Larkano Awami Awaz

Larkano Awami Awaz All About Larkano
(1)

16/12/2023

09/11/2023

♥️♥️♥️

09/11/2023
10/09/2023

❤️❤️❤️

10/09/2023

اچھا اسکول، اچھا استاد اور اچھا مستقبل!
تعلیم مستقبل کا پاسپورٹ ہے، کیونکہ آنے والا کل ان کا ہے جو آج اس کی تیاری کرتے ہیں۔ - میلکم ایکس

شہر بھر میں موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث انتہائی مطلوب گروہ کے 2 کارندے گرفتار.ملزمان سے 1 چھینی/چوری شدہ موٹر سائیکل, 15 ...
23/07/2023

شہر بھر میں موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث انتہائی مطلوب گروہ کے 2 کارندے گرفتار.
ملزمان سے 1 چھینی/چوری شدہ موٹر سائیکل, 15 مختلف موٹر سائیکلز کے چیسس اور 4 مختلف موٹر سائیکلز کے انجن برآمد.

ملزمان کو علاقہ تھانہ عیدگاہ کی حدود سے ٹیکنیکل/انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کے دوران گرفتار کیا گیا.

ملزمان پولیس کو انتہائی مطلوب تھے اور درجنوں موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتیں انجام دے چکے ہیں.

ملزمان کی شناخت محمد عرفان اور جاوید کے نام سے ہوئی ہے.

ملزمان سے برآمدہ چھینی/چوری شدہ موٹر سائیکلز شہر کے مختلف علاقوں سے چوری کی گئی ہیں.

5 موٹر سائیکلز چیسس تھانہ عیدگاہ, نبی بخش اور تیموریہ کے علاقوں کے چوری شدہ ہیں.

ملزمان موٹر سائیکل چوری کرنے کے بعد مختلف حصوں میں کھول کر بیچ دیا کرتے تھے.

ملزمان کے خلاف مقدمات درج, نیز دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری.

ملزمان کو مزید کاروائی کیلئے AVLC حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے.

ویسٹ، تھانہ سرجانی پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ملزمان گینگ سرجانی، لیاری سمیت اطرا...
23/07/2023

ویسٹ، تھانہ سرجانی پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان گینگ سرجانی، لیاری سمیت اطراف کے علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے۔

ملزمان گینگ کو اسنیپ چیکنگ کے دوران کاروائی کرکے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے 02 پسٹلز بمعہ ایمونیشن اور زیر استعمال موٹرسائیکل برآمد۔

برآمدہ موٹرسائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 160/2023 تھانہ گبول ٹاؤن میں درج ہے۔

ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج، مزید وارداتوں میں شناخت و تفتیش جاری۔

گرفتار ملزمان میں سائمن جاوید ولد جاوید مسیح، نقاش مسیح ولد کلون مسیح اور ذاکر اللّٰہ عرف ذاکر ولد نظر احمد شامل ہیں۔

تھانہ سہراب گوٹھ پولیس کی اسٹریٹ کریمنل کیخلاف کاروائیدوران گشت بمقام غریب آباد سے ملزم وقار علی کوگرفتار کیاملزم کےقبضہ...
23/07/2023

تھانہ سہراب گوٹھ پولیس کی اسٹریٹ کریمنل کیخلاف کاروائی

دوران گشت بمقام غریب آباد سے ملزم وقار علی کوگرفتار کیا

ملزم کےقبضہ سے پسٹل بمعہ 5 راؤنڈ موبائل فون ،نقد رقم اور موٹر سائیکل نمبری KPU- 6194 برآمد

ملزم عادی مجرم ہے علاقہ میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہے

ملزم اس سے پہلے لاڑکانہ سے پولیس مقابلہ اور ناجائز اسلحہ میں بند ہو چکا ہے

گزشتہ رات گلشن مزدور سعید آباد میں فائرنگ کے تبادلہ کے بعد گرفتار چاروں ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث نکلےگزشتہ رات 013...
21/07/2023

گزشتہ رات گلشن مزدور سعید آباد میں فائرنگ کے تبادلہ کے بعد گرفتار چاروں ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث نکلے

گزشتہ رات 0130 بجے تھانہ سعید آباد پولیس کو انتہائی مطلوب ڈکیت گینگ کی گلشن مزدور سعید آباد میں موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔

موصولہ اطلاع پر ایس ڈی پی او سعید آباد *مسرور احمد جتوئی* کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ سعید آباد انسپکٹر *محمد نواز گوندل* نے پولیس پارٹی کے ہمراہ فوری مزکوہ بالا مقام پر چھاپہ مار کاروائی عمل میں لائی۔

ملزمان نے پولیس پارٹی کو اپنی جانب آتا دیکھ کر پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔

پولیس پارٹی نے بہادری سے ملزمان کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک زخمی ملزم سمیت چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت 1- نعمت اللہ عرف تُلی (زخمی)، 2- دانش، 3- راشد، اور 4- عادل کے ناموں سے ہوئی۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 عدد غیرقانونی پستول بمعہ ایمونیش، وارداتوں میں چھینے گئے 2 موٹرسائیکل اور 8 عدد موبائل فون برآمد کر لئے گئے۔

گرفتار ملزمان نے دوران انٹروگیشن اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کا انکشاف جبکہ ملزمان اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

ملزمان نے گزشتہ دنوں تھانہ سعید آباد کی حدود سے 25000 روپے کیش اور موبائل فون چھیننے کا اعتراف کیا جسکا 2023/370 بجرم دفعہ 34/397/392 ت پ تھانہ سعید آباد میں درج ہے۔

ملزمان نے تھانہ سعید آباد کی حدود میں ایک واردات کے دوران 20000 ہزار روپے کیش اور موبائل فون چھیننے کا اعتراف کیا جسکا 2023/371 بجرم دفعہ 34/397/392 ت پ درج کیا گیا تھا۔

جبکہ ملزمان کے قبضے سے برآمدہ ایک موٹرسائیکل بھی تھانہ سعیدآباد کی حدود سے چھینی گئی پائی گئی جسکا مقدمہ 373/23 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ سعیدآباد میں درج ہے۔

جبکہ ملزمان کے قبضے سے برآمدہ دوسری موٹرسائیکل تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے سرقہ شدہ پائی گئی۔

ملزمان کی واردات کرتے ہوئے CCTV فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے جسں میں ملزمان کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

*ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ درج ذیل ہے*

*ملزم نعمت اللہ عرف تُلی کا سابقہ کریمنل ریکارڈ*

1- مقدمہ الزام نمبر 2023/358 بجرم دفعہ 6/9 3(B) تھانہ سعید آباد۔

*راشد ولد محمد ریاض کا سابقہ کریمنل ریکارڈ*

1- مقدمہ الزام نمبر 2018/216 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ مدینہ کالونی۔

2- مقدمہ الزام نمبر 2018/217 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ مدینہ کالونی.

*ملزم دانش ولد محمد اسلم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ*

1- مقدمہ الزام نمبر 2022/211 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ بلدیہ۔

ملزمان کے خلاف پولیس مقابلہ و ناجائز اسلحہ کی دفعات کے تحت مزید 5 مقدمات درج کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔

کورنگی صنعتی ایریا پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاررواٸی.بھاری مقدار میں سو کلو سے زاٸد مضر صحت گٹکا ماوا برآمد.برآمدگی میں تی...
28/06/2023

کورنگی صنعتی ایریا پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاررواٸی.
بھاری مقدار میں سو کلو سے زاٸد مضر صحت گٹکا ماوا برآمد.

برآمدگی میں تیار چھالیہ اور گیارہ کلو گٹکا ماوا شامل ہے.

گٹکا اور چھالیہ سپلاٸی کرنے والی سوزوکی بھی تحویل میں لےلی گٸی.

ملزم کی شناخت امتیاز ولد دوست علی کے نام سے ہوٸی.

دو ہفتے قبل میٹروول میں بینک سے کیش لے کر نکلنے والے عبدالرحیم نامی شھری کو لوٹنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار.ملزم اعجاز...
28/06/2023

دو ہفتے قبل میٹروول میں بینک سے کیش لے کر نکلنے والے عبدالرحیم نامی شھری کو لوٹنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار.

ملزم اعجاز نے ساتھی کے ہمراہ شھری سے ڈیڑھ لاکھ روپے چھینے تھے.

ملزمان نے واردات سے قبل بینک میں شھری کی ریکی کی اور بینک سے نکلنے کے بعد تعاقب کرکے ہدف کا نشانہ بنایا.

ایس پی نیو کراچی ڈویژن کی عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہدائے پولیس کے گھروں پر آمد جناب ایس پی نیو کراچی ڈویژن شعیب میمن صاحب ...
28/06/2023

ایس پی نیو کراچی ڈویژن کی عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہدائے پولیس کے گھروں پر آمد

جناب ایس پی نیو کراچی ڈویژن شعیب میمن صاحب نے عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع سندھ پولیس کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے شہدائے پولیس نیو کراچی ڈویژن کی فیملی سے ملاقات کی

اس موقع پر شہدائے پولیس کے بچوں سے ملاقات کی اور گھل مل گئے

انہوں فیملی سے انکے حالات اور دیگر احوال بھی دریافت کیے انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کے شہداء ہمارا فخر ہیں سندھ پولیس اپنے شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتی

عید کے موقع پر شہداء کی فیملی سے ملاقات اور انکو تحائف پیش کرنے کا مقصد انکو یہ یقین دلانا بھی ہوتا ہے کہ وہ اکیلے نہیں اور پولیس اپنے شہداء کو اور انکی فیملی کو کبھی نہیں بھولتی خصوصاً خوشی کے مواقع پر انہیں ضرور یاد رکھتی ہے

سہراب گوٹھ پولیس نے اسٹریٹ کراٸم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان اسٹریٹ کراٸم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ...
27/06/2023

سہراب گوٹھ پولیس نے اسٹریٹ کراٸم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان اسٹریٹ کراٸم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔

دوران گشت ملزمان وزیر خان اور نسیم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزمان کے قبضہ سے ایک عدد پسٹل بمعہ (05) راؤنڈ دو موبٸل فونز برآمد۔

ملزمان کے قبضہ سے بغیر نمبر پلیٹ موٹر ساٸیکل بھی برآمد جسکی تصدیق کی جا رہی ہے۔

زمان ٹاٸون پولیس کا ڈاکٸوں سے پولیس مقابلہ.دو طرفہ فاٸرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ساتھی فرار.دو ڈ...
27/06/2023

زمان ٹاٸون پولیس کا ڈاکٸوں سے پولیس مقابلہ.

دو طرفہ فاٸرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ساتھی فرار.

دو ڈاکو کورنگی کوسٹ گارڈ کے قریب شہری سے لوٹ مار کررہے تھے.

گرفتار زخمی ڈاکو سے اسلحہ ایک پسٹل اور چھیننے ہوٸے موباٸل فون برآمد.

گرفتار زخمی ملزم کی شناخت حسن کے نام سے ہوٸی.

ضلع کیماڑی پولیس کا پرانا گولیمار میں گرینڈ سرچ آپریشن۔7 جرائم پیشہ ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، چوری کی ...
27/06/2023

ضلع کیماڑی پولیس کا پرانا گولیمار میں گرینڈ سرچ آپریشن۔

7 جرائم پیشہ ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، چوری کی گئی ایک موٹرسائیکل اور 2 کلو سے زائد چرس برآمد۔

اے وی ایل سی،  سی آئی اے کی ایک اور کامیاب کاروائی۔چوری کی کاریں خرید کر پارٹس کی صورت میں فروخت کرنے والا کباڑی  ملزم گ...
31/05/2023

اے وی ایل سی، سی آئی اے کی ایک اور کامیاب کاروائی۔چوری کی کاریں خرید کر پارٹس کی صورت میں فروخت کرنے والا کباڑی ملزم گرفتار، سرسید تھانہ کے علاقے سے سرقہ ہونے والی کار اور اس کے کھلے ہوئے پارٹس سی این جی کٹ, سلنڈر و ٹائر وغیرہ بر آمد۔

وھیکل لفٹنگ کی وارداتوں کو روکنے کے لئے اے وی ایل سی، ۔نیو کراچی ڈویژن نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کر تے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری کی جانے والی کاریں خرید کر پارٹس کی صورت میں فروخت کرنے والے ملزم کباڑی کو گرفتار کرکے تھانہ سرسید کے علاقے سے سرقہ ہونے والی کار اور اس کے کھلے ہوئے پارٹس سی این جی کٹ, سلنڈر و ٹائر وغئرہ بر آمد کر لئے۔
ُ
گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور اب تک درجنوں سرقہ شدہ کاریں پارٹس کی صورت میں فروخت کر چکا ہے مگر اس سے قبل کبھی گرفتار نہیں ہوا ہے لہذا ملزم کا کا کوئی سابقہ ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

ملزم سے برآمد شدہ چوری کی کار فروخت کرنے والے ملزم کے ساتھ دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری اور مزید گاڑیوں کی بر آمد گی کے لئے چھا پہ ما رے جا رہے ہیں۔

گرفتار ملزم:

نمبر 1: عامر ولد نازک

برآمدگی:

نمبر1: کار نمبر AGA-187 سوزوکی کلٹس تھانہ سرسید سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 390/2023 ہے۔

*DISTRICT POLICE LARKANA.**DT:24/05/2023.* لاڑکانہ پولیس کی کامیاب کاروائی بھاری مقدار میں منشیات سپلائی کرنے کی کوشش نا...
30/05/2023

*DISTRICT POLICE LARKANA.*
*DT:24/05/2023.*

لاڑکانہ پولیس کی کامیاب کاروائی
بھاری مقدار میں منشیات سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
دو ملزمان گرفتار ؛ ایک کار اور 100 کلو گرام چرس برآمد۔

علاقہ تھانہ رتودیرو کی حدود سے دو بین الصوبائی منشیات فروش ملزمان گرفتار؛ ملزمان سے 100 KG چرس اور الٹس گاڑی برآمد ۔

گرفتار ملزمان کی شناخت علی احمد ولد محمد عارف رند اور غلام محمد ولد محسن بھٹو رہائشی ڈیرا مراد جمالی صوبہ بلوچستان کے طور پر ہوئی ہے۔

گرفتار ملزمان کا تعلق بین الصوبائی گینگ سے ہے۔

مذکورہ ملزمان بلوچستان سے سندھ کے مختلف اضلاع میں منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہیں۔

گرفتار ملزمان سے دیگر ساتھیوں،ڈیلرز اور خریداروں کے متعلق پوچھ گچھ/تفتیش سمیت مزید ضابطے کی جارہی ہے۔

ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی جانب سے کامیاب کاروائی پر متعلقہ پولیس پارٹی کے لیے تعریفی اسناد کے احکامات جاری۔

*ترجمان لاڑکانہ پولیس.*

*🚔DISTRICT POLICE LARKANA.**DT:15/05/2023.**ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران خان صاحب کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس کی ج...
16/05/2023

*🚔DISTRICT POLICE LARKANA.*
*DT:15/05/2023.*

*ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران خان صاحب کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف مختلف علاقوں میں کاروائیاں جاری.*

*(20) ملزمان گرفتار،اسلحہ چرس،گھٹکہ سپاری،04 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور موبائل فون سمیت چوری شدہ دیگر سامان برآمد۔*

کاروائیاں علاقہ تھانہ بقاپور، شہید DSP عبدالمالک بھٹو، حیدری،نوڈیرو،اللہ آباد، ویہڑ،ہٹڑی غلام شاہ اور عاقل پیر شیر سمیت ضلع کے مختلف تھانوں کی حدود میں کی گئیں۔

بقاپور پولیس نے منشیات فروش ملزم سدھیر ابڑو کو ایک کلو سے زائد (1100) چرس سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

حیدری پولیس نے دو منشیات فروش ملزمان اعجاز لہر اور شاہد لہر کو 44 پاکیٹ گھٹکہ سپاری سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

نوڈیرو پولیس نے ملزم اسد کڑیو کو پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

اللہ آباد پولیس نے مطلوب ملزم ھادی بخش عرف کراڑو انڑ کو گرفتار کرلیا ہے۔

ویہڑ پولیس نے ملزم مشتاق پہنور کو 500گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

شہید عبدالمالک بھٹو پولیس نے ملزم مجاہد کنمھبر کو 520 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا ہے،جبکہ شہری اویناش کمار کی موبائل فون vivo برآمد کر لی ہے۔

حیدری پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ،کوثر مل والے علاقے سے 10 جواری گرفتار، مقدمہ درج۔

رحمتپور پولیس نے ملزم دیدار دایو کو گھٹکہ سپاری سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

عاقل پیر شیر پولیس نے ملزم سجاد ڈیتھو کو 250 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ہٹڑی غلام شاہ پولیس نے ملزم عزیر سانگی کو 520 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

دڑی پولیس نے شہری شرجیل احمد،آریجہ پولیس نے شہری سلیم احمد،بقاپور پولیس نے شہری عبد الحق اور شہید عبدالمالک بھٹو پولیس نے شہری سرفراز احمد کی چوری شدہ موٹر بائیکس برآمد کر لی ہیں,جبکہ وارث ڈنو ماچھی پولیس نے ریاض احمد بھٹو کے دکان سے چوری ہونے والا سامان برآمد کرلیا ہے۔

*ترجمان لاڑکانہ پولیس.*

Address

Larkana

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Larkano Awami Awaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share