Pak 22 News HD

Pak 22 News HD Web Channel
(1)

15/10/2021

افسوسناک خبر شامل کرتے ہیں ہمارے نمائندہ خصوصی پاک 22 نیوز کے بیورو چیف ارشد محمود کی رپورٹ کے مطابق،منڈی بہاوالدین میں ایک اور قتل گاؤں ریڑکابالا تھانہ میانہ گوندل میں نوجوان کا قتل ،
تفصیلات کے مطابق تھانہ میانہ گوندل کے علاقہ ریڑکا بالا میں دوستوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 18/17 سالہ نوجوان ندیم والد مہر شبیر آرائیں کو قتل کر دیا ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ میانہ گوندل پولیس موقع پر پہنچ گئ اور نعش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ایف آئی آر درج اور ملزمان گرفتار،ان کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارے چھوٹے بھائی کے ساتھ ظلم ہوا ہے, بے دردی کے ساتھ انہوں نے قتل کیا، ان کے ساتھ ہماری کوئی دشمنی لڑائی جھگڑا نہیں تھا

13/10/2021

اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے بھیکو موڑ،طارق آباد اور چک شہباز میں مختلف بھٹوں پر چھاپےمارے اور بغیر Zigzag Technology والے تین بھٹوں کی آگ بجھانے کے بعد سیل(seal) کر دیا اور مبلغ ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تحصیل پھالیہ کے بھٹہ مالکان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق صرف Zigzag Technology والے بھٹوں کی اجازت ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے بھٹوں کو سیل کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ مالکان کو بھاری جرمانوں کے ساتھ جیل کی ہوا بھی کھانی پڑے گی- لہذاماحولیاتی آلودگی کو کم کرنےمیں حکومت اور اننتظامیہ کا ساتھ دیں۔

12/10/2021

خبر شامل کرتے ہے میانوال رانجھا سے غلام اللہ مخدوم کی رپورٹ کے مطابق گورنمنٹ پبلک اسلامیہ ہائ سکول میانوال رانجھا کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کا آغاز کیاگیا اور ساتھ سکول میں پینے کے لے صاف پانی اور راستوں کے ساتھ جنگلہ جات نے سکول کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیے سٹاف اور اہل علاقہ کی محنت سے سکول کی چاردیواری کا کام بھی شروع کروا دیا گیا مزید سکول کے ہیڈ ماسٹر فاروق صاحب کا کہنا تھا اگر اس طرح اہل علاقہ نے ساتھ دیا تو وہ دن دور نے کے ہمارا سکول ضلع میں پہلے نمبر پر ہوگا آخر میں ہیڈ ماسٹر صاحب نےکمیٹی عہددران ممبران کا شکریہ ادا جن میں اعجازاحمد رانجھا ذیلدار ضیاءاللہ رانجھا سابقہ چیرمین اختر ریاض بٹ قندیل ممتاز رانجھا اور امداد اللہ بھٹہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا

پھالیہ کے نواحی قلعہ عطر سنگھ  نہر پل کے قریب نامعلوم عورت کی نعش برآمد۔ریسکیو 1122کی ٹیم نے نعش کو باہر نکال لیا ہے۔
11/10/2021

پھالیہ کے نواحی قلعہ عطر سنگھ نہر پل کے قریب نامعلوم عورت کی نعش برآمد۔ریسکیو 1122کی ٹیم نے نعش کو باہر نکال لیا ہے۔

11/10/2021

میاں ویلفئیر سوسائٹی اور لیدھر کلاں ویلفیئر سوسائٹی کے اشتراک سے لیدھر گاؤں میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل شعبہ جات کے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف نے اپنی خدمات سر انجام دی دن بھر مرد ،خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں مریضوں کا فری میڈیکل چیک اپ، ٹیسٹ اور فری ادو یات فراہم کیں مہنگائی کے اس دور میں اس قسم کے میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر علاقے بھر سے سیاسی و سماجی،مذہبی اور خصوصاً اہلیان علاقہ کی طرف سے میاں ویلفئیر سوسائٹی اور لیدھر ویلفئیر سوسائٹی کو خراج تحسین پیش کیا میڈیکل کیمپ کے آخر میں لیدھر ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکٹری حسنین رشید تارڑ،سینئر نائب صدر سید اطہر عباس شاہ ،محمد اظہر قادری ،خرم شہزاد کھوکھر،ذبیر میکن،راجہ مشتاق ،عرفان بشیر اور دیگر سوسائٹی کے ممبران نے میڈیکل ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

10/10/2021

پھالیہ کے علاقہ کھمب کلاں میں میں پولیس والوں کی پولیس گردی انچارج چوکی ٹاہلی اڈا خالد پرویز کا بے گناہ شہریوں کو بنا کسی گناہ کے تنگ کرنا وطیرہ بن گیا

پھالیہ کے علاقہ کھمب کلاں میں انچارج چوکی ٹاہلی اڈا خالد پرویز کے ستائے شہریوں کا احتجاج احتجاج کے دوران شہریوں کا کہنا تھا کہ چوکی انچارج ہمیں بلاوجہ تنگ پریشان کرتا ہے اور ہمارے گھروں میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر کے گھس آتا ہے اور ہمیں اور ہماری فیملی کو ناجائز تنگ کرتا ہے اور ہماری خواتین کو حراساں کرتا ہے اس سے پہلے بھی متعدد بار بلاوجہ ہمارے گھر ریڈ کر چکا ہے جبکہ نا ہم کرائم یافتہ ہیں ناہی ہمارے اوپر کوئی ایف آئی آر یا درخواست ہے ہماری وزیر اعلی پنجاب اور وزیر اعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ ہمیں چوکی انچارج جو کہ بلاوجہ تنگ کرتا ہے اس سے ہماری جان چھڑائی جائے اور بلاوجہ ہماری خواتین اور چادرچاردیواری کا تقدس پامال کرنے پر اس کے خلاف کاروائی کی جائے

06/10/2021

*منڈی بہاؤالدین/ کھلی کچہری*

*ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر کی تحصیل پھالیہ میں کھلی کچہری عوامی مسائل سنے* مزید جانتے ہیں صفدر علی آرائیں کی رپورٹ میں کسی بھی خبر سے باخبر رہنے کے لئے دیکھتے رہیں پاک 22نیوز 03426550656

05/10/2021

پھالیہ (نعیم عباس جٹ )SHOتھانہ میانہ گوندل محمد نواز وڑائچ کی ناجائز اسلحہ کے خلاف بڑی کاروائی
اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی
اہل علاقہ کا ایس ایچ اوہ محمد نواز وڑائچ .محرر قمر چیمہ ĎSP ملکوال اور DPO منڈی بہاوالدین کو خراج تحسین
تفصیلات کے مطابق SHOمیانہ گوندل محمد نواز وڑائچ .محرر قمر چیمہ.سمیت DSP ملکوال راجہ فخر بشیر DPOمنڈی بہاوالدین ساجد حسین کھوکھر کے حکم پر اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی اہل علاقہ کا خراج تحسین
عوامی حلقوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جب سے محمد نواز وڑائچ تھانہ میانہ گوندل میں تعینات ہوے ہیں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھر پور کروائی جاری ہے اور علاقے میں امن و امان کو بحال رکھا ہوا ہے

03/10/2021

گجرات:سنہرے مستقبل کے لیے بیرون ملک جانے والے نوجوان تاوان کےلیے اغواء،
اغوا ہونے والے 7 نوجوانوں کا تعلق گجرات کے کس علاقے سے ہے,
اغوا کاروں نے مغویوں کی رہائی کے لیے فی کس کتنے لاکھ کا مطالبہ کر دیا،
تمام تفصیلات صفدر علی آرائیں کی اس رپورٹ میں کسی بھی خبر سے باخبر رہنے کے لئے دیکھتے رہیں پاک 22نیوز چینل

03/10/2021

منڈی بہاوالدین ( صفدر ورک سے ) پھالیہ بارایسوسی ایشن کے انتخابات 2022-2023 کیلئے گہماگہمی عروج پر جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہوگیا ہے چوہدری ساجدعمران وڑائچ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو صدر پھالیہ بارکونسل اورصفوان علی تارڑ ایڈووکیٹ امیدوار جنرل سیکرٹری کیلئے آج جسٹس لائرزفورم۔یونائیٹڈ لائرز فورم اور ینگ لائرز فورم اپنے امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کردیااور کہا کہ ھم انشااللہ انکی کامیابی کیلئے تن من دھن کی بازی لگادیں گے ھماری ہر ممکن اور انتھک کوشش ہوگی اور ھماراپینل ہر صورت کامیاب ہو گا کیونکہ ھماری قیادت نڈر بے باک اور صلح جو اور پھالیہ بارکی بقاء اور اسکی ترقی کیلئے ٹھوس بنیادوں پر کام کرنے کا عزم رکھتی ہے پھالیہ بار ایسوسی ایشن کا وقار بے حد مقدم ہے اور چوہدری ساجد عمران وڑائچ ایڈووکیٹ پینل کامیاب ہوکر بلا تفریق وکلاء برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے میں کلیدی کردارادا کرونگااور میں ایک پروفیشنل وکیل ہوں اور وکلاء برادری کے مسائل سے بخوبی وقف ہوں وکلاء برادری کے مسائل حل کروانے میں بھرپور کردار ادا کرونگا آخر میں چوہدری ساجدعمران وڑائچ ایڈووکیٹ نے حمایت کرنے والے فورمز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ سب میرے بھائی ہیں اور میرا دست بازو ہیں صدارتی امیدوار میں نہیں آپ سب ہیں پھالیہ بارایسوسی ایشن کے انتخابات میں میرے تمام وکلاء برادری ایسے انتخاب میں حصہ لے رہی جیسے یہ انتخاب میرا نہیں آپ سب کا ہے ۔آپ سب ہی انشااللہ صدر اور جنرل سیکرٹری ہونگےاور میں وکلاء برادری جنہوں نے میری حمایت کا اعلان کیا ہے انکا تہہ دل سے ممنون و مشکور ہوں اور انشااللہ انکے معیار پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرونگا

02/10/2021

نعیم عباس جٹ کی رپورٹ کے مطابق پھالیہ میں جوڈیشل کمپلس کے عقب میں نامعلوم افراد نے132KV ٹیوبلرٹاور کے نٹ کھول کر لے گئے جس کی وجہ ٹاور الٹ گیاجس پر ڈپٹی منیجرآپریشن پھالیہ ناردر علی بھائیو نے متعلقہ گیپکو TLC ونگ کو اطلاح دی ۔TLC کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچا کرکارروائی کرکے اہل علاقہ کو جانی و مالی نقصان سے بچا لیا

پھالیہ میں جوڈیشل کمپلس کے عقب میں نامعلوم افراد نے پھالیہ گریڈاسٹیشن کی طرف جانے والے132KV ٹیوبلرٹاور کے نٹ کھول کر لے گئے جس کی وجہ ٹاور الٹ گیا۔اطلا ع ملنے پر ڈپٹی منیجرآپریشن پھالیہ ناردر علی بھائیو نے متعلقہ گیپکو TLC ونگ کو اطلاح دی جس پرTLC کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر پھالیہ اور منڈی بہاوالدین گریڈ اسٹیشنزکی بجلی معطل کرکے کام شروع کردیا اور دوگھنٹوں کی مسلسل جدو جہد کے بعد بجلی بحال کردی گئی

کوئی سلیقہ ہے آرزو کا ، نہ بندگی میری بندگی ہےیہ سب تمھارا کرم ہے آقا کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے   ،   اور   کی قیادت نے م...
02/10/2021

کوئی سلیقہ ہے آرزو کا ، نہ بندگی میری بندگی ہے
یہ سب تمھارا کرم ہے آقا کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے

، اور کی قیادت نے متفقہ طور پر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کو امیدوار برائے صدر اور ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کو امیدوار برائے سیکرٹری بار ایسوسی ایشن پھالیہ سال ۲۰۲۲-۲۳ کے لیے نامزد کیا ہے ۔
جسٹس لائرز فورم ، یونائیٹڈ لائرز فورم اور ینگ لائرز فورم کے تمام ممبران اور دتمام معزز ممبران پھالیہ بار نے نامزد امیدواران پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور عہد کیا کے ہم اپنے امیدوارن کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اور انشاللہ اپنے امیدواران کو انتخابات ۲۰۲۲-۲۳ میں کامیاب کرائیں
گے ۔ انشاء اللہ محبت جیت جائے گی❤❤❤❤❤✌
کاروانِ محبت جاری و ساری❤️✌🏻

02/10/2021

او سی
انتظامیہ کی بے جا کارروائیوں کے خلاف قصاب سراپا احتجاج۔
ذبح خانہ میں ذبح کیے ہوئے تازہ بکروں کو ناقص قرار دینا ہمارا معاشی قتل ہے۔
بکرے نہر میں پھینک دیے ہمیں اور ہمارے بچوں کو بھی پھینک دیں۔
گوشت کو ناقص ثابت کردیں ہم واجب القتل ہیں ورنہ ازالہ کیا جائے۔
ہماری سارے پاکستان میں بدنامی کروائی گئی جلد ہڑتال کا اعلان کرینگے
وی او
صدر انجمن قصاب یونین نادر پہلوان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے روزمرہ جرمانوں سے تو ہم پہلے ہی پریشان تھے کہ اب انتظامیہ نے جھوٹی کارکردگی دکھانے کیلئے ایک پلانٹڈ اور بوگس چھاپہ مارا اور تازہ کیے ہوئے مہنگے بکرے جو کہ ذبح خانے میں ڈاکٹر کی موجودگی میں اندراج کرکے ذبح کیے تھے ناقص اور مضر صحت قرار دے دیے جس سے ہماری ساکھ کو سخت نقصان پہنچا ہے۔ بڑھتی مہنگائی میں بھی پرانے ریٹ پر گوشت بیچنے کے باوجود ہمارے خلاف کاروائی کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ انتظامیہ نے ہمارا معاشی قتل کرنے کا ارادہ کرلیا ہے۔ اب یا تو گوشت کے مضر صحت ہونے کا ثبوت دیا جائے تو ہم واجب القتل ہیں یا پھر ہمارے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔ ہم اس حد تک بدنامی اور بہتان کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اب ہڑتال کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ میری تمام انجمن تاجران سے اپیل ہے کہ اتظامیہ کی بوگس کارروائیوں کے خلاف ہمارا ساتھ دیں۔ ہڑتال کے دن اور وقت کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔

02/10/2021

پھالیہ۔ خطیب اسلام پیر سید محمد یعقوب شاہ رضویؒ کے 30 ویں سالانہ عرس مبارک کی ایک روزہ تقریبات انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئیں

پیر سید یعقوب شاہ رضوی آف پھالیہ کے 30 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز سجادہ نشین پیر آف پھالیہ سابق ممبر صوبائی اسمبلی پیر سید طارق یعقوب رضوی کی زیرقیادت بعدازنماز جمعہ چادر پوشی کر کے کیا گیا، نماز عصر کے بعد ختم شریف کی محفل منعقد کی گئی جس میں ملک بھر سے نامور علماء کر ام اور مریدین کی کثیر تعداد شریک ہوئی نماز عشاء کے بعد وعظ ونعت خوانی کی محفل منعقد کی گئی جس میں معروف ثناء خوانِ مصطفیﷺ حماد اسلم چشتی، ذیشان اظہر بھٹی، قاسم علی سیالوی اور ناصر الطاف سہروردی نے ہدیہ عقیدت بحضور سرور کونینﷺ پیش کیا جبکہ پیر سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی۔ علامہ محمد عظیم قادری۔ علامہ عبدالرزاق قادری نے خطابات کیے۔ رات 12بجے ملک پاکستان کے مشہور و معروف قوال عابد مہر علی خاں قوال وہمنواء نے قوالی پیش کی اور تقریب کے اختتام پر سجادہ نشین سید طارق یعقوب رضوی نے خصوصی دعا کی۔ عرس مبارک کی ایک روزہ تقریبات میں ملک بھر سے مریدین۔ عقیدتمندوں۔ زائرین اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

01/10/2021

معظم علی شاہ وائس چیرمین پاک 22نیوز کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق سرگودھا کا رہائشی شہباز نامی نوجوان اپنی بہن سے ملنے اس کے گھر آیا ہوا تھا کہ بہن کے ہمسائیوں نے پرانی رنجش پر نوجوان کو ڈنڈے سوٹے کے وار کر کے ہلاک کر دیا جس کو بچاتے ہوئے اسکی بہن فرزانہ بی بی بھی شدید زخمی ہو گئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اور فرزانہ بی بی کو علاج کی غرض سے ریسکیو 1122 کے ذریعے سول ہسپتال لے جایا گیا۔
پولیس نے ایف آئی درج کرکے کاروائی شروع کردی

01/10/2021

پھالیہ نعیم عباس جٹ کی رپورٹ کے مطابق ۔تھانہ ماڈل ٹائون پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

پھالیہ ۔ ملزم زاہد اقبال سکنہ چک زاہر کے قبضہ سے 2040 گرام چرس برآمد

پھالیہ ۔ ملزم عرصہ دراز سے شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرتا تھا ۔پولیس

پھالیہ ۔۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔

30/09/2021

سستے ٹریکٹر سستی اور معیاری گاڑیاں خریدنے کے لیئے

زین موٹرز اینڈ رینٹ اے کا ر منڈی روڈ پھالیہ پر تشریف لائیں

30/09/2021

منڈی بہاءالدین:ضلع کچہری کے پبلک گیٹ پر تلاشی کے دوران اسلحہ برآمد، تین ملزمان گرفتار

ضلع کچہری کے پبلک گیٹ پر تلاشی کے دوران تین ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا جس پر ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ سول لائن میں مقدمات درج کرلئے گئے ، گرفتار ملزمان میں عمیر، علی رضا اور محسن شامل ہیں، اسلحہ تحویل میں لے کر ملزمان کو گرفتار کرلیا

30/09/2021

منڈی بہاءالدین / ڈی سی نے ناقص مضر صحت چھوٹا گوشت قبضہ میں لے لیا

منڈی بہاءالدین ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کا سلاٹر ہاوس پر چھاپہ، مضر صحت بغیر مہر لگے ذبح کئے گئے ایک درجن سے زائد بکرے قبضہ میں لے لئے، پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم، سلاٹر ہاوس میں صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار

29/09/2021
29/09/2021

منڈی بہاوالدین میں بھی ملک بھر کی طرح مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں،آٹا،گھی،چینی ، دالوں کے ساتھ ساتھ سبزیاں،فروٹ اور گوشت بھی عوام کی قوت خرید سےنکل چکے ہیں اسی حوالہ سے مزید جانتے ہیں منڈی بہاوالدین سے میاں ارشد محمود بیورو چیف پاک 22نیوز کی اس رپورٹ میں

29/09/2021

منڈی بہاوالدین(نعیم عباس جٹ سے) حلقہ پی پی 67 میں بھٹی برادران کا تعمیر و ترقیاتی ریکارڈ کام کروانے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ممنون و مشکور ہیں اور بھٹی برادران عوامی خدمت کے عویض حلقے کی عوام نے شہنشاہ تعمیرات کا خطاب دیا یہ عوام کی محبت اور عقیدت ہے ان خیالات کا اظہار اسد عباس نمبردار دھاڑیوال ریڈر ڈی ایس پی پھالیہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بھٹی برادران ۔چوہدری واجد احمد خان بھٹی امیدوار تحصیل چیرمین تحصیل پھالیہ۔چوہدری عمر حیات بھٹی چیرمین مارکیٹ کمیٹی ضلع منڈی بہاوالدین۔چوہدری قیصر اقبال بھٹی سرپرست اعلیٰ نمبردار ایسوسی ایشن تحصیل پھالیہ۔چوہدری لیاقت علی بھٹی چوہدری امتیاز ظفر بھٹی۔چوہدری آصف ظفر بھٹی۔عوامی مسائل حل کروانے میں سرفہرست ہیں انکی خدمات کسی مسیحا سے کم نہیں ہیں ھم انکی کامیابی کیلئے شب و روز مصروف عمل ہیں اور بھٹی برادران ہی اصل ووٹ کے حق دار ہیں اور ائندہ بلدیاتی انتخابات میں انکی کامیابی سوفیصد یقنی ہے انکا پیار جو حلقے کی عوام کوملا ہے آج تک کسی سیاستدان نے نہیں دیا ہے کہ گراس روٹ لیول پر عوامی مسائل حل کروانا اور غریبوں کی دہلیز پر انکے مسائل حل کروانا یہ اعزاز صرف بھٹی برادران کو ہی حاصل ہے ھم انکی کامیابی کیلئے دھن من دھن کی بازی لگا دیں گے

29/09/2021

نعیم عباس جٹ نمائندہ خصوصی کی رپورٹ کے مطابق
محکمہ بہبود آبادی کی طرف سے پھالیہ کے نواحی موضع ہیلاں میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں ویمن میڈیکل آفیسر سدرہ سکندر نے200 سے زائد مریضوں کو چیک کیا اور ادویات بھی دیں ۔مرکز بہبود آبادی ہیلاں کے عملہ نے بھر پور معاونت کی ، مریضوں کو سایہ ، بیٹھنے کیلئے کرسیاں ٹھنڈا پانی فراہم کیا گیا ۔

شام : ندیم افضل چن کی دمشق میں سیدہ زینب سلام سلام اللہ علیہا کے روزہ پر حاضری اور حرم کے ایڈ منسٹریٹر محسن حرب صاحب کے ...
29/09/2021

شام : ندیم افضل چن کی دمشق میں سیدہ زینب سلام سلام اللہ علیہا کے روزہ پر حاضری اور حرم کے ایڈ منسٹریٹر محسن حرب صاحب کے ساتھ ملاقات

29/09/2021

معظم علی شاہ وائس چیرمین پاک 22نیوز کی رپورٹ کے مطابق
منڈی بہاوالدین کے تھانہ میانہ گوندل چک نمبر 30 میں فائرنگ،2خواتین جان بحق جبکہ ایک بچہ سمیت 3زخمی ہسپتال منتقل،ملزمان فرار،پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مار رہی ہے

28/09/2021
28/09/2021

پھالیہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات نزدیک آتے ہی امیدواران کی جانب گہما گہمی عروج پر امیدوار برائے صدر ساجد عمران وڑائچ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی حمایت میں وکلاء برادری کی حمائت کا سلسلہ زورشور سے جاری ہے آج رانجھا برادری کے وکلاء نے بھی امیدوار برائے صدر ساجد عمران وڑائچ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کا بھائی چارہ اور محبت بانٹنے کے انداز سے متاثر ہو کر مکمل حمایت کا اعلان کر دیا رانجھا برادری کے وکلاء جن میں چوہدری رب نواز رانجھا ایڈووکیٹ چوہدری عمر عثمان رانجھا ایڈووکیٹ چوہدری عمران پرویز رانجھا ایڈووکیٹ چوہدری سہیل اصغر رانجھا ایڈووکیٹ چوہدری کفل شہزاد رانجھا ایڈووکیٹ چوہدری احتشام ولائیت رانجھا ایڈووکیٹ چوہدری انجم شہزاد رانجھا ایڈووکیٹ چوہدری طاہر ظافر رانجھا ایڈووکیٹ شامل ہیں مزید ان کا کہنا تھا کہ امید وار برائے صدر ساجد عمران وڑائچ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ انتہائی ملن ساز اور خوش اخلاق اور باکردار شخصیت مالک ہیں ہم انشاء اللہ اپنی برادری کے وکلاء اور اپنے دوستوں کے ساتھ ملکر ان کا ساتھ دینا کا عہد کیا ہے اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور آئندہ پھالیہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے

27/09/2021

منڈی بہاوالدین (محمد عرفان گوندل سے ) پانڈووال بالا داراہ میانہ میں چوہدری عبداللہ محسن جنجوعہ نے چوہدری ساجداحمد خان بھٹی ایم پی اے کے اعزاز میں پرتکلف عیشائیہ دیا اس موقع پر چوہدری ساجد احمد خان بھٹی نے کہا کہ بھٹی برادران عوام کے خادم اور بھائی ہیں ھماری کوشش ہے کہ تمام مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہوں تعمیر و ترقیاتی ریکارڑ کام گراس روٹ لیول پر کروارہے ہیں عوامی توقعات پر پورا اتررہے ہیں حلقے کی عوام کیلئے ھمارے دروازے چوبیس گھنٙے کھلے ہیں تعمیر و ترقیاتی کام بلا تفعیق کروارہے ییں اس عیشائیہ میں علاقہ بھر کی اہم سیاسی و سماجی خخصیات نے شرکت کی جسمیں چوہدری ھارون گوندل حویلی گوندلاں کوٹلی مستانی طارق محمود رانجھا۔سید عامر شاہ ۔محمد اسلم رانجھا۔نذیر احمد تلہ میانہ گوندل۔امید اقبال سپرا میانہ گوندل۔ساجد اقبال سپرا میانہ گوندل۔چوہدری محمد اکرم رانجھا۔محمد اسلم امام کا۔شبیر احمد رانجھا۔چوہدری انس جنجوعہ ۔چوہدری امجد سپرا میانہ گوندل۔چوہدری ساجد سپرا میانہ گوندل۔چوہدری اشرف تلہ میانہ گوندل۔چوہدری وسیم رانجھا۔واصف جاوید رانجھا۔محمد عرفان گوندل۔رفاقت علی سپرا امتیاز احمد ناز و دیگر نے بھرپور شرکت کی

26/09/2021

محمد خان بھٹی سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی پھالیہ ایوان صنعت تجارت جم خانہ میں خصوصی آمد چیمبر ہذا کےممبران اور کسان بورڈ اور نمبردار ایسوسی ایشن کی بڑی تعداد میں شرکت رپورٹ مہوش علیشاہ 03426550656

25/09/2021

آج پاکستان کے کسان،ملازم،بزنس مین ،طالبعلم سمیت ہر طبقہ پریشانی کا شکار ہے کیونکہ حکومت انہیں جو خواب دکھائے تھے وہ جھوٹ کاپلندہ نکلے ۔پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر مہنگائی کو ختم کرے گی اور عام آدمی کے تمام مسائل حل کرے گی کسی بھی خبر سے باخبر رہنے کے لئے دیکھتے رہیں پاک 22نیوز چینل 03426550656

24/09/2021

پھالیہ۔ سُنّی علماء کونسل کے زیراہتمام ادب میلاد مصطفیٰ کنونشن کا انعقاد۔ شہر بھر سے سینکڑوں عشاقانِ مصطفیٰؐ کی شرکت
مقامی میرج ہال پھالیہ میں سُنّی علماء کونسل کے زیراہتمام ادبِ میلاد مصطفیٰؐ اور جلوس میلاد مصطفیٰؐ کے سلسلہ میں سید طارق یعقوب رضوی کی زیرصدارت کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر سے سینکڑوں عشاقانِ مصطفیٰؐ نے شرکت کی۔ اس موقع پر سید طارق یعقوب رضوی سجادہ نشین آستانہ عالیہ پھالیہ شریف نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پھالیہ شہر کی تمام مساجد کے امام اور خطیب جلوس عید میلادالنبیؐ میں اپنی حاضری کو یقینی بنا کر حضور نبی اکرمؐ کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا عملی ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ پھالیہ شہر کی آبادی اسوقت پچاس ہزار کے قریب بنتی ہے مگر جلوس عید میلاد النبیؐ میں لوگوں کی تعداد بہت کم ہوتی ہے اس سلسلہ میں تمام امام مسجد اپنا کردار ادا کریں انہوں نے شہر کے لوگوں سے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ درود وسلام کے ساتھ اپنے دوست احباب کے ہمراہ جلوس میں شرکت کرکے حضورؐ کے امتی ہونے کا حق ادا کریں۔ سید طارق یعقوب رضوی نے جلوس کے راستوں میں کسی بھی قسم کی ہلڑبازی اور خرافات سے بچنے کی تلقین کی۔ انہوں نے انجینئر امتیاز احمد اور ارشاد صدیقی کی جلوس عید میلقدالنبیؐ اور ادب میلاد مصطفیٰ کے بارے میں اب تک کی گئی کوششوں سراہا۔ اس موقع پر علامہ محمد عظیم قادری۔ علامہ غلام دستگیر اور علامہ عبدالرزاق احمد قادری نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔

22/09/2021

پھالیہ / کچہری میں فائرنگ

پھالیہ :تحصیل کچہری میں مسلح افراد کی فائرنگ،5افراد زخمی۔پولیس

پھالیہ :زخمی ہونے والے افراد تاریخ پیشی پر عدالت آئے تھے

پھالیہ :زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ریسکیو1122

پھالیہ : فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔پولیس

پھالیہ : ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد۔پولیس

پھالیہ : ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر موقع پر پہنچ گئے

21/09/2021

منڈی بہاوالدین ( رفاقت علی کی رپورٹ کے مطابق ) ضلع منڈی بہاوالدین کے سیاسی و سماجی رہنما میجرذوالفقار علی گوندل سابق ایم این اے اور چوہدری ندیم افضل چن سابقہ وزیر اعظم ترجمان پاکستان نے موضع آکی میں سوئی گیس کا شاندار افتتاح کردیا اس موقع پر میجر ذوالفقار علی گوندل اور ندیم افضل چن نے اپنے بیان میں کہا حلقہ پی پی 68 میں تعمیر و ترقیاتی ریکارڑ کام کروائے ہر شعبہ ہائے زندگی میں انقلابی بنیادوں پر اقدامات کیے ھم نے سڑکوں کے جال بچھائے اور کسی قسم کی کوئی کرپشن نہیں کی کسی سے بھی ایک روپے کے راو دار نہیں ہیں ھم عوام کے خادم ہیں ھم نے سیاست کو عبادت سمجھ کر اپنایا ہے۔یہی وجہ ہے حلقے کی عوام ھم پر اعتماد کرتی ہے اور حلقہ این اے 86 کیلئے عوام کی سہولیات کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کروارہے ہیں سوئی گیس شہر شہر گاوٴں گاوٴں پہنچا کردم لیں گے ھم نے اپنے دور اقتدار میں سکولز کی اپ گریڈیشن کروائی جسمیں گرلز سکولز کی تعداد زیادہ تھی سول ڈسپنسریوں کا قیام ۔نادرا دفتر کا قیام عمل میں لائے اور تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو سرکاری افیسران اور ملازم بھرتی کروائے اور ھم نے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ اس سے ایک تو ماحول خوشگوار رہتا ہے آلودگی کا خاتمہ ہوتا ہے دوسرا یہ کہ سوئی گیس جلانے کا خرچہ انتہائی کم ہوتا ہے گوندل برادران کی دلی خواھش ہے کہ حلقے کی ہر دہلیز پر گیس کی فراہمی کو یقنی بنانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر کام جاری ہے حلقہ این اے 86 کو تمام تر سہولیات جس میں بجلی۔گیس۔نادرا دفاتر کا قیام۔مختلف بنیکس کا قیام۔گریڈ اسٹشن کا قیام شامل ہیں جن پر سنجیدگی سے کام کروارہے ہیں جو کہ وقت کی ضرورت اور حالات کا تقاضا ہے این اے حلقہ 86 میں بلاتفریق کام کروارہے ہیں اور حلقے میں جہاں پر ھم نے گیس مظور کروائی ہے تقریبا ہر جگہ گیس کے میٹرز بھی لگ چکے ہیں اور جہاں پر رہ گئے ہیں وہاں پر بھی انشااللہ جلد لگ جائیں گے اور جہاں پر جن علاقوں میں سوئی گیس کی پائپ لائن نہیں ہے وہاں پر بھی جلد سروے کرواکر پائپ ڈلوائے جارہے ہیں ھمارے میگا پراجیکٹس ہیں جس ایک تسلسل سے ریکارڈر کام کرواکر دم لیں گے اور حلقے کی عوام کیلئے ھمارے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ھم عوام کے خادم ہیں لیڈر نہیں اور ۔حلقے کی عوام ہی ھمارا قمتی سرمایہ اور اثاثہ ہیں انکی خوشحالی کیلئے ھم اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہاء دیں گے

20/09/2021

پھالیہ۔ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گجرات کا بلا مقابلہ ایگزیکٹوممبر بننے پر محمد افضال تارڑ کا ضلع منڈی بہاؤالدین میں ہیگروالہ، پاہڑیانوالی، چک جانو، مانوچک پل نہر، مانوچک اڈا، کرسٹل میرج ہال پھالیہ، ہیلاں چونگی پھالیہ، ہیلاں روڈ، مہتاب چوک، تحصیل چوک پھالیہ، کٹھیالہ روڈ پھالیہ، گھنیاں روڈ پھالیہ اور پل سیم نالہ پھالیہ پر والہانہ استقبال

20/09/2021

منڈی بہاوالدین ( میاں ارشد محمود ) پھالیہ میں زیر اہتمام پاک 22 نیوز نماٸندگان میں تقسیم کارڈ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سی ای او پاک22 نیوزصفدر اقبال ورک نے کی تقریب میں مہمان خصوصی چوہدری قیصراقبال بھٹی سرپرست اعلی نمردارایسوسی ایشن تحصیل پھالیہ اور حاجی محمد طارق مغل منیجنگ ڈائریکٹر دی ارقم سکول قادرآباد تھے اس کے علاوہ پھالیہ پریس کلب کے صدر ظفر عباس انجم , مرزا قیصرفاروق جنرل سیکرٹری پریس کلب پھالیہ، چٸرپرسن محترمہ فاخرہ شہپال کھوکھر اور عبدالواحد نمائندہ 92 نیوز تحصیل پھالیہ میڈم مہوش علیشاہ انچارج نمائند گان نے بھی خصوصی شرکت کی چوہدری قیصر اقبال بھٹی اور حاجی طارق محمد مغل ڈاکٹر شاہد اعوان صاحب غلام عباس راجپوت سیٹھ ہمایوں بابر نے خطاب کرتے ہوۓ کہاکہ صحافی برادری کسی بھی ملک و قوم کی ترقی اہم ستون ہے اور پاکستان کی ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ہے اور خاص طور پر غریب عوام سے ظلم و زیادتی کا شکارہونے والوں کی دادرسی کرنا اور انکا ساتھ دینا صدقہ جارییہ ہے معاشرے میں مثبت صحافت کے فروغ دینے پر صحافی برادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور پاک 22 نیوز چینل نے صحافت کی دنیا میں ایک منفرد اور اعلیٰ مقام پایا ہے جو کہ ٹیم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور امید کرتے ہیں کہ یہ ٹی وی چینل 22 ایک قندیل کی مانند جاوداں راج کرتا رہے گاصدر پریس کلب پھالیہ ظفر عباس انجم نے کہا کہ تمام صحافی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں میرا تعاون صحافیوں کے ساتھ ہمہ وقت رہے گا چٸرپرسن پاک 22 نیوز محترمہ فاخرہ شہپال کھوکھر نے کہا مثبت صحافت اور خدمت خلق کے جزبہ سے صحافی معاشرے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں صحافت کا قلم صحافی کے پاس ملک و قوم کی امانت ہے اس لۓ صحافی کا فرض ہے کہ علاقاٸی اور عوامی مساٸل کو اجاگر کر یں اور نظروں سے اوجھل مساٸل منظر عام پر لاتے ہوۓ ان کے حل کے لۓ کردار ادا کریں جنرل سیکرٹری پریس کلب پھالیہ مرزا قیصر فاروق نے کہا صحافیوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتےہوۓ مثبت صحافت کو فروغ دینا چاہۓ لیگل ایڈواٸزرایڈووکیٹ کاٸنات نور نے کہا کہ میرا تعاون چینل کے ساتھ ہمہ وقت رہے گا دیگر شرکت کرنے والوں میں ناٸب صدر پریس کلب منڈی بہاوالدین سید معظم شاہ میڈم نادیہ بٹ مینجنگ ڈاٸریکٹر پاک 22 نیوز رفاقت علی صفدر علی آرائیں بیوروچیف محمد عرفان گوندل سید ثقلین حیدر میاں محمد ارشد ڈاکٹر ظہیر عباس کے علاوہ کثیر تعداد میں نمائندگان شرکت کی آخر میں نیو نماٸندگان میں کارڈ اور لوگو تقسیم کۓ گے

20/09/2021

محمد عرفان گوندل کرائم رپورٹر پاک 22نیوز کی رپورٹ کے مطابق
تھانہ قادر آباد کے علاقہ میں بھائی نے گھریلو تنازعہ پر بہن کو بیلچہ کے وار کر کے قتل کر دیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے پھالیہ اسپتال منتقل کر دی گئی،

17/09/2021

Address

Mandi Bahauddin

Telephone

+923426550656

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak 22 News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category


Other TV Channels in Mandi Bahauddin

Show All