10/12/2023
موسم سرما 2023/2024 #پیشگوئی: معمول سے زیادہ #بارش - معمول سے قدرے کم #درجہ حرارت متوقع!
دستیاب جدید ترین موسمی ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے، ویدر بسٹرز پاکستان موسم کا حال کے منتظم نے اس موسم سرما کا 2023/2024 تفصیلی جائزہ تیار کیا ہے۔
تفصیلات:
⦿ #موسم سرما،اس سال وقت پر شروع ہوا۔موسم سرما کی شدت اوسط رہنے کی توقع ہے۔ #دسمبر کے آخری 2 ہفتے معمول سے زیادہ ٹھنڈے اور مرطوب رہیں گے۔ جنوری 2024 سردی کے لحاظ سے معمول کے مطابق یا اس سے کچھ تھوڑا زیادہ سرد رہ سکتا ہے۔
⦿ #شمالی #خیبر پختونخواہ ، شمالی #پنجاب، #کشمیر اور شمال مغربی #بلوچستان میں مجموعی طور پر بارش معمول سے قدرے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔ تاہم بالائی #سندھ، جنوبی #پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان کے علاقوں میں معمول سے بہت زیادہ #بارش ہونے کی توقع ہے ۔ جنوب مغربی پنجاب، جنوبی خیبر پختونخواہ اور جنوبی سندھ میں معمول کی بارشیں متوقع ہیں۔
⦿ #پاکستان کے انتہائی شمالی اور بلندی والے علاقوں میں اس موسم میں معمول سے زیادہ #برفباری ہو سکتی ہے۔ اس سال ملک کے شمالی اور مغربی حصوں میں موسم سرما کے وسط میں #برفباری 4,000 فٹ تک بلند پہاڑوں پر بھی ہونے کی توقع ہے۔
⦿ زیادہ تر دسمبر اور جنوری تک دن کے وقت #درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔کم سے کم درجہ حرارت بھی مستقبل قریب کے لیے یا تو معمول کے مطابق یا معمول سے قدرے کم رہنے کی توقع ہے۔ کیونکہ یکے بعد دیگرے مغربی ہوائیں 1 سے 2 ہفتے تک ملک کو متاثر کریں گی۔! اس کے نتیجے میں، پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں اوسط سے کم درجہ حرارت (0سے2 ڈگری) متوقع ہے۔ جبکہ #گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ، #بلوچستان اور #کشمیر کے بلندی والے علاقوں میں معمول سے بہت کم درجہ حرارت (2سے 4ڈگری سینٹی گریڈ) متوقع ہیں!
⦿ #فضائی آلودگی ایک مسئلہ رہے گی لیکن ایک کے بعد ایک آنے والے مغربی ہواوں کے سلسلوں کی وجہ سے فضائی آلودگی میں ساتھ ساتھ کمی آتی رہے گی۔ ۔فضائی معیار میں بہتری یا نمایاں بگاڑ کی ہم نگرانی کرتے رہیں گے اور بروقت فضائی معیار کے متعلق آگاہ کرتے رہیں گے۔ #لاہور، #گجرانوالہ، #ملتان، #پشاور اور #فیصل آباد کے علاقوں کی حساس نوعیت کی آبادی کو فضائی کے اوقات میں ماسک پہننا چاہیے۔ گھروں کے اندر ایئر پیوریفائر/کنڈیشنر آلودگی پھیلانے والے عناصر کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
⦿ #ہوائیں معمول کے مطابق چلنے کی توقع ہے۔ تیز ہواوں کے چلنے کا امکان نہیں ہے۔ دسمبر میں موسم معمول سے کچھ زیادہ #مرطوب رہنے کی توقع ہے۔
⦾ ہمارے پیج کو فالو کریں اور موسم سے متعلق آگاہی حاصل کرتے رہیں