*کیا آپ امت مسلمہ کو ایک ایسا بیٹا دینے کو تیار ہیں؟*
رنگ ونور(بھولا ہوا سبق)
اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ… ہم لوگوں سے اس سلسلے میں جو غفلت اور سستی ہونی تھی… اس کا انجام تو ہم طرح طرح کی ’’بیماریوں‘‘ اور ’’بے کاریوں‘‘ کے ذریعہ بھگت رہے ہیں… اب ہمیں… اپنی آئندہ نسل پر رحم کرنا چاہئے…
*آج سے ہی اپنے بچوں کے لئے جسمانی صحت… اور جسمانی قوت کا ایک بہترین نصاب بنائیں… اور پھر اسلام کے مستقبل کی خاطر عبادت سمجھ کر اس نصاب پر محنت کریں…*
آپ اپنا ذہن بنالیں کہ ایک مسلمان کو کیا ہونا چاہئے؟…
بس پھر اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو ویسا بنانے کی محنت شروع کردیں…
ہمارا بیٹا بہترین گھڑ سوار ہو…
ہمارا بیٹا کُشتی اور کراٹے کا فن جانتا ہو…
ہمارا بیٹا تیراکی کا ماہر ہو…
*ہمارا بیٹا جب پندرہ سال کی عمر میں پگڑی باندھ کر گھوڑے کی باگ پکڑے تو پتا چلے کہ کوئی مسلمان نوجوان آرہا ہے…*
ایسا نہ ہو کہ… اس کے کمزور جسم اور انگریزی بالوں کو دیکھ کر… یہ پہچاننا مشکل ہوجائے کہ یہ ہی ہے یا شی؟…
*چہرے پر ڈاڑھی… مسنون بال… سر پر عمامہ یا ٹوپی،… دین کا علم… مضبوط عقیدہ… پاکیزہ مزاج… سخت اور پھرتیلا جسم… عقابی آنکھیں … آفاقی عزائم… ذکرکی محبت… فکر آخرت … تمام مروّجہ ہتھیاروں کی مہارت، تیراکی… تیراندازی، کشتی رانی… خ