بورےوالا : تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود جیون سٹی ہاؤسنگ سکیم میں قتل کی واردات بیوہ خاتون کو نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا۔ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی بورےوالا کاشف ریاض اور ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن رانا کاشف موقع پر پہنچ گئے۔۔پولیس نے مقتولہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرکے کاروائی کا آغاز کردیا
سرفراز علی رانا۔کرائم رپورٹر
سیون نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔ــ۔ بورےوالا
ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ آل پاکستان میڈیا کونسل( رجسٹرڈ) وہاڑی
بورےوالا : تھانہ سٹی پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے منشيات فروش کو گرفتار کرلیا۔یزمان منڈی کا رہائشی اصغر نامی ملزم دوسرے شہر سے منشيات کی سپلائی دینے بورےوالا آرہا تھا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی مہر قیصر منظور اور اس کی ٹیم نے ناکہ لگا کر ملزم کو پکڑ کر 12 کلو 500 گرام چرس اور 1160 گرام افیون برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا
رپورٹ سرفراز علی رانا۔کرائم رپورٹر سیون نیوز ۔۔۔ــ بورےوالا
بورےوالا میں بھینس چوری کی انوکھی کہانی۔
وہاڑی پولیس کی کاءکردگی پر سوالیہ نشان ۔
بورےوالا: میں ڈینگی کے وار جاری چند روز میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 30 ہو گئی ڈینگی کے مریضوں میں دن بہ دن اضافہ ہونے لگا۔محکمہ صحت وہاڑی رو پوش ہوگئی
سرفراز علی رانا۔کرائم رپورٹر سیون نیوز۔ــ۔۔بورےوالا
بورے والا۔ موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے آئل ٹینکر اور ٹرک میں تصادم سیف اللہ نامی ٹینکر ڈرائیور موقع پر جاں بحق دو افراد زخمی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا،
سرفراز علی رانا۔کرائم رپورٹر سیون نیوز۔۔۔بورےوالا
بورےوالا: انتظامیہ کی غفلت شہریوں کے لیے وبال جان بن گئی ہائی سکول نمبر 2 والی سڑک پر بنے متعدد گٹروں کے ڈھکن نہ ہونے سے جانی نقصان کا خدشہ۔
صبح سویرے واک کے لیے آنے والی فیملیز مشکلات کا شکار اطلاعات کے مطابق آج صبح واک کے لئے آنے والی خواتین کے ساتھ بچہ کھلے مین ہول میں گرتے گرتے بچا۔سیٹلائٹ ٹاؤن اور عظیم آباد کی درمیانی سڑک پر سائیکلوں پر سکول جانے والے متعدد بچے شرارتوں کے باعث ان کھلے گٹروں میں گر چکے ہیں۔اہل علاقہ نے چیف آفیسر امتیاز جوئیہ اور اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا ملک فاروق احمد سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
بورے والا: میں ڈاکو راج برقرار
بورےوالا: تھانہ صدر کی حدود نواحی گاؤں 263 کے قریب ڈکیتی کی واردات مسلح ڈاکوؤں نے سیل مین سے ڈھائی لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ مزاحمت پر محنت کش سیل مین کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کردیا
رپورٹ
سرفراز علی رانا۔کرائم رپورٹر
سیون نیوز۔۔بورےوالا
بورےوالا میں سات ماہ قبل شوہر کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والی دو بچیوں کی ماں کے قتل کا مقدمہ اس کے شوہر کے خلاف درج کرلیا گیا۔ دوستوں کے لیے کھانا نہ بنانے پر خاوند نے بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا تھا۔ ملزم نے خودکشی کا ڈرامہ رچا کر بیوی کی تدفین بھی کر دی تھی مقتولہ کی معصوم بیٹی کے انکشاف پر قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
رپورٹ
سرفراز علی رانا۔کرائم رپورٹر
سیون نیوز۔۔۔۔۔ بورےوالا
ضلعی صدر آل پاکستان میڈیا کونسل( رجسٹرڈ) وھاڑی
*غنڈہ گردی کی انتہا*
بورےوالا: تھانہ ساہوکا کی حدود میں بااثر ملزمان کی غنڈہ گردی
بورےوالا: باثر قبضہ گروپ کا گھر میں گھس کر خواتین پر سرعام تشدد کپڑے پھاڑ دیئے
بورےوالا: ملزمان خواتین کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹ کر ان کی تذلیل کرتے رہے
بورےوالا: ملزمان کے خلاف دہشت گردی،قتل ،اغواء برائے تاوان،کار سرکار میں مداخلت سمیت متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ذرائع
بورےوالا: قبضہ گروپ کا سرغنہ سابق چیئرمین اور اس کا سہولتکار احمد نواز اپنے دیگر غنڈوں کے ہمراہ غریب عورتوں پر سرعام تشدد کرتا رہا۔
بورےوالا: ایس ایچ او تھانہ ساہوکا عبدالروف گجر واقع پر خاموش تماشائی
بورےوالا: بااثر ملزمان کی خواتین کے ساتھ غنڈہ گردی کرنے کی ویڈیو وائرل
بورےوالا:متاثرہ خاندان کا وزیر اعلی پنجاباور ڈی پی او وہاڑی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
بورے والا:ھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس کی جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بڑی کاروائی ڈکیتی، چوری اور راہزنی جیسی وارداتوں میں ملوث11 گروہوں کے 28 ارکان گرفتار کرکے 31 موٹر سائیکل،سولر پلیٹین،, مویشی،موبائل فون،بڑی مقدار میں منشیات اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا بھاری اسلحہ بھی برآمد کرلیا
سرفراز علی رانا۔۔کرائم رپورٹر
سیون نیوز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بورےوالا
بورےوالا میں ڈکیتی کی بڑی واردات دو نامعلوم مسلح ڈاکو مقامی تاجر سے 13 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے،تاجر نجی بنک سے رقم نکلوا کر گھر جا رہا تھا۔شہر و گرد و نواح میں بڑھتی ہوئی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں پر تشویش پائی جاتی ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا
سرفراز علی رانا سیون نیوز۔۔۔۔۔ بورےوالا
0300-9692149
بورےوالا: باردانہ کی بندر بانٹ جاری۔پاسکو خریداری سنٹر بورے والا کی گندم خریداری کا باردانہ کسانوں کی بجائے بیوپاریوں آڑھتیوں اور مڈل مینوں کو فروخت کرنے پر کسانوں کا شدید احتجاج لاہور روڈ بلاک ۔پولیس کی بھاری نفری طلب۔کسانوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ
سرفراز علی رانا۔۔۔سیون نیوز ۔۔۔بورےوالا
ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ آل پاکستال میڈیا کونسل( رجسٹرڈ ) وہاڑی
جنرل سیکرٹری پنجاب پریس کلب بورےوالا