ZILLE HASNAIN GONDAL

ZILLE HASNAIN GONDAL Entertainment, Talks on social issues ,writer

      دنیا بھر میں جہاں جہاں آج عید الاضحٰی منائی جا رھی ھے تمام عزیز واقارب اور دوست احباب کو دل💗 کی اتھاہ گہرائیوں سے ...
16/06/2024




دنیا بھر میں جہاں جہاں آج عید الاضحٰی منائی جا رھی ھے تمام عزیز واقارب اور دوست احباب کو دل💗 کی اتھاہ گہرائیوں سے عید مبارک۔ 🌺

Eid ul Adha Mubarak! 🌙

May this Eid bring you closer to your loved ones and fill your heart with joy, peace, and happiness. Ameen. Regards.
__Zille Hasnain Gondal__

04/05/2024




نسلوں کی تعمیر میں تعلیمی اداروں کا بہت اہم بنیادی کردار ہوتا ھے۔ یہی ذہن سازی اور تعمیر افکار و کردار کی پہلی سیڑھی ہوتی ہے۔ اگر ذہن میں مغربی افکار کی آبیاری ہوگی تو ایسے نوجوان اسلامی معاشرے کی تعمیر میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکتے بلکہ وہ اسے غیر اہم سمجھ کر اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی سے نکال باہر کریں گے۔ جب تک ہماری بنیادیں مضبوط نہیں ہوں گی۔ تب تک ہماری نسلیں کٹی پتنگوں کی طرح ادھر ادھر بھٹکتے رہیں گی۔

ہم تعلیمی اعتبار سے کسی سے کم نہیں تھے، لیکن وہ دنیا آج کی دنیا سے بہت الگ تھی۔ عصرِ حاضر میں ٹیکنالوجی کی ترقی سے دنیا گلوبل ویلیج تو بن گئی، ہمارے بچّوں کے ہاتھ موبائل فون نامی طلسماتی ڈیوائس بھی آگئی، لیکن اس کی وجہ سے جو بگاڑ پیدا ہوا اور ہو رہا ہے، وہ نا قابلِ برداشت ہے۔ مَیں یہ ہر گز نہیں کہہ رہا کہ نسلِ نو کو ٹیکنالوجی سے بے بہرہ کر دیا جائے ,آگے بڑھنے کے لیے دنیا کے قدم سے قدم ملانا انتہائی ضروری ہے، لیکن سوشل میڈیا، انٹرنیٹ، موبائل فون وغیرہ کا استعمال مغربی کلچر اپنانے کے لئے نہیں، ان کی ترقّی کا راز حاصل کرنے کے لئے ہونا چاہیےتھا، جو بد قسمتی سے نہیں ہو رہا۔
ہمارے معاشرے میں مغربی کلچر کا اثر ورسوخ اس قدر بڑھ چُکا ہے کہ مجھے تو لگتا ہے آنے والے کچھ برسوں میں ہمارا رہن سہن، رکھ رکھاؤ، رسوم و رواج، روایات سب ختم ہوجائیں گی۔ ھم۔جو بسلسلہ روزگار ان مغربی معاشروں میں رہ رھے ھیں ھماری کوشش یہ ھے کہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم دیں,انہیں حلال اور حرام کی تمیز سکھائیں ان سےاپنی مادری زبان میں بات کرتے ھیں انہیں اپنے کلچر کی باتیں سناتے ھیں تاکہ وہ اپنی اصل سے جڑے رھیں۔ اس کے برعکس دیس میں رھنے والے مغربی خرافات کو اپنانے پر اپنے بچوں پر فخر محسوس کرتے ھیں ۔
دراصل تربیت کی ضرورت والدین کو ھے ۔ پہلے زمانے میں تعلیم کے ساتھ تربیت پر بھی زور دیا جاتا تھا، گھروں میں بزرگ اور کلاس رومز میں اساتذہ بچّوں کی اخلاقی تربیت پر بہت دھیان دیتے تھے، لیکن آج تو مادرپدر آزاد معاشرہ پروان چڑھ رہا ہےاور اس اخلاق باختہ سوسائٹی کے ذمّے دار کہیں نہ کہیں ہم سب ہی ہیں کہ والدین یہ دیکھ کر خوش ہوتے ہیں کہ ہماری اولادفر فر انگریزی بول رہی ہے، مگریہ انگریزی وہ کس قِسم کی فلمیں، گانے دیکھ کر سیکھ رہی ہے، اس سے اُنہیں کوئی سرو کار نہیں۔اسی طرح اساتذہ کو لگتا ہے کہ بس نصاب پورا کروانا ہی اُن کی ذمّے داری ہے۔ جب تک ہم بچّوں کے لیے حدود کا تعیّن نہیں کریں گے، انہیں اچھے بُرے کی تمیز نہیں سکھائیں گے، اپنی اقدار سے روشناس نہیں کروائیں گے، تب تک تعلیمی اداروں کے اندر یا باہر اس قسم کی غیر اخلاقی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔(جو آج کل موضوع بحث ھے)
ایسے میں نسلِ نو تعلیم تو حاصل کر رہی ہے، لیکن تربیت نہیں۔ نوجوان دن بھر سوشل میڈیا پر مگن رہتے ہیں۔ اس سے پہلے والدین بچوں کو موبائل نہیں دیتے تھے کرونا وائرس کے دوران آن لائن کلاسز کی مجبوری تھی لیکن معاملات نارمل ھونے کے بعد وہی سکرین ٹائم اب ٹک ٹوک اور فیس بک کو ملنا شروع ھو چکا بے جو بلاشبہ تباھی ھے اوّل تو اب جوائنٹ فیملی سسٹم ناپید ہی ہوتا جا رہا ہے اور جہاں ہے بھی، وہاں گھر کے بڑے ،بچّوں پر روک ٹوک نہیں کرتے۔ سب اپنی اپنی زندگیوں اور دیگر معاملات میں کچھ اس طرح مگن ہیں کہ نسلِ نو بُری طرح نظر انداز ہو رہی ہے۔ ان پر کوئی چیک اینڈ بیلنس ہی نہیں۔ آج کل غلط کو غلط کہنے والے ، مشرقی روایات، اقدار کی بات کرنے والے کو دقیانوسی یا بیک وَرڈ کہا جاتا ہے۔
ہمارا مستقبل نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہے۔ آج ان کی جیسی تربیت کی جائے گی ،انھیں جس ماحول میں ڈھالا جائے گا مستقبل میں وہ وہی کریں گے۔ انہیں درست سمت دینا والدین اور تعلیمی اداروں کے ہاتھ میں ہے۔مگر افسوس اس بات پر کہ تفریح کے نام پر صحت افزاء غیر نصابی سرگرمیوں کی بجائے طالب علموں کو ایسی سرگرمیوں کا حصہ بنایا جا رہا ہے جو انہیں اخلاقی اعتبار سے پستی کی جانب دھکیل رہی ہیں
درس گاہیں تو درگاہیں ہوتی ہیں ان سے ہماری ڈگریاں ہی نہیں جذبات و احساسات اور ہمارا ایمان وابستہ ہوتا ہے’وہاں ایسی خرافات جگہ لے لیں تو دل ہی نہیں خواب بھی ٹوٹ جاتے ہیں۔
جزاک اللہ خیرا 🙏
✍️ظل حسنین گوندل

        ______گذارش_______کل رات ٹک ٹوک پرایک لائیو براڈ کاسٹ میری نظر سے گذری ھے جس کا ہوسٹ ایک سکھ ھے اور امریکہ میں م...
16/04/2024


______گذارش_______

کل رات ٹک ٹوک پرایک لائیو براڈ کاسٹ میری نظر سے گذری ھے جس کا ہوسٹ ایک سکھ ھے اور امریکہ میں مقیم ھے۔
جس طرح کہ اس پلیٹ فارم پر ھر کسی نے اپنا اپنا پھٹا لگایا ھوا ھے کوئی بے حیائی کو پروموٹ کررھا ھے تو کوئی مذہبی منافرت ۔ گھوم گھما کے ان تمام عناصر کا اصل ٹارگٹ ڈالر اکٹھے کرنا ھے چاھے اس کی کوئی بھی قیمت ھو ۔
اس لائیو پر ایک پاکستانی بھائی نے بھی اس سکھ ہوسٹ کو امریکہ سے ھی جوائن کیا ھوا تھا ۔
اب بات ھورھی تھی مذہب پر,مسلمانوں پر ,فل سطین پر ,اور تقسیم ھند پر ۔میرے پاکستانی بھائی سے ہوسٹ سوال پر سوال کئے جارھا تھا ساتھ ساتھ اس کا رویہ انتہائی متعصب اور تضحیک آمیز تھا پاکستانی بھائی صاحب نے خالصتان کی بات شروع کر دی تو اس سکھ ہوسٹ نے کہا کہ پاکستان میں ھمارے دو سو سے زائد مذہبی مقامات ھیں انڈیا سے تو ہم آزاد ھوں گے ھی لیکن پہلی فرصت میں پاکستان سے بھی وہ واپس لیں گے ۔اس نے قائد اعظم کے حوالے سے بھی توہین آمیز باتیں کیں,پاکستان بنائے جانے کو جناح کی غلطی قرار دیا ,سکھ ازم کو بہت بڑا مذہب اور سکھوں کو دنیا کی سب سے مہذب اور طاقتور قوم قرار دیا , عرب مسلمانوں کی بات کی, پاکستانیوں کو بے عزت کرنے کی کوشش کی وغیرہ وغیرہ
لیکن اس سارے سیشن کے دوران ھمارے بھائی صاحب سوال گندم جواب چنا دیتے رھے ھم سکھوں کے بھائی ھیں ھم آپ کی عزت کرتے ھیں کا راگ الاپتےرھے اور وہ ان صاحب کے بے تکے جوابوں اور نامکمل معلومات پر ہنستا رھا اور کمنٹ باکس میں بیٹھے اسکے سکھ فالورز اسلام کے بارے میں انتہائی غلیظ زبان استعمال کرتے رھے ۔
اب یہ سارا قصہ بیان کرنے کا مقصد یہ ھے کہ
میرے پیارے بھائیو !
اگر بنیادی دینی علم کم ھے ,تاریخ سے واقفیت نہیں ھے معلومات کی کمی ھے تو براہ کرم کسی بھی ایسی لائیو پر جہاں اس طرح کی گفتگو ھو رھی ھو نہ جوائن کیا کریں اور نہ ھی بات کیا کریں , کیونکہ وہ لوگ یہ چاھتے ھیں کہ لوگ طیش میں لائیو پر آ کر کمنٹ کریں اور ان کا یہ دھندہ مزید ڈالر لائے لیکن آپ کی مذہب,مذہبی تاریخ اور ان لوگوں کی نفسیات سے لاعلمی جگ ہنسائی کا موجب بنتی ھے ,شغل میلہ دیکھیں ضرور دیکھیں لیکن جب تک کسی بھی ٹاپک کے لئے خاطر خواہ معلومات اور مواد نہ ھو ایسے لائیو وغیرہ پر خود ساختہ فلاسفر نہ بنا کریں,شرمندگی ھوتی ھے 🙏

04/02/2024

حاجیوں کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان دنیا میں دوسرے نمبر پر، عمرہ کرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر جبکہ دنیا بھر میں ایمان داری کے انڈیکس کے مطابق پاکستان کا 160 واں نمبر ھے۔
500 یونٹس کو 1500 لکھنے والا میٹر ریڈر ،خالص گوشت کے پیسے وصول کر کے ہڈیاں اور چربی بھی ساتھ تول کر دینے والا قصاب، خالص دودھ کی قسم کھا کر دبا کر پانی اور پاؤڈر کی ملاوٹ کرنے والا دودھ فروش، ھر تیسری دوکان اور سٹور کا نام ،مکی، مدنی،حاجی، محمدی جبکہ مال دو نمبر ، بے گناہ کی ایف آئی آر میں دو مزید ہیرون کی پڑیاں لکھنے والا ایس ایچ او، گھر بیٹھ کر حاضری لگوا کر تنخواہ لینے والا آنے والی نسل کا معمار استاد،کم تول کر پورے پیسے وصول کرنے والا دوکاندار، کچھ رقم کے لئے سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ ثابت کرنے والا وکیل،پروموشن اور بھاری رشوت کے عوض بے گناہوں کو پابند سلاسل کرنے والا جج،10 روپے کے سودے میں سے 1 روپیہ غائب کر دینے والا بچہ،آفیسر کے لئے رشوت لے جانے والا درجہ چہارم کا چپڑاسی ،کھیل کے بین الاقوامی مقابلوں میں میچ فکسنگ کرنے والا کھلاڑی، ساری رات فلمیں دیکھ کر فجر کی اذان کی آواز سنتے ھی سونے والا نوجوان ،کروڑوں کے بجٹ میں غبن کر کے 20 لاکھ کی سڑک بنانے والا ایم۔پی۔اے اور ایم ۔این ۔اے،گلیوں نالیوں کے ٹھیکے میں اول اینٹ کےپیسے لے کر دوئم اینٹ لگانے والا ٹھیکیدار، اپنے اختیارات و حدود سے تجاوز کرتے ھوئے ملکی عزت و وقار کی پرواہ کئے بغیر آئین و قانون کو کچلنے والا اور بیرون ملک اربوں کی جائیداد کا مالک حاضر سروس جرنیل ، اپنے پیسے کے لالچ میں نارمل ڈلیوری کو آپریشن میں تبدیل کرنے والا ڈاکٹر ,زمین کے حساب کتاب میں کمی بیشی کر کے اپنے بیٹے کو حرام مال کا مالک بنانے والا پٹواری اور ریونیو آفیسر ،دوائیوں اور لیبارٹری ٹیسٹ پر کمیشن کے طور پر عمرہ کرنے والا ڈاکٹر ،اپنے قلم کو بیچ کر پیسے کمانے والا صحافی ،رفاعی وفلاحی تنظیم کے نام پر چندہ اور امداد اکھٹی کر کے ذاتی مقاصد و مشہوری کےلئے استعمال کرنے والی معروف سماجی شخصیت، جب ھر کوئی کشتی میں اپنے حصے کا سوراخ کر رھا ھو تو پھر یہ نہیں کہنا چاہئے کہ کشتی اس لئے ڈوبی کہ فلاں کا سوراخ میرے سے بڑا تھا ۔سبھی قصور وار ھیں سبھی مجرم ھیں
جب بنیادیں ھی دیمک زدہ ھوں تو بلند و بالا عمارتیں کیسے کھڑی اور قائم رہ سکتی ھیں ۔

یزید ایک شخص کا نام نہیں ھے بلکہ یزید ایک کریکٹر ھے اور ماہ محرم ہر سال اس کردار پر لعنت اور اس کے خلاف بغاوت کا پیغام ل...
21/07/2023

یزید ایک شخص کا نام نہیں ھے بلکہ یزید ایک کریکٹر ھے اور ماہ محرم ہر سال اس کردار پر لعنت اور اس کے خلاف بغاوت کا پیغام لے کر آتا ھے نہ کہ شیعہ سنی آپس میں بحث کریں اور ایک دوسرے پر کفر کے فتوے دیں ۔
میرے نزدیک ہر وہ شخص یزید ھے جو طاقت کے بل بوتے پر حق کو دبائے اور کلمہء حق بلند کرنے والوں پر زندگی تنگ کرے۔
محرم ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے اور وقت کے یزید کو للکارنے کا پیغام ھے ۔
جزاک اللہ خیرا۔

28/06/2023

دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عید الاضحٰی مبارک۔
Happy Eid-ul-Azha from the bottom of my heart to the Muslims living all over the world۔

29/04/2023

میں نے مشاہدہ کیا ھے کہ اس دنیا میں انسان کے علاوہ
جو جاندار جیسا نظر آتا ھے وہ اندر سے بھی ویسا ھی ھوتا ھے۔

25 سال بعد بڑے بھائی صغیر عباس گوندل کے ساتھ  پاکستان میں اکٹھے عید ۔
22/04/2023

25 سال بعد بڑے بھائی صغیر عباس گوندل کے ساتھ پاکستان میں اکٹھے عید ۔

21/04/2023
13/04/2023

اہلِ ذوق نیڑے نیڑے تشریف لیاؤ

پنجابی شاعر
مرزا محمد وارث صاحب۔کٹھیالہ شیخاں
دے نال اک نشست۔

او بھائی منڈی آلیا بھنڈی مکا، رولا مکا، قتل مکا، پیار ودھا، پرونے بلا اک ڈنکی آپنے اندر وی لا2023 پئیا چلدا اے دنیا بدل ...
11/04/2023

او بھائی منڈی آلیا
بھنڈی مکا، رولا مکا، قتل مکا،
پیار ودھا، پرونے بلا
اک ڈنکی آپنے اندر وی لا

2023 پئیا چلدا اے
دنیا بدل گئی،
چن تے ٹر گئی،
توویں سن 80،90 چوں باہر آ
اک ڈنکی آپنے اندر وی لا

ساریاں بھرواں ای باہر جانا اے ؟
ساریاں ای فرانس مزدوری کرنی اے ؟
ساریاں ای اٹلی فیکٹری لگنا اے ؟
ساریاں ای سپین ڈیلیوری کرنی اے ؟
کسے اک بھراو نوں پڑھا
اینٹر پرینیئور بنا
اک ڈنکی آپنے اندر وی لا،

نیت یورو کمان دی اے؟
ڈالر، پاونڈ، ریال بچان دی اے؟
فیر اک کم کر
نکیاں بھیناں بھرواں نوں
آنلائن بزنس سکھا،
ایمازون، اپ ورک، فری لانسنگ پڑھا،
منڈی رہ کے ای ڈالر کما
اک ڈنکی آپنے اندر وی لا

رقبے گھٹدے پئے نیں،
ٹاؤن ودھدے پئے نیں،
ضلع دی پہچان مکدی پئی اے
نقشہ بدلدا پیا اے،
واسطہ ای تن کسے وڈے دا
بھوئیں بچا،
کنک گڈ ،۔چاول اگا
اک ڈنکی آپنے اندر وی لا

رقبہ ویچی جاندا ایں
سوسائٹیاں بنائی جاندا ایں
لوک پئیا چھڈدا ایں
ٹاوناں چ پیا جاندا ایں
جتھے تن کوئی جانندا نئیں
کوئی پہچاندا نئیں،
آپنی پہچان بچا
لوکے نوں ایں رہن دے قابل بنا
اک ڈنکی آپنے اندر وی لا

شہر دا کوئی حال نئیں
ٹریفک دا کوئی حساب نئیں،
اک سڑک وی ول نئیں،
کوئی دماغ لڑا
شہر دا حسن بچا
اک ڈنکی آپنے اندر وی لا

آبادی ودھدی پئی اے
جگہ گھٹدی پئی اے،
دور دی سوچ
شہر واسطے ماسٹر پلان لیا،
روضے آلی پلی توں توں لے کے
روضے آلی پلی تک
شہر دے چار چفیرے
رنگ روڈ بنا
او بھائی منڈی آلیا
اک ڈنکی آپنے اندر وی لا۔

(حبیب الرحمان مغل)

09/04/2023

میرے گاؤں کی مٹی سے بھرتا ہے تیرے شہر کا پیٹ
اور تیرے شہر والے گاؤں والوں کو گنوار کہا کرتے ہیں

"فِٹے منہ مداریا"باندری وچاری کہندی دس وے مداریاوڈیا کھڈاریاکدوں تک رہنا تیریبُھکھ دا عذاب اےکدوں تک پورا ہوناتیرا ایہ ح...
05/04/2023

"فِٹے منہ مداریا"

باندری وچاری کہندی
دس وے مداریا
وڈیا کھڈاریا

کدوں تک رہنا تیری
بُھکھ دا عذاب اے
کدوں تک پورا ہونا
تیرا ایہ حساب اے

کدوں تک سوٹی اساں
گل چ پھسانی اے
کدوں تک رعب نال
گل تُوں منانی اے

کدوں تک جھوٹھ موٹھ
سوہرے گھر جاوئیے
کدوں تک گُن تیری
ونجھلی دے گاوئیے

ہور کِنا نچنا اے
ڈمبرو دی واج تے
فِٹے منہ مداریا
تیرے ایس راج تے.........!

21/03/2023

منڈی آلیاں لگدا اج پہلی واری زندگی اچ برف ویکھی اے حد ہوندی اے واٹس ایپ فیسبک ٹک ٹاک ہر پاسے برف ای برف کر دیتی ناں او بھراواں او بس چا کرو ھن🫢😁🙏

مجھے اچھی طرح یاد ھے کہ میرے نانا جی مرحوم کہا کرتے تھے کہْ " پتر بھریا اوھدا ای اے جیہدا توڑ چڑھیا اے " مطلب جس انسان ک...
12/01/2023

مجھے اچھی طرح یاد ھے کہ میرے نانا جی مرحوم کہا کرتے تھے کہْ
" پتر بھریا اوھدا ای اے جیہدا توڑ چڑھیا اے "
مطلب جس انسان کی زندگی امن وامان وعزت و آبرو سے گزرے اسی کو دانا اور عقلمند سمجھا اور گنا جاتا ھے۔
رزق کی فراوانی ,کم علمی,حسد اور عدم برداشت اور غیر زمہ دارنہ رویوں نے ھمارے مختصر سے ضلع جس میں 95 فیصد لوگوں اور برادریوں کی آپس میں قریبی رشتہ داریاں ھیں اس کو جنگ زدہ اور علاوہ غیر بنا دیا ھے۔پتہ نہیں ھم قیمتی انسانی جانیں ضائع کر کے کیا ثابت کرنا چاہتے ھیں اس میں کیسی جیت اور بڑا معرکہ ھے کہ کسی کے ہنستے بستے گھر کو اجاڑ کر رکھ دیا جاتا ھے ,کتنے معصوم بچے یتیم ھوگئے کتنے بوڑھے ماں باپ ھیں جن کے بڑھاپے کے سہارے چھین لئے گئے کتنی ھی ھماری بہنیں اور بیٹیاں ایسی ھیں جن کو بھری جوانی میں بیوہ کر دیا گیا ۔یہ کیسی جیت ھے یہ کیسی غیرت ھے انسانیت کہاں ھے؟
خدارا اہلیان ضلع اس گھمبیر معاملے کی طرف توجہ دیں فلاحی ورفاعی پلیٹ فارمز (اس سے بڑی انسانیت کی اور فلاح کوئی نہیں ھے کہ امن و امان قائم کرنے کی ترغیب دی جاۓ۔)
سیاسی شخصیات کو بھی اپنے ذاتی مفادات کو بالاۓ طاق رکھ کر اپنا موثر کردار کرنا ھوگا ظالموں کی پشت پناھی بھی ظلم کے زمرے میں آتی ھے۔
بالخصوص نوجوان طبقے سے گذارش ھے کہ خدارا ! اپنے اور اپنی آنے والی نسلوں کی بقا کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔

انائیں چھوڑ کے اب مسئلے کا حل ڈھونڈو،
میرے بزرگو ! تمھارا جوان خطرے میں ھے
شب بخیر🙏

🖋ظل حسنین گوندل

04/01/2023

امید ایک شے ھے جس کی وجہ سے دنیا قائم ھے۔ہر ذی روح امید کے سہارے زندہ ھے۔امید ایک خوشی ھے بلکہ یوں کہنا ہر گز غلط نہ ہو گا کہ امید ایک نئی زندگی ھے۔جب انسان بالکل ناامید ہو جاتا ھے تو یہ امید ھی ھوتی ھے جو انسان کو خوشی اور سکون دیتی ھے یوں کہہ لیں امید برے حال کی دوا ھے جس سے انسان کو راحت نصیب ہوتی ھے جب اس کو مشکلوں اور غموں نے گھیر رکھا ھوتا ھے۔شاید امید اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسان کو دیا گیا سب سے الگ اور ایک انوکھا تحفہ ھےامید ایک شے ھے جس کی وجہ سے دنیا قائم ھے۔ہر ذی روح امید کے سہارے زندہ ھے۔امید ایک خوشی ھے بلکہ یوں کہنا ہر گز غلط نہ ہو گا کہ امید ایک نئی زندگی ھے۔اس دنیا کی زندگی سے الگ ایک زندگی جہاں انسان دنیا کی زندگی میں ہار مان جاتا ہے تب یہ امید اسے ایک نئی زندگی دیتی ہے۔جب انسان بالکل ناامید ہو جاتا ہے تو یہ امید ہی ہوتی ھے جو انسان کو خوشی اور سکون دیتی ھے یوں کہہ لیں امید برے حال کی دوا ھے جس سے انسان کو راحت نصیب ہوتی ھے جب اس کو مشکلوں اور غموں نے گھیر رکھا ہوتا ھے۔شاید امید اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسان کو دیا گیا سب سے الگ اور ایک انوکھا تحفہ ھے۔

01/01/2023

السلام علیکم💕
سب بھائیوں کو نیا سال مبارک ھو🌹
اللہ رب العزت سے دعا ھے کہ یہ سال ھم سب کے لئے صحت,خوشیاں اور امن لے کر آۓ اور اللہ کریم ھم سب کوبیماریوں حادثات وآفات سے محفوظ فرما کر اپنی حفظ وامان میں رکھے۔ آمین

Address

Mandi Bahauddin

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ZILLE HASNAIN GONDAL posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ZILLE HASNAIN GONDAL:

Videos

Share