09/12/2021
بلدیاتی انتخابات 2021کا انعقاد, ضلعی انتظامیہ کی جانب سےدفعہ 144نافذ,نوٹیفیکیشن جاری/ ترجمان ضلعی انتظامیہ نوشہرہ
پولنگ سٹیشن کے احاطے کے اندر موبائل فون کا استعمال کرنا, تاہم پریذائیڈنگ افسران, دیگر متعلقہ پولنگ عملہ, پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکارپابندی سے مستثنی ہوں گے
پولنگ سٹیشن کے اندر ووٹرز اور پولنگ ایجنٹس کی کیمرے اور دیگر ریکارڈنگ آلات لیجانے پر بھی پابندی ہوگی
الیکشن سے ایک دن پہلے اور پولنگ کے دن پولنگ سٹیشنوں اور اس سے ملحقہ دیگر قریبی عمارتوں کی چھتوں پر کھڑے ہونے پر پابندی ہوگی, تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعینات کردہ عملہ اور پولیس اہلکار پابندی سے مستثنی ہوں گے
خواتین پولنگ سٹیشنوں میں مرد ووٹرز کا داخلہ ممنوع ہوگا
متعلقہ پولنگ سٹیشنوں میں غیر رجسٹرڈ ووٹرز کے داخلے پر پابندی ہوگی
پولنگ سٹیشن سے 200 فٹ کے دائرے میں امیدواروں کے حامیوں کی موجودگی اور الیکشن کیمپس بنانے پر پابندی ہوگی
الیکشن نتاٸج پر کامیاب امیدوار کی جیت کی صورت میں جلوس/ریلیوں اور ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی
پابندی کااطلاق 15دسمبر سے 25دسمبر 2021تک ہوگا,ترجمان
دفعہ 144محکمہ پولیس نوشہرہ کے سفارشات کی روشنی میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور انتخابات کے موقع پر امن امان کی صورتحال یقینی بناناہے,ترجمان
144 کے خلاف ورزی کرنے پر پاکستان پینل کوڈ کی زیر دفعہ 188کے تحت گرفتاری عمل میں لاٸی جاٸیگی,ترجمان
انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز ضلعی انتظامیہ نوشہرہ