک چیز کی موجودگی لازمی نہیں کہ کینسر کا باعث فوراً بن جائے لیکن جتنی زیادہ چیزیں اور علامات اکٹھی ہونا شروع ہو جائیں اتنا ہی کینسر کا خطرہ بڑھنا شروع ہو جاتا ہے۔ کینسر سے متعلق سنی سنائی باتوں پر یقین کرنے کی بجائے اس کے متعلق خود معلومات حاصل کریں کیونکہ سب کا جسم، بریسٹ اور صحت مختلف ہیں اور کسی اور کی بیماری یا کینسر کا اپنے بریسٹ اور جسم سے موازنہ کرنا غلط ہے کیونکہ ہرخواتین کے بریسٹ شیپ بریسٹ کی سکن بریسٹ سائز ایک دوسری سےمختلف ہوتی ہے اس یہ بہت ضروری ہے کے بریسٹ کاسائز کم کرنے سخت کرنے یابڑھانے کےلیےکسی قسم کی کریم جیل سپرے یاٹوٹکا استمعال کرنےسے پہلے ڈاکٹرکو