The voice of pukhtonkhwa

The voice of pukhtonkhwa pukhtoonkhwa

۔۔۔ دہ غم خبرتیا ۔۔مردان ۔۔۔إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَمردان پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شاھداقبال کی بہن ...
21/11/2023

۔۔۔ دہ غم خبرتیا ۔۔

مردان ۔۔۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
مردان پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شاھداقبال کی بہن بقضاٸے الہیٰ وفات پا گئی ہے۔

نماز جنازہ آج 21نومبر 2023 بروز منگل صبح 11:00 بجے بغدادہ جنازگاہ میں ادا کی جائے گی۔۔۔رسم قل بغدادہ بازار مسجد میں ادا ھوگی۔۔۔!!
سوگران۔۔۔۔اقبال حسین(والد)
،ظہوراقبال، نویداقبال (اور مرحوم اسد اقبال)پولیس ڈیپارٹمنٹ۔۔۔!!

20/11/2023

ریسکیو1122 ملاکنڈ
20 نومبر 2023

ملاکنڈ: سخاکوٹ خادو پل کے قریب ڈرائیور سے رکشہ بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ۔ریسکیو1122

ملاکنڈ:حادثے میں ڈرائیور رحیم اللہ زخمی ہوئے ۔ریسکیو1122

ملاکنڈ :کنٹرول روم کو اطلاع ملتی ہی ریسکیو 1122 تحصیل درگئی کی میڈیکل ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ریسکیو1122

ملاکنڈ: حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال درگئی منتقل کردیا ۔

ترجمان ریسکیو1122 ملاکنڈ

20/11/2023

کسی کے ڈراہونگ سیٹ پر بیٹھنے کی کوشش ہرگز نہ کریں۔
برا لگتا ہے۔؟

20/11/2023

ایک سروے کے مطابق
2018 سے لے کر2023 تک صرف پاکستان میں دولاکھ 23 ھزار لڑکیاں فیس بک زریعے محبت کے جال میں پھنس کر مردوں کی ہوس کا نشانہ بنیں
اور تین لاکھ سے زیاده لڑکیوں نے اپنی پکچرز اور ویڈیوز لڑکوں کو دیں
3 ھزار لڑکیاں ایسی ھیں جو محبت کے نام پہ ملنےگیئں اور لڑکوں نے الله کی قسم, ماما کی قسم, ڈیلیٹ کردوں گا کا ڈرامہ کر کے پورن ویڈیو بنائی اور بعد میں ان کو اس ویڈیو کے زریعے بلیک میل کیا.
کتنی ھی لڑکیوں کی ویڈیو اب بھی مختلف ویب سائٹ پہ گردش کررھی ھیں.
کتنے ایسے کیس ھیں جو رپورٹ ہی نھیں ھوتے اور ماں باپ اپنی عزت کے مارے اپنی بیٹیوں کو مار دیتے ھیں
کہتے ھیں انسان اپنی غلطیوں سے سیکھتا ھے اور دوسروں کی غلطیوں سے بھی سیکھتا ھے
مگر افسوس یه ھے که اتنے کیس رپورٹ ھونے کے باوجود بھی لڑکیوں کو ھوش نھیں آیا
وه مسلسل اپنی عزت نیلام کرنے پہ تلی ھوئی ھیں
آگاہی پھیلائیں معاشرے کو ستھرا اور پر امن بنائیں

19/11/2023

*اعلٰی سرکاری افسران کے دفاتر اور تھانوں میں لائیو کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ.*

*خیبرپختونخواہ بھر کے پٹوار خانوں، تحصیل دار، اے سی، ڈی سی، ڈی پی او، ڈی ایس پی آفسز اور تھانوں میں لائیو کیمرے نصب کیے جائیں گے.*

19/11/2023

سردیاں شروع ہیں اگر آپکے پاس ایکسٹرا گرم کپڑے (جرسی ، سویٹرز وغیرہ) ہوں تو پلیز کسی غریب کو ڈونیٹ کردیں۔🙏
اس دفعہ مہنگائی بھی بہت ہے🤲

19/11/2023

*بــریکنگـــــ نیــوز* ⚠️

*ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار کرکٹ کی دنیا کا شہنشاہ بن گیا*

19/11/2023

ریسکیو1122مردان/کمرے کی چھت گر گئ

مردان:چقڑو پل میں کمرے کی چھت گر گئی۔ریسکیو1122

مردان:حادثے کے نتیجے میں زوجہ سہیل شدید زخمی۔

مردان:حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی.

مردان:ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کردیا.

19/11/2023

پتہ نہیں اسے معزز باکردار دوستوں کے آئی ڈی سے فحش میٹریل ارہے ہیں۔؟

19/11/2023

ادویات کمپنیاں ڈاکٹروں کو عمرے کرانے کی بجائے ادویات کی قیمتوں میں کمی کرکے اپنے لئے جنت میں جگہ پیدا کریں۔شکریہ

19/11/2023

*🚨بریکنگــــ نیــــوز🔰*

*_‏حکومت پنجاب نے کھانسی کے 5 سیرپ پر پابندی عائد کر دی_*

*_الکوفن،میوکورڈ،الرگو،امیڈون اور زن سیل سیرپ پر پابندی عائد کی گئی ہے_*

19/11/2023

⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲



🔖 *04 جمادی الاول 1445ھ* 💎
🔖 *19 نومبر 2023ء* 💎
🔖 *04 مگھر 2080ب* 💎

🌄 *بروز اتوار Sunday* 🌄

🌺 *اللہ بہت قریب ہے !*
🔹 *اورجب میرے بندے آپ سے میرے بارے میں سوال کریں تو یقیناً میں قریب ہی ہوں ، میں پکارنے والے کی دُعا قبول کرتا ہوں جب بھی وہ مجھے پکارتا ہے تو لازم ہے کہ وہ میری بات مانیں اور مجھ پر ہی ایمان لائیں تاکہ وہ ہدایت پائیں۔*🔹
📗«سورۃ البقرۃ-186

19/11/2023

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام
کی نیو قسط انشاء اللہ 20 نومبر کو شروع ہو جائے گی اس بار یاد رکھیں صرف 9000 کی قسط ہوگئی منگل والے دن

18/11/2023

ہر کامیاب چور کے پیچھے ایک چوکیدار کا ہاتھ ہوتا ہے 😐

18/11/2023

ریسکیو1122 ڈیرہ اسماعیل خان

ڈیرہ: سب ڈویژن درازندہ بین الصوبائی روڈ پر واقع سروبئ چڑہائی کے مقام پر کویٹہ سے پشاور جانے والے اسپرٹ سے بھرے ٹینکر کے الٹنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جسکے نتیجے میں ڈرائیور موقع جانبحق اور کنڈیکٹر زخمی ریسکیو 1122 ٹیم کا بروقت رسپانس،

ڈیرہ: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اویس بابر کی نگرانی میں ریسکیو1122 ڈیرہ اسٹیشن 55 کی میڈیکل اور فائیر رائیٹنگ ٹیموں نے آپریشن میں حصہ لیا۔

ڈیرہ: حادثے میں جانبحق اور زخمی افراد کا تعلق لکی مروت سے ہے جنکو ریسکیو 1122 ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ٹائپ ڈی درازندہ منتقل کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ڈیرہ منتقل کر دیا اور ٹینکر کو لگی آگ پر قابو پا کر علاقے کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔

18/11/2023

ریسکیو1122مردان/ٹریفک حادثہ

مردان:گوجر گڑھی مشوانی محلہ کے قریب دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئی۔ریسکیو1122

مردان:حادثے کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی۔

مردان:اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

مردان:ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کر دیا۔

18/11/2023

ریسکیو1122مردان/فائرنگ

مردان:بجلی گھر میں فائرنگ، گولی لگنے سے 25 سالہ ثناء اللہ زخمی۔

مردان:اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

مردان:ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کر دیا۔

18/11/2023

وفاقی حکومت نے پی آئی اے پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا

وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے پی آئی اے پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری دیدی

پی آئی اے میں احتجاج اور ہڑتال پر پابندی ہوگی

پی آئی اے یونین کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد ہوگی

پی آئی اے کی یونین اور ملازمین کے ممکنہ احتجاج سے بچنے کے لیے فیصلہ کیا گیا

لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی.

18/11/2023

*یااللہ ہم آزمائشوں کے قابل نھیں ھیں. ھمیں بس اپنی رحمتوں سے نواز دے.*

*اے میرے خالق و مالک ہماری زندگی کے تمام تر معاملات میں آسانیاں فرما. ہر قدم پر ہماری رہنمائی فرما اور ہمیشہ اپنا شکر گزار رکھنا.*
*یا الله تیرے فیصلوں میں حکمت، مصلحت اور دانائی پوشیدہ ہے. تو ھی مالک کائنات ھے، ھر چیز پر قادر ہے.*
*یا اللہ هم سب كو صحت و سلامتی، دنیا و آخرت کی خیر و‎ ‎بھلائیاں نصیب فرما۔*

*آمین یا رب العالمین۔*

18/11/2023

اشد ضرورت برائے خون : فوری شیئرز شکریہ

مردان میڈیکل کمپلکس میں چھوٹی بچی کے آپریشن کے لیے O+ او پازیٹو بلڈ گروپ خون کی اشد ضرورت ہے۔عطیہ کرنے والے احباب اس نمبر پر رابطہ کریں
03179785081

شکریہ

18/11/2023

رشتے نبھانے کے لیے دو خوبصورت دلوں کی ضرورت ہوتی ہے ایک اعتماد والا دوسرا احـساس والا

18/11/2023

دنیا کا سب سے خوبصورت انسان وہی ہے جس سے بات کرنا آسان ہو، جس سے مدد طلب کرنا آسان ہو ۔ جو دوسروں کے دُکھ درد میں شامل رہے، اگر آپ ایسے انسان ہیں تو یقین جانیے اللہ نے آپ کو خاص بنایا ہے۔

18/11/2023

زندگی میں ایسے شخص کا انتخاب کریں جو آپ کی صلاحیتوں پر آخری حد تک یقین رکھتا ہو، جب آپ بے چین ہوں وہ آپ کی امید اور آپ کا سہارا ہو۔ جب دنیا آپ سے نفرت کرتی اسے تب بھی آپ سے محبت ہو

18/11/2023

"پاکستان میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی خوراک گندم یا چاول نہیں دوسروں کا حق
ہے۔"

18/11/2023

ہم اس دوست کو تو بہت اہمیت دیتے ہیں
جو صرف ہمارا قبرستان تک کا ساتھی ہے

نماز سے دوستی کیوں نہیں کرتے🤍
جو قبر سے حشر تک کی ساتھی ہے💯

*یااللّٰہ عزّوجل ہمیں نماز سے*
*سچی پکّی مُحبت عطا فرما*

18/11/2023

چلو نماز فجر پڑھتے ہیں۔شکریہ

17/11/2023

بیرون ملک مقیم ریٹائرڈ افسران کو ڈالرز میں پنشن کی ادائیگی کا انکشاف
15 نومبر ، 2023
اسلام آباد (عمر چیمہ) ایک ایسے موقع پر جب ملک کو ڈالرز کی قلت کا سامنا ہے اور اس مسئلے کی وجہ سے ملک کو بیرون ملک اپنے سفارتی عملے کو تنخواہیں ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، اس وقت کچھ ایسے ریٹائرڈ سویلین اور فوجی افسران بھی ہیں جنہیں حکومت پاکستان غیر ملکی کرنسی میں ان کی پنشن ادا کرتی ہے۔ وزارت خارجہ کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق، ایسے پنشنرز کی تعداد 164؍ بتائی گئی ہے جنہیں غیر ملکی کرنسی میں پنشن ادا کی جاتی ہے۔ یہ صورتحال ان اطلاعات کے برعکس ہیں جن میں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین ملکی کرنسی میں ہی پنشن کی عدم ادائیگی کی شکایات کرتے رہتے ہیں۔ صورتحال یہ ہے کہ اگر نعیم صادق نامی شہری کو اس معاملے کی بھنک نہ پڑتی تو شاید یہ معاملہ دبا رہ جاتا۔ انہیں ایک جاننے والے کے توسط سے پتہ چلا کہ ایک ریٹائرڈ اسکوارڈن لیڈر ہیں جو بیرون ملک مقیم ہیں اور انہیں ڈالرز میں پنشن ملتی ہے۔ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کا استعمال کرتے ہوئے نعیم صادق نے پاک فضائیہ کو درخواست دی اور استفسار کیا کہ ادارے کے کتنے ریٹائرڈ ملازمین کو غیر ملکی کرنسی میں پنشن ادا کی جاتی ہے۔ اگرچہ درخواست میں انہوں نے ایسے ریٹائرڈ ملازمین کے نام نہیں پوچھے تھے لیکن اس کے باوجود انہیں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ اس کے بعد انہوں نے وزارت خارجہ سے رجوع کیا اور یہی معلومات طلب کیں کہ کتنے سرکاری ملازمین کو غیر ملکی کرنسی میں پنشن ادا کی جاتی ہے۔ وزارت خارجہ نے بھی معلومات شیئر کرنے سے انکار کرد یا اور درخواست گزار کو اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیوز (اے جی پی آر) سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا۔ اے جی پی آر نے بھی معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔ جس کے بعد نعیم صادق نے پاکستان انفارمیشن کمیشن میں درخواست دے کر معلومات کی فراہمی کی درخواست کی۔ تاہم، یہاں کے طرز عمل سے معلوم ہوا کہ ادارے کے بیشتر کمشنرز درخواست گزار شہریوں کی بجائے حکومتی عہدیداروں کیلئے نرم رویہ رکھتے ہیں۔ اس کے بعد نعیم صادق نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور وزارت خارجہ، وزارت دفاع، پاکستان انفارمیشن کمیشن اور اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیوز (اے جی پی آر) کو فریق بنایا جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کیے جس کے بعد وزارت خارجہ نے درخواست گزار کو معلومات فراہم کرنے پر آمادگی ظاہرکی۔ فراہم کردہ معلومات کے مطابق، مجموعی طور پر 164 ریٹائرڈ سول اور ملٹری افسران بیرون ملک مقیم ہیں جنہیں حکومت پاکستان غیر ملکی کرنسی میں پنشن ادا کرتی ہے اور قومی خزانے پر اس وجہ سے سالانہ 200ملین روپے کا بوجھ پڑتا ہے۔ اس معلومات کا استعمال کرتے ہوئے، نعیم نے وزارت خزانہ اور اے جی پی آر کو خط لکھا جس میں اس طرز عمل کو آئین کے آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی قرار دیا۔ یہ آرٹیکل ملک کے شہریوں کی مساوات کے متعلق ہے۔ خط میں درخواست گزار نے لکھا ہے کہ ’’مذکورہ بالا دونوں محکمے نہ صرف آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی کر رہے ہیں بلکہ پاکستان کے مفادات کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ منتخب چند افراد کو غیر ملکی کرنسی میں پنشن کی ادائیگی پاکستان کو اس کے اہم اور کم دستیاب وسائل یعنی زرمبادلہ سے محروم کر رہی ہے۔ یہ ایک ایسا ملک ہے جسے ایک ایک ڈالر کی بھیک مانگنے کیلئے اپنی عزت نفس بیچنا پڑی اور خودمختاری پر سمجھوتہ کرنا پڑا۔ جس وقت پاکستان اپنی مالی بقا کی جنگ لڑتا ہے تو آپ 164 افراد پر مشتمل اشرافیہ کے گروپ کو خصوصی ادائیگی کرتے ہیں۔

17/11/2023

ریسکیو1122مردان/فائرنگ

مردان:دوسہرہ کلے میں فائرنگ، گولی لگنے سے 21 سالہ داؤد ولد مختیار زخمی۔

مردان:اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

مردان:ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کر دیا۔

16/11/2023

۔۔جان کی امان ۔۔

لہسن، ادرک چین سے منگوائے جا رھے ھیں ، ٹماٹر ایران دے رھا ھے ، پیاز اور کیلے بھارت، دالیں کینیڈا اور گندم روس سے خریدا جا رھا ھے۔
جبکہ مطالعہ پاکستان کے مطابق "پاکستان ایک زرعی ملک ھے۔"

16/11/2023

*آسٹریلیا نے افریقہ کو انتہائی دلچسپ مقابلے میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالی فائ کر لیا. جہاں اس کا مقابلہ میزبان بھارت سے اتوار کو احمد آباد میں ہو گا.*

16/11/2023

۔۔کمال ہے۔۔
500 دیہاڑی والےخوش اور پرسکون ہے ۔اور دن میں غلط طریقوں سے ایک لاکھ کمانے والے ذہنی پریشان ؟

16/11/2023

۔۔کمال ہے۔۔
غريب روکھی سوکھی کھا کر بھی خوش ہے ۔اور امير دنيا کھا کر بھی خوش نہيں؟

ریسکیو1122مردان/برائے شناختمردان:کاٹلنگ کنڈاؤ کلے نہر  میں ضعیف العمر شخص کی لاش برآمد ۔ریسکیو1122مردان:اطلاع موصول ہونے...
16/11/2023

ریسکیو1122مردان/برائے شناخت

مردان:کاٹلنگ کنڈاؤ کلے نہر میں ضعیف العمر شخص کی لاش برآمد ۔ریسکیو1122

مردان:اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

مردان:ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے لاوارث شخص کی لاش پولیس کی موجودگی میں ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کر دیا۔

مردان:جانبحق شخص کے پاس کسی قسم کا کوئی شناختی دستاویز موجود نہیں ہے۔

16/11/2023

:

دیربالا داروڑہ کے مقام پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم ایک نوجوان جانبحق جبکہ دو افراد شدید زخمی۔
زخمیوں کو بیبیوڑ ہسپتال منتقل کردئے گئے ہیں۔
زخمیوں میں سے ایک کا تعلق عشیری درہ بارکند سے ہے۔۔۔
ہسپتال ذرائع

16/11/2023

۔۔۔۔ پڑھیے پڑھنے میں کیا حرج ۔۔

ٹیکساس کی ایک جیل میں 37 سالہ کارلا فے ٹکر کو موت کا انجکشن لگایا گیا ، ڈیتھ بیڈ پر لیٹے اس نے ھنس کے آنکھیں بند کر لیں ، ڈاکٹر نے نبض دیکھی اور موت کا اعلان کر دیا اور کہا " ایسی پرسکون موت میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی"
کارلا دھندہ کرنے والی عورت تھی ، بچپن ھی سے وہ اپنی ماں کے ساتھ آتی جاتی اور نشے پر لگ گئی پھر آھستہ آھستہ ماں کے نقش قدم پر چلنے لگ پڑی ، 10 سال بعد اُسے خیال آیا کہ اُسے اس دھندے کو چھوڑ کے کچھ اور کرنا چاھیئے ، سو اس نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ گاڑی چھیننے کی سکیم بنائی ، موقعہ واردات پر مزاحمت ھوئی اور کارلا اور اس کے بوائے فرینڈ نے امریکی جوڑے کو گھبرا کے قتل کر دیا ، کچھ دنوں بعد دونوں پکڑے گئے اور عدالت نے سزائے موت سنا دی ، پھیر اپیلوں کے چکروں میں کافی عرصہ گزرتا گیا ، اس دوران جیل کے عملے نے دیکھا کہ کارلا جو کہ شرابی اور بد زبان عورت تھی اس نے اچانک سب کچھ چھوڑ کر بائبل کی سٹڈی شروع کر دی ، اس کی زبان صاف ھو گئی اور اخلاق بہت اچھا ھو گیا ، وہ اکثر اپنے سیل میں بائبل پڑھتی رھتی ، ملنا جلنا اور بات چیت ختم کر دی۔
ایک سال بعد وہ مبلغہ بن گئی اور ایسی مبلغہ جس کے الفاظ میں تاثیر تھی ، اس نے جیل میں ھی تبلیغ شروع کر دی ۔ عبادت و ریاضت کو اپنا معمول قرار دے دیا اور جیل میں کئی لوگوں کی زندگیاں ھی بدل دیں۔ وہ لوگ جو اسے قاتلہ اور سنگ دل کہتے تھے وہ اس کے پیچھے چلنے لگے اور جیل میں ایک روحانی انقلاب آ گیا ۔ اس بات کی خبر جب میڈیا کو پہنچی تو وہ جیل پر ٹوٹ پڑے ، پھر ھر اخبار میں کارلا کی ھیڈ لائن لگی ۔ ھر شخص نے اس کے فوٹو اُٹھائی اور اسے معاف کرنے کے لیئے مظاھرے ھونے لگے ، حقوق انسانی کی تنظیموں نے امریکہ میں " کارلا بچاؤ" تحریک شروع کر دی اور احتجاج یہاں تک بڑھا کہ زندگی میں پہلی بار پوپ جان پال نے عدالت کو سزا معافی کی باقاعدہ درخواست دے دی لیکن عدالت نے ٹھکرا دی
سزائے موت سے پندرہ دن قبل کنگ لیری نے CNN کے لئیے اس کا انٹرویو جیل میں کیا اس انٹرویو کے بعد پورے امریکہ نے کہا کہ نہیں یہ وہ قاتلہ نہیں یہ معصوم ھے۔ لیری نے پوچھا " تمھیں موت کا خوف محسوس نہیں ھوتا" ، کارلا نے پر سکون انداز میں جواب دیا " نہیں بلکے میں اس رب کو ملنا چاھتی ھوں جس نے میری پوری زندگی ھی بدل دی"
امریکی شہریوں نے متفرقہ رحم کی اپیل "ٹیکساس بورڈ آف پارڈن اینڈ پیرول" کے سامنے پیش کی ۔ بورڈ نے سزا معافی سے انکار کر دیا ، فیصلہ سن کر عوام ٹیکساس کے گورنر جارج بُش کے گھر کے سامنے آ گئے اور احتجاج کرنے لگے ۔ امریکہ کے سب سے بڑے پادری جیکی جیکسن نے بھی کارلا کی حمایت کر دی ، بُش نے درخواست سنی اور فیصلہ کیا کہ مجھے کارلا اور جیکی جیکسن سے ھمدردی ھے لیکن مجھے گورنر قانون پر عمل داری کے لئیے بنایا گیا ھے سزا معاف کرنے کے لئیے نہیں ، وہ اگر فرشتہ بھی ھوتی تو قتل کی سزا معاف نہ ھو سکتی"
موت سے دو روز قبل کارلا کی رحم کی اپیل سپریم کورٹ پہنچی تو جج نے یہ کہہ کر درخواست واپس کر دی " اگر آج پوری دنیا بھی کہے کہ یہ عورت کارلا نہیں کوئی مقدس ھستی ھے تو بھی امریکن قانون میں اس کے لئیے ریلیف نہیں جس عورت نے قتل کرتے ھوئے دو انسانوں کو رعایت نہیں دی اسے دنیا کا کوئی قانون رعایت نہیں دے سکتا ھم خدا کے سامنے اُن دو لاشوں کے جوابدہ ھیں جنہیں کارلا نے مار ڈالا"
جب میں یہ سوچتا ھوں کہ وہ کیا معجزہ ھے جو امریکہ جیسے بیمار اور سڑے ھوئی معاشرے کو زندہ رکھے ھوئے ھے تو مجھے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا وہ قول یاد آ جاتا ھے " معاشرے کفر کے ساتھ زندہ رہ سکتے ھیں لیکن نا انصافی کے ساتھ نہیں

16/11/2023

ریسکیو1122 ملاکنڈ
16 نومبر 2023

ملاکنڈ: بدرگہ میں موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم ۔ریسکیو1122

ملاکنڈ:حادثے میں دیار نامی شخص شدید زخمی ہوئے ۔ریسکیو1122

ملاکنڈ :کنٹرول روم کو اطلاع ملتی ہی ریسکیو 1122 تحصیل درگئی کی میڈیکل ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ریسکیو1122

ملاکنڈ: حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال درگئی منتقل کردیا ۔

ترجمان ریسکیو1122 ملاکنڈ

16/11/2023

ریسکیو1122 ملاکنڈ
16نومبر 2023

ملاکنڈ: درگئی مھردے شوہ باندہ میں فائرنگ کا واقعہ۔ریسکیو1122

ملاکنڈ:واقعےمیں یونس خان سکنہ مھردے شوہ باندہ شدید زخمی ہوئے ۔ریسکیو1122

ملاکنڈ :کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 تحصیل درگئی کی میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو1122

ملاکنڈ:زخمی ہونے والے شخص کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال درگئی منتقل کردیا گیا۔ جہاں پر ڈاکٹروں نے جان بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔ریسکیو1122

ترجمان ریسکیو1122 ملاکنڈ

16/11/2023

دہ سنگہ زمانہ شوا۔
چئ ملا کوئ ملا پسے خبری ،؟

16/11/2023

صدر سرکل
انفارمیشن رپورٹ
پشاور FR تھانہ خسن حیل
بزریعہ سورس معلوم ہوا کہ اج مورخہ 16/11/23 کو کو وقت 4AM تا 9Am بجے بمقام تھانہ حسن خیل کی حدود سمہ بڈھ بیر میں پاک فوج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جس میں 5 دہشت گردوں کی جانی نقصان کی اطلاعات ہے

مزید تفصیلات آرہی ہے۔

16/11/2023

پشاور،

9پولیس افسران تبدیل ، پہلی بار 2خواتین اے ایس پیز تعینات

پشاور پولیس حکام نے 9پولیس افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں، پشاور کی تاریخ میں پہلی بار دو خواتین افسران کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدوں پر تعینات کردیا گیا ہے جبکہ 2پولیس افسران کو پولیس لائنز کلوز کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جن افسران کے تبادلے وتعیناتی کیے گئے ہیں ان میں مس نایاب رمضان کو ایس ڈی پی اوحیات آباد، مس نازش کو ایس ڈی پی او ٹاﺅن، سجاد حسین کو ایس ڈی پی او پشتخرہ، علی عبداللہ کو ایس ڈی پی او سٹی 2، ایم حسیب کو ایس ڈی پی او گلبہار، علیم کو ایس ڈی پی او فقیرآباد اور طلال احمد کو فقیرآباد سے ایس ڈی پی او چمکنی تعینات کردیا گیا ہے۔ اسی طرح دو افسران آصف شریف اور ڈی ایس پی زاہد عالم کو پشاور پولیس لائنز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Address

Mardan

Telephone

+923350323038

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The voice of pukhtonkhwa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The voice of pukhtonkhwa:

Share


Other News & Media Websites in Mardan

Show All