Bakhabar Mardan

Bakhabar Mardan Inforamation/Updates about District Mardan
(1)

ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جنید خالد کی فوڈ سیفٹی افیسر زبیر خان کے ہمراہ پار ہوت...
12/04/2023

ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جنید خالد کی فوڈ سیفٹی افیسر زبیر خان کے ہمراہ پار ہوتی میں کاروائی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے پہلے سے زبح شدہ اور مرغیوں کا کٹا ہوا گوشت کی فروخت کے حوالے سے مختلف دکانوں و گوداموں کا معائنہ کیا۔

پابندی کے باوجود پہلی سے زبح شدہ مرغی اور کٹا ہوا گوشت کے فروخت پر 100 کلو گرام مرغیوں کا گوشت تحویل میں لیکر تلف کر دیا گیا.

اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ تحویل میں لیا گیا مرغیوں کا گوشت انسانی صحت کیلئے خطر ناک ہے تاہم مزید کاروائیاں بھی عمل میں لائیں جائیؑ گی۔

ضلعی انتطامیہ مردان / مفت آٹا تقسیمڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر  ضلع مردان گاؤں چمڈھیری میں فری آٹے کی تقسیم پر امن طریق...
05/04/2023

ضلعی انتطامیہ مردان / مفت آٹا تقسیم

ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر ضلع مردان گاؤں چمڈھیری میں فری آٹے کی تقسیم پر امن طریقے سے جاری ۔

ابھی تک مردان میں ہزاروں خاندانوں کو مفت آٹا فراہم کیا گیا ہے

ضلعی انتظامیہ مردان
ڈپٹی کمشنر مردان کپٹن (ر) عبدالرحمن
ناظم احمد علی
ویلج کونسل سکریٹری محمد زیب صاحب
شاہ سوار سوشل میڈیا فوکل پرسن انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سول سیکرٹریٹ پشاور

7ویں آبادی اور مکانات کی مردم شماری 2023 کا فیلڈ آپریشن (پہلی ڈیجیٹل مردم شماری) اور 10 اپریل تک پوسٹ آپریشن تصدیقی کے ح...
04/04/2023

7ویں آبادی اور مکانات کی مردم شماری 2023 کا فیلڈ آپریشن (پہلی ڈیجیٹل مردم شماری) اور 10 اپریل تک پوسٹ آپریشن تصدیقی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن(ر) عبدالرحمان کے زیر صدارت میٹینگ کا انعقاد۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و فنائنس اینڈ پلانگ، اسسٹنٹ و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈویجنل کمشنر سنسز ، پولیس سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان کو یکم مارچ 2023 سے شروع ہونے والے پورے ملک سمیت ضلع مردان میں مردم شماری کے فیلڈ آپریشن کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی گئی۔

اس موقع پر پاکستان بیورو شماریات کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو مزید بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ 4 اپریل، 2023 کو مردم شماری کے اہم فیلڈ آپریشن کی تکمیل کے بعد، مردم شماری کے عملے کو تصدیق کی مشق میں اپنی ضرورت کے لیے 10 اپریل 2023 تک پی بی ایس کے ساتھ منسلک رہنے کی ضرورت ہے۔

ضلعی انتطامیہ مردان / مفت آٹا تقسیمڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر  ضلع مردان گاؤں چمڈھیری میں فری آٹے کی تقسیم پر امن طریق...
04/04/2023

ضلعی انتطامیہ مردان / مفت آٹا تقسیم

ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر ضلع مردان گاؤں چمڈھیری میں فری آٹے کی تقسیم پر امن طریقے سے جاری۔

انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی مفت آٹے کی تقسیم میں بھرپور تعاون جاری ہے

ابھی تک مردان میں ہزاروں خاندانوں کو مفت آٹا فراہم کیا گیا ہے
ڈپٹی کمشنر مردان کپٹن (ر)عبدالرحمن
ضلعی انتظامیہ مردان

ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن(ر) عبدالرحمان کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر جنید خالد کی مختلف علاقوں میں کاروائی۔ا...
04/04/2023

ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن(ر) عبدالرحمان کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر جنید خالد کی مختلف علاقوں میں کاروائی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارڑ نے اشیاء خوردنوش کی دکانوں پر سرکاری نرخنامہ اویزہا کرنے اور اسکے مطابق فروخت کے حوالے سے چیکینگ کی تاہم نرخنامہ سے تجاوز پر جرمانے عائد کئیے۔

دوسری جانب ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مفت آٹے کی تقسیم کے حوالے سے مختلف ویلج کونسلوں میں ڈیلرز کا معائنہ کیا ، تقسیم آٹے کا آن لائن ریکارڈ چیک کیا اور سیکریٹریز ویلج کونسل اور ڈیلرز کو ضروری ہدایات جاری کی۔

ضلع بھر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین کو مفت آٹے کی فراہمی جاری ہے۔مفت آٹے کی تقسیم کے عمل کو شفاف طریقے ...
03/04/2023

ضلع بھر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین کو مفت آٹے کی فراہمی جاری ہے۔

مفت آٹے کی تقسیم کے عمل کو شفاف طریقے سے کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن(ر) عبدالرحمان کے زیر صدارت ایڈمنسٹریشن افسران ، محکمہ خوراک اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے ساتھ میٹینگ کا انعقاد۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انجینئر سید شاہ زیب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنائنس اینڈ پلانگ سمیع الرحمان، اسسٹنٹ کمشنر مردان میڈم عائشہ طا ہر و تخت بھائی گل نواز افریدی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز ضلع مردان سمیت محکمہ خوراک اور بلدیات سمیت فلور ملز ایسوسی ایشن نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر مردان کو ضلع کی سطح پر منتخب ڈیلرز کو روزانہ کی بنیاد پر الاٹ کئیے جانے والے کوٹہ اور اسکی شہریوں میں تقسیم کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی ، اس موقع پر بریفینگ میں کہا گیا کہ اب تک دو لاکھ سے زائد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے منسلک خاندانوں کو مفت آٹا فراہم کیا جا چکا ہے اور مزید تقسیم کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان نے کوٹہ کے مطابق شہریوں میں تقسیم کرنے والے ڈیلرز کی کارکردگی کو سراہا تاہم کوٹہ سے کم اعداد و شمار میں تقسیم کرنے والے ڈیلرز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوٹہ سے کم تقسیم کرنے والے ڈیلرز کے خلاف کاروائی اور کوٹہ معطل کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ایڈمنسٹریشن افسران اپنے علاقوں میں ڈیلروں کا معائنہ کریں اور شہریوں کے شناختی کارڈ اکھٹا کرنے اور انکو غیر قانونی انٹری کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کاروائیاں کی جائیں تاکہ مستحقین کو انکا حق پہنچایا جا سکے۔

3 اپریل 2023

ماہ مقدس رمضان المبارک کے موقع پر ضلعی انتظامیہ چھٹی کے روز بھی متحرک❗ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمن کی ہدایات...
03/04/2023

ماہ مقدس رمضان المبارک کے موقع پر ضلعی انتظامیہ چھٹی کے روز بھی متحرک❗

ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمن کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر(آن سپیشل ڈیوٹی) عطا اللہ کی مختلف بازاروں میں کاروائی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے سبزی و فروٹ، دودھ ، پولٹری اور گوشت کی دکانوں کا دورہ ، اس موقع پر صفائی ستھرائی ،زائد المعیاد اشیاء کی فروخت، سرکاری نرخ نامہ آویزاں کرنا اور اس کے مطابق فروخت کے حوالے سے چیکنگ کی۔ سرکاری نرخ نامے سے تجاوز کرنے والے دکانداروں پر جرمانے عائد کیے ۔

دوسری جانب ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپوں پر پٹرول کا گیج اور سرکاری مقرر کردہ ریٹ کے مطابق فروخت کی چیکینگ کی۔

ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمن کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی عبدالغفار کا کریانہ سٹور ، سبزی و ف...
01/04/2023

ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمن کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی عبدالغفار کا کریانہ سٹور ، سبزی و فروٹ ، پولٹری اور گوشت کی دکانوں کا دورہ ، اس موقع پر صفائی ستھرائی ،زائد المعیاد اشیاء کی فروخت، سرکاری نرخ نامہ آویزاں کرنا اور اس کے مطابق فروخت کے حوالے سے چیکنگ کی۔ سرکاری نرخ نامے سے تجاوز کرنے پر جرمانہ عائد کیا۔

ایڈیشنل سسٹنٹ کمشنر نے احساس پروگرام کے تحت کیش گرانٹ کی مستحقین میں تقسیم کے موقع پر مختلف منتخب پوائنٹس/ریٹیلرز کا معائنہ کیا اور مستحقین سے کیش رقم کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔

31/03/2023

مردان۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) عبدالرحمان کی ہدایات ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر افتاب عالم کا احساس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں رقم کی تقسیم کیلئے ساولڈھیر اور گدر میں منتخب پوائنٹس/ ریٹیلرز کا معائنہ کیا۔

ایڈیشنل سسٹنٹ کمشنرز نے احساس پروگرام کے تحت کیش گرانٹ کی مستحقین میں تقسیم کے موقع پر مختلف منتخب پوائنٹس/ریٹیلرز کا معائنہ کیا اور مستحقین سے کیش رقم کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔
اس موقع پر ریلٹیلرز کی جانب سے مستحقین سے 200 روپے کٹوتی کرنے پر ریٹیلرز کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا جبکہ تمام مستحقین کو 200 روپے دلوا دئیے۔

مذید ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ریلٹیلرز کو بغیر کسی قسم کٹوتی مستحقین میں رقم کی تقسیم کی ہدایات کی جبکہ کسی بھی قسم کی کٹوتی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی اور اس حوالے سے شہریوں کو بھی اگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمن کی ہدایات پر رمضان المبارک کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی گل نواز افریدی کی ...
31/03/2023

ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمن کی ہدایات پر رمضان المبارک کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی گل نواز افریدی کی تخت بھائی بازار میں کاروائی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے قصائیوں کی دکانوں پر صفائی ستھرائی ، سرکاری نرخ نامہ آویزاں کرنا اور اس کے مطابق فروخت کے حوالے سے چیکنگ کی۔

سرکاری نرخ نامے سے تجاوز پر 8 قصائیوں کو گرفتار کر لیا۔

ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مردان میڈم عائشہ طاہر کی پاکستان سٹیزن پورٹل پر قصائیو...
31/03/2023

ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مردان میڈم عائشہ طاہر کی پاکستان سٹیزن پورٹل پر قصائیوں کے خلاف شکایات موصول ہونے پر کاروائی۔

اسسٹنٹ کمشنر مردان نے مختلف علاقوں اور زمان سنز مارٹ کا دورہ کیا ، اس موقع پر گوشت کی قیمتوں سرکاری نرخ نامہ آویزاں کرنے کے حوالے سے چیکنگ کی تاہم سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے اور اس سے تجاوز پر ایک دکان کو سیل جبکہ دیگر قصائیوں پر جرمانہ عائد کیا۔

31/03/2023

ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن(ر) عبدالرحمان کی نگرانی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مفت آٹے کی تقسیم جاری ہے۔

اس ضمن میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر جنید خالد کا دورہ، این سی-١ کس کورونہ میں منتخب آٹا ڈیلر کی جانب سے گھر گھر مفت آٹے کی تقسیم کی نگرانی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکواٹر نے ڈیلرز کہ جانب سے گھر گھر مستحق خاندانوں میں مفت آٹے کی تقسیم کے اقدام کو سراہا۔

30/03/2023

نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان کی لکی مروت میں پولیس کی گاڑی پر دھماکے کی مذمت

ڈی ایس پی سمیت 4 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی

صوبائی حکومت شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، لواحقین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی

نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان

ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمن کی ہدایات پر رمضان المبارک کے موقع پر شہریوں کی منافع خوری کے خلاف شکایات موصول...
30/03/2023

ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمن کی ہدایات پر رمضان المبارک کے موقع پر شہریوں کی منافع خوری کے خلاف شکایات موصول ہونے پر اسٹنٹ کمشنر تخت بھائی گل نواز افریدی کو فوری طور پر کاروائی سرکاری نرخ نامے سے تجاوز پر 8 قصائیوں کو گرفتار کر لیا۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَلکی مروت_ ڈی ایس پی اقبال مہمند اور انکے پانچ گارڈ شہید ہوگۓ. اللّٰہ پاک دے جن...
30/03/2023

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
لکی مروت_
ڈی ایس پی اقبال مہمند اور انکے پانچ گارڈ شہید ہوگۓ.
اللّٰہ پاک دے جنت الفردوس چے اعلیٰ مقام ورنصیب کی او لواحقین کو صبرے جمیل آمین ثم آمین 😪

29/03/2023
مردان میڈیکل کمپلیکس کے سرجیکل اے وارڈ کے بیڈ نمبر 8 پر اس بچے کا اپریشن صرف خون نہ ھونے کی وجہ سے نہیں ھورہا۔۔شدید تکلی...
28/03/2023

مردان میڈیکل کمپلیکس کے سرجیکل اے وارڈ کے بیڈ نمبر 8 پر اس بچے کا اپریشن صرف خون نہ ھونے کی وجہ سے نہیں ھورہا۔۔شدید تکلیف سے دو چار غریب بچے کو( بی نیگٹیو )گروپ خون کی اشدو فوری ضرورت ھے۔۔۔بچے کی جان بچانے کیلٸے خون دینے والے انسان دوست ذیل نمبر پر رابطہ کریں۔۔۔ جزاك اللهُ‎
03161913717

26/03/2023

ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن(ر) عبدالرحمان کی کی خصوصی ہدایات پر ایڈمنسٹریشن افسران کی نگرانی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مفت آٹے کی تقسیم کا عمل جاری ہے❗

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیرصدارت رمضان المبارک میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو مفت آٹے ...
26/03/2023

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیرصدارت رمضان المبارک میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو مفت آٹے کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس.

آٹا کی تقسیم کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کررہے ہیں تاکہ متوسط طبقے تک بہتر انداز میں ریلیف پیکج پہنچایا جاسکے۔

26/03/2023

انصاف سستا بازار تخت بھائی۔

25/03/2023

خیبرپختونخوا سمیت ضلع مردان میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین کو مفت آٹے کی فراہمی جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن(ر) عبدالرحمان کا مردان کی تمام تحصیلوں میں قائم بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین کو مفت آٹا تقسیم کرنے والے میگا ڈسٹریبیوشن پوائنٹس کا دورہ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس افسران اور محکمہ خوراک کے اہلکار بھی موجود تھے۔ انہوں نے مفت آٹے کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا اور انتظامی و محکمہ خوراک افسران کو مستحقین کو مفت آٹے کی فراہمی کے عمل میں مزید بہتری و آسانی لانے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر مردان نے اس حوالے سے موبائل سافٹ وئیر ایپ کا بھی جائزہ لیا اور موقع پر موجود مستحقین سے ملاقات کی اور آٹے کی فراہمی کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔

محکمہ صحت کی ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی سمیع الرحمان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈ...
25/03/2023

محکمہ صحت کی ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی سمیع الرحمان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈی ایم او آئی ایم یو ہیلتھ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ڈی ایم او آئی ایم یو ہیلتھ نے ہسپتالوں کی کارکردگی پیش کی اور صحت کی سہولیات سے متعلق مختلف مسائل پر روشنی ڈالی۔ چیئرمین نے متعلقہ حکام کو ضروری کارروائی کرنے اور مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔

 #رمضان 10 کلو آٹا اور عوام💔
24/03/2023

#رمضان 10 کلو آٹا اور عوام💔

ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن(ر) عبدالرحمان کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے...
24/03/2023

ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن(ر) عبدالرحمان کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خاندان/افراد میں مفت آٹا کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔
شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ مفت آٹے کی تقسیم کا عمل ایک مہینے تک جاری رہیگا تاہم شہری تحمل سے کام لیں اور رش بنانے یا دھکے مارنے سے گریز کریں تاہم بلا کسی رکاوٹ آٹے کہ تقسیم ممکن ہو سکے اور کوئی ناخوشگور واقع میں رونما نہ ہو۔

24/03/2023

ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن(ر) عبدالرحمان کی ہدایات پر تحصیل انتظامیہ گڑھی کپورہ کہ کاروائی، سرکاری مفت آٹا پیسوں پر بازار میں فروخت کرنے والا شخص رنگے ہاتھوں گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق گڑھی دولت زئی کا سید عالم نامی شخص سرکاری مفت آٹا 30 کلو 1400 روپے میں فروخت کر رہا تھا جسکی اطلاع موصول ہونے پر ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گڑھی کپورہ عطا اللہ کو فوری کاروائی کی ہدایت کی جسکی مد میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیلدار سعید انور اور ہولیس کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے مظکورہ سخت کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا اور اسکے خلاف ایف آئی آر درج کردی تاہم ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر مزید کاروائی اور تفتیس کا آغاز کر دیا۔ ۔

عاجزانہ درحواست رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے دسترخوان کی تصویر نہ تو کسی کو سینڈ کریں اور نہ ہی اسٹیٹس لگائیں.کی...
23/03/2023

عاجزانہ درحواست

رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے دسترخوان کی تصویر نہ تو کسی کو سینڈ کریں اور نہ ہی اسٹیٹس لگائیں.
کیونکہ آپ تو ایک تصویر لگا رہے ہوتے ہیں لیکن ہر کسی کے حالات ایک جیسے نہیں ہوتے تو لہذا اس سے بچیں،،،،

ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن(ر) عبدالرحمان کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق ...
23/03/2023

ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن(ر) عبدالرحمان کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خاندان/افراد میں مفت آٹا کی تقسیم کیلئے کوچیانوں ڈاگ میں قائم میگا پوائنٹ کا دورہ۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز نے میگا پوائنٹ میں تمام کاونٹرز سمیت دیگر سہولیات کا معائنہ کیا اور اپنی نگرانی میں مفت آٹے کی تقسیم کروائی۔

پشاور۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے پشاور کے مسجد قاسم علی خان میں کی غیر سرکاری کمیٹی کا اجلاس جاری ہیں ۔ رمضان ...
22/03/2023

پشاور۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے پشاور کے مسجد قاسم علی خان میں کی غیر سرکاری کمیٹی کا اجلاس جاری ہیں ۔

رمضان المبارک کے مہینہ کا چاند دیکھنے کیلئے مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیرصدارت اجلاس جاری ہیں ۔ شہادتوں کا انتظار کیا جارہا ہے۔ جس کے بعد اعلان کیا جائے گا۔

مردان نوشہرہ پشاور اور دوسرے شہروں کے سحری و افطار کے اوقات ۔۔۔۔۔ رمضان کیلینڈر ۔۔۔
22/03/2023

مردان نوشہرہ پشاور اور دوسرے شہروں کے سحری و افطار کے اوقات ۔۔۔۔۔ رمضان کیلینڈر ۔۔۔

Address

Mardan
23200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bakhabar Mardan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share