Quick News Agency - Lalamusa

Quick News Agency - Lalamusa Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Quick News Agency - Lalamusa, Media/News Company, Lala Musa.

راشد نوید کوآرڈینیٹر واپڈا لالہ موسیٰ نے جلد از جلد دینہ چکیاں بازار کی بجلی بحال کروا دی اور اپنی ذمہ داری کو پوری ایما...
26/06/2024

راشد نوید کوآرڈینیٹر واپڈا لالہ موسیٰ نے جلد از جلد دینہ چکیاں بازار کی بجلی بحال کروا دی اور اپنی ذمہ داری کو پوری ایمانداری سے نبھایا جزاک اللہ خیرا
کام کرنے والے جوانوں کی کمی نہیں مگر افسوس وہ سیاست کی نظر ہو جاتے ہیں

Cheif Minister Punjab DC Gujrat Quick News Agency - Lalamusa Nawaz Sharif Chaudhry Naseer Ahmad Abbas Sidhu

گیپکو گوجرانوالہ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے تاجروں کو لاکھوں کا نقصان بجلی کی لوڈشیڈنگ اور لو وولٹیج کی وجہ سے گزشتہ دس ...
16/06/2024

گیپکو گوجرانوالہ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے تاجروں کو لاکھوں کا نقصان بجلی کی لوڈشیڈنگ اور لو وولٹیج کی وجہ سے گزشتہ دس روز سے جاری بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے زوالحج کی اہمیت کو نظر انداز کرتے ہوئے خطبہ حج کا بھی کوئی اثر نہیں انہی کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی ہے کہ کوئی اثر نہیں پڑے گا اگر SDO لالہ موسیٰ کو شرم آ گئی اور لوگ جو اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں جبکہ چند گھنٹے بعد ویسے بھی چھوٹی شروع ہو جانی ہے اور آج تو سرکاری دفاتر بھی بند ہیں لالہ موسیٰ کے عوام بھی کچھ خاص ڈھیٹ ہیں شرم سے عاری اللہ تعالیٰ ان بابرکت دنوں کے بدلے سب کو ہدایت عطا فرمائیں آمین ثم آمین یا رب العالمین

GEPCO Gujranwala GEPCO Circle Office, Gujrat Mian Shehbaz Sharif Cm Punjab Cheif Minister Punjab

Follow this link to join my WhatsApp group:
13/05/2024

Follow this link to join my WhatsApp group:

WhatsApp Group Invite

29/04/2024

🚨لالہ موسیٰ VS واپڈا 🚨

شہریوں کی بنیادی ضروریات میں سے ایک بجلی کی فراہمی جو کہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے جس کو ایسے نظر انداز کر دیا گیا ہے جیسے سیاسی جماعتوں کے منتخب اور غیر منتخب نمائندوں نے عوام کے مسائل کو متعدد مرتبہ شکایت کے باوجود کوئی سنوائی نہیں اور مزے کی بات کہ بجلی کی فراہمی بند ہے اور جب کمپلین کے لیے رابطہ کیا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ آپ کا فیڈر آن ہے مگر آپ کے علاقے میں بجلی کیوں بند ہے چیک کرتے ہیں اور چیک کرنے میں چار سے پانچ گھنٹے لگ جاتے ہیں اور پھر بھی گارنٹی نہیں کہ بجلی بحال کی جائے گی کہ نہیں
شہر کی اکلوتی خود ساختہ ہاوسنگ سوسائٹی جہاں پر زمین کی قیمت لاہور اور اسلام آباد کے پوش علاقوں سے بھی زیادہ ہے اور ایک مخصوص سیاسی جماعت کے پاس ہے اس سوسائٹی کو ڈکلیر تو نہیں کیا گیا مگر پاکستان میں آپ کچھ بھی کر سکتے ہیں بس دو چیزیں آپ کے پاس ہوں ایک پاور دوسرا پیسہ اور اگر دونوں موجود ہیں تو پھر کیا ہی بات ہے بجلی کی فراہمی اس سوسائٹی میں ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے آوارہ کتے اس سوسائٹی کو چار چاند لگائے میں رات کو خصوصی محنت کرتے ہیں صفائی خام خیالی سیکورٹی کی صورتحال پر بات کریں تو سائڈ کی دیواریں غالب ہیں اور آپ با آسانی گھوم پھر سکتے ہیں جانوروں اور انسانوں کے فرق کے بغیر
ان خصوصیات بتانے کا مقصد یہ ہے کہ جب وہاں پر بجلی کی فراہمی کی صورتحال ابتر ہے تو باقی شہر کی کیا صورتحال ہو گی

قصور عوام کا بھی ہے جو اپنے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے آواز بلند نہیں کر سکتی اور متعلقہ انتظامیہ اس پر کیوں خاموش ہیں اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں.... بجلی چوروں کو پکڑنے کے لئے تو بڑے زور شور سے مہم جاری ہے اور شوشل میڈیا پر خوب تشہیر کی جا رہی ہے مگر بجلی کی فراہمی کے لئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں اس پر کبھی کوئی کام نظر نہیں آتا

Govt of Punjab PM Pakistan Ministry of Interior Pakistan DC Gujrat
Gepco
GEPCO Gujranwala GEPCO Computer Centre - Gujrat

24/04/2024

Cheif Minister Punjab Quick News Agency - Lalamusa
24/04/2024

Cheif Minister Punjab Quick News Agency - Lalamusa

24/04/2024

بریکنگ نیوز عزیز بھٹی شہید ہاسپٹل گجرات کی میڈیکل وارڈ کی چھت اچانک زمین بوس ہوگئی ہے بہت سارے مریضوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات
ضلع گجرات کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال کا یہ حال انتظامیہ اور سکینڈری اینڈ ہیلتھ کیئر کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے
انتظامی امور صرف بیانات اور فؤٹو سیشن تک محدود ہے ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی حالات اور عوام کو ریلیف دینے میں ناکام نظر آ رہی ہے

Cheif Minister Punjab PM Pakistan Govt of Punjab

16/03/2024

‏ایک آدمی سے کسی نے پوچھا کے آج کل اتنی غربت کیوں ہے؟

جواب ملا...
میرے خیال میں آج اتنی غربت نہیں جتنا لوگوں نے شور مچا رکھا ہے.

آجکل ہم جس کو غربت بولتے ہیں وہ دراصل خواہشات کا پورا نہ ہونا ہے
‏ہم نے تو غربت کے وہ دن بھی دیکھے ہیں کہ اسکول میں تختی پر (گاچی) کے پیسے نہیں ہوتے تھے تو (مٹی) لگایا کرتے تھے.

(سلیٹ) پر سلیٹی کے پیسے نہیں ہوتے تھے (بجری کا کنکر) استعمال کرتے تھے.

اسکول کے کپڑے جو لیتے تھے وہی عید پر بھی پہن لیتے تھے.
‏اگر کسی شادی بیاہ کے لیے کپڑے لیتے تھے تو اسکول کلر کے ہی لیتے تھے.

کپڑے اگر پھٹ جاتے تو سلائی کر کے بار بار پہنتے تھے.

جوتا بھی اگر پھٹ جاتا بار بار سلائی کرواتے تھے.

اور جوتا سروس یا باٹا کا نہیں پلاسٹک کا ہوتا تھا.
‏گھر میں اگر مہمان آجاتا تو پڑوس کے ہر گھر سے کسی سے گھی کسی سے مرچ کسی سے نمک مانگ کر لاتے تھے.

آج تو ماشاء اللہ ہر گھر میں ایک ایک ماہ کا سامان پڑا ہوتا ہے.

مہمان تو کیا پوری بارات کا سامان موجود ہوتا ہے.

آج تو اسکول کے بچوں کے دو یا تین یونیفارم ضرور ہوتے ہیں
‏آج اگر کسی کی شادی پہ جانا ہو تو مہندی بارات اور ولیمے کے لیے الگ الگ کپڑے اور جوتے خریدے جاتے ہیں.

ہمارے دور میں ایک چلتا پھرتا انسان جس کا لباس تین سو تک اور بوٹ دوسو تک ہوتا تھا اور جیب خالی ہوتی تھی.
‏آج کا چلتا پھرتا نوجوان جو غربت کا رونا رو رہا ہوتا ہے اُسکی جیب میں تیس ہزار کا موبائل، کپڑے کم سے کم دو ہزار کے، جوتا کم سے کم تین ہزار کا...

غربت کے دن تو وہ تھے جب گھر میں بتّی جلانے کے لیے تیل نہیں ہوتا تھا روئی کو سرسوں کے تیل میں ڈبو کر جلا لیتے...
‏آج کے دور میں خواہشوں کی غربت ہے...

اگر کسی کی شادی میں شامل ہونے کے لیے تین جوڑے کپڑے یا عید کے لیے تین جوڑے کپڑے نہ سلا سکے وہ سمجھتا ہے میں
غریب ہوں.

آج خواہشات کا پورا نہ ہونے کا نام غربت ہے.

ہم ناشکرے ہوگئے ہیں, اسی لئے برکتیں اٹھ گئی ہیں.

رمضان المبارک میں سرکاری ہسپتالوں کی اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہیپرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر سے جاری کرد...
12/03/2024

رمضان المبارک میں سرکاری ہسپتالوں کی اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی

پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مارننگ شفٹ 8 سے 2، ایوننگ 2 سے 8 اور نائٹ شفٹ کے اوقات کار شام 8 بجے سے صبح 8 تک ہونگے

سوال: غزہ کہاں واقع ہے....؟غزہ کا آدھا حصہ جنت میں اور باقی آدھا زخموں سے  چور صحرائے سینائی کے جنوب میں بحیرہ روم کے کن...
12/03/2024

سوال: غزہ کہاں واقع ہے....؟
غزہ کا آدھا حصہ جنت میں اور باقی آدھا زخموں سے چور صحرائے سینائی کے جنوب میں بحیرہ روم کے کنارے ایڑیاں رگڑ رہا ہے۔ غزہ کی ایک نو سالہ بچی کا جواب
جواب ہے یا دنیا کے سات ارب انسانوں کے منہہ پر طمانچہ.....!! 😭😭😭
💖 صلی اللہ علیہ و آلہ و اصحابہ و بارک وسلم💖

12/03/2024

  * #رمـــــضان  کـریم📿شکر ادا کیجئیے ہر ان نعمتوں کا.....جو اللہ نے ہمیں عطا کی ہیں__!!!اور یقین کیجئیےکہ ہم  لاکھوں لو...
12/03/2024

*
#رمـــــضان کـریم📿

شکر ادا کیجئیے ہر ان نعمتوں کا.....جو اللہ نے ہمیں عطا کی ہیں__!!!اور یقین کیجئیےکہ ہم لاکھوں لوگوں سےبہتر زندگی گزار رہے ہیں .....!!!!
الحمدللہ 🤲

11/03/2024

لاہورمیں رمضان المبارک کاچاندنظرآگیا

10/03/2024

سعودی عرب میں چاند نظر آ گیا جرمنی میں کل بروز سوموار پہلا روزہ ہو گا

09/03/2024

ٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس ضلع گجرات میں سڑکوں پر حادثات روکنے میں ناکام موٹروے پولیس جی ٹی روڈ پر فروٹ کے ڈھبے اور رات کو میاں جی ہوٹل پر کھانا انجوائے کرتے نظر آتے ہیں رانگ سائڈ اور کراسنگ ایریا میں تمام روڈ پر قانون کی سرعام دھجیاں اڑاتے ہوئے گزر جاتے ہیں جگہ جگہ سے کراسنگ ایریا کی وجہ سے آے روز حادثات رونما ہو رہے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں
تیز رفتاری سے گاڑیاں چلانے والے ڈرائیورز کو موت کے پروانے جاری کرنے کی کھلی چھٹی
وزیر اعلی مریم نواز آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ
یو ایم UM فرنیچر کے سامنے جی ٹی روڈ پر چار سالہ بچی کے ساتھ المناک واقعہ
ذمہ دار کون ۔۔؟؟


PM Pakistan

سوئی ناردرن گیس ماہ رمضان المبارک میں صارفین کی سہولت کے لیے سحر و افطار کے اوقات میں بلا تعطل گیس فراہمی یقینی بنائے گا...
08/03/2024

سوئی ناردرن گیس ماہ رمضان المبارک میں صارفین کی سہولت کے لیے سحر و افطار کے اوقات میں بلا تعطل گیس فراہمی یقینی بنائے گا۔

08/03/2024

*ٹیلی کلینک*

پاکستان کے ڈاکٹرز کی تنظیم پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن ( PIMA)کا ایک اور خوبصورت انداز .
واٹس ایپ پر اپنا مسئلہ لکھ کر یا آڈیو کے ذریعے بھیجیں۔۔کال مت کریں اٹینڈ نہیں ہوگی۔

حالات کے پیش نظر ڈاکٹرز نے اللّٰہ کی رضا کیلئے واٹس ایپ پر🩺 *ٹیلی-کلینک*🩺 کا آغاز کیا ہے تاکہ علاج یا کسی بھی طبی مشورے کیلئے مریضوں کو گھر سے نکلنے کی ضرورت نہ پڑے اللّٰہ ہمارے ملک اور پوری ۔ انسانیت کی حفاظت فرمائے ۔

🩺ڈاکٹر ظفر اقبال
ناک کان گلہ
0301-7026914
🩺ڈاکٹر عمران
ماہر امراض گردہ
0321-3093663
🩺ڈاکٹر وقاص قریشی
فیملی فزیشن
0320-0724587
🩺ڈاکٹر عامر عادل
معدہ جگر آنت
0300-8662579
🩺ڈاکٹر محمد عارف
دل بلڈ پریشر
0300-9666875
🩺ڈاکٹر عمیر چوہدری
چائلڈ اسپیشلسٹ
0300-7206935
🩺ڈاکٹر آصف لطیف
ایکسرے الٹرا ساؤنڈ
0300-6671026
🩺ڈاکٹر اعجاز واہلہ
شعبہ انتہائی نگہداشت
0300-6626115
🩺ڈاکٹر نعمان اکرم
نیوروفزیشن
0300-9459434
🩺ڈاکٹر خاور شہزاد
آرتھوپیڈک
0333-6574689
🩺ڈاکٹر اعجاز لک
امراض چشم
0300-9650703
🩺ڈاکٹر ذوالقرنین
فیملی فزیشن
0305-5684628
🩺ڈاکٹر رحمن مقبول
جنرل سرجن
0300-6506144
🩺ڈاکٹر ملک آفتاب اسلام
معدہ جگر
0300-7258400
🩺ڈاکٹر غفران سعید
ماہر امراض جلد
0322-7611321
(واٹسیپ)
🩺ڈاکٹر شاہد اقبال گل
فیملی فزیشن
0322-7611321
🩺ڈاکٹر عنبرین
گائنی
00966-567336011 (واٹس ایپ)

*پاکستان اسلامک میڈیکل ایسو سی ایشن*
پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ صدقہ جاریہ سمجھ کرشئیر کیجیے:
ندیم اقبال رانا
[24/02, 00:58] Muhammad Yousuf: *اطلاع عام و اہم معلومات :*
آپ سبکی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ ایشیا کا بڑا کینسر ہسپتال جسکا نام
Cancer care hospital
کینسر کئیرھاسپیٹل ہے
لاھور کے نزدیک رائیونڈ تبلیغی جماعت کے مرکز کے قریب وسیع رقبہ پر تعمیر کیا گیا ہے
‏اس ہسپتال نےکام شروع کر دیاھے ہسپتال میں دور دراز سے آئےلوگوں
کیلئےقیام گاہ بھی تعمیر کی گئی ہے یہاں پر غریب لوگوں کا علاج قیام وطعام بالکل مفت ھے
صرف صاحب حیثیت لوگوں سےعلاج کےمناسب پیسے لئےجاتےہیں
یہاں پر افغانستان، خیبر پختون خواہ اور گلگت بلتستان وغیرہ سے مریض
آ رھےہیں
‏جنکا علاج مفت کیا جا رہاھے
کینسر کے لاعلاج مریضوں کو اکثر ہسپتال گھر بھیج دیتے ہیں
جہاں وہ بہت تکلیف دہ حالت میں موت کا انتظار کرتےہیں
لیکن یہاں پر الحمد للہ 250 بیڈ کا علیحدہ بلاک قائم کیا گیاھے
جہاں پر لاعلاج مریضوں کو ڈیتھ (موت) تک رکھا جاتاہے اور انکی زندگی میں
‏تکلیف کو ہر ممکن کم کیا جاتاھے اور خدمت کیجاتی ہے یہ بہت بڑی سہولت ھے
آپ سب سے گزارش ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اس ہسپتال کےمتعلق آگاہ کریں تاکہ کینسر زدہ مریض اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں
یہاں پر پاکستان کے نامور اور انتہائی تجربہ کار ڈاکٹر صاحبان کی ٹیم کام کر رہی ہے
‏ہسپتال میں مریضوں اور انکے لواحقین کیلئےایک عالیشان اور جدید سہولتوں سے آراستہ مسجد بھی تعمیر کی گئی ھے
پاکستان نیک و مخیر حضرات کی وجہ سےقائم ھے اور یہ اللہ تعالی کا خاص کرم ہے
ڈاکٹر شہریار ۔ ماہر کینسر
(ہسپتال کےانچارج ہیں)
نےبتایا کہ کوئی صاحب جنکو وہ بھی نہیں جانتےہیں ‏روزانہ 250 مریضوں اور ان کے لواحقین کے لئے کھانا بھجوا رہے ہیں ۔ *سبحان اللہ ۔*

اس پوسٹ کو بطور صدقہ جاریہ مذید فارورڈ کرتے جائیں
شکریہ و جزاک اللہ

Hospital Site :
1.5 km off Pajian chowk Ijtama road Bypass (Rohi Nala) Raiwind Lahore, Pakistan.
‏PHONE No.
0092 423 52 18 956-60
0092 423 53 97 605

محمد منصور معیز صاحب۔
0300-3253403

اس میسج کو کسی Group میں ارسال کریں۔
کسی کی جان بچانے پر اللہ تعالی اپ کو بھی دنیا اور آخرت کی کامیابی عطاء فرمائے .
آمین۔۔دعاوں میں یاد رکھنا۔۔

08/03/2024

این ڈی ایم اے اپڈیٹ
مورخہ 8 مارچ2024

ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان، جبکہ شمالی علاقہ جات میں شدید سردی کی لہر کے ساتھ ابر آلود موسم متوقع۔ چترال، سوات اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کے ساتھ ہواؤں اور آندھی کا امکان ہے۔

9 مارچ2024
مغربی ہواؤں کے سلسلے کے زیر اثر گوادر، پنجگور، کیچ اور لسبیلہ میں ہلکی بارش کے ساتھ ہواؤں اور آندھی کا امکان ہے۔ جبکہ ملک بھر میں خشک اور سردموسم متوقع۔

10مارچ2024
مغربی ہواؤں کے زیر اثر بلوچستان کے علاقوں گوادر، پنجگور، کیچ اور لسبیلہ جبکہ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ ملک بھر میں خشک اور سردموسم متوقع۔

11مارچ2024
مغربی ہواؤں کا سلسلہ متوقع جس کے باعث بلوچستان، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان، آزاد کشمیراور پنجاب میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور آندھی کا امکان ہے۔

12مارچ2024
بلوچستان کے متعدد جبکہ گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش اور کہیں کہیں آندھی متوقع۔

13مارچ2024

بلوچستان، سندھ، پنجاب، خیبر پختونخواہ کے متعدد علاقوں جبکہ گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش اور چند مقامات پر آندھی متوقع۔

14مارچ2024

بالائی پنجاب، خیبر پختونخواہ، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی کے ساتھ بارش متوقع۔

خلیل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سب کہتے ہیں کہ یہ  (male dominant society)مردوں کا معاشرہ ہے۔ لیکن اگر دیکھا جائے تو مرد پیدا...
08/03/2024

خلیل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سب کہتے ہیں کہ یہ (male dominant society)مردوں کا معاشرہ ہے۔ لیکن اگر دیکھا جائے تو مرد پیدا ہونے سے لیکر مرنے تک عورت (ماں، بہن، بیوی، بیٹی) کے لئے ہی محنت کرتا ہے۔

Happy Women Day

عوام کی خدمت میں پیش پیش عوام کی بیٹی کے بارے میں عوام کچھ برداشت نہیں کریں گے خود چاہے ایک آٹے کی بوری کے پیچھے اپنی جا...
08/03/2024

عوام کی خدمت میں پیش پیش عوام کی بیٹی کے بارے میں عوام کچھ برداشت نہیں کریں گے خود چاہے ایک آٹے کی بوری کے پیچھے اپنی جان گنوا دیں...............

08/03/2024

06/03/2024

خيبرپختونخوا ميں بارش ، برفباری اور ژالہ باری کا طاقتور سلسلہ رمضان المبارک کے پہلے دن يا ايک دن پہلے داخل ھونے کا امکان
خيبرپختونخوا کے تمام علاقوں ميں بارش کا امکان

29 شعبان کو چاند نظر آنے کی صورت میں یکم رمضان المبارک 12 مارچ کو ہو گافلکیات کے ماہرین کے مطابق عرب دنیا سمیت کئی اسلام...
04/03/2024

29 شعبان کو چاند نظر آنے کی صورت میں یکم رمضان المبارک 12 مارچ کو ہو گا

فلکیات کے ماہرین کے مطابق عرب دنیا سمیت کئی اسلامی ممالک میں رمضان کا آغاز 12 مارچ بروز منگل سے متوقع ہے۔

پاکستان میں بھی رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 11 مارچ بروز منگل کو ہوگا۔

چاند نظر آنے کی صورت میں 12 مارچ منگل کو جبکہ رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کی صورت میں 13 مارچ بدھ کو پہلا روزہ ہوگا۔

04/03/2024

آئی ایم ایف نے ادویات اور پیٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد جی ایس ٹی نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دیگر متعدد اشیاء پر بھی جی ایس ٹی نافذ کے نفاذ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ گندم، چاول، دالیں، اسٹیشنری اشیاء اور پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔

آئی ایم ایف ذرائع کے مطابق جی ایس ٹی لگانے سے جی ڈی پی کا 1.3 فیصد ٹیکس حاصل ہو سکتا ہے۔ 18 فیصد جی ایس ایس ٹی سے 1300 ارب روپے ٹیکس جمع ہوگا۔ آئی ایم ایف نے برآمدی اشیاء کے علاوہ تمام زیرو ریٹنگ ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
صرف رہائشی املاک کی فراہمی تک چھوٹ کو محدود کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف نے آٹھویں شیڈول کے تحت کم کردہ شرح کو ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا ہے ذرائع

 Modern Family Gujranwala
04/03/2024

Modern Family Gujranwala

 ۔اس وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے مغربی بارشوں کا نیا سلسلہ کل دوپہر سے بلوچستان میں داخل ہوگا اس سلس...
04/03/2024

۔

اس وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے مغربی بارشوں کا نیا سلسلہ کل دوپہر سے بلوچستان میں داخل ہوگا اس سلسلے کے زیر اثر بلوچستان کے اکثر علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے اور برفباری کے بھی امکانات ہیں 6 اور 7 مارچ کو اس سلسلے کے زیر اثر صوبہ سندھ اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش کے امکانات ہیں جب کہ چند علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔

بارشوں کا طاقتور سلسلہ 10 مارچ سے بلوچستان کے علاقوں میں داخل ہوگا جس کے نتیجے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں اور ژالہ باری کے امکانات ہیں رمضان کے پہلے 2 سے 3 روز موسم ٹھنڈا اور بھیگا بھیگا رہنے کے امکانات ہیں مزید تفصیلات 4 سے 5 روز بعد دی جائے گی۔

بہتر علم اللہ تعالیٰ کی ذات جانتی ہے بیشک۔

04/03/2024

کچہری چوک گجرات احتجاجی مظاھرہ کی ایف آئی آر خارج کر دی گئی ایف آئی آر درج کرنے والے پولیس آفیسر کی معطلی اور کاروائی کے احکامات جاری کل چار مارچ کو گجرات بار کی ھڑتال کی کال بھی مقدمہ خارج ھونے پر واپس لے لی گئی 11 وکلاء اور تحریک انصاف کے ایم پی اے شاھد رضا کوٹلہ تنویر گوندل ساجد یوسف چھنی سمیت 46 کارکنوں کے خلاف درج 24 گھنٹے سے پہلے خارج

Address

Lala Musa
50200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quick News Agency - Lalamusa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Media/News Companies in Lala Musa

Show All