14/08/2023
بخدمت جناب انوارالحق کاکڑ صاحب وزیر اعظم پاکستان
عنوان:درخواست بابت خورد برد فنڈز برائے این اے اکاون/بواسطہ مفتی عبد الشکور شہید رحمہ الله
جناب عالی!
نہایت ادب اور درد دل کے ساتھ گزارش کی جاتی ھے کہ مفتی عبد الشکور شہید کے حلقہ انتخاب این اے اکاون سابقہ فاٹا کو دیگر ایم این ایز کی طرح دو ارب روپے منظور ھوئے تھے لیکن بدقسمتی سے ٹینڈر سے پہلے مفتی صاحب شہید ھوگئے۔ ھم دعا کیلئے بیٹھے تھے کہ کسی نے فنڈز دوسرے علاقوں میں منتقل ھونے کی اطلاع دی۔ میں نے متعلقہ دفاتر کا رخ کیا۔ تمام کردار سامنے آگئے۔ اعلیٰ قیادت اور افسران بالا سب تک اپنی شکایت پہنچا دی۔ خدا خدا کرکے ٹینڈر لگ گئے لیکن ٹینڈر میں ایسا تماشہ لگایا گیا کہ ھم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ اس ملک میں ایسا بھی ھو سکتا ھے۔ ٹینڈر کے دن پی ڈبلیو ڈی کے تمام دفاتر بند رھے لائیو ویڈیوز اور افسران بالا کو پل پل سے اگاہ کیا لیکن سب نے سنی ان سنی کردی۔ ھم مفتی صاحب کے خواھش اور قانون کے مطابق اوپن ٹینڈر کیلئے منت سماجت کرتے رھے لیکن بے سود۔ آخر کار وھی ھوا جس کا ڈر تھا من پسند ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دئیے گئے۔ ایک روپے کا کام کئے بغیر ٹھیکیداروں کو ساری پیمنٹ کی گئی۔ اور دو ارب کے علاوہ پہلے سے جاری کام ادھورے چھوڑ دئیے گئے یا این اے اکاون کے باھر من پسند لوگوں کو انٹرٹین کیا گیا۔
کوئی سننے والا نہیں۔
خدارا پاکستان کے تاریخ کے سب سے غریب اور دیانت دار منسٹر کو موت کے بعد انصاف دیجئے۔ این اے اکاون میں سولہ ماہ میں جتنے فنڈز منظور ھوئے ھیں اپروڈ پی سی ون اور ٹینڈر کے ساتھ کوالٹی اور کوانٹیٹی چیک کی جائے تاکہ ائندہ ملکی خزانے کے ساتھ کوئی کھلواڑ کا سوچ بھی نہ سکے۔
عین نوازش ھوگی۔ مورخہ:چودہ اگست، دوھزار تئیس
العارض:_ احمد منیر بیٹنی برادر مفتی عبد الشکور شہید
نوٹ:- سوشل میڈیا کے ذریعے درخواست کی گستاخی اسلئے کی کہ دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک گیاھوں جس کیلئے معذرت خواہ ھوں۔
برائے اطلاع: چیف جسٹس سپریم کورٹ اسلام آباد، چئیرمین نیب اسلام آباد، چیف اف ارمی سٹاف پاکستان، ڈی جی نیب اسلام آباد، ڈی جی ایف آئی اے اسلام آباد، ڈی جی آئی بی اسلام آباد۔