03/01/2024
سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے زیر اہتمام محکمہ تعلیم میں بھرتیوں سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ سردار بہادر خان یونیورسٹی کی جانب سے بیرسٹر وقار احمدپیش ہوئےجبکہ امیدواروں کی جانب سے امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ اور بیرسٹر انور مقصود پیش ہوئے ، بیرسٹر وقار احمد نے سپریم کورٹ میں موقف پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ محکمہ تعلیم میں بھرتیوں سے متعلق بے قاعدگیوں اور کرپشن کے کوئی ثبوت نہیں ملے بلوچستنان ہائیکورٹ کی ہدایت کی پر نیب بلوچستان نے اور رجسٹرار ہائیکورٹ کی جانب سے بارہا اخبارات میں اشتہارات بھی دیئے گئے لیکن کسی بھی شخص نے شکایت نہیں کی وکلاء نے سپریم کورٹ میں موقف اختیار کیا کہ وزیر تعلیم باقاعدہ حلف دے چکے ہیں کہ پانچ ہزار سے زائد آسامیاں جو سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کی جانب سے ٹیسٹ و انٹرویو لئے گئے ان پر بھرتیاں کی جائیں جبکہ باقی ماندہ چار ہزار پوسٹیں ایچ ای سی کے ذریعے پر کی جائیں۔ تاہم عدالت نے مزید سماعت ملتوی کردی۔