Sindh Times

Sindh Times تازه ترين خبریں، قومي و ملکی اشوز، تصويري اسٹوریز شاعری، اقوالِ زرین کے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں

18/12/2023
ٹوئٹر اور ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ٹوئٹر کا نام اور لوگو تبدیل کرنے کا اشارہ دے دیا۔سماجی رابطے کی...
23/07/2023

ٹوئٹر اور ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ٹوئٹر کا نام اور لوگو تبدیل کرنے کا اشارہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے صارفین سے نئے ٹوئٹر لوگو سے متعلق رائے طلب کی ۔ ٹویٹ کے جواب میں صارفین کی طرف سے مخلتف لوگوز بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایلون مسک کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ‘اگر آج رات ایک اچھا ایکس لوگو پوسٹ کردیا جاتا ہے تو ہم کل دنیا بھر میں لائیو ہوجائیں گے

     Gulsher Mengal Tabasum tv Farman Ali Jagoo Mehtab Ali Shoukat Noonari Tashkeel Abro
23/07/2023


Gulsher Mengal Tabasum tv Farman Ali Jagoo Mehtab Ali Shoukat Noonari Tashkeel Abro

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے بجلی7 روپے 50  پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنےکی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق  بجلی کے بنیادی ...
22/07/2023

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے بجلی7 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنےکی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 سے 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دے دی ہے، حکومت نے بنیادی قیمت میں اضافے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کردی ہے، نیپرا اب وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ دےگا۔
کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردے گی۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافےکا اطلاق یکم جولائی سےکرنےکی تجویز ہے، 100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی 3 روپے فی یو نٹ مہنگی کرنےکی تجویز ہے، 101 سے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی 5 روپے مہنگی کرنے کی تجویز ہے،201 سے 300 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی 5 روپے مہنگی کرنےکی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ301سے 400 یونٹ والے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 6 روپے 50 پیسے مہنگی کرنےکی تجویز ہے جب کہ 400 سے700 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی ساڑھے7 روپے مہنگی کرنی کی تجویز ہے۔

خیال رہے کہ نیپرا رواں مالی سال کے لیے بجلی کے ٹیرف میں اضافےکی منظوری پہلے ہی دے چکا ہے۔

سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال کا کہنا ہےکہ بجلی کے 55 فیصد صارفین پر بجلی کی قیمتوں میں اضافےکا اطلاق نہیں ہوگا، اس کا اطلاق 45 فیصد صارفین پر ہوگا۔

پاکستان کا مقبول ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ انڈین انٹرٹینمنٹ چینل پر نشر کرنے کا فیصلہسال 2019 میں دیگر پاکستانی ڈراموں کے د...
22/07/2023

پاکستان کا مقبول ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ انڈین انٹرٹینمنٹ چینل پر نشر کرنے کا فیصلہ
سال 2019 میں دیگر پاکستانی ڈراموں کے درمیان جب ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ نشر ہوا تو اس نے مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے۔
یہ سلسلہ اتنا بڑھا کہ پہلی مرتبہ کسی ڈرامے کی آخری قسط کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
جمعہ کے روز انڈین ٹی وی ’زی ٹی وی‘ کے چینل زندگی کی جانب سے ٹوئٹر پر بتایا گیا کہ مقبول ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ اب جلد انڈین ٹی وی پر نشر کیا جائے گا

وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے، وزیراعظم نے منظوری دے دی۔کابینہ ڈویژن نے 9 اور 10 مح...
22/07/2023

وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے، وزیراعظم نے منظوری دے دی۔

کابینہ ڈویژن نے 9 اور 10 محرم الحرام کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق 9 محرم 28 جولائی بروز جمعہ اور10 محرم 29 جولائی بروز ہفتہ عام تعطیل ہوگی۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں عاشورہ کے موقع پرموٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ چاروں صوبوں میں فوج بھی طلب کر لی گئی ہے

وفاقی وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے سیلاب متاثرین کو گھر کی زمین کے مالکانہ...
22/07/2023

وفاقی وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے سیلاب متاثرین کو گھر کی زمین کے مالکانہ حقوق دینے کے منصوبے کے پہلے مرحلے میں ضلع لاڑکانہ کے 5 ہزار بے گھر متاثرین میں مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم کر دی ہیں۔چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا ہے کہ وہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو مکمل اور ملک کو مشکلات سے باہر نکالیں گے۔
میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے ضلع لاڑکانہ کے سیلاب متاثر گاوَں وِکیو سانگی میں منعقد تقسیمِ مالکانہ حقوق اسناد تقریب میں شرکت کی اور وہاں بے گھر سیلاب متاثرین کے لیے سندھ پیپلز ہاؤسنگ منصوبے کے تحت تعمیر ہونے والے گھروں کا جائزہ بھی لیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کو ان کے ازسرِ نو گھر بنانے کے لیے مالی امداد کر رہی ہے اور اب ایسے گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں،جو سیلاب کی صورت میں بڑی حد تک محفوظ رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گھروں کے مالکانہ حقوق ایک مالی اثاثہ ہے،جو ہر بے گھر سیلاب متاثر خاندان کی خاتون کو دیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے یہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور صدر آصف علی زرداری سے سیکھا ہے کہ جب خواتین کو معاشی طور مضبوط کیا جاتا ہے، تو اس سے پورا خاندان مضبوط ہوتا ہے۔وفاقی وزیر اور پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ حکومتِ سندھ نے قدرتی آفت کو ایک موقعہ میں تبدیل کردیا ہے، اب صوبے بھر میں سیلاب متاثرین کو گھر بنا کر دیئے جا رہے ہیں۔
پورے صوبے میں متاثرین کے لیے 20 لاکھ گھروں کی تعمیر میں وقت تو ضرور لگے گا، لیکن یہ ایک انقلاب کا آغاز ہے۔انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل عام آدمی کی مدد کرنے سے ہی نکلے گا، اور وہ دن دور نہیں جب ہم پاکستان کو معاشی طور پرمضبوط بنائیں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ غریب اور عوام دوست منصوبے لے کر آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب الیکشن دور نہیں ہے، اور آئندہ عام انتخابات جیت کر اسی قسم کے منصوبے پنجاب، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان سمیت پورے ملک میں لے جائیں گے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور ان کی ٹیم اپنی حکومت کی مدت ختم ہونے سے پہلے صوبے بھر کے سیلاب متاثرین کو گھروں کے مالکانہ حقوق دینے کے منصوبے کو مکمل کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، پی پی پی سندھ کے صدر سینیٹر نثار احمد کھوڑو، صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن، وزیرِ بلدیات ناصر حسین شاہ، ایم پی اے سہیل انور سیال اور دیگر ارکانِ اسمبلی، پارٹی رہنما اور علاقے کے معززین بھی موجود تھے

22/07/2023

پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے آن لائن قرض فراہم کرنے والی غیر قانونی ایپس اور کمپنیوں کے خلاف کارروائی...
13/07/2023

پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے آن لائن قرض فراہم کرنے والی غیر قانونی ایپس اور کمپنیوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں اسلام آباد میں ان کمپنیوں کے دو دفاتر سیل کر کے کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر دستاویزات اور سازوسامان قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے نے اردو نیوز کے استفسار پر بتایا ہے کہ آن لائن قرض دینے والی ایپس کے خلاف ایف آئی اے سرگرم ہے۔ سائبر کرائم سرکل کے اسلام آباد میں لون ایپس کے دو دفاتر پر چھاپے مارے ہیں۔ اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ میں واقع دفاتر سیل، لیپ ٹاپس اور کمپیوٹرز قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔ چھاپے راولپنڈی میں خود کشی کرنے والے مسعود احمد کے موبائل ریکارڈ کی روشنی میں مارے جا رہے ہیں۔

13/07/2023

'ہندو ہوگئی ہوں، واپس نہیں جاؤں گی' پاکستان سے جانے والی سیما اور سچن کی کہانی، کیا سیما کو ڈیپورٹ کیا جائیگا؟

لاہور میں 7 ہلاکتیں، 8 سے 10 جولائی کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ
05/07/2023

لاہور میں 7 ہلاکتیں، 8 سے 10 جولائی کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ

سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے           richter scale
03/07/2023

سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے


richter scale

پاکستان پیپلز پارٹی: کبھی تیر تو کبھی تلوار
03/07/2023

پاکستان پیپلز پارٹی: کبھی تیر تو کبھی تلوار

جہانگیر ترین کے سیاسی رابطوں میں تیزی، پنجاب سے بڑی تعداد میں شمولیت کا امکانذرائع کا کہنا ہےکہ جہانگیر ترین اور علیم خا...
03/07/2023

جہانگیر ترین کے سیاسی رابطوں میں تیزی، پنجاب سے بڑی تعداد میں شمولیت کا امکان
ذرائع کا کہنا ہےکہ جہانگیر ترین اور علیم خان آئندہ چند روز میں لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں ملاقاتیں کریں گے جب کہ پارٹی قیادت کا خیبرپختونخوا کی بڑی سیاسی شخصیات کے ساتھ بھی دوبارہ رابطہ ہوا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے, جب کے ڈالر کمزور پڑ گیا....
03/07/2023

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے, جب کے ڈالر کمزور پڑ گیا....

02/07/2023

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 4 اہلکار شہید

02/07/2023

28/06/2023

 Shoukat Noonari
03/06/2023


Shoukat Noonari

حکومت نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے خلاف ریفرنس لانے کا اصولی فیصلہ کر لیا، کون تیار کرے گا؟بڑا دعویٰاسلام آباد ( آن لائ...
15/05/2023

حکومت نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے خلاف ریفرنس لانے کا اصولی فیصلہ کر لیا، کون تیار کرے گا؟بڑا دعویٰ
اسلام آباد ( آن لائن )حکومت نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے خلاف ریفرنس لانے کا اصولی فیصلہ کر لیاہے ۔

نجی ٹی وی سماءنیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ریفرنس کو حتمی شکل دینے کیلئے خصوصی پالیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی ،کمیٹی میں مختلف جماعتوں کے ارکان شامل ہوں گے ، کمیٹی کی تشکیل کا اختیار سپیکر قومی اسمبلی کو دیا جائے گا ۔خصوصی کمیٹی کی تشکیل کیلئے تحریک آج ہی قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ پی ڈی ایم نے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دیدیا ہے اور پہلا مطالبہ چیف جسٹس کے استعفے کا کر دیا ہے ۔

پی ڈی ایم کارکنان گیٹ پھلانگ کر ریڈزون میں داخل ہو گئے.اسلام آباد(آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے کارکنان ...
15/05/2023

پی ڈی ایم کارکنان گیٹ پھلانگ کر ریڈزون میں داخل ہو گئے.
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے کارکنان ریڈزون میں داخل ہو گئے. سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کیا گیا تھا، جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر ( ڈی سی ) اسلام آباد کو درخواست جمع کروا دی تھی تاہم انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

پی ڈی ایم کے کارکن بڑی تعداد میں ریڈ زون کے باہر جمع تھے ،کارکن گیٹ پھلانگ کر ریڈزون میں داخل ہو گئے،ان کاکہناتھا کہ ہم سپریم کورٹ کے سامنے ہی دھرنا دیں گے۔

خیال رہے وفاقی وزرا دھرنے کی جگہ تبدیل کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے گزشتہ روز سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے دوران مقام تبدیل کرنے کی اپیل بھی کی،ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ جگہ کا تعین آج صبح ہوگا۔

اسٽيٽ بينڪ جي نئين مانيٽري پاليسيوياج جي شرح 3 سيڪڙو جي واڌ سان 20 سيڪڙو  تي پهچي وئي...اسٽيٽ بينڪ نئين مانيٽري پاليسي ج...
02/03/2023

اسٽيٽ بينڪ جي نئين مانيٽري پاليسي
وياج جي شرح 3 سيڪڙو جي واڌ سان 20 سيڪڙو تي پهچي وئي...
اسٽيٽ بينڪ نئين مانيٽري پاليسي جاري ڪري ڇڏي، وياج جي شرح ۾ واڌ
وياج جي شرح ۾ 3 سيڪڙو اضافو ڪيو ويو آهي: اسٽيٽ بينڪ
وياج جي شرح 17 سيڪڙو مان وڌي 20 سيڪڙو ٿي وئي آهي.

           Sindh Times
02/03/2023


Sindh Times

05/02/2023

27/01/2023

هم سب ايک جیسے ہیں، اور سب کے سب ظالم ہیں، ہمارے دل بے انتہا سخت ہیں. یا مر چکے ہیں. ہم سب یا تو ظلم کرتے ہیں یا پھر سہتے ہیں، نا ظالم تھکتا ہے نا سہنے والے کی سوچ میں کوئی بغاوت کے خیال، ہر طرف منافقت و مفاھمت ہے. سب کے سب لالچوں میں ڈوبے دغاباز و چور ہیں ہم، کہیں کسی پڑوسی پے ظلم دیکھ کر خاموش رہنے والے منافق ہیں ہم... نا سچ بولتے ہیں نہ لکھتے ہیں ہمارے لیڈر بھی ہماری طرح کے ہی ہیں، جنھے ہم چنتے ہیں یا اپنے اوپر مسلط کرتے ہیں تا کے وہ آئیں اور مزید ظلم کا بازار گرم کریں، ہماری ترجیحات میں ہے اپنے سے نیچے والے غریب پر رعب ڈالنا اس پے ظلم کرنا اسے نیچا دکھانا اور اپنے سے اونچے چوروں کی چمچاکھوری کرنا عادت ہے. نماز تو پابندی سے ادا کرنی ہے مگر سچ کا ساتھ نہیں دینا، ملاوٹ بھی کرنے ہے اور سامان کو جھوٹی قسموں کے ساتھ دگنے داموں میں بیچنا ہے. کسی مجبور کی مدد تو نہیں کرنی مگر اسے ناجائز طریقے سے پئسے دیکر مزید تباہ کرنا ہے

Address

Larkana
77150

Telephone

+923063388887

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sindh Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sindh Times:

Videos

Share