Ahmed Fraz

Ahmed Fraz Get authentic updates for Government & Private Daily Jobs, Educational News,Notifications & latest U

Business Affairs, Development, Marketing, Education Department

24/11/2023

, رحیم یار خان تحصیل خانپور کے نواحی قصبہ خورشید آباد کے پرائمری سکول میں پانچ سالہ طالبعلم کے جھلسنے کا واقع
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نوٹس لے لیا
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر نگراں وزیر تعلیم پنجاب منصور قادر خانپور پہنچ گئے
وزیر تعلیم پنجاب کی گورنمنٹ پرائمری سکول خورشید آباد خانپور آمد
وزیر تعلیم منصور قادر نے سکول کا دورہ ، اساتذہ اور اہل علاقہ سے ملاقات کی
وزیر تعلیم سکول میں جھلسنے والے پانچ سالہ طالبعلم عبدالہادی کے گھر گئے
وزیر تعلیم منصور قادر نے معصوم بچے کی عیادت اور ورثاء سے ملاقات کی
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر میں آپ کی عیادت کے لیے حاضر ہوا ہوں صوبائی وزیر تعلیم
سکول میں آگ لگانے اور طالبعلم کے جھلسنے کی مکمل اور شفاف انکوائری کرائی جائے گی
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اعلیٰ تحقیقاتی ٹیم سکول پہنچ رہی ہے تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پر ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی
متاثرہ طالبعلم کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے
ڈپٹی کمشنر طالبعلم کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے ورثاء کو بھی سہولیات فراہم کریں ڈپٹی کمشنر متاثرہ بچے کے علاج معالجہ کو براہِ راست مانیٹر کریں صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر

04/11/2023

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا ماڈل ٹاؤن لاہور میں واقع گورنمنٹ جونئیر ماڈل سکول کا دورہ۔ واش رومز اور کلاسز کی ناقص صفائی پر اظہار برہمی۔

20/10/2023

رحمان علی باجوا رہا ہونے کے بعد بات چیت کر رہے ہیں۔

20/10/2023

تمام لیڈران اور کارکنان رہا۔
لیو انکیشمنٹ کا مسئلہ حل ہو چکا سینیئر وائس چیئرمین اگیگا جناب ڈاکٹر طارق کلیم صدر PPLA کا کوٹ لکھ پت جیل کے باہر سرکاری ملازمین سے خطاب ۔

20/10/2023

قیامت زیادہ دور نہیں ہے ہم سے اب ضلع بھکر کی سڑکوں پر پپریگننٹ ٹیچر کو گھسیٹا جا رہا ہے استغفِرُاللہ پنجاب پولیس فرعون بنی ہوئی ہے۔

20/10/2023

پنجاب کے اساتذہ سڑکوں پر کیوں آ گئے؟

20/10/2023

پولیس نے پر امن اساتذہ کرام کو ایجوکیشن کمپلیکس بھکر سے گرفتار کر لیا ان کا مطالبہ تھا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری اور لیو ان کیشمنٹ و پنشن رولز میں تبدیلی واپس لی جائے ۔

دوسری طرف اس گرفتاری پر CEO ایجوکیشن بھکر اپنا موقف دے رہے ہیں DC صاحب کے حکم پر آپ نے اساتذہ کو Suspend کیا میرا اپنا دماغ کام کرنا چھوڑ گیا ہے۔

20/10/2023

مورخہ 20 اکتوبر 2023 پولیس نے پر امن اساتذہ کرام کو ایجوکیشن کمپلیکس بھکر سے گرفتار کر لیا ان کا مطالبہ تھا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری اور لیو ان کیشمنٹ و پنشن رولز میں تبدیلی واپس لی جائے ۔

20/10/2023

لاہور میں سکول اساتذہ نے بورڈ کے سینٹر کو ختم کروا دیا کنٹرولر خود پولیس کے ساتھ آیا اساتذہ نے احتجاج کیا اور وارننگ دی کہ کل سے کوئی اس سکول میں داخل نہیں ہو گا جہاں مرضی جا کر سینٹر بنائیں۔

19/10/2023

لاہور پنجاب پولیس کی انتقامی اور جارحانہ کاروائیاں اور ہماری شیر دل بہنوں اور بھائیوں کے حوصلے بلند ہیں ۔

19/10/2023

پنجاب پولیس کا انوکھا کارنامہ لاہور میں سکول نجکاری اور لیو اینکیشمنٹ کٹوتی کے لیے لاہور میں پر امن ریلی نکالی گئی لیکن پتا نہیں کونسے کالے قانون کے تحت ہمارے میل اور فیمیلز اساتذہ کرام کو پرزن وین میں بکریوں کی طرح ڈال کر انکو پولیس تھانے بھجوا دیا گیا یار تم لوگوں سے چور تو ڈاکو پکڑے نہیں جاتے جو شریف ہے تھانہ کچہری بھی اسی بد نصیب غریب کے لیے ہے شرم کرو۔

19/10/2023

آج مورخہ 19 اکتوبر 2023 ایک تاریخی دن ضلع رحیم یار خان کے میل و فیمیل سرکاری ملازمین نے ریکارڈ شرکت کرکے آج کے دھرنے کو کامیاب بنایا۔

18/10/2023

غریب آدمی کا خواب چکنا چور، پولیس اساتذہ کو نشانہ بنانے لگی میاں عمران ارشد وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی پر پھٹ پڑے

18/10/2023

اسے کہتے ہیں منہ پر ذلیل کرنا فیصل آباد سمندری میں آگیگا کے پلیٹ فارم سے زبردست احتجاج کے دوران نگران وزیراعظم محسن نقلی کو دیکھ کر شدید نعرہ بازی سلام ہے ان اساتذہ کرام کی جرات کو انشاللہ فتح آپکی ہی ہو گی۔

17/10/2023

دھرنے میں آئے اساتذہ جب رات کو سو رہے تھے تو حکومت نے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا؟
صوبائی صدر ٹیچرز کاشف شہزاد چوہدری نےساری حقیقت بتا دی

16/10/2023

ضلع لاہور کے تمام اساتذہ کرام کل صبح 11 بجے پریس کلب شملہ پہاڑی پہنچیں گے۔ باقی محکموں کے ملازمین بھی لاہور پریس کلب پہنچیں گے۔

اساتذہ کرام اور سرکاری ملازمین کا موقف اور لائحہ عمل کاشف شہزاد چودھری صوبائی صدر کی زبانی۔

لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں تعلیمی بائیکاٹ جاری رہے گا جو لیو انکیشمنٹ کے کالے قانون کی واپسی، گرفتار اساتذہ کی رہائی،سرکاری سکولوں کی نجکاری کے فیصلے کی واپسی، پینشن قوانین میں تبدیلی کے فیصلہ کی واپسی تک
تمام سکول ڈینگی ایکٹیوٹیز اور تمام تعلیمی سرگرمیوں کا کا مکمل بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔

تمام اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ مرکزی قیادت کے اعلان تک کسی بھی طالب علم کو احتجاج میں شامل نہ کریں۔

کاشف شہزاد چودھری
صوبائی صدر

15/10/2023

چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا صاحب کی جدوجہد تیز ہو قیادت کا اہم اعلان

13/10/2023

دھرنے کے حوالے سے پورے پنجاب کی تفصیلی رپورٹ

13/10/2023

رہائی کے بعد میڈم رخسانہ انور کا ویڈیو پیغام ملازمین اور قیادت کے نام ملازمین اتحاد زندہ باد

13/10/2023

رحمان علی باجوہ صاحب کا سرکاری ملازمین کو پیغام
رانا شہباز صدر پنجاب ٹیچرز یونین (کاشف شہزاد ) جنوبی پنجاب ، سید مدثر حیسن ضلعی صدر پیکٹ لاہور دیگر دوستوں اور وکلاء کی ٹیم کے ساتھ مرکزی قائدین کی ہدایات پر لاہور ہائی کورٹ میں موجود ۔

13/10/2023

ایف آئی آر نمبر 4852/2023

جرائم زیر 382/324/186/353/148/149/290/291 PPC P/S اسلام پورہ،

لاہور۔

ترتیب

13.10.2023۔ موجودہ:

بعد الت جناب عمران عابد صانحه ی روڈ بائی مسلہ ہے ڈا شرکت کرنے کا ہو

ملزمان حراست میں ہیں۔ ملزمان کی طرف سے رانا حبیب الرحمان ایڈووکیٹ اور دیگر تمام ماہرین تعلیم۔

عمران رضا نے ریاست کے لیے اے ڈی پی پی سیکھی۔ I.O ریکارڈ کے ساتھ

فوری کیس میں، ایل او نے مذکورہ کے (10) دن کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔

ملزمان نے کہا جبکہ ملزمان کے وکلاء نے ریمانڈ کی شدید مخالفت کی اور استدعا کی کہ ملزمان کو بری کیا جائے۔

2

دلائل سنے گئے، ریکارڈ پر غور کیا گیا۔

3. ایف آئی آر کے بغور جائزہ لینے سے پتہ چلتا ہے کہ ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ کچھ اساتذہ احتجاج کر رہے تھے اور سڑک بلاک کر رہے تھے۔ ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ایف آئی آر میں کسی سے کوئی خاص کردار منسوب نہیں کیا گیا ہے۔ مزید برآں، پولیس فائل کو استعمال کیا گیا ہے کوئی دستاویزی ثبوت پولیس فائل کے ساتھ منسلک نہیں کیا گیا ہے تاکہ استغاثہ کے کیس کو مضبوط کیا جاسکے۔

ایف آئی آر کی کہانی سے پتہ چلتا ہے کہ ایف آئی آر میں کسی بھی ملزم کو کوئی خاص کردار تفویض نہیں کیا گیا ہے۔ اب ایف آئی آر میں مذکور ہر فرد سے کوئی خاص کردار منسوب کرنا مشکل ہے۔ واقعے کے دوران کوئی زخمی نہیں ہوا، نہ ہی سیکشن 324 پی پی سی کا مقدمہ بنانے کے لیے ریکارڈ پر کوئی ایم ایل سی یا میڈیکل دستیاب ہے۔ ریکوری میمو میں استغاثہ نے یہ بھی ظاہر کیا ہے کہ ملزمان سے چار قالین اور ایک خیمہ برآمد ہوا ہے لیکن ریکارڈ کے مطابق اس معاملے پر تنازعہ ہے کیونکہ ملزمان پہلے ہی الزام لگا رہے ہیں کہ وہ پرامن احتجاج کرنے کے لیے خیمے کے نیچے قالین پر بیٹھے تھے۔ . ملزمان کے قبضے سے کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا۔ ‏agistrat‏

5. فریقین کے وکیل کی مدد سے دستیاب ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد یہ مشاہدہ کیا جاتا ہے کہ فائل پر موجود ملزم کے خلاف کوئی مجرمانہ مواد دستیاب نہیں ہے کہ اس کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے یا اسے عدالتی ریمو پر بھیج دیا جائے۔ میکینکل طریقے سے ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا کیونکہ فائل میں ملزم کے خلاف کافی ثبوت موجود ہیں۔ لہٰذا مندرجہ بالا حالات کے پیش نظر ملزمان کو بری کر دیا جاتا ہے۔ کسی اور کیس میں مطلوب نہ ہونے کی صورت میں انہیں فوری رہا کیا جائے۔

6. علیحدگی سے پہلے، یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ طے شدہ قانون کے مطابق "ڈسچارج آرڈر" بری ہونے کے مترادف نہیں ہے / ایف آئی آر (مقدمہ) کی منسوخی کے مترادف نہیں ہے اور ڈسچارج آرڈر کے باوجود ملزم کے خلاف مقدمہ زندہ ہے، تحقیقات مقدمہ جاری ہے اور یہاں تک کہ 1.O مزید تفتیش کے نتیجے میں بری ہونے والے ملزم کو دوبارہ گرفتار کر کے مجاز عدالت کے سامنے چالان کر سکتا ہے۔ یہ بھی طے شدہ قانون ہے کہ مجاز عدالت (ٹرائل کورٹ) بری ہونے والے ملزم کو مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے طلب کر سکتی ہے۔ یہ سطور صرف وسعت اور وسعت کے حوالے سے شکوک و شبہات کو دور کرنے کے لیے لکھی گئی ہیں۔

ڈسچارج آرڈر کے.

اعلان کیا گیا: 13.10.2023

عمران عابد ایڈ جوڈیشل اٹجسٹریٹ فرقان عابد ڈسٹرکٹ کورٹ، لالی گارکٹ کورٹس، لاہور۔ مجسٹریٹ سیک، 30

13/10/2023

کوٹ ادو دائرہ دین پناہ اساتذہ کا احتجاج جاری اساتذہ کی گرفتاریاں طلباء بھی سڑکوں پر ا گئے

13/10/2023

تاریخ گواہ ہے جن لوگوں نے اساتذہ کو سڑکوں پر گھسیٹا وہ بے عزت اور خوار ہوئے ہیں جو لوگ اج اساتذہ کے ساتھ ایسا کر رہے ہیں تاریخ ان کو کبھی معاف نہیں کرے گی چند سال پہلے مراد راس نے پیف کے اساتذہ کو سڑکوں پر گھسیٹا تھا مراد راس کا حال دنیا کے سامنے ہے۔

13/10/2023

ممکنہ نجکاری \ پرائیویٹ کا غیر سرکاری اور غیر حتمی رزلٹ کا پہلا نتیجہ

12/10/2023

چوھدرئ خالد جاوید سنگھیڑا کا پیغام

29/09/2023

‏وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ ○ میرے نبی ﷺ کا ذکر ہمیشہ بلند رہے گا
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔
جشن عید میلادالنبی مبارک ہو ۔

30/08/2023

سرکاری ملازمین کے لئے انتہائی بری خبر نگران حکومت نے پنشنز میں کٹوتی کا فیصلہ کرلیا۔

03/08/2023

Team Head General Iqarul Hasan's operation against CEO Education Mandi Bahauddin on the matter of sexual harassment.

ٹیم سر عام اقرار الحسن کا جنسی ہراسانی کے معاملہ پر سی ای او ایجوکیشن منڈی بہاوالدین کیخلاف آپریشن۔

26/07/2023

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکینڈل نامور صحافی اقرار الحسن نے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور ان کے بیٹے ولیداد چیمہ کے متعلق اہم حقائق شواہد کے ساتھ قوم کے سامنے رکھ دیے۔

25/07/2023

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور طالبات کی گندی ویڈیوز بنانے کا نیا سکینڈل لڑکیوں کی برہنہ ویڈیوز کون اور کیسے بناتا ہے؟

25/07/2023

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی کہانی سابقہ ٹرانسپورٹ انچارج IUB محمد عبداللہ کی زبانی

24/07/2023

Islamia University Scandal , Meri Rooh Ka Zakhkam | The IUB | Prof. Rashid Mahmood Bodla

24/07/2023

وائس چانسلر آف اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر اطہر محمود کے وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت دے دی گئ۔

24/07/2023

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے چیف سیکورٹی افیسر ریٹائرڈ میجر سید اعجاز حسین شاہ کا اعترافی بیان

24/07/2023

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی اس طالبہ کی سسکیوں اور چیخوں نے حکومتی درودیوار ہلا کر رکھ دیے۔والدین کے رونگھٹے کھڑے ہو گئے۔آپ ایک مرتبہ اس بچی کی گفتگو ضرور سنیں۔بطور والدین آپکی بھی چیخیں نکل جائیں گی پاکستان میں بڑے بڑے تعلیمی ادارے تباہ وبرباد ھو گئے۔

20/07/2023

پنجاب حکومت کا انوکھا کارنامہ اب نگران حکومت پنشنرز کے فنڈ کا منافع استعمال کرسکے گی۔

19/07/2023

تمام سرکاری ملازمین ملک محمد احمد خان مشیر وزیر اعظم پاکستان کا پیغام سن لیں اور حوصلہ رکھیں، اللّٰه بہتر کرے گا
ہم انشاءاللّٰه اپنا حق لے کر رہیں گے۔

19/07/2023

السلام علیکم
تمام محترم اساتذہ کرام و دیگر سرکاری ملازمین (میل و فی میل )

تنخواہوں اور پینشن کے حوالہ سے جو حکومت نے ابتدائی بنیادی تنخواہ پر اضافہ کیا ہے اسے ہم نے مشترکہ طور پر مسترد کر دیا ہے۔

اسی طرح لیو انکیشمنٹ کے خاتمے کا نوٹیفکیشن بھی ابھی تک واپس نہیں ہوا ۔ اس کی واپسی بھی انتہائی ضروری ہے۔ اگر یہ واپس نہ ہوا تو پیشن بھی بند ہو جائے گی۔

ان سب معاملات پر
آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے کل بروز جمعرات دن 12 بجے بشیر بختیار لیبر ہال بلمقابل دیال سنگھ کالج نزد لکشمی چوک لاہور مختلف تنظیموں کا اجلاس منعقد کیا گیا ہے۔ تاکہ مشترکہ طور پر آئندہ کا لائحہ عمل بنایا جا سکے۔

اس سلسلہ میں آپ سب ضلعی صدور، جنرل سیکرٹریز، ڈویژنل اور مرکزی عہداران کے علاؤہ اساتذہ کرام پر بھی لازم ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر مشورے دینے کی بجائے اس اجلاس میں شرکت کریں ۔ تاکہ آپ کا مشورہ آئندہ کے لائحہ عمل میں شامل کیا جا سکے۔
اس لئے گزارش ہے کہ عملی طور پر اجلاس مں شامل ہوں۔

عہداران کے علاؤہ اگر کوئی بھی میل یا فی میل ٹیچر اچھے مشورہ کے ساتھ اجلاس میں شامل ہونا چاہے تو اسے خوش آمدید کہا جائے گا۔

کیونکہ کل جو فیصلہ احتجاج یا دھرنے کے حوالہ سے ہو جائے گا۔ وہ حتمی ہو گا۔ بعد میں اس میں تبدیلی نہ ہوگی۔

شکریہ

کاشف شہزاد چودھری

17/07/2023

چیئرمین اگیگا پنجاب جناب خالد جاوید سینگھڑا صاحب کا وزیراعظم پاکستان کے مشیر ملک احمد خان صاحب سے آج کی ملاقات اور پیشرفت کے حوالے سے سرکاری ملازمین کے ویڈیو پیغام 17.07.2023

14/07/2023

اساتذہ حقوق کی آواز کیلئے، اپنے تحریک مستقلی براۓ ایس ایس ایز, لیو انکیشمنٹ، پنشن اصلاحات، تنخواہوں میں اضافے کے لیے صدر جنوبی پنجاب رانا شہباز صفدر پنجاب ٹیچرز یونین کا لاہور رنگ میڈیا کو دبنگ انٹرویو۔

Address

Allahabad
Liaquatpur
64000

Telephone

+923123215656

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ahmed Fraz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ahmed Fraz:

Videos

Share

Category


Other Video Creators in Liaquatpur

Show All