دو کروڑ تاوان مانگنے والے گینگ کا سرپرست کون؟لودھراں دو نوجوان اغواء کاروں کے ہتھے چڑھ گئے زنجیروں سے باندھ کر درخت پر لٹکا دئیے پہلے دو کروڑ روپے اب ایک کروڑ تاوان مانگ رہے ہیں اہل خانہ غم سے نڈھال والدین بے ہوش،،،
سوشل میڈیا کے ذریعے لودھراں سے رحیمیار خان ٹریکٹر خریدنے والے دو نوجوان اغواء کاروں کے ہتھے چڑھ گئے۔اہل خانہ کا موقف
ہمارے بچوں کو اغواء ہوئے 22 روز گزر گئے ڈی پی او لودھراں سمیت تھانہ گیلے وال کے چکر لگا لگا کر تھک ہار گئے۔اہل خانہ کا موقف
ڈی پی او لودھراں سمیت کسی آفسر نے ہمیں ملنا مناسب نہیں سمجھا بات کرنا ، سننا مناسب نہیں سمجھا ہماری درخواستیں بھی جمع ہیں۔اہل خانہ کا موقف
معصوم بچوں کا اپنے والد کی بازیابی کیلئے رو رو کر حکام بالا سے اپیل
تھانہ گیلے وال کی حدود کے رہائشی بستی میران پور دو نوجوان اغواء
اغوا کار ہمارے بھائی اور اسکے دوست پر تشدد کرنے کی مختلف ویڈیوز ہمیں بنا بنا ر بھیج رہے ہیں اور ایک کروڑ روپے مانگ رہے ہیں۔اہل خانہ کا موقف
لودھراں کے اغواء ہونے والوں میں گل شیر اور محمد ریاض شامل ہیں
گل شیر کی دو بیویاں اور پانچ بچے ہیں ریاض کنوارہ ھے۔ اہل خانہ کا موقف
ہمارے پانچ بچے ہیں غریب مزدور ہیں ایک کروڑ روپے کہاں سے لائیں۔ اہل خانہ
گل شیر کی والدہ گفتگو کرتے اور روتے روتے ب
انتہائی افسوس ناک حادثہ 😭
ملتان سکھر موٹروے جلال پور انٹر چینج کے قریب گزشتہ شب ڈائیوو کی سلیپر بس کے آئل ٹینکر سے ٹکرانے کے نتیجے میں آگ لگ گئی، جس سے 20 مسافر زندہ جھلس کر زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 6 افراد زخمی ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس کے افسران فوری موقع پر پہنچ گئے، مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود تھیں۔
ترجمان کے مطابق آگ اس قدر شدید اور خوفناک تھی کہ دور سے دکھائی دے رہی تھی، جلتی ہوئی دونوں گاڑیوں سے بیشتر افراد کو زندہ نکالا گیا اور انہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ امدادی ٹیموں کو آگ بجھانے میں کئی گھنٹے لگ گئے، آئی جی خالد محمود کی ہدایات پر موٹر وے پولیس نے ایمرجنسی کرائسز سینٹر بنا دیا ہے، ہنگامی کارروائی کے دوران ڈی آئی جی شاہد جواد موقع پر موجود تھے۔
موٹر وے پولیس نے جلتی بس سے 9 مسافروں کو باحفاظت نکال لیا تھا، پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو نزدیک کے اسپتال پہنچایا۔
لاہور سے رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس 2009ء ماڈل کی تھی جو ڈائیوو کمپنی کے تحت چلتی تھی، سلیپر بس لاہور سے کراچی کے لیے رات 9 بجے روانہ ہوئی تھی۔
کمپنی ذرائع کے مطابق بس میں 2 ڈرائیور سوار تھے، تمام اسٹاف نے
لودھراں میں بجلی بلوں میں بے جا لگائے گئے ٹیکسز پر احتجاج کا سلسلہ نا رک سکا خواتین بھی سڑکوں پر نکل آئیں گھروں میں فاقے اتنا بل کیسے ادا کریں مظاہرین
لودھراں میں گزشتہ کئی روز سے بجلی بلوں میں لگائے گئے اضافی ٹیکسز پر شہری اور تاجر سراپا احتجاج ہیں آج خواتین بھی بل ہاتھوں میں لیے احتجاج کے لیے واپڈا دفتر پہنچ گئیں خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا گھروں میں فاقے ہیں اتنا بل کیسے ادا کریں آئے روز دفتروں کے دھکے کھا رہی ہیں کوئی نہیں ہماری بات سنتا ایس ڈی او میپکو کے مطابق ہمارے پاس اختیار ہی نہیں کہ ٹیکس معاف کر سکیں۔
رحیم یار خان سے
شالیمار ٹاؤن میں تعمیر شدہ مکان پر ہمسایوں نے چھت پر برساتی پانی کی وجہ سے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے چھت گرانے کی خاطر ڈرل مشین کے ساتھ چھت پر سوراخ کرنا شروع کر دیئے متاثرین نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دنوں برساتی پانی کی وجہ سے گھر کی چھت پر دیوار میں پانی جانے کی وجہ سے ہمسایوں نے چھت میں ڈرل مشین کے ساتھ سوراخ کرڈالے گھر کی خاتون کے منع کرنے پر غلیظ گالیاں دیتے رہے خاتون نے موقع پر چھت سے چادر چار دیواری تقدس پامال کی ویڈیو بنا ڈالی متاثرین کا کہنا تھا کہ مقامی پولیس کاروائی کرنے سے گریزاں ہے اور اب ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او رحیم یار خان سے کاروائی کرتے ہوئے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا
سپشل سینٹرل کورٹ
عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو فرد جرم کےلیے طلب کرلیا
شہباز شریف حمزہ شہباز سمیت دیگرملزم ہر صورت 7ستمبر کو فرد جرم کی کارروائی کےلیے پیش ہوں
عدالت نے شہباز شریف حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی
ٹنڈوآدم خدا آباد ریلوے پھاٹک پر کراچی سے راولپنڈی جانے والی7 اپ تیز گام ٹرین ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔
DTV PAKISTAN HD
خبر شامل کرتے ہیں وھاڑی سے
وہاڑی۔عدالت پیشی پر جانیوالے موٹر سائیکل سواروں پر کار سوار ملزمان کے اندھا دھند فائرنگ ، موٹر سائیکل سوار دو افراد موقع پر جانبحق ، ملزمان فرار ، پولیس نے دونوں نعشیں تحویل میں لے کر کاروائی شروع کردی
تھانہ صدر کے حدود پل محسن شاہ کے قریب 577 ای بی کے رہائشی عدالت میں پیشی کیلئے آرہے تھے کہ کار سوار ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے موٹر سائیکل سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ قتل ہونیوالوں میں ڈاکٹر محمد یعقوب ارائیں اور چوہدری شاہنواز ارئیں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق 577 ای بی کی ملک اعوان برادری اور ارائیں برادری کے درمیان عرصہ دراز سے دشمنی چل رہی ہے۔قبل ازیں بھی دونوں برادریوں کے متعدد افراد ایک دوسرے کے ہاتھوں قتل ہوچکے ہیں۔اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی لیگل میاں عبدالروف پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ہیں اور پولیس تھانہ صدر نے نعشیں تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیں ہیں اور کاروائی بھی شروع کردی گئی ہے
حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی غوث اعظم رحمةﷲعليه کے مزار شریف پر بھی لبیک یا رسولﷲﷺ کے بینل لگا دیے گے بابا جی رحمةﷲعليه نے فرمایا تھا اب یہ نعرہ پوری دنیا میں لگے گا لبیک یا رسولﷲﷺ❤✊🏻