02/02/2025
یکم فروری 2025ء کو ایک نئے نام کے ساتھ نئے عزم اور نئے دور کا آغاز کیا گیا کھاریاں روڈ پر الف ل م سکول آف فیوچر ٹیکنالوجیز کے نام سے ایک ایجو کیشنل انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا گیا۔ جو اس علاقے کیلئے انتہائی خوش آئند بات ہے۔ کیونکہ الف ل م کے نام شروع ہونے والے اس ادارے میں قرآنی، سائنسی اور ٹیکنیکل ایجو کیشن کو یکجا کیا گیا ہے۔ کیونکہ ہمارے علاقے کے لوگ بچوں کو یہ تمام تعلیمات دلوانے کیلئے مختلف اداروں کا رخ کرتےہیں قرآنی تعلیم کیلئے مدرسہ، سائنسی تعلیم کیلئے جدید سکول کالجز اور ٹیکنیکل تعلیم کیلئے ٹیکنیکل ادارے۔ مگر الف ل م کے نام سے شروع ہونے والے اس ادارے میں تمام تعلیمات کو ایک جگہ پر یکجا کر دیا ہے، اس لئے یہ ادارہ ہمارے علاقے میں اپنی نوعیت کا واحد ادارہ ہے، اس ادارے کی سر پرستی خرم سجاد اعوان نے اٹھائی ہے۔ اس ادارے کی کامیابی کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں خرم سجاد اعوان نے جو بھی کام شروع کیا ہے اس کو پایا تکمیل تک پہنچایا ہے چاہے وہ یوٹریول ہویا پھر العصمت دسترخوان، العصمت ہسپتال، العصمت واٹرفلٹرپلانٹس جیسےبڑے بڑے منصوبے ہوں،وہ اپنے ارادے اور عزم سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے ان کے ساتھ ایک مخلص ٹیم ہے جو ان کے ہر ارادے اور عزم میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے۔
الف ل م سکول آف فیوچر ٹیکنالوجیزمیں ماہر تعلیم پروفیسر ظہیراحمد ہنجرا صاحب کی خدمات کو حاصل کیا گیا ہےجوکے تعلیم کے میدان میں انتہائی عزت و توقیر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ تقریباً ان کو تیس سال سے زیادہ کا عرصہ ہو چکا ہے تعلیمی میدان میں اپنی خدمات سرانجام دیتے ہوئے اور ان کے سٹوڈنٹ اس وقت پاکستان میں سرکاری و غیر سر کاری اداروں میں مختلف عہدوں پر اپنے فرائضِ منصبی سر انجام دے رہے ہیں۔ انتہائی قابل ماہر تعلیم ہونے کی وجہ سے اس ادارے کی کامیابی کی ضمانت کیلئے ان کا نام ہی کافی ہے، کیونکہ کسی ادارے کی کامیابی کیلئے سب سے پہلے اس کے پاس ٹیم اور ورکرز کا مخلص ہونا ہوتا ہے، خرم سجاد اعوان اور پروفیسر ظہیر احمد ہنجرا صاحب کے پاس یہ سب کچھ موجود ہے اب علاقے کے لوگوں سے گزارش ہے کے اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے اس ادارے کی خدمات ضرور حاصل کریں(شکریہ) تحریر:۔ طاہرفاروق