25/03/2024
تحریر: نیاز احمد کھوسہ ایڈووکیٹ
قرآن پاک میں ہے کہ
“ آخر کیا وجہ ہے کہ تم اللہ کی راہ میں اُن بے بس مردوں، عورتوں اور بچوں کی خاطر نہ لڑو جو کمزور پاکر دبالیئے گئے ہیں اور فریاد کررہے ہیں کہ خدایا ہم کو اس بستی سے نکال لے جس کے باشندے ظالم ہیں اور اپنے طرف سے ہمارے لیئے کوئی حامی اور مددگار پیدا کر “
چیف آف آرمی اسٹاف، کور کمانڈر سندھ اور GOC پنوعاقل سے اپیل ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کریں
میں ایک سابقہ پولیس افسر کے ناطے سمجھتا ہوں کہ کچے کے زمینی حالات کی وجہ سے پولیس وہاں کچھ بھی نہیں کرسکتی جس طرح طالبان کے خلاف صرف فوج ہی نے کاروائی کرکے کامیابی حاصل کی ہے اسی طرح کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف فوج ہی کچھ کرسکتی ہے
عام لوگوں کا خیال ہے کہ یہ سب کچھ سیاسی ہے اور سیاست دانوں کی وجہ سے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کوئی کامیاب آپریشن نہیں کررہی- میں ایک ذمیدار شخص کی حیثیت سے کہتا ہوں کہ پولیس کی کچے کے علائقے میں کوئی Access نہیں ہے !!!! “ رسائی “ صرف اسلیئے نہیں ہے کہ وہاں کے زمینی حالات رکاوٹ ہیں جس طرح بلوچستان اور وزیرستان میں آج تک ملُک دشمن عناصر کاروائیاں کرتے آرہے ہیں اور فوج اُن پر آج تک مکمل طور پر قابو اسلیئے نہیں کر پارہی کہ بعض علائقوں تک پاک فوج کی رسائی نہیں ہے-
وزیرستان، بلوچستان اور طالبان کی کوئی سیاسی پُشت پناہی نہیں ہے اور وہ پاکستان دشمن مُمالک کی اشارے / امداد اور اپنے بل بوتے اور طاقت پر آج تک قابو میں نہیں آرہے اسی طرح کچے کے ڈاکوؤں کو بھی کوئی سیاسی پُشت پناہی حاصل نہیں ہے اور وہ بھی صرف زمینی حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں کیلئے مصیبت بنے ہوئے ہیں اور اس مصیبت سے فوج ہی لڑسکتی ہے
مگر معلوم نہیں کیوں پاک فوج کچے کے علائقے کو نظرانداز کررہی ہے، جب خبریں آتی ہیں کہ بجلی چوروں کے خلاف رینجرز کاروائی کرے گی تو وڈیو میں نظر آنے والے لوگوں کی وجہ سے عام آدمی کا یہ سوال اُٹھانا حق بہ جانب ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف کاروائی اہم ہے یا بجلی چوروں کے خلاف ؟؟؟؟؟؟
چیف آف آرمی اسٹاف اور کورکمانڈر سندھ سے اپیل ہے کہ وہ مندرجہ بالا قُرانی آیت کو اللہ پاک کی طرف سے اپنے لیئے ایک حُکم سمجھیں، اللہ پاک نے خود زمین پر آکر اپنے احکام کی تعمیل تو نہیں کروانی، اللہ پاک نے اداروں کے سربراہوں کو اپنا نائب بناکر تعنات کررکھا ہے کہ وہ ایسے ظالموں کی سرکوبی کریں اور مظلوموں کی اُن کے پنجے سے ہمیشہ کیلئے جان چُھڑائیں-
آگر اداروں کے سربراہ ان ظالموں کے خلاف کچھ نہیں کرنا چاہتے تو ہم اور آپ کیا کرسکتے ہیں ؟؟؟؟؟