Motivational Speech By Hafiz Afaq Ahmad

Motivational Speech By Hafiz Afaq Ahmad 🌹❤❤❤👍❤❤❤🌹
(1)

23/12/2023
23/12/2023

*جادوگر سے زیادہ خطرناک شخص*

چغل خور اور کذاب ایک لمحے میں اتنا فساد برپا کر دیتا ہے کہ اتنا فساد ایک جادوگر سال بھر کی محنت سے بھی نہیں کر پاتا !

🛑 یاد رکھئے !
چغلی میں ضروری نہیں کہ جھوٹ ہی بولا جا رہا ہو ، چغلی وہ سچ بھی ہو سکتا ہے جس کے ذریعے سے دو دوستوں ، بھائیوں ، خاوند بیوی، والدین اولاد وغیرہ کے درمیان غلط فہمیاں اور بدگمانیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وذكر ه ابن عبد البر عن يحيى بن أبي كثير قال: يفسد النمام والكذاب في ساعة ما لا يفسد الساحر في سنة
(فتح المجید ، ص 320)

23/12/2023

*خوش نصیب والدین کے*
*خوش قسمت بچے*

تقریباً دس سال کا اخبار بیچنے والا لڑکا گھر کے گیٹ کی بار بار گھنٹی بجا رہا تھا -
(شاید اس دن اخبار نہ چھپا ہوگا)

مالکن باہر آئی اور پوچھا " کیا ہے؟

بچہ - "آنٹی جی کیا میں آپ کے باغ کی صاف صفائی کر دوں ؟

مالکن - نہیں، ہمیں نہیں کروانی ..

بچہ - ترس بھری آواز میں ہاتھ جوڑتے ہوئے.. "پلیز آنٹی جی کروا لیں ، میں اسے بہت اچھا صاف کر دوں گا۔

مالکن - جچ ہوتے ہوئے "ٹھیک ہے، کتنے پیسے لو گے؟

بچہ - پیسے نہیں چاہیے آنٹی کھانا دے دینا -

مالکن- اوہ!! چلو ٹھیک ہے کر دو...
(لگتا ہے غریب بھوکا ہے پہلے اسے کھانا دے دیتی ہوں .. مالکن سوچنے لگی )

مالکن- اے لڑکے.. پہلے کھانا کھا لو، پھر کام کرنا

بچہ - نہیں آنٹی پہلے مجھے کام کرنے دو پھر کھانا دے دینا ۔

مالکن - ٹھیک ہے! یہ کہہ کر وہ اپنا کام کرنے لگی..

بچہ - ایک گھنٹے بعد "آنٹی جی دیکھیں، صفائی اچھی ہوئی یا نہیں...

مالکن - اوہ واہ! تم نے بہت اچھی صفائی کی ہے، گملے بھی اچھی طرح سے رکھ دیۓ ہیں.. بیٹھو میں کھانا لاتی ہوں..

جیسے ہی مالکن نے اسے کھانا دیا.. لڑکے نے جیب سے پلاسٹک کی تھیلی نکالی اور کھانا اس میں رکھنے لگا..

مالکن - کام تو کر لیا بھوک تو بہت لگی تھی تمھیں ، اب یہاں بیٹھ کر کھانا تو کھا لو، ضرورت پڑی تو اور بھی دوں گی۔

بچہ - نہیں آنٹی میری امی بیمار ہیں گھر پر ہیں سرکاری ہسپتال سے دوائی لے آئی ہے لیکن ڈاکٹر نے کہا ہے کہ دوائی خالی پیٹ نہ دینا یہ کھانا میں اپنی ماں کیلئے لے جا رہا ہوں ۔

مالکن رو پڑی.. اور اپنے ہاتھوں سے اس معصوم کو دوسری ماں بن کر کھانا کھلایا..

پھر... اس بچے کی بیمار ماں کے لیے روٹیاں بنائیں.. اور اس کے گھر جا کر ماں کو روٹیاں دیں۔

اور کہنے لگی-
’’بہن آپ بہت امیر ہیں، جو دولت آپ نے اپنے بیٹے کو دی ہے، ہم اپنے بچوں کو دینے کے قابل نہیں ہیں۔‘‘
.*خدا ایسے بچے ان کو دیتا ہے جو بہت خوش نصیب ہوتے ہیں*۔

❤️💚❤️💚❤️💚❤️💚❤️💚

#منقول
#محمدسکندرجیلانی

22/12/2023

کوئی بھی کام کرنا ہو تو پہلے بیوی سے مشورہ کر لو ؟..........~~~~~~.........
Biwi Say Mashwara

22/12/2023

بیٹی کیا پے ؟
جب بیٹی کالج یا یونیورسٹی جاتی ہے ۔۔۔۔۔........~~~~~~~.........
Beti Kiya Hai

22/12/2023

اگر آپ کا پاٹنر بلاوجہ شک کرتا ہے ؟
اگر وہ آپ پر اعتبار نہیں کرتا تو یہ تین کام کر لیں ۔۔۔۔.........~~~~~~•........
Shakeel Ko Lesy Dhoor Kary

22/12/2023

ﺍﭘﻨﮯ ﺑﯿﭩﮯ ﮐﻮ ﻭﺍﻟﺪ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﯽ ﺍﻧﻮﮐﮭﯽ ﻧﺼﯿﺤﺖ
-1 ﺳﮕﺮﯾﭧ ﻧﻮﺷﯽ ﺳﮯ ﺑﭽﻮ .
-2 ﺑﯿﻮﯼ ﮐﮯ ﺍﻧﺘﺨﺎﺏ ﻣﻴﮟ ﺑﮩﺖ ﺩﻭﺭ ﺍﻧﺪﯾﺸﯽ ﺳﮯ ﮐﺎﻡ ﻟﻮ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺧﻮﺷﯽ ﯾﺎ ﻏﻤﯽ ﮐﺎ ﺩﺍﺭﻭ ﻣﺪﺍﺭ %90 ﺍﺳﯽ ﭘﺮ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ .
-3 ﺑﮩﺖ ﺳﺴﺘﯽ ﭼﯿﺰﯾﮟ ﻣﺖ ﺧﺮﯾﺪﻭ .
-4 ﺑﭽﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﺰﺍﺝ ﺍﻭﺭ ﭘﺴﻨﺪ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺟﯿﻨﮯ ﺩﻭ، ﺍﻧﻬﯿﮟ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﺍﭘﻨﮯ ﺟﯿﺴﺎ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﻣﺖ ﮐﺮﻭ .
-5 ﺗﻨﻘﯿﺪ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﭘﮍ ﮐﺮ ﺍﭘﻨﺎ ﻭﻗﺖ ﺑﺮﺑﺎﺩ ﻣﺖ ﮐﺮﻭ
-6 ﮐﺴﯽ ﺳﯿﺎﺳﺖ ﺩﺍﻥ ﭘﺮ ﮐﺒﮭﯽ ﺍﻋﺘﻤﺎﺩ ﻣﺖ ﮐﺮﻭ .جب علم دین نہ ہوں
-7 ﺟﺐ ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ﮔﺎﮌﯼ ﺍﺩﮬﺎﺭ ﻟﻮ ﺗﻮ ﭘﻮﺭﺍ ﺗﯿﻞ ﺑﮭﺮ ﮐﺮ ﮨﯽ ﻭﺍﭘﺲ ﮐﺮﻭ .
-8 ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﮐﮩﯿﮟ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﮯ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﻟﻤﺤﺎﺕ ﻣﻴﮟ ﺧﻠﻞ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﻧﮧ ﮨﻮ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺍﭘﻨﯽ ﺭﺍﺣﺖ ﻭ ﺳﮑﻮﻥ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﮨﮯ ﻧﮧ ﮐﮧ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮐﯽ .
-9 ﮐﺎﻡ ﻣﮑﻤﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﻧﮧ ﺩﻭ .
-10 ﺟﻮ ﺗﻢ ﺳﮯ ﺯﻳﺎﺩﮦ ﻣﺎﻟﺪﺍﺭ ﯾﺎ ﻏﺮﯾﺐ ﮨﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺩﻭﻟﺖ ﮐﺎ ﺗﺬﮐﺮﮦ ﻧﮧ ﮐﺮﻭ .
-11 ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﮐﻮ ﻗﺮﺽ ﺩﯾﻨﮯ ﻣﻴﮟ ﻣﺤﺘﺎﻁ ﺭﮨﻮ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﻣﻤﮑﻦ ﮨﮯ ﻗﺮﺽ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺳﺘﯽ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺳﮯ ﮨﺎﺗﻬﮧ ﺩﮬﻮ ﺑﯿﭩﮭﻮ .
-12 ﻣﺨﺎﻃﺐ ﺳﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺗﻨﺨﻮﺍﮦ ﮐﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﻣﺖ ﭘﻮﭼﮭﻮ .
-13 ﮨﺮﭼﯿﺰ ﻟﮑﮫ ﻟﯿﺎ ﮐﺮﻭ . ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻣﺎﻍ ﭘﺮ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﺑﮭﺮﻭﺳﮧ ﻣﺖ ﮐﺮﻭ .
-14 ﺑﭽﮯ ﮐﻮ ﺳﺰﺍ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺟﺮﻡ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺩﻭ .
-15 ﻗﺮﺽ ﺍﺳﮯ ﺩﻭ ﺟﻮ ﺑﻐﯿﺮ ﻣﺎﻧﮕﮯ ﻭﺍﭘﺲ ﮐﺮ ﺩﮮ .
-16 ﮨﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺗﻌﺮﯾﻒ ﭘﺴﻨﺪ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﺗﻌﺮﯾﻒ ﮐﺮﻧﮯ ﻣﻴﮟ ﺑﺨﯿﻠﯽ ﻧﮧ ﮐﺮﻭ .
-17 ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ﺍﺧﺘﻼﻑ ﯾﺎ ﺑﺤﺚ ﻭ ﻣﺒﺎﺣﺜﮯ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﺧﻼﻕ ﺍﻭﺭ ﺳﻠﯿﻘﮧ ﻣﻨﺪﯼ ﮐﺎ ﺩﺍﻣﻦ ﻧﮧ ﭼﻬﻮﮌﻭ .
-18 ﺍﭘﻨﮯ ﻋﻠﻢ ﮐﻮ ﭘﮭﯿﻼﺅ ﺍﻭﺭ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﺱ ﺳﮯ ﻓﺎﺋﺪﮦ ﭘﮩﻨﭽﺎﻭ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﺯﻧﺪﮦ ﺭﮨﻨﮯ ﮐﺎ ﯾﮩﯽ ﻭﺍﺣﺪ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﮨﮯ .
-19 ﺍﭘﻨﯽ ﺫﺍﺗﯽ ﯾﺎ ﻣﺎﻟﯽ ﺗﻔﺼﯿﻼﺕ ﮐﺎ ﺍﻇﮩﺎﺭ ﺑﻘﺪﺭ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﮨﯽ ﮐﺮﻭ .
-20 ﺍﮔﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺩﻭﺳﺖ ﮐﯽ ﺗﻌﺮﯾﻒ ﮐﺮﮮ ﺗﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻭﺳﺖ ﺳﮯ ﺿﺮﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺫﮐﺮ ﮐﺮﻭ .
-21 ﺍﮔﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﺑﺪﺳﻠﻮﮐﯽ ﮐﺮﮮ ﺗﻮ ﺗﻢ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﭽﮯ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﺣﺴﺎﻥ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺍﺳﮯ ﺳﺒﻖ ﺳﮑﮭﺎﺅ .
-22 ﺷﺎﺩﯼ ﺍﺱ ﺳﮯ ﮐﺮﻭ ﺟﻮ ﻣﺎﻝ ﻭ ﺩﻭﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺑﺮﺍﺑﺮ ﯾﺎ ﺗﻢ ﺳﮯ ﮐﻤﺘﺮ ﮨﻮ .
-23 ﮐﻮﺋﯽ ﭼﯿﺰ ﺟﺐ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺩﻭ ﺑﺎﺭ ﺍﺩﮬﺎﺭ ﻟﯿﻨﮯ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﭘﮍﮮ ﺗﻮ ﻭﮦ ﭼﯿﺰ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﺳﮯ ﺧﺮﯾﺪ ﻟﻮ .
-24 ﺭﻭﺯﺍﻧﮧ ﺁﺩﮬﺎ ﮔﻬﻨﭩﮧ ﭼﮩﻞ ﻗﺪﻣﯽ ﮐﺮﻭ .
-25 ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﮔﻬﮍﯼ ﻭﻗﺖ ﺳﮯ ﭘﺎﻧﭻ ﻣﻨﭧ ﺁﮔﮯ ﺭﮨﻨﯽ ﭼﺎﮨﯿﮯ .
-26 ﺗﺼﻨﻊ ﺍﻭﺭ ﺑﻨﺎﻭﭦ ﺳﮯ ﺩﻭﺭ ﺭﮨﻮ .
-27 ﻣﻌﻤﻮﻟﯽ ﭼﯿﺰﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﺤﺚ ﻭ ﺗﮑﺮﺍﺭ ﻣﺖ ﮐﺮﻭ .
-28 ﮐﺴﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﺣﺴﺎﻥ ﮐﺮﻭ ﺗﻮ ﺑﮭﻮﻝ ﺟﺎﺅ ﺑﺪﻟﮯ ﻣﯿﮟ ﺣﺴﻦ ﺳﻠﻮﮎ ﮐﯽ ﺍﻣﯿﺪ ﻣﺖ ﺭﮐﮭﻮ
-29 ﺟﮩﺎﮞ ﺑﮭﯽ ﺭﮨﻮ ﻭﮨﺎﮞ ﺍﭘﻨﺎ ﺍﭼﮭﺎ ﺍﺛﺮ ﭼﻬﻮﮌﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮﻭ

22/12/2023

حالاتِ حاضرہ پر مبنی ہندکو زبان میں ایسی شاعری جو آپ کے دل پر لگے ایک دفعہ ضرور سن لیں ۔۔۔
بابا جی نے پاکستان کے تمام اداروں حقیقت بیان کر دی ۔۔۔۔........~~~~~•.........

مذید ویڈیوز اور بابا جی کا مکمل انٹرویو دیکھنے کے لئے ہمارا پیج فالو کریں شُکریہ

22/12/2023

‏حد سے زيادہ احساس بھی انسان کو ذليل کروا ديتا ہے ، پگلے جب کوئی ہاتھ پکڑائے تو بازو مت پکڑيں اور جب کوئی ہاتھ چھڑائے تو پاؤں مت پکڑيں…🖤 ~ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ~
*←🦋*

22/12/2023

جاگنے والوں کو چاہیے ـ سونے والوں کے لیے دعا کریں ـ ملنے والوں کو چاہیئے ـ بچھڑنے والوں کے لیے دعا کریں ـ کامیاب ہونے والوں کو چاہیئے ـ ہارنے والوں کے لیئے دعا کریں ـ ہنسنے والوں کو چاہیئے ـ رونے والوں کے لیئے دعا کریں ـ محبت کرنے والوں کو چاہیئے ـ نفرت کرنے والوں کے لیئے دعا کریں ـ آگے بڑھ جانے والوں کو چاہیئے ـ پیچھے رہ جانے والوں کے لیے دعا کریں ـ نیکوکاروں کو چاہیئے ـ گنہگاروں کے لیئے دعا کریں ـ ہر ایک کو چاہیئے ـ ہر ایک کے لیئے دعا کریں🖤

َیں_آپ

22/12/2023

یہ وظیفہ کرتے رہو زندگی میں کبھی پریشانی نہیں آئے گی ؟.........~~~~~........
Pareshani Say Pachny Ka Wazifa

22/12/2023

تین فطری قوانین جو کڑوے لیکن سچے ہیں۔

1--پہلا قانون فطرت:

اگر کھیت میں" دانہ" نہ ڈالا جاۓ تو قدرت اسے "گھاس پھوس" سے بھر دیتی ہے.
اسی طرح اگر" دماغ" کو" اچھی فکروں" سے نہ بھرا جاۓ تو "کج فکری" اسے اپنا مسکن بنا لیتی ہے۔
یعنی اس میں صرف "الٹے سیدھے "خیالات آتے ہیں اور وہ "شیطان کا گھر" بن جاتا ہے۔

2--دوسرا قانون فطرت:

جس کے پاس "جو کچھ" ہوتا ہے وہ" وہی کچھ" بانٹتا ہے۔
خوش مزاج انسان "خوشیاں "بانٹتا ہے۔
غمزدہ انسان "غم" بانٹتا ہے۔
عالم "علم" بانٹتا ہے۔
پرامن انسان "امن و سکون" بانٹتا ہے۔
دیندار انسان "دین" بانٹتا ہے۔
خوف زدہ انسان "خوف" بانٹتا ہے۔
مثبت اور تعمیری انسان موٹیویشن دیتا ہے
اسی طرح سیاہ دل و متعصب انسان "تعصب و نفرت" بانٹتا ہے

3--تیسرا قانون فطرت:

آپ کو زندگی میں جو کچھ بھی حاصل ہو اسے "ہضم" کرنا سیکھیں، اس لئے کہ

کھانا ہضم نہ ہونے پر" بیماریاں" پیدا ہوتی ہیں۔
مال وثروت ہضم نہ ہونے کی صورت میں" ریاکاری" بڑھتی ہے۔
بات ہضم نہ ہونے پر "چغلی" اور "غیبت" بڑھتی ہے۔
تعریف ہضم نہ ہونے کی صورت میں "غرور" میں اضافہ ہوتا ہے۔
مذمت کے ہضم نہ ہونے کی وجہ سے "دشمنی" بڑھتی ہے۔
غم ہضم نہ ہونے کی صورت میں "مایوسی" بڑھتی ہے۔
اقتدار اور طاقت ہضم نہ ہونے کی صورت میں معاشرے میں" ظلم و بےراہ روی" میں اضافہ ہوتا ہے۔

اپنی زندگی کو آسان بنائیں اور ایک" با مقصد" اور "با اخلاق" زندگی گزاریں، لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔۔
اللہ پاک ہم سب کواچھی زندگی گزارنےکی توفیق عطا فرمائیں 🤲

22/12/2023

نہایت سبق آموز.........
کسی جنگل میں ایک بکری بہت بے فکری سے ادھر ادھر گھوم رہی تھی ۔

ایک کوے کو بہت حیرت ھوئی اور وہ بکری سے پوچھنے لگا کہ تمہیں کسی سے خوف کیوں نہیں ھے؟

بکری نے کہا ۔ بھائی میری بے فکری کا سبب یہ ھے کہ کچھ عرصہ پہلے ایک شیرنی اپنے دو چھوٹے بچے چھوڑ کر مر گئی تھی ۔

میں نے ان پہ ترس کھا کر اپنے دودھ پہ پال کر انہیں پروان چڑھایا۔اب وہ جوان ھیں اور انہوں نے جنگل میں اعلان کر رکھا ھے کہ ھماری بکری ماں کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہ دیکھے۔سو اب کسی بڑے خوںخوار جانور میں بھی یہ ہمت نہیں کہ مجھ پہ ہاتھ ڈالے کسی چھوٹے موٹے جانور کا ذکر ہی کیا ۔


کوے نے سوچا کاش مجھے بھی ایسی نیکی کرنے کا موقع ملے اور پرندوں کی دنیا میں مجھے بھی احترام حاصل ھو جائے۔وہ یہی سوچتا ھوا اڑتا جا رہا تھا کہ اس نے نیچے دریا میں ایک چوہے کو ڈبکیاں کھاتے دیکھا ۔

وہ فوراً نیچے اترا اور چوہے کو دریا سے نکال لایا اور ایک بڑے پتھر پہ لٹا کر اپنے پروں سے ھوا دینے لگا تاکہ وہ خشک ھو جائے۔جونہی چوہے کے حواس بحال ھوئے اس نے کوے کے پر کترنے شروع کر دئیے۔کوا بیچارہ نیکی کی دھن میں مگن تھا اور چوہا اپنی کار گزاری میں مصروف۔اتنی دیر میں وہ خشک بھی ھو چکا تھا ۔

لہذا اس نے اپنے بل کی طرف دوڑ لگا دی ۔کوا نیکی کر کے بہت موج میں تھا۔اسی موج میں اس نے لمبی اڑان بھرنے کی کوشش کی مگر منہ کے بل زمین پہ آ پڑا اور اڑنے سے معذور ھو کر زمین پہ ہی اچھلنے اور گھسٹنے لگا ۔

اتفاقاً بکری ادھر سے گزری تو پوچھنے لگی ۔بھائی کوے تم پہ کیا افتاد آن پڑی؟وہ غصے سے بولا۔یہ سب تمہارا کیا دھرا ھے۔تمہاری باتوں سے متاثر ھو کر میں نےنیکی کمانے کی چاہ میں چوہے کی جان بچائی مگر وہ میرے پر ہی کتر بھاگا۔بکری ہنس پڑی اور کہنے لگی۔

بے وقوف اگر نیکی ہی کرنی تھی تو کسی شیر کے بچے کے ساتھ کرتے۔چوہے کا بچہ تو اپنا چوہا پنہی دکھائے گا۔بد ذات اور بد اصل کے ساتھ نیکی کرنے والے کا وہی حال ھوتا ھے جو تمہارا ھوا ھے ......

یعنی کو وں کے بچے موتی چگنے سے ہنس نہیں بن جاتے اور کھارے پانی کے کنویں منوں میٹھا ڈالنے کے بعد بھی کھارے ہی رہتے ہیں ۔

21/12/2023

ایک Wife کی دو بڑی ذمہ داریاں اپنے Husband پر ہوتی ہیں ؟.......~~~~~........
2_Major_Responsibilities_Of_A_Wife_Towards_Her_Husband___

21/12/2023

آپ کی نظر میں کامیابی کیا ہے ؟........~~~~~........
_What_is_Success_in_Your_View___Write_in_2_minutes___

21/12/2023

سب سے بڑی کامیابی کیا ہے ؟.......~~~~~.........
_What_is_Success_in_Your_View___Write_in_2_minutes__

21/12/2023

لائف پارٹنر کیا ہوتا ہے ؟
جہاں آنکھیں چار ہوں لیکن ۔۔۔۔۔۔۔.......~~~~........
Husband_and_Wife_-_Best_Relationship_Advice_

21/12/2023

علاقے کا یہ شخص اپنی جگتوں کی بدولت مشہور تھا۔۔ایک بار مرشد کے پاس بیٹھا کہنے لگا ۔۔
مُڑ سائیں ،تُساں مینوں حج تے گَھل دیو ،تےکیا ہی بات ہو۔۔
مرشد نے جواب دیا کہ
تُؤ اوتھاں جا کے وی ایہو کُجھ کریساں ۔(یعنی جُگتاں ہی مارے گا،کچھ عبادت وغیرہ نہیں کرے گا)۔
اس نے التجا کی ۔۔
مُرشد ،میں اوس تھاں ایسا کُجھ نہ کرساں ۔۔
مرشد نے کہا ۔۔۔ فیر لکھ کے دے۔۔
اس وقت اس شخص سے ایک کاغذ پر حلف نامہ پر سائن کروائے گئے ،کہ وہ وہاں صرف عبادت کرے گا،کوئی فالتو بات نہیں کرے گا،کسی کو جگت نہیں مارے گا،اپنے کام سے کام رکھے گا،اور حج کرکے واپس آجائے گا۔
اس نے باقی مریدوں کی موجودگی میں حلف نامے پر خوشی خوشی سائن کردیے۔
مرشد نے ایک مرید سے کہا کہ اسے اپنےساتھ حج پہ لے جاؤ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب حج ہوگیا۔۔۔سر منڈوانے کی باری آئی۔سر بھی منڈوا لیا۔۔
واپسی کی راہ لی۔۔۔
یہ اس زمانے کی بات ہے جب حج کا سفر خچروں پر طے کیا جاتا تھا۔۔
واپسی کے سفر پر اب اس کا سر مُنڈا ہوا،اور گدھے پر بیٹھا۔۔اللہ کریم سے راز و نیاز میں مصروف ہوگیا۔۔۔کہنے لگا۔۔۔
"۔ ساڈے علاقے وچ چور جے پھڑیا جاوے ،تے اوہدی ٹِنڈ کراکے،کھوتے تے بٹھاندے نہیں ۔۔۔۔۔۔مولا۔۔۔۔ ہُن ٹِنڈ وی ،کرا لئی اے، کھوتے تے وی بیٹھ گئے آں، جے ہُن وی جاں بخشی نہ ہوئی تے فیر گَل تے نہ بنی نا "۔۔۔۔۔۔
۔۔۔وہ گدھے پر بیٹھا اپنی دھن میں مست ،اللہ سے باتیں کرتا چلا جا رہا۔۔۔
دور بیٹھے ایک بزرگ ،نے پاس موجود شخص سے پوچھا کہ یہ کون ہے؟۔۔
بتایا۔۔یہ فلاں فلاں ۔۔۔جگتوں میں مشہور،۔۔۔ابھی اس کی بات مکمل نہ ہوئی تھی کہ اُن بزرگ نے اسے خاموش کروا دیا۔۔۔
کہنے لگے۔۔۔خاموش۔۔اسے بلانا مت۔۔وہ تو اس وقت وہاں ہے جہاں ہم بھی نہیں ۔۔میں دیکھ رہا ہوں ،وہ اللہ سے قریب ہے،وہ مانگ رہا ہے،اور اللہ اسے دے رہا ہے۔وہ ایسے انداز سے مانگ رہا ہےکہ اسی وقت پا رہا ہے۔۔۔!

اللہ کو آپ کی کب کون سی ادا بھا جائے،یہ آپ بھی نہیں جانتے،اس لیے اس سے مانگیں ،اپنی زبان،اپنے انداز میں۔۔وہ سب زبانیں سمجھتا ہے،سب انداز ،ادائیں جانتا ہے۔۔۔۔، ۔۔،ایک دوسرے کو مسلمان کافر کے سرٹیفکیٹ دینا بند کیجئے۔وہاں سکے نہیں، نیتیں چلتی ہیں،وہ بخشنے پر آئے تو ایک شکوے پر بھی بخش دے

20/12/2023

🥰اشعار ،🥰۔حافظ حنظلہ محمدی صاحب 03154752429📲

20/12/2023

" ﺍﭘﻨﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ کبھی ﮐِﺴﯽ ﮐﻮ ﯾﮧ ﮐﮩﻨﮯ ﮐﯽ ﻧﻮﺑﺖ ﻧﮧ ﺁﻧﮯ ﺩﯾﺠﯿﺌﮯ ﮔﺎ ﮐﮧ ؛ " ﻭَﺍُﻓَﻮّﺽُ ﺍَﻣْﺮِﯼْ ﺍِﻟَﯽ ﺍﻟﻠّٰﮧ " " ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﺎ ﻣُﻘﺪﻣﮧ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﮐﮯ ﮨﺎﮞ ﭘﯿﺶ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ " ﮐِﺴﯽ ﮐﮯ ﯾﮧ ﮐﮩﻨﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﻣﻌﺎﻣﻠﮧ ﺳُﻠﺠﮭﺎ ﻟﯿﺠﯿﺌﮯ ﮔﺎ ﮐﯿﻮں کہ ؛ ﺍُﺱ ﺭَﺏّ ﮐﮯ ﮨﺎﮞ ﻧﮧ ﺟﺞ ﺑِﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﻧﮧ ﮨﯽ ﮔﻮﺍﮦ ﺧﺮﯾﺪﮮ ﺟﺎ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻧﮧ ﮨﯽ ﻭﮐﯿﻞ
ﮐﯿﻮں کہ ؛ ﻭﮦ ﺧُﻮﺩ ﮨﯽ ﮔﻮﺍﮦ ، ﺧُﻮﺩ ﮨﯽ ﻭﮐﯿﻞ ﺍﻭﺭ ﺧُﻮﺩ ﮨﯽ ﺟﺞ ﮨﮯ ، اُﺱ ﮐﮯ ﻓﯿﺼﻠﮯ ﭘﮭﺮ ﭨﻠﺘﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻭﮨﺎﮞ ﺗﺮﺍﺯُﻭ ﺑﮭﯽ ﺍﻧﺼﺎﻑ ﮐﮯ ﺗُﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ ، ﺍﻭﺭ پھر بیشک ﺍﻟﻠّٰﮧ ﺟﻮ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ! ۔ "

20/12/2023

پہلی بار کوئی موٹیویشنل تحریر دل کو لگی ۔۔۔۔۔آپ بھی استفادہ کریں ۔

"مریم نے 1 گھنٹے میں 10 کلو میٹر فاصلہ طے کیا حارث نے ڈیڑھ گھنٹے میں یہی فاصلہ طے کیا... دونوں میں سے کون تیز رفتار اور صحت مند ہوا ؟
یقیناً ہمارا جواب ہوگا... "مریم "

اگر ہم کہیں کہ مریم نے یہ فاصلہ ایک تیار ٹریک پر طے کیا جب کہ حارث نے ریتیلے راستے پر چل کر طے کیا تب؟
تب ہمارا جواب ہوگا... "حارث"

لیکن ہمیں معلُوم ہوا کہ مریم کی عُمر 50 سال ہے جب کہ حارث کی عُمر 25 سال تب؟
ہم دوبارہ کہیں گے کہ "مریم "

مگر ہمیں یہ بھی معلُوم ہوا کہ حارث کا وزن 140 کِلو ہے جب کہ مریم کا وزن 65 کِلو تب؟
تب ہم کہیں گے "حارث"
جُوں جُوں ہم مریم اور حارث سے متعلق زیادہ جان لیں گے اُن میں سے کون بہتر ہے تو اُن سے متعلق ہماری رائے اور فیصلہ بھی بدل جائے گا.
ہم بہت سطحی چیزیں اور بہت جلدی میں رائے قائم کرتے ہیں جِس سے ہم خُود اور دُوسروں کے ساتھ اِنصاف نہیں کر پاتے ہیں.
اِسی طرح خُود کو دُوسروں کے ساتھ تقابل کرتے ہوئے ہم میں سے بہت سارے مایُوس ہو جاتے ہیں حالانکہ ہر ایک کا ماحول مختلف ہوتا ہے... مواقع مختلف ہوتے ہیں... زِندگی مختلف ہوتی ہے... وسائل مختلف ہوتے ہیں... مسائل مختلف ہوتے ہیں.
آپ اپنے کِسی ہم عُمر سے کِسی کام میں پیچھے ہیں تو اِس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ کامیاب اور آپ ناکام ہیں' وہ افضل اور آپ کمتر ہیں... مُمکن ہے آپ کو مُیسر مواقع اور درپیش حالات کو دیکھا جائے تو آپ اُن سے بہت بہتر ہوں... زِندگی کی دوڑ میں خود کو کبھی کمتر نہ سمجھیں' احساس کمتری شکست کی پہلی سیڑھی ہے..!! "
#اردوادب 💖

19/12/2023

سفر کے دوران میوزک سننے والے حضرات ضرور سنیں ؟.......~~~~~~........
Safar Kay Dhuran Music Sununy Waly -Motivational_Speech

19/12/2023

بیٹی کا رشتہ شہزادے کو چھوڑ کر فقیر کو دے دیا ؟........~~~~~.......
Beti Ka Rishta

19/12/2023

دوست زندگی نہیں ہوتے بلکہ زندگی دوستوں سے ہوتی ہے ؟.......~~~~~.........

.
19/12/2023

.



Address

Mansehra

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Motivational Speech By Hafiz Afaq Ahmad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Motivational Speech By Hafiz Afaq Ahmad:

Videos

Share

Category