پشاور میں سوشل میڈیا پر فوج اور ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔ پشاور پولیس نے "نوری افغان" کے نام سے آئی ڈی چلانے اور فوج کے خلاف مواد شیئر کرنے پر ملزم نوراللہ سکنہ جنوبی وزیرستان، حال پشاور، کے خلاف تھانہ پہاڑی پورہ میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
06/12/2025
مردان ، شہر میں دکانداروں نے پہلے پیدل چلنے والوں کے لیے بنائے گئے فٹ پاتھوں پر قبضہ جما لیا تھا، اب صورتحال اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ سڑکوں تک پر تجاوزات بڑھنے لگی ہیں۔ فٹ پاتھوں اور سڑک کناروں پر رکھی گئی دکان داری، ریڑھیاں اور غیرقانونی ساختہ شیڈ نہ صرف ٹریفک کی روانی میں شدید رکاوٹ بن رہے ہیں بلکہ شہریوں کے لیے آمدورفت بھی مشکل ہوگئی ہے۔
شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ مردان میں ٹریفک کے مسائل روز بروز بڑھ رہے ہیں، مگر انتظامیہ کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ عوام سوال اٹھا رہے ہیں کہ آخر انتظامیہ کی کیا مجبوری ہے کہ وہ واضح تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کرتی؟
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے تاکہ فٹ پاتھ شہریوں کے لیے اور سڑکیں ٹریفک کے لیے اصل حالت میں بحال ہوسکیں۔
04/12/2025
صدر مملکت نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری کی منظوری دے دی
04/12/2025
وزیر اعلیٰ کےپی کے سہیل آفریدی این ایف سی اجلاس میں شرکت کیلئے وزارت خزانہ پہنچ گئے
04/12/2025
رسالپور (رپورٹ/اختر محمود) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ خان محسود کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ انیس الرحمن نے اکوڑہ خٹک اور خیرآباد میں قائم افغان مہاجر کیمپوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے وہاں مقیم افغان خاندانوں کے ساتھ اہم اور حتمی جرگہ منعقد کیا۔ جرگے میں سرکاری افسران، مقامی عمائدین، کیمپ نمائندگان اور بزرگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جرگہ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے افغان مہاجرین کو وفاقی حکومت کی نئی پالیسی سے مکمل طور پر آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی جانب سے رضاکارانہ واپسی کا مرحلہ حتمی فیز میں داخل ہو چکا ہے، لہٰذا مہاجرین کو اپیل کی گئی کہ وہ قانونی تقاضوں کی تکمیل کے بعد جلد از جلد اپنے وطن واپس جائیں۔انیس الرحمن نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ افغان بھائیوں کی دہائیوں پر مشتمل میزبانی کے احترام کو مقدم رکھتی ہے۔اسی لیے واپسی کے عمل کو باوقار، محفوظ اور شفاف طریقے سے یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مہاجرین کو اعتماد دلایا کہ واپسی کے تمام مراحل میں ضلعی انتظامیہ تعاون فراہم کرے گی جبکہ کسی قسم کی زبردستی یا دباؤ نہیں ڈالا جائے گا۔جرگہ میں افغان عمائدین نے حکومت پاکستان اور عوام کا طویل میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ یہاں امن، عزت اور بھائی چارے کا ماحول پایا۔ انہوں نے حکومتی پالیسی پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی اور تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن، سفری انتظامات اور فالو اپ سے متعلق تمام امور میں سہولت کاری کو اولین ترجیح دی جائے تاکہ واپسی کا عمل خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل ہو سکے۔ ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی جانب سے افغان مہاجرین کے ساتھ باضابطہ آخری بریفنگ تصور کیا جا رہا ہے جسے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
04/12/2025
مردان پبلک لائبریری سے مئیر مردان کے غیر قانونی قبضہ شدہ ٹاؤن حال اور اور 5 دفاتر کے حوالے سے کمشنر مردان نے ڈپٹی کمشنر مردان کو پوری جائنٹ میٹینگ بلانے اور ٹاؤن حال کو مردان کے عوام کیلئے آزاد کرنے کے احکامات جاری کئے۔
یاد رہے مئیر مردان پچھلے 5 سال سے لائبریری بلڈنگ کو غیر قانونی طور پر استعمال کررہے ہیں جس سے پبلک لائبریری کی جگہ کم اور لیڈیز ریڈنگ کلب کیلیے جگہ موجود نہیں ہے۔
04/12/2025
امیدوار برائے صدارت صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن مردان ڈویژن
حاجی غلام حسین صراف ✌️
صرافہ برادری کا حقیقی نمائندہ اور ترجمان ۔۔۔۔۔۔۔
تاجر برادری کا سرخیل ۔۔۔ جرآت اور پاکبازی کا حقیقی مفہوم
انشااللہ منتخب صدر صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن مردان ڈویژن
04/12/2025
کراچی کے انوکھے گٹر کے ڈھکن چور
ان بغیرتوں کو وائرل کریں ایسے لوگ ہی کراچی کے بچوں کے نقصانات کرانے میں کردار ادا کرتے ہیں دیکھیں لاکھوں کی گاڑیوں میں ایا اور گٹر کا ڈھکن چوری کر کے لے گیا ۔
04/12/2025
مردان نیوز کی جانب سے:
بین الاقوامی کک باکسنگ مقابلوں میں حمید خان کی شاندار کارکردگی اور پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
آپ کی یہ کامیابی نہ صرف مردان بلکہ پورے پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے۔
Be the first to know and let us send you an email when Mardan news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.