Burewala News Updates Official

  • Home
  • Burewala News Updates Official

Burewala News Updates Official Get updated News of Burewala

وطن عزیز میں اگر آپ کے پاس سفارش اور رشوت ہے تو انٹرویو لینے والا صاحب آپ سے پوچھے گا کہ بتاو اس تصویر میں کتنے خرگوش ہی...
19/12/2024

وطن عزیز میں اگر آپ کے پاس سفارش اور رشوت ہے تو انٹرویو لینے والا صاحب آپ سے پوچھے گا کہ بتاو اس تصویر میں کتنے خرگوش ہیں
اور اگر آپ کے پاس کسی بڑے کی سفارش یا بابا قائد نہیں تو آپ سے پوچھا جائے گا کہ بتاؤ اس تصویر میں کتنی گاجریں ہیں.😉😉

صرف چند دہائیاں قبل دھاک بٹھانے کیلیے اس طرح کے فخریہ انداز میں تصویریں بنوائی جاتی تھیں ،آج کل ان چیزوں کی جگہ آئی فون ...
17/12/2024

صرف چند دہائیاں قبل دھاک بٹھانے کیلیے اس طرح کے فخریہ انداز میں تصویریں بنوائی جاتی تھیں ،
آج کل ان چیزوں کی جگہ آئی فون ، مہنگی گاڑیوں، ہوٹلوں میں کھانا کھاتے ہوئے یا کیک کاٹنا اور سینڈوچ پیزا وغیرہ نے لے لی ہے 🙂

Smj te g*e hn gy....
17/12/2024

Smj te g*e hn gy....

پنجابی / دیسی مہینوں کا تعارف اور وجہ تسمیہ :1- چیت/چیتر (بہار کا موسم)2- بیساکھ/ویساکھ/وسیوک (گرم سرد، ملا جلا) 3- جیٹھ...
14/12/2024

پنجابی / دیسی مہینوں کا تعارف اور وجہ تسمیہ :
1- چیت/چیتر (بہار کا موسم)
2- بیساکھ/ویساکھ/وسیوک (گرم سرد، ملا جلا)
3- جیٹھ (گرم اور لُو چلنے کا مہینہ)
4- ہاڑ/اساڑھ/آؤڑ (گرم مرطوب، مون سون کا آغاز)
5- ساون/ساؤن/وأسا (حبس زدہ، گرم، مکمل مون سون)
6۔ بھادوں/بھادروں/بھادری (معتدل، ہلکی مون سون بارشیں)
7- اسُو/اسوج/آسی (معتدل)
8- کاتک/کَتا/کاتئے (ہلکی سردی)
9۔ مگھر/منگر (سرد)
10۔ پوہ (سخت سردی)
11- ماگھ/مانہہ/کُؤنزلہ (سخت سردی، دھند)
12- پھاگن/پھگن/اربشہ (کم سردی، سرد خشک ہوائیں، بہار کی آمد)

برِصغیر پاک و ہند کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس خطے کا دیسی کیلنڈر دنیا کے چند قدیم ترین کیلنڈرز میں سے ایک ہے۔ اس قدیمی کیلنڈر کا آغاز 100 سال قبل مسیح میں ہوا۔ اس کیلنڈر کو پنجابی کیلنڈر، دیسی کیلنڈر اور جنتری کے ناموں سے بھی جانا جاتا ہے۔

تین سو پینسٹھ (365 ) دنوں کے اس کیلینڈر کے 9 مہینے تیس (30) تیس دنوں کے ہوتے ہیں، اور ایک مہینا وساکھ اکتیس (31) دن کا ہوتا ہے، اور دو مہینے جیٹھ اور ہاڑ بتیس (32) بتیس دن کے ہوتے ہیں۔

1: 14 جنوری۔۔۔۔۔۔۔ یکم ماگھ
2: 13 فروری۔۔۔۔۔۔۔ یکم پھاگن
3: 14 مارچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یکم چیت
4: 14 اپریل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یکم بیساکھ
5: 14 مئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یکم جیٹھ
6: 15 جون۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یکم ہاڑ
7: 17 جولائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یکم ساون
8: 16 اگست۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یکم بھادروں
9 : 16 ستمبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یکم اسوج
10: 17 اکتوبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یکم کاتک
11: 16 نومبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یکم مگھر
12: 16 دسمبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یکم پوہ

پنجابی دیسی کیلنڈر میں ایک دن کے آٹھ پہر ہوتے ہیں، ایک پہر جدید گھڑی کے مطابق تین گھنٹوں کا ہوتا ہے. ان پہروں کے نام درج ذیل ہیں ۔
1۔ دھمی/نور پیر دا ویلا:
صبح 6 بجے سے 9 بجے تک کا وقت

2۔ دوپہر/چھاہ ویلا:
صبح کے 9 بچے سے دوپہر 12 بجے تک کا وقت

3۔ پیشی ویلا: دوپہر 12 سے سہ پہر 3 بجے تک کا وقت

4۔ دیگر/ڈیگر ویلا:
سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت

5۔ نماشاں/شاماں ویلا:
شام 6 بجے سے لے کر رات 9 بجے تک کا وقت

6۔ کفتاں ویلا:
رات 9۔بجے سے رات 12 بجے تک کا وقت

7۔ ادھ رات ویلا:
رات 12 بجے سے سحر کے 3 بجے تک کا وقت

8۔ سرگی/اسور ویلا:
صبح کے 3 بجے سے صبح 6 بجے تک کا وقت ۔۔۔

Ten Unknown Facts About

1. Founding and History: BMW, Bayerische Motoren Werke AG, was founded in 1916 in Munich, Germany, initially producing aircraft engines. The company transitioned to motorcycle production in the 1920s and eventually to automobiles in the 1930s.

2. Iconic Logo: The BMW logo, often referred to as the "roundel," consists of a black ring intersecting with four quadrants of blue and white. It represents the company's origins in aviation, with the blue and white symbolizing a spinning propeller against a clear blue sky.

3. Innovation in Technology: BMW is renowned for its innovations in automotive technology. It introduced the world's first electric car, the BMW i3, in 2013, and has been a leader in developing advanced driving assistance systems (ADAS) and hybrid powertrains.

4. Performance and Motorsport Heritage: BMW has a strong heritage in motorsport, particularly in touring car and Formula 1 racing. The brand's M division produces high-performance variants of their regular models, known for their precision engineering and exhilarating driving dynamics.

5. Global Presence: BMW is a global automotive Company

6. Luxury and Design: BMW is synonymous with luxury and distinctive design, crafting vehicles that blend elegance with cutting-edge technology and comfort.

7. Sustainable Practices: BMW has committed to sustainability, incorporating eco-friendly materials and manufacturing processes into its vehicles, as well as advancing electric vehicle technology with models like the BMW i4 and iX.

8. Global Manufacturing: BMW operates numerous production facilities worldwide, including in Germany, the United States, China, and other countries, ensuring a global reach and localized production.

9. Brand Portfolio: In addition to its renowned BMW brand, the company also owns MINI and Rolls-Royce, catering to a diverse range of automotive tastes and luxury segments.

10. Cultural Impact: BMW's vehicles often become cultural icons, featured in fi

14/12/2024

شام میں پھنسے 319 پاکستانی وطن واپس پہنچ کر ان چوبیس کروڑ میں شامل ہوگئے جو پہلے سے پھنسے ہوئے ہیں.
😉😂😀

دن کا ایک گھنٹہ اپنے لیے ضرور نکالیں...گھر کی چھت پر بیٹھیں...لوگوں کے مکان دیکھیں...آسمان میں اڑتے پرندے دیکھیں...کافی ...
12/12/2024

دن کا ایک گھنٹہ اپنے لیے ضرور نکالیں...گھر کی چھت پر بیٹھیں...لوگوں کے مکان دیکھیں...آسمان میں اڑتے پرندے دیکھیں...کافی یا چائے کا کپ..دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر حرارت محسوس کریں.
اپنے لیے وقت نکالیں...اپنے آپ کو انا سے ہٹا کر اہمیت دیں..زندگی کی تلخیوں کو چائے کی چسکیوں کے ساتھ ختم کریں...!!
اور اگر پھر بھی سکون نا آئے...تو اس خالی کپ کو دیکھیے...جس طرح اس کپ میں دوبارہ چائے بھرنے کی گنجائش ہے اسی طرح آپکے اندر بھی زندگی اور خوشی بھرنے کی گنجائش باقی ہے..!
اپنے اندر کی خالی جگہوں کو پُر کرنا سیکھیے....
#بورےوالا

بورےوالا میں زہریلے مچھروں کی بہتات۔۔۔۔۔بوریوالا شہر میں ڈینگی کا مرض تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے لیکن انتظامیہ کی طرف سے صر...
12/12/2024

بورےوالا میں زہریلے مچھروں کی بہتات۔۔۔۔۔
بوریوالا شہر میں ڈینگی کا مرض تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے لیکن انتظامیہ کی طرف سے صرف فوٹو سیشن یا خالی دعوے کیے جارہے ہیں
پہلے کہا جا رہا تھا کہ شہر میں سپرے ہوگا لیکن وہ بھی چند مخصوص جگہوں پر ہونے کے بعد ختم ہوگیا تمام بازاروں میں نئے بننے والے نالے گندگی سے بھرے پڑے ہیں ان نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ہر طرف مچھروں کی بہتات ہے ۔
ارباب اختیار کب نیند سے بیدار ہوں گے ؟
زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ انتظامیہ ہوش کے ناخن لے سکے
اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا
PIN Pakistan
PIN News
Burewala Update's
Burewala Mughal News
Burewala updates news
Burewala News Updates Official
Mian Nazim Ali Mna

12/12/2024

#بورےوالا سرکل ڈاکوؤں کے نشانے پر ، تھانہ سٹی کی حدود میں ڈکیتی کی واردات۔تفصیل کے مطابق بورےوالا کا رہائشی داؤد سلیمان موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ کینال گارڈن کے قریب پیچھے سے آئے 125 موٹر سائیکل پر دو ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر روکا اور ہزاروں روپے کے دو موبائل فون چھین لئے اور فرار ہو گئے۔تھانہ سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے۔۔۔

07/12/2024

یک طرفہ محبت کا انجام 🤣

‏بائیکاٹ نورپور مکھن
07/12/2024

‏بائیکاٹ نورپور مکھن

01/12/2024

پاکستان میں ٹک ٹاک کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے.

پینٹنگ کی کہانی: "فریم سے فرار"یہ اسپین کے آرٹسٹ پیرڈل بوریل کی ایک پینٹنگ ہے، جو آزادی اور معاشرتی پابندیوں اور روایات ...
01/12/2024

پینٹنگ کی کہانی: "فریم سے فرار"
یہ اسپین کے آرٹسٹ پیرڈل بوریل کی ایک پینٹنگ ہے، جو آزادی اور معاشرتی پابندیوں اور روایات سے نجات کا ایک مضبوط پیغام دیتی ہے۔

یہ پینٹنگ اس بات کی نشاندی کرتا ہیں کہ جب انسان اُس فریم سے باہر نکلتا ہے جو دوسروں نے اس کے لیے بنایا ہوتا ہے، تو وہ حیرت میں پڑ جاتا ہے۔ لیکن ساتھ ہی اُسے اس بات کا افسوس بھی ہوتا ہے کہ اُس نے اپنی زندگی کے کتنے قیمتی لمحے اُن حدود میں گزار دیے جو اُسے زبردستی روایات اور "فریمز" کے نام پر قبول کروائے گئے۔

اس پینٹنگ میں ایک بچے کو فریم سے باہر نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو اس معنی کو واضح کرتا ہے کہ ہم خود کو دوسروں کی بنائی ہوئی حدود میں محدود نہ کریں۔

پینٹنگ کا پیغام یہ ہے: اس کے معنی سے سبق سیکھیں اس سے پہلے کہ یہ پیغام آپ کی زندگی میں حقیقت بن جائے۔ خود کو ان روایات اور پابندیوں سے آزاد کریں جو آپ کو اپنی حقیقی خودی کو پہچاننے اور اپنی آزادی حاصل کرنے سے روکتی ہیں۔

ساگ اصل میں گھاس ہی تھا...ہندوستانیوں نے جب یہ گھاس پکا کر چکھی تو بہت اچھی لگی...لیکن کوئی پوچھتا کہ کیا کھایا ہے؟ تو ب...
29/11/2024

ساگ اصل میں گھاس ہی تھا...
ہندوستانیوں نے جب یہ گھاس پکا کر چکھی تو بہت اچھی لگی...
لیکن کوئی پوچھتا کہ کیا کھایا ہے؟ تو بتاتے ہوئے شرم آتی کہ ہم نے گھاس کھائی ہے..
چنانچہ ایک دن ایک دانا بابا جی نے کچھ دیر غوروفکر کے بعد لفظ گھاس کو الٹ دیا...
اب اس کا نام ساگھ پڑ گیا...
پھر زمانے کے گزرنے کے ساتھ نام میں تخفیف ہوئی تو ساگھ سے ساگ ہو گیا...
اب پنجاب کے دیہی علاقوں میں یہ ایک معزز سبزی کے طور پر کھایا جاتا ہے... جبکہ اسکی اصل وہی ہے جو پہلی سطر میں مذکور ہے

27/11/2024
میجر شارک آگئی ہے۔
25/11/2024

میجر شارک آگئی ہے۔

24/11/2024

پھر بوریوالا سے کون کون جا رہا اسلام اباد لال کروانے 😄😄

21/11/2024

بورےوالا میں دو سے تین روز کے دوران فی کلو آٹے کی قیمت میں 23 روپے اضافے کے بعد 10 کلو آٹے کا تھیلا 770 روپے سے مہنگا ہو کر 1 ہزار روپے کا ہو گیا جبکہ مل مالکان نے 10 کلو آٹے کے تھیلے کی پیکنگ بھی بند کر دی ہے۔مارکیٹ میں آٹا 15 کلو کی ہی پیکنگ میں دستیاب ہے جس سے شہری مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Burewala News Updates Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share