04/10/2024
یہ معلومات واقعی بہت مفید ہے اور بہت سے لوگ اسے نہیں جانتے۔
ہر ٹائر کی رفتار کی حد ہوتی ہے اور اس کی ایک مدتِ معیاد بھی ہوتی ہے جو اس پر لکھی ہوتی ہے۔ یہ معلومات ٹائر کی دیوار پر درج ہوتی ہے۔
مثال کے طور پر، اگر آپ کو ٹائر پر "1423" لکھا ہوا ملے، تو اس کا مطلب ہے کہ یہ ٹائر سال 2023 کے چودھویں ہفتے میں بنایا گیا ہے۔
ٹائر کی معیاد عام طور پر 2 سے 4 سال ہوتی ہے، اس کے بعد اسے تبدیل کر دینا چاہیے۔
ہر ٹائر کی رفتار کی ایک حد ہوتی ہے جو ایک حرف سے ظاہر ہوتی ہے:
حرف "L" کا مطلب ہے کہ ٹائر کی زیادہ سے زیادہ رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
حرف "M" کا مطلب ہے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ۔
حرف "N" کا مطلب ہے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ۔
حرف "P" کا مطلب ہے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ۔
حرف "Q" کا مطلب ہے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ۔
حرف "R" کا مطلب ہے 170 کلومیٹر فی گھنٹہ۔
اور حرف "H" کا مطلب ہے کہ ٹائر 210 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار برداشت کر سکتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اکثر ٹائر تیز رفتاری کے دوران پھٹ جاتے ہیں، کیونکہ وہ مقررہ رفتار سے زیادہ دباؤ برداشت نہیں کر سکتے۔
لہٰذا، ہمیشہ اپنے ٹائر پر درج حرف چیک کریں اور رفتار کا خیال رکھیں تاکہ آپ حادثے سے بچ سکے