بولتا کھاریاں

بولتا کھاریاں آئیں مسائل کے لیے آواز اٹھائیں بولتا کھاریاں کے سنگ

یہ ایک حقیقی واقعے کی تصویر ہے۔۔۔ اس لیے ہر انسان لازمی پڑھے وہ خود ایک اعلیٰ عہدے پر فائز سرکاری ملازم تھااس کے تین بیٹ...
13/10/2022

یہ ایک حقیقی واقعے کی تصویر ہے۔۔۔ اس لیے ہر انسان لازمی پڑھے

وہ خود ایک اعلیٰ عہدے پر فائز سرکاری ملازم تھا
اس کے تین بیٹے تھے ، تینوں سونے کا چمچ منہ میں لیے پیدا ہوئے اور شاہانہ زندگی گزرتی رہی

وقت تیزی سے گزرا
اور اس کے نام کے ساتھ (ریٹائرڈ ) لگ گیا
عہدے کی مدت ختم ہوئی
ریٹائرڈ ہو گئے اور اب زندگی کا سفر انتہاء کی طرف چل پڑا۔۔۔۔

بیٹوں نے باپ کے عہدے سے خوب لطف اٹھایا..

کہتے تھے ہمیں کیا فکر ہے
ہمارا باپ 22 گریڈ کا افسر ہے...
ہمارے کام خود بخود بنیں گے
اور بنتے بھی رہے
ایک ٹیلی فون کال پر سب کچھ قدموں میں حاضر ہو جاتا تھا

پھر وہ دن آ گیا ۔۔۔۔۔

جب بیٹے یہ بھول گئے کہ یہ وہی باپ ہے
جس کے نام و عہدے کی وجہ سے لوگ ہمیں سر سر کہتے تھے

باپ کسی بیماری کی وجہ سے چلنے پھرنے اور بولنے سے معذور ہو گیا
بیٹے کہنے لگے اب تو باپ کی کمزوری دیکھی نہیں جاتی

ایک بیٹے نے کہا کہ ابا کی جائیداد و مال کی تقسیم کرتے ہیں
نہ جانے کب مر جائے
اب تو شرم آتی ہے بتاتے ہوئے کہ
لوگ کیا کہیں گے
جب دوست آتے ہیں
تو سامنے یہ بوڑھا پڑا ہوتا ہے

چلو ایک نوکر مستقل ان کے ساتھ رہنے کے لیے رکھ لیتے ہیں جو ان کا خیال رکھے
بیس ہزار ماہانہ دے دیں گے

نوکر آ گیا اور اسی گھر کے ایک کمرے میں باپ کو فرش پر گدا لگا دیا گیا
نوکر کو کہا کہ اسکا پورا خیال رکھنا
ہمیں کوئی شکایت نہ ملے
بیٹوں کی شادیاں ہوئیں
ایک نے گرمی کی چھٹیاں گزارنے فرانس کا پروگرام بنایا
اور دوسرے نے لندن
اور تیسرے نے پیرس کا
اور ہر جگہ اپنا تعارف 22 گریڈ کے افسر کے بیٹے ہونے سے شروع کرتے۔
نوکر کو تاکید کی کہ ہماری 3 ماہ بعد واپسی ہوگی
تم بابا کا پورا خیال رکھنا اور وقت پر کھانا دینا
جی اچھا صاحب جی !

سب چلے گئے وہ باپ اکیلا گھر کے کمرے میں لیٹا سانس لیتا رہا
نہ چل سکتا تھا
نہ خود سے کچھ مانگ سکتا

نوکر گھر کو تالا لگا کر بازار سے بریڈ لینے گیا تو اس کا ایکسیڈنٹ ہو گیا لوگوں نے اسے ہاسپٹل پہنچایا
اور وہ قومے سے ہوش میں نہ آ سکا

بیٹوں نے نوکر کو صرف باپ کے کمرے کی چابی دے کر باقی سارے گھر کو تالے لگا کر چابیاں ساتھ لے گئے تھے

ملازم اس کمرے کو تالا لگا کر چابی ساتھ لے کر گیا تھا کہ ابھی واپس آ جاؤں گا
اب بوڑھا ریٹائرڈ سرکاری افسر کمرے میں لاک ہو چکا تھا
اور وہ چل پھر نہیں سکتا تھا
کسی کو آواز نہیں دے سکتا تھا
لہذا
تین ماہ بعد جب بیٹے واپس آئے اور تالا توڑ کر کمرہ کھولا گیا
تو لاش کی حالت وہ ہو چکی تھی جو تصویر میں دکھائی دے رہی ہے

محترم خواتین و حضرات
عبرت کا مقام ہے یہ واقعہ
ہم کس طرح اپنی اولاد کے لئے حلال و حرام کی پرواہ

کئے بغیر ان کا مستقبل سنوارنے کے لئے تن من دھن کھپاتے ہیں
اور زیادہ سے زیادہ دولت جائیدادیں بنا کر ان کا مستقبل محفوظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں

اور سوچتے ہیں کہ یہ اولاد کل بڑھاپے میں میری خدمت کرے گی

اعلیٰ ترین غیر ملکی سکولوں میں دنیاوی تعلیم دلواتے ہیں
اور دین اسلام کی تعلیم
دلوانے کو توہین سمجھتے ہیں جس میں سکھایا جاتا ہے کہ والدین کی خدمت میں عظمت ہے

ہر انسان جو بوتا ہے اسی کا ہی پھل پاتا ہے

ہمیں بھی سوچنے سمجھنے کی اشد ضرورت ہے کہ ہم اپنی اولاد کو کیا تعلیم دلوا رہے ہیں
کہیں ہمارا حال بھی ایسا تو نہیں ہونے والا

سوچئے

17/05/2022
04/11/2021
04/11/2021
23/04/2021

دہلی کی گلی مین مسلم سے پراتنا کی جا رھی ہے کہ دعا کرو کرونا سے نجات مل جائے کیونکہ اس مقدس مہینے مین دعا قبول ہوتی ہے.........

پاکستان تحریک انصاف تحصیل کھاریاں کے  راہنما سید خالد حسین شاہ   ایک تعلیم یافتہ انتہائی شریف النفس انسان ہیں اپنے علاقے...
17/04/2021

پاکستان تحریک انصاف تحصیل کھاریاں کے راہنما سید خالد حسین شاہ ایک تعلیم یافتہ انتہائی شریف النفس انسان ہیں اپنے علاقے میں ا تعمیر و ترقی کے حوالے سے ایک خاص مقام رکھتے ہیں انہوں نے ہرمحاذ پر اپنی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں سیاست میں ایک مثبت سوچ رکھتے ہیں پارٹی نظریات سے ہٹ کر کبھی کسی کی ذاتیات پر بات نہیں کرتے اسی کی وجہ سے وہ اپنی پارٹی پاکستان تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتوں میں یکساں مقبول ہیں

18/02/2021

تھانہ گلیانہ میں منشیات فروشوں کو کھلی چھٹی SHoڈاکٹر خاور گوندل
لمبی تان کرسو گیا

تھانہ ککرالیGujrat Policeگجرات ککرالی پولیس نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لئے  موضع بھدر میں کیا پولیس کو یہ سب نظر نہیں آ ر...
23/11/2020

تھانہ ککرالی
Gujrat Police
گجرات ککرالی پولیس نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لئے موضع بھدر میں کیا پولیس کو یہ سب نظر نہیں آ رہا ؟؟؟ عرس بھدر پر فحاشی عام ہیجڑوں اور لڑکیوں کی ڈانس پارٹی جاری نوجوان لڑکیوں کا گانوں پر رقص ڈانس پارٹی دیکھنے کیلئے لڑکوں کی لائنیں
گجرات انتظامیہ ایکشن لے

22/11/2020

‏مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ انتقال کرگئیں

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن راجہ شفقت علی ملاگر رضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں
28/10/2020

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
راجہ شفقت علی ملاگر رضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں

23/10/2020

تھانہ ککرالی
سخاوت علی کو کب کس نے کہاں سے گرفتار کیا
اس پر تشدد کس کس نے کیا ؟
کیا موبائل ڈیلرز نے بھی تشدد کیا
اب تک موبائل ایسوسی ایشن کتنے موبائل چور پکڑ کر پولیس کے حوالے کر چکی ہے
ان چوروں کے ساتھ کیا ہوا ؟
سب کچھ سنئے راجہ شاہد سرور صدر موبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن کوٹلہ کی زبانی

کھاریاں کے نواحی علاقے اوہجڑیاں کے نزدیک شرافت علی گجر دوران ڈکیتی جان بحق ہوگیا ۔ کھاریاں پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔
15/10/2020

کھاریاں کے نواحی علاقے اوہجڑیاں کے نزدیک شرافت علی گجر دوران ڈکیتی جان بحق ہوگیا ۔ کھاریاں پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔

دبئی (یو-اے-ای) 🇦🇪 وزٹ پہ جانے والوں کیلئے اہم ہدایات۔1) اپنے ساتھ ریٹرن ٹکٹ لازمی لے کے جائیں۔ ڈمی یا جعلی بکنگ نہ کروا...
15/10/2020

دبئی (یو-اے-ای) 🇦🇪 وزٹ پہ جانے والوں کیلئے اہم ہدایات۔

1) اپنے ساتھ ریٹرن ٹکٹ لازمی لے کے جائیں۔ ڈمی یا جعلی بکنگ نہ کروائیں ورنہ قانونی طور پہ آپ کو بورڈنگ سے منع کردیا جائے گا یا آپ کو ائیرپورٹ سے واپس بھیج دیا جائے گا۔ آپ کے خلاف اور آپ کے ٹریول ایجنٹ کے خلاف کارروائی بھی ہو سکتی ہے
2) ہوٹل کی کنفرم بکنگ ساتھ میں لے کے جانا ضروری ہے۔ بکنگ کنفرم نہ ہونے کی صورت میں بھی آپ کو بورڈنگ سے منع یا ائیرپورٹ سے واپس بھیجا جا سکتا ہے۔
3) ٹریول انشورنس کو لازمی قرار دیا جا چکا ہے اپنے ساتھ اصلی انشورنس لے کے جانا ضروری ہے۔ جعلی انشورنس پہ بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔
4) اپنے ساتھ وہاں پہ رہنے اور تمام سرگرمیوں کیلئے کم سے کم دو ہزار درھم یا اتنی مالیت کی فارن کرنسی لے کے جانا ضروری ہے بصورت دیگر آپ کو واپس بھیج دیا جائے گا۔
ان تمام ہدایات پہ عمل کریں اور قانون کی پاسداری کریں۔

تھانہ گلیانہ گجرات ملکہ بازار میں LED-4860کار پر سوار دو افراد پر نامعلوم افراد کا حملہ اور کار سوار  کو اغواہ  کر لیا گ...
13/10/2020

تھانہ گلیانہ گجرات
ملکہ بازار میں LED-4860کار پر سوار دو افراد پر نامعلوم افراد کا حملہ اور کار سوار کو اغواہ کر لیا گیا گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا گاڑی ملکان کو اطلاع ملتے ہی 15 پر کال چل گئ پولیس موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی کار مالک راجہ امجد حسام کا کہنا ہے کہ کار میں سوار اغواہ ہونے والا میرے عزیز ہیں

26/09/2020

جب وزیر اعظم عمران خان پارلیمنٹ میں تشریف لاتے ہیں, تو اپوزیشن پیچھے کے دروازے سے بھاگ جاتی ہے اور جب وزیراعظم عمران خان اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہیں, تو بھارت کے نمائندے بھاگ جاتے ہیں۔ پس ثابت ہوا کہ سچ سننا مشکل ہی نہیں, ناممکن ہے۔

21/06/2020

ملکہٰ میں مکمل سورج گرہن لگ چکا ہے
اندھیرا چھا گیا ہے
Be CareFully

19/06/2020

گدا کو بادشاہ یا بادشاہ کو گدا کر دے میرے مالک تو جب چاہیے کسی کو کیا سے کیا کر دے

28/04/2020

اگر آپ کے اردگرد کسی محلے میں یتیم بچہ یابچی ہے
جس نے اب تک عید کے لیے کپڑے یا جوتے نہیں ہیں خریدے وہ ہم سے رابطہ کریں
Orphans Welfare Organization
ان کے لئے جوتے اور کپڑے اور گفٹ خریدنے کی اور اس کی ان کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کرے گے
آپ بھی ہمارے ساتھ آئیں ہماری مدد کریں
اپنےصدقات ،خیرات، فطرانہ Orphans Welfare Organization کو دیں
تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ ان بچوں کی مدد کر سکیں

دین اسلام نے خد مت انسانیت کو بہترین اخلا ق اور عظیم عبا دت قرار دیا ہےچوہدری مبشر علی تیروچک (ناروے)دکھی انسانیت کی خدم...
19/04/2020

دین اسلام نے خد مت انسانیت کو بہترین اخلا ق اور عظیم عبا دت قرار دیا ہے
چوہدری مبشر علی تیروچک (ناروے)
دکھی انسانیت کی خدمت کرنا اس مشکل وقت میں ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے کاروباری حضرات سے میں گزارش کروں گا کہ دیکھیں ان لوگوں کو جو دیہاڑی دار مزدور طبقہ ہے ان کی مدد کریں کرونا وائرس کی وجہ سے جو کاروبار بند ہوچکا ہے ضرورت زندگی کی وہ چیزیں نہیں خرید سکتے ان پر شفقت کا ہاتھ رکھیں اورایک قوم بن کر اس مشکل وقت کا مقابلہ کریں

لوگوں میں سے اللہ کے ہاں سب سے پسندیدہ وہ ہیں جو انسانوں لئے زیادہ نفع بخش ہوں۔ملک انور لہڑیجو اپنے مسلمان بھائی کی ضرور...
19/04/2020

لوگوں میں سے اللہ کے ہاں سب سے پسندیدہ وہ ہیں جو انسانوں لئے زیادہ نفع بخش ہوں۔
ملک انور لہڑی
جو اپنے مسلمان بھائی کی ضرورت پوری کرنے چلا یہاں تک کہ وہ ضرورت پوری ہو جائے اللہ تعالیٰ اس دن اسے ثابت قدم رکھے گا جس دن قدم ڈ گمگا رہے ہو نگے ۔
ملک عظیم کی اس مشکل گھڑی میں اپنی سیاسی وابستگیاں بالائے طاق رکھتے ہوئے انسانی ہمدردی اور جذبہ خدمت خلق کے تخت مستحقین اور سفید پوش افراد کا امداد کرنی چاہیے

خدمت خلق کا کام گنا ہوں کی بخشش اور رب کی رضا کے حصول کا ذریعہ ہے جو کسی انسان کی حاجت پوری کرنے میں لگا ہو، اللہ اس کی ...
19/04/2020

خدمت خلق کا کام گنا ہوں کی بخشش اور رب کی رضا کے حصول کا ذریعہ ہے
جو کسی انسان کی حاجت پوری کرنے میں لگا ہو، اللہ اس کی حاجت پوری کر دیتا ہے
راجہ نوید اسد ایڈووکیٹ
تمام لوگوں سے درخوست کی جاتی ہے اپنے اردگرد رہنے والے ایسے افراد جو مشکل کے ان دونوں فاقہ کشی کا سامنا کر رہے ہیں لیکن عزت نفس کی خاطر کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلا سکتے ان افراد کی امداد ضرور کریں
ہم اپنے آس پاس رہنے والے کے حالات سے بخوبی واقف ہیں

19/04/2020

بارسلونا سے 70 کلو میٹر دور ایک گاؤں El Vendrell میں گلی میں سپکیر پر اذان ❤️

02/04/2020

مختاریا وڑ جانی دیا بندہ بن جا
ہن او وقت آ گیا ای بندہ اپنے گھر راشن دے کے لکھے دا ایدھی آف گھر
تینوں دسنا پیا واں بندہ بن جا
حالات بہت سیریس ہو گے نی😝

29/03/2020

کچھ تبدیلیاں..

آسمان کا رنگ بدل چکا ھے دھوپ اور سورج میں بہت فرق پڑ گیا ہے سورج زیادہ چمکدار ہو گیا ہے دھوپ زیادہ روشن ھو گئی ہے کیونکہ آسمان پر آلودگی ختم ھو گئی موٹر گاڑیاں ھوائی جہاز ٹرینیں فیکٹریاں بند ھونے سے فضا صاف شفاف ھو گئی ھے. ھوا خالص ھو گئی ہے جس کی وجہ سے درخت پھول اور پتے زیادہ تندرست اور تازہ لگ رہے ہیں.. شور کم ھونے سے ایک سکون اور امن ھے لوگوں کی بھاگ دوڑ ختم ھونے کی وجہ سے ایک سکون اور اطمینان سا ہے.. انسان بہت خالص ھوتے جا رہے ہیں ایک انجانے خوف نے دنیا کے جلووں اور رنگینیوں سے متنفر سا کر دیا ہے.. معاشرتی تنہائی جو ڈاکٹروں کی وجہ سے پیدا کی گئی ہے اس کی وجہ سے لوگ اپنے قریبی رشتوں کو بہت مس کرنے لگے ہیں ان کے قرب کے لیے تڑپ سی پیدا ہو گئی ہے.. ھر شخص پاک صاف رھنے لگا ھے بار بار منہ چہرہ دھونے کی وجہ سے چہرے پر ایک عجیب سی نرمی اور تازگی آ گئی ہے... کام کاج بند ھونے سے گھر کے افراد ایک دوسرے کو وقت دینے لگے ہیں.. موت کے خوف نے انسانوں کو خدا کے قریب کر دیا ھے. کوئی عبادت کرے یا نہ کرے لیکن ھر کوئی ھر وقت پاک صاف رھتا ھے.. لوگ میں صفائی ستھرائی کا شعور پیدا ھو گیا ہے.. عورتیں چاھے ماسک کی وجہ سے ہی سہی لیکن گھر سے نکلتے ہوئے چہرے چھپانے لگی ہیں... ایک دوسرے کو چھونا تو دور کی بات ھر کسی سے چھ فٹ فاصلہ رکھ کر چلا جاتا ہے جس سے کسی بھی شخص کو آزادی سے کھلی جگہ چلنے کا موقع ملتا ھے.... ماسک لگانے کی وجہ سے چہرے کے بناؤ سنگھار میں کمی آ گئی ھے جس سے سادگی کا احساس ھوتا ھے... مختصر لباس پہننے والیاں مکمل لباس پہننے لگی ہیں.. لوگوں میں ایثار کا جذبہ پیدا ھونے لگا ھے..

ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر انسانوں کو ایسا بنانے کی کوشش کرتے رہے... لیکن جب اللہ نے خود سات ارب انسانوں کو ایسا بنانا چاھا تو اس کے نہ نظر آنے والے معمولی سپاہیوں نے ایک لمحے سے پہلے سب کو سیدھا راستہ دکھا دیا.

28/03/2020

بزرگوں کی ایسی کمال گفتگو کہ ایمان تازہ ہوجائے
شئر کر کے اجر میں شامل ہوجائیے

25/03/2020

راولپنڈی یو بی ایل بینک کا پورا عملہ کو کورونا وائرس پازیٹیو نکلا

25/03/2020

ایک عدد ماسک یا ایک عدد صابن دینے پر سلفیاں اور ویڈیوز بنانے والوں یہ دیکھو دنیا کے مہذب قومیں۔!!!!
ضروریات زندگی کی تمام اشیاء قومی شاہراہوں پر رکھ رہے ہیں ۔ نہ کوئی سیلفی نہ کوئی تبصرہ بس صرف خدمت خلق

Address

Malka
0533

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when بولتا کھاریاں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share