Muhammad Kashif Salman Correspondent Express News LQP

Muhammad Kashif Salman Correspondent Express News LQP نیوز کوریج ، معلوماتی خبریں، عوام مسائل اور دیگر خبریں۔تجزیے،تراشے،

16/07/2023

محترم محسن نقوی صاحب وزیر اعلی پنجاب !!
تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لیاقت پور ضلع رحیم یار خان میں ڈائلاسز یونٹ بلڈنگ بنے 12، جبکہ آئی سی یو بلڈنگ کو 2 سال ہو چکے ہیں، مگر عملہ ہے نہ مشینری،
مریض 100 کلومیٹر دور بہاولپور یا رحیم یارخان دھکے کھانے پر مجبور ہیں، ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر رہے ہیں عرصہ پہلے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے پاس فنڈز بھی آ چکے، مگر یہ منصوبے سرخ فیتے کا شکار ہیں یا محکمہ کے ذمہ داران کی غفلت، نا اہلی اور بےحسی کی بھینٹ چڑھے ہوئے ہیں؟ سیکرٹری ہیلتھ اور دیگر اعلی حکام ہسپتال کے محض 10 سے 15 منٹ کے دورے کر کے کارروائی ڈالتے اور ٹی اے ڈی اے کھرا کر جاتے ہیں نتیجہ صفر جمع صفر برابر صفر کے سوا کچھ نہیں
ڈائلاسز یونٹ کی دو کروڑ روپے سے بننے والی عمارت خستگی و تباہی کی طرف گامزن ہے، مگر کسی کو شرم ہے نہ احساس کہ قوم کا پیسہ برباد اور مریض خوار ہو رہے ہیں،
"کچھ اس کا علاج اے چارہ گرآں ہے کہ نہیں ہے"
خیر اندیش،
وحید رشدی،اک عام شہری
Chief Secretary Punjab DC Rahim Yar Khan Commissioner Bahawalpur Division Bahawalpur

14/07/2023

لیاقت پور۔۔وائلڈ لائف نے غیر قانونی شکارکرنے والوں کو پکڑ لیا۔۔

26/05/2023

لیاقت پور/تین مختلف حادثات میں 6افراد زخمی

لیاقت پور:جندو پیر کے قریب کار تیز رفتاری کے باعث سیم نالہ میں گرگئی،دو افراد زخمی،ریسکیوذرائع

لیاقت پور:حکیم آباد میں دو موٹرسائیکل تیز رفتاری کے باعث ٹکرانے سے دو افراد زخمی،ریسکیوذرائع

لیاقت پور:پکالاڑاں روڈ پر موٹرسائیکل کے آگے کتا آنے سے دو موٹرسائیکل سوار گرکر زخمی ہوگئے،ریسکیوذرائع

لیاقت پور:زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا،ریسکیوذرائع

21/05/2023

خان پور...... مردہ ضمیر سسر نےحاملہ بہو کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، خاوند کو سسر کی شکایت کرنے پر خاوند اور دیورانیوں کا متاثرہ خاتون پر بہیمانہ تشدد ، نازک حالت میں والدین کے گھر چھوڑ کر رفو چکر ہو گئے ، خان پور کے علاقہ محلہ اسلام آباد کی رہائشی خاتون سونیا بی بی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 3 سال قبل میری شادی سگے ماموں ارشد علی کے بیٹے مبشر علی کے ساتھ فیصل آباد میں ہوئی شروع سے ہے میرا سسر ارشد علی مجھ پر بری نگاہ رکھتا تھا مگر اس کے مذموم مقاصد پورے ہونے کا اسے موقع نہ مل سکا ،ایک ہفتہ قبل میرا شوہر مبشر علی جب گھر موجود نہیں تھا اور میں گھر میں اکیلی تھی میرے سسر ارشد علی نے زبردستی مجھے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور مجھے دھمکی دی کہ اگر کسی کو کچھ بتایا تو جان کی خیر نہیں ہو گی تاہم جب میرا شوہر گھر واپس آیا تو میں نے اسے تمام حالات بتا دیئے مگر انہوں نے مجھ پر یقین کرنے کی بجائے خاوند نے اور اس کی 4 بہنوں نے مل کر مجھے مارنا شروع کر دیا ، سونیا بی بی نے بتایا کہ میرے سسرال وال 5 روز تک مجھے تشدد کا نشانہ بناتے رہے نہ مجھے کچھ کھانے کو دیتے تھے نہ پینے کو 5 روز بعد جب میری حالت غیر ہونے لگی تو انہوں نے مجھے پیر محل اپنے ایک رشتے دار کے گھر پہنچایا جہاں سے انہوں نے میری منت سماجت پر ترس کھاتے ہوئے خان پور میرے والدین کے پاس پہنچایا ہے ، متاثرہ خاتون نے آئی جی پنجاب پولیس اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ فوری طور پر نوٹس لے کر مجھے انصاف مہیا کیا جائے اور جنسی زیادتی اور ناحق تشدد کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے ۔
Police department Rahim yar khan Punjab Police Pakistan

لیاقت پور کے نواحی علاقہ فیروزہ  گورنمنٹ گرلزہائیرسکینڈری سکول فیروزہ کاسینئرکلرفرسٹ ائیرکی طالبہ سے زیادتی کرتے ہوئے رن...
14/05/2023

لیاقت پور
کے نواحی علاقہ
فیروزہ گورنمنٹ گرلزہائیرسکینڈری سکول فیروزہ کاسینئرکلرفرسٹ ائیرکی طالبہ سے زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔۔۔
تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائیئرسکینڈری سکول فیروزہ میں تعینات سینئیرکلرک محمدارشدعباسی کو فرسٹ ایئر کلاس کی طالبہ (الف) کے ساتھ کرائے کے مکان میں زیادتی کرتے ہوے اہل علاقہ کی موجودگی میں پولیس تھانہ پکالاڑاں نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے جسے فوری طورپرتھانہ پکالاڑاں منتقل کردیا گیا سینئیرکلرک محمدارشدعباسی جوطالبات کوامتحانات میں نمبرلگوانے کے چکرمیں تعلقات استوارکرکے ان سے جنسی زیادتی کرتا اس کے لئے مزکورنے کنڈانی روڈپرمکان کرائے پرلے رکھا ہے جہاں پروہ سکول کی طالبات کوورغلہ کرلاتا ان سے جنسی زیادتی کرتا ان کی ویڈیوبناکربلیک میل کرتا بتایا گیا ہے کہ کلرک طویل عرصے سے یہ شیطانی کھیل کھیل رہا تھا رات گئے ملزم محمدارشدعباسی کے خلاف طالبہ کے والد کی تحریری درخواست پر تھانہ پکالاڑاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے پولیس مصروف تفشیش ہے
چیف ایگزیکٹوآفیسرمحکمہ تعلیم رحیم یارخان نے پیڈاایکٹ کے تحت کلرک محمد ارشد کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری کے لئیے علیحدہ سے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
Chief Secretary Punjab Punjab Police Pakistan

لیاقت پور میں کے ایل پی روڈ پر الخیر کاٹن فیکٹری خان بیلہ کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم ہوگیا،تصادم کے نتیجے میں موٹ...
08/05/2023

لیاقت پور میں کے ایل پی روڈ پر الخیر کاٹن فیکٹری خان بیلہ کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم ہوگیا،تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نیچے گرے تو پیچھے سے آنے والے ٹرالر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا،حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی،ریسکیو اہلکاروں نے نعش اور زخمی خاتون کو رورل ہیلتھ سنٹر خان بیلہ منتقل کردیا

لیاقت پور  ٹیوب ویل پر  بیٹھے  شخص پر پاگل کتا کا حملہ کتا کے کاٹنے سے 60 سالہ اشرف زخمی،ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امدا...
05/05/2023

لیاقت پور ٹیوب ویل پر بیٹھے شخص پر پاگل کتا کا حملہ
کتا کے کاٹنے سے 60 سالہ اشرف زخمی،ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی تحصیل ہسپتال منتقل کردیا

لیاقت پور/ٹرین کے نیچے آکر جاں بحقلیاقت پور:تنواری ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی زد میں آکر نامعلوم شخص جاں بحق، نعش کو ٹ...
05/05/2023

لیاقت پور/ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق

لیاقت پور:تنواری ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی زد میں آکر نامعلوم شخص جاں بحق، نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا،تاحال نعش کی شناخت نہ ہوسکی،ریسکیوذرائع

لیاقت پور:تھانہ تبسم شہید پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی،پولیس

29/04/2023

لیاقت پور۔لیاقت پور پانچ چک کا رہائشی 30 سالہ عدنان ولد اللہ بخش ریلوے ٹریک پر بیٹھا موبائل چلانے میں مصروف تھا کہ کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس کی زد میں آکر زخمی ہوگیا۔۔جسے ریسکیو 1122نے فوری طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیوشفٹ کردیا۔

لیاقت پور،ترنڈہ محمد پناہ ڈکیتی کی واردات،گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا،دوران واردات مذمت کرنے پر ڈاکو نے دوکاندار کو ...
28/04/2023

لیاقت پور،ترنڈہ محمد پناہ ڈکیتی کی واردات،گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا،دوران واردات مذمت کرنے پر ڈاکو نے دوکاندار کو ٹانگ پر گولی مار دی،ڈاکو موقع سے فرار،زخمی شخص کو رولر ہیلتھ سینٹر ترنڈہ محمد پناہ میں منتقل کیا گیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر بیان ریکارڈ کر کے کاروائی شروع کر دی
Punjab Police Pakistan Police Department Rahim Yar Khan

11/04/2023

لیاقتپور ۔چک 82 عباسیہ 87 بنک روڈ پر بارڈ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے گندم کی فصل جل کر خاکستر ۔۔ریسکیو 1122 کی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔۔لاکھوں روپے مالیت کی گندم کے نقصان کا اندیشہ

*رحیم یار خان کچہ آپریشن آپ ڈیٹ*پولیس کی کچہ میں پیش قدمی جاریڈاکوؤں کی پولیس فورس پر شدید فائرنگ پولیس کی جوابی موئثر ک...
11/04/2023

*رحیم یار خان کچہ آپریشن آپ ڈیٹ*

پولیس کی کچہ میں پیش قدمی جاری

ڈاکوؤں کی پولیس فورس پر شدید فائرنگ پولیس کی جوابی موئثر کارروائی

پولیس سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک

ہلاک ڈاکوؤں سے دو عدد کلاشن کوفس و متعدد روند برآمد

ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت بختیار اور معظم عرف تیلو کے ناموں سے ہو گئی

پڑتال ریکارڈ پر ہلاک ڈاکو درجن سے زائد مقدمات کے ریکارڈی نکلے

ہلاک ڈاکوؤں کا تعلق ماچھی گینگ سے پایا گیا ہے

ہلاک ڈاکو پولیس پر حملوں، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے

*ترجمان پولیس رحیم یار خان*

11/04/2023

کچے کے ڈکیتوں نے پولیس سے مقابلے کی ویڈیو جاری کردی

10/04/2023

لیاقت پور:87 بنک روڈ پرگلشن فرید کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار دو طالب علموں کو کچل دیاجوکہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئےطالب علم چک نمبر 87 ہائی سکول میں زیر تعلیم تھےسکول میں چھٹی کے بعدگھر جا رہے تھےکہ ٹرک کی زد میں آگئےجاں بحق طالب علموں کی شناخت 13 سالہ نوید اور 17 سالہ عبدالرحمن کے نام سے ہوئی جوکہ کزن ہے ریسکیو اہلکاروں نے نعشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیاجبکہ تھانہ تبسم شہید پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے کارروائی کاآغاز کردیاہے۔

*رحیم یار خان//تھانہ احمد پور لمہ اور کوٹسبزل پولیس کا ناکہ توڑ کر فرار ہونے والے ملزمان کی تعاقب میں آنے والی پولیس پار...
10/04/2023

*رحیم یار خان//تھانہ احمد پور لمہ اور کوٹسبزل پولیس کا ناکہ توڑ کر فرار ہونے والے ملزمان کی تعاقب میں آنے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران چار ملزمان جو کہ خان پور ڈاکٹرز فیملی کے دو بچوں کے اغواء کیس کے ملزمان تھے پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوگئے*

ایس ایچ اوز نوید نواز واہلہ اور سیف اللہ ملہی نے اے ایس پی شاہزیب چاچڑ کی نگرانی میں ہائی الرٹ ناکہ بندی کر رکھی تھی

ناکہ بندی پر موجود پولیس نے مشکوک کار کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش میں ناکہ توڑتے ہوئے سپیڈ بڑھا دی

فائرنگ تھمنے پر پولیس کے سرچ آپریشن میں ملزمان کی شناخت عثمان، حسیب، جنید اور راحیل کے ناموں سے ہو گئی

دریافت پر ہلاک ملزمان کچھ دن قبل خان پور سے ڈاکٹر حسن کے بیٹوں شایان اور سبحان کے اغوا میں ملوث پائے گئے

08/04/2023

خان پور : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا خان پور کا وزٹ ، ڈاکٹرز فیملی اور بازیاب ہونے والے بچوں سے ملاقات کی

خان پور : ننھے سبحان اور شایان نے آئی جی پنجاب کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

خان پور : آئی جی پنجاب نے ڈاکٹرز فیملی کے بچوں کو بازیاب کروانے والی ٹیم کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا

خان پور : سی ایم پنجاب ایک اہم ترین میٹنگ میں تھے جونہی اس واقعہ کی اطلاع ملی تو وہ فوری طور پر لاہور آئے اور ہمیں جلد از جلد بچوں کو بازیاب کروانے کی ہدایات کیں ، آئی جی پنجاب

خان پور : پنجاب پولیس امن و امان کے قیام کے لیے چوکس ہے جس کا واضح ثبوت انتہائی مختصر مدت میں دونوں مغوی بچوں کی بازیابی ہے۔ آئی جی پنجاب

خان پور : پنجاب کے اس آخری ضلع میں بھی پولیس پوری طرح جرائم کی بیخ کنی کے لیے متحرک ہے ، آئی جی پنجاب

خان پور : آج رات سے ہی کچے میں آپریشن شروع ہو گا اور جو پہلی گاڑی کچے میں جائے گی وہ اعلیٰ افسران کی ہو گی ، آئی جی پنجاب

خان پور : کچے کے علاقے میں پولیس چوکیاں بحال کرنا پہلی ترجیح ہے ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

خان پور : کچہ آپریشن میں پاک آرمی سمیت تمام اداروں کی معاونت حاصل ہے ، آئی جی پنجاب

خان پور : پہلی دفعہ سندھ پولیس بھی پنجاب پولیس کے ساتھ آپریشن میں ڈاکوؤں کا صفایا کرے گی ، آئی جی پنجاب

خان پور : چند دنوں میں ہی بظاہر نوگو ایریا نظر آنے والے کچے میں امن قائم ہو گا ، آئی جی پنجاب

خان پور : شہر خان پور میں جلد نئے تھانے کا قیام اور جدید گاڑیاں بھی مہیا کی جائیں گی ، آئی جی پنجاب

خان پور : آئی جی پنجاب کے ساتھ آر پی او بہاول پور رائے بابر ، ڈی پی او رحیم یارخان رضوان عمر گوندل و دیگر افسران بھی موجود تھے

Police Department Rahim Yar Khan Punjab Police Pakistan

01/04/2023

لیاقت پور میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے لاکھوں مالیت کے نئےموٹرسائیکل چوری ہوگئے۔گذشتہ روز میونسپل کمیٹی کی مسجد کے باہر سے اور آج صبح فجر کے وقت مدرسہ بلال 87 بنک روڈ سے دو نئے موٹرسائیکل چوری ہوگئے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ رمضان میں پنجاب بھر کی مساجد کے باہر پولیس والوں کی ڈیوٹیاں لگائی جاتی ہیں مگر لیاقت پور میں کسی مسجد کے باہر کوئی پولیس والا ڈیوٹی پر معمور نہیں ہے۔جس کی وجہ سے آئے روز لوگوں قیمتی موٹرسائیکلز سے محروم ہورہے ہیں۔ عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او رحیم یارخان اور آئی جی پنجاب سے چوروں کی فوری گرفتاری اور مساجد کے باہر پانچ وقت کی نماز کے دوران پولیس اہلکار تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Police Department Rahim Yar Khan Punjab Police Pakistan

لیاقت پور اللہ اباد روڈ پر مسافر وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے  موٹر سائیکل  سوار باپ اور دو بیٹے  زخمی زخمیوں میں باپ  ا...
30/03/2023

لیاقت پور اللہ اباد روڈ پر مسافر وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ اور دو بیٹے زخمی
زخمیوں میں باپ اللہ بخش کو ریسکیو نے ہسپتال منتقل کیا ۔اور بیٹے ریاض۔ اور حنیف کو ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد دی۔۔

صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم۔۔آپریشنز ٹیم کا  پارک روڈ لیاقت پور میں سپر سٹورپر چھاپہ، ملاوٹی س...
22/03/2023

صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم۔۔
آپریشنز ٹیم کا پارک روڈ لیاقت پور میں سپر سٹورپر چھاپہ،
ملاوٹی سرخ مرچوں ، کی فروخت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 سیکشن 13(1) سی اے کے تحت جرمانہ عائد
ملاوٹی سرخ مرچیں تلف کردی گئی

فری آٹا پوائنٹ تحصیل لیاقت پور کی عوام ترنڈہ ۔خانبیلہ اور دیگر علاقوں کے لوگوں سے گذارش ہے کہ 46 پوائنٹ گورنمنٹ سے منظور...
21/03/2023

فری آٹا پوائنٹ
تحصیل لیاقت پور کی عوام ترنڈہ ۔خانبیلہ اور دیگر علاقوں کے لوگوں سے گذارش ہے کہ 46 پوائنٹ گورنمنٹ سے منظور ہوئے ہیں۔۔اپنے نزدیکی پوائنٹس سے فری آٹا حاصل کریں۔۔۔لیاقت پور آنے کی ضرورت نہیں ہے اپنا ٹائم بچائیں اور پریشانی سے بچیں۔۔۔شکریہ

کوٹ سمابہ۔۔تیزرفتار بس درخت سے ٹکرا کر دکان میں جاگھسی۔ایک شخص ہلاک 4زخمی ، مرنے والے کی شناخت بابو ولد رسول بخش  عمر 25...
19/03/2023

کوٹ سمابہ۔۔تیزرفتار بس درخت سے ٹکرا کر دکان میں جاگھسی۔ایک شخص ہلاک 4زخمی ، مرنے والے کی شناخت بابو ولد رسول بخش عمر 25سال خان پور کا رہائشی بتایا جارہاہے۔۔زخمیوں کو ریکسیو 1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا۔۔

تحریک انصاف تحصیل لیاقت پور کی قیادت پر 16 ایم پی اوکے ایکٹ کے تحت مقدمہ درجضلعی جنرل سیکرٹری راجہ سیلم،سابق ایم پی اے ع...
15/03/2023

تحریک انصاف تحصیل لیاقت پور کی قیادت پر 16 ایم پی اوکے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ سیلم،سابق ایم پی اے عامرنواز سمیت امیدوار ایم پی ایز جہانزیب،خوشحال،رئیس اقبال سمیت 13مقامی رہنمانامزد جبکہ30 نامعلوم کارکنان شامل
ہیں انہوں نے احتجاجی مظاہرین نے نگران حکومت،وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی تھی۔

14/03/2023

ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا قوم کے لیے اہم پیغام

14/03/2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان
پریس ریلیز
مورخہ 14مارچ 2023 اسلام آباد
الیکشن کمیشن نے مختلف عوامی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اورتمام خواہشمند امیدواروں کی سہولت کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2دن کا اضافہ کر دیا ہے ۔ اس تاریخ میں اضافہ کا اطلاق مخصوص نشستوں پر بھی ہوگا۔ اب کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 مارچ (دفتری اوقات کار) ہے ۔ لہذا تمام سیاسی پارٹیاں مخصو ص نشستوں پر Priority lists مورخہ 16مارچ 2023 تک صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب (ریٹرننگ آفیسر) کے پاس جمع کروانے کی پابند ہیں ۔ اسکے علاوہ الیکشن کا تمام شیڈول الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن مورخہ 8 مارچ 2023 کے مطابق برقرار ہے اور پولنگ 30ا پریل 2023 کو ہوگی۔

12/03/2023

لیاقت پور:پنجاب اسمبلی کے انتخابات

لیاقت پور:پی پی 255کے لیے7امیدواروں نے کاغذات حاصل کئے جن میں رئیس محمد اقبال،رئیس محمد احمد،محمد شہزاد یسین،مخدوم سید مسعود عالم،سید محمد متین محسن،غضنفر علی لنگاہ اور محمد عارف خان نے کاغذات وصول کئے۔

لیاقت پور:پی پی 256کےلیے14امیدواروں نے کاغذات حاصل کئےسردار عامر نواز چانڈیہ،چوہدری مسعود،قاضی احمد سعید فیض الحسن خاں ،جام افضل گسورہ،جام محمد اکبر،سید خالدمحمود بخاری،محمد عارف،سید مبین احمد،سید سجاد حسین،سید احمد شاہ،قاضی باسم سراج اورسید احمد عماس نے کاغذات حاصل کئے

لیاقت پور:پی پی 257 کے لیے12 امیدواروں نے کاغذات حاصل کئے جن میں ،محمد عزیر اللہ خان، گل جہازیب،اسامہ فاروق، عمران اقبال، راجہ محمد سلیم،خوشحال خان،احسان اللہ ،محمود احمد،چوہدری مسعود احمد، راشد رفیق چودھری،محمد اسلام اسلم اور محمد جمال مراد نے کاغذات حاصل کئے

لیاقت پور: کاغذات کی وصولی اور جمع کروانے کا یہ مرحلہ 14مارچ تک جاری رہے گا۔

09/03/2023

لیاقت پور:تھانہ سٹی پولیس کی قحبہ خانوں پر چھاپہ

لیاقت پور:چھاپے کے دوران 9تتلیاں اور 2بھنورے پکڑلیے۔

تفصیل کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کے سیم نالہ کے قریب غیر آباد خطہ پر موجود جھگیوں میں قصائن اور بینظیر نامی خواتین نے فحاشی کا اڈا کھول رکھا ہے۔جہاں باہر سے لائی ہوئی عورتوں سے دھندہ کرواتی ہے۔۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خواتین اور مردوں کو گرفتار کرلیا۔۔رضیہ قصائن اور نسیم اکرم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں۔۔پولیس نے زیر دفعہ 371اے،بی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
Punjab Police Pakistan Police Department Rahim Yar Khan

ٹریفک حادثہ ، لیاقت پور، ترنڈہ محمد پناہ کے قریب، ٹریلر کا ٹائر نکل کر منی ٹرک میں جا لگا جس سے منی ٹرک بے قابو ہو کر در...
08/03/2023

ٹریفک حادثہ ،
لیاقت پور، ترنڈہ محمد پناہ کے قریب، ٹریلر کا ٹائر نکل کر منی ٹرک میں جا لگا جس سے منی ٹرک بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرایا۔ نوشہرہ سندھ سے تعلق رکھنے والے دو افراد زخمی، ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو شفٹ کردیا۔۔

لیاقت پور ،35چک کے قریب  ایک شخص  لائن کراس کرتے ہوئے ٹرین سے ٹکرا گیا،کانوں سے بہرا ہونے کی وجہ سے ٹرین کا ہارن سنائی ن...
06/03/2023

لیاقت پور ،35چک کے قریب ایک شخص لائن کراس کرتے ہوئے ٹرین سے ٹکرا گیا،کانوں سے بہرا ہونے کی وجہ سے ٹرین کا ہارن سنائی نہیں دیا۔ریکسیو 1122 نے لاش ہسپتال منتقل کردی

لیاقت پور ،بستی لکھانی میں 6/7 سالہ محمد علی کو آوارہ کتوں نے نوچ ڈالا ۔چہ اپنے گھر کے باہر بیر اکٹھے کر رہاتھا  کہ آوار...
02/03/2023

لیاقت پور ،بستی لکھانی میں 6/7 سالہ محمد علی کو آوارہ کتوں نے نوچ ڈالا ۔
چہ اپنے گھر کے باہر بیر اکٹھے کر رہاتھا کہ آوارہ کتے نے حملہ کردیا
آوارہ کتے نے بچے محمد علی کے ماتھے اور سر کو کاٹ لیا
شدید زخمی بچے کو فوری طور پر طبی امداد کی خاطر خان بیلہ ہسپتال لایا گیا تاہم تشویشناک حالت کی وجہ سے بچے کو ریسکیو 1122 طلب کرکے BVH بہاولپور منتقل کیا جارہاہے۔
DC Rahim Yar Khan Chief Secretary Punjab

قتل یا خودکشیلیاقت پور:تھانہ ترنڈہ محمد پناہ کی حدود میں ایک شخص کی گولی لگی لاش برآمدمرنے والے کی شناخت غضنفر حسین کے ن...
02/03/2023

قتل یا خودکشی
لیاقت پور:تھانہ ترنڈہ محمد پناہ کی حدود میں ایک شخص کی گولی لگی لاش برآمد
مرنے والے کی شناخت غضنفر حسین کے نام سے ہوئی جو حیدرآباد کا رہائشی ہے۔پولسی نے ڈیڈ باڈی کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لۓ ہسپتال منتقل کر دیا ۔ورثا کا کہنا ہے کے اس کے سر پر بہت قرض تھا جس کی وجہ سے گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا۔پولیس
لیاقت پور: ڈیڈ باڈی کے ساتھ سے گن بھی ملی ہے۔پولیس
لیاقت پور:تحقیقات کر رہے ہیں کے قتل ہے یا خودکشی اصل حقائق کا پوسٹمارٹم کے بعد پتا چلے گا۔ایس ایچ او تھانہ ترنڈہ محمد پناہ
Police Department Rahim Yar Khan

Address

Girls College Road Liaquatpur
Liaquatpur
64000

Telephone

+923007800305

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Kashif Salman Correspondent Express News LQP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Liaquatpur media companies

Show All