L_MNews

L_MNews Local News Network On Social Media
in Lakki Marwat

13/01/2025

لکی مروت:نائب تحصیلدارسرائے نورنگ تراب شاہ ڈی کے آفس تبدیل،عتیق خان نئے نائب تحصیلدار سرائےنورنگ تعینات،چارج سنبھال لیا
طارق مروت

اعلان گمشدگی ڈاڈیوالہ: ایک عدد  اسلحہ لائسنس کمپیوٹرئزڈ کارڈ  بیرگی حکیم خان ایجنسی سے لے کر گلاپہ تک کہیں گرگیا ہے۔ ملن...
12/01/2025

اعلان گمشدگی
ڈاڈیوالہ: ایک عدد اسلحہ لائسنس کمپیوٹرئزڈ کارڈ بیرگی حکیم خان ایجنسی سے لے کر گلاپہ تک کہیں گرگیا ہے۔ ملنے پر رابط کریں۔
0303 6233747

بائیکاٹ٬٫٫٫٫٫٫٫٫۔ بائیکاٹ پولیو_بائیکاٹ______________مروت کینال میں مستقل طور پر فل ڈسچارج 850کیوسک پانی چھوڑنے، ٹیل تک ...
12/01/2025

بائیکاٹ٬٫٫٫٫٫٫٫٫۔ بائیکاٹ
پولیو_بائیکاٹ______________
مروت کینال میں مستقل طور پر فل ڈسچارج 850کیوسک پانی چھوڑنے، ٹیل تک پانی پہنچانے، نہر کے تمام مسائل کو حل کرانے
اور دریائے کرم (کرمے) کے دونوں بند گیٹوں کو مستقل طور پر کھولنے تک
مروت، بیٹنی اور وزیر اقوام کی طرف سے پولیو بائیکاٹ جاری رہے گا
منجانب: انعام خان چیئرمین مروت بیٹنی قومی تحریک

62 ارب روپےلاہور:  وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری دے دی۔وزیراعلی...
12/01/2025

62 ارب روپے
لاہور: وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔

دوران اجلاس بریفنگ میں کہا گیا کہ پنجاب بھر میں تقریباً 5 ہزار شہری اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت لون لے چکے ہیں، پروگرام کے تحت 4200 سے زائد مکان تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔

دوران اجلاس وزیر اعلیٰ پنجاب نے ’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری دی۔

اس موقع پر مریم نواز شریف نے مئی تک 40 ہزار افراد کو قرض دینے کا ہدف مقرر کر دیا، پروگرام کے لون دینے کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، انہوں نے لون 15 سے 20 لاکھ کرنے کی تجویز کا جائزہ لینے کا حکم بھی دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ روڈا اور ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے نادار خاندانوں کو بھی بنے بنائے گھر ملیں گے، چاہتی ہوں ہر بے گھر کے پاس اپنی چھت ہو، اپنا گھر ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

12/01/2025

ڈڈیوالا: کیچی کمر کے درگے میں مبینہ طور پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فائر کئے گئے گولے سے کل سہ پہر جنگل میں لکڑیاں کاٹ کر فروخت کرنے والا دو بچیوں کا باپ برکت اللہ جان بحق ،اہل علاقہ سراپا احتجاج ،کرم پل کے مقام پر لاش سڑک پر رکھ کر انڈس ہائی وے ٹریفک کے لئے بلاک

12/01/2025

پشاور:سکولوں میں 17ہزار 828 اسامیاں خالی، حکومت کا ایٹا کو اگلے ماہ اسامیاں مشتہر کرنے کی ہدایت,SST کی ایک ہزار 658 اسامیاں شامل

12/01/2025

چوری
سرائے نورنگ:نالی چک میں چوری،نا معلوم چور رات کے وقت100 کے وی ٹرانسفارمر سے کوائل نکال کر لے اڑے،ذرائع

دنیالاس اینجلس کی آگ نہ بجھائی جاسکی، 12 ہزارگھر راکھ کا ڈھیر، ابتک 150 ارب ڈالر کا نقصانویب ڈیسکامریکی شہر لاس اینجلس ...
11/01/2025

دنیالاس اینجلس کی آگ نہ بجھائی جاسکی، 12 ہزارگھر راکھ کا ڈھیر، ابتک 150 ارب ڈالر کا نقصان
ویب ڈیسک
امریکی شہر لاس اینجلس میں تاریخ کی بدترین آگ تاحال نہ بجھائی جاسکی جس کے نتیجے میں 12ہزار مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے تاریخی شہر میں منگل سے لگی آگ پر اب تک نہ قابو پایا جا سکا ہے جب کہ حکام نے اب تک آتشزدگی سے 11 ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے جن کے بڑھنے کا خدشہ ہے۔

حکام کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ہلاک افراد کی اصل تعداد کیا ہوگی البتہ آگ کی وجہ سے 2 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں جب کہ نقصان کا ابتدائی تخمینہ تقریباً 150 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

پیسیفک پےلی سیڈس کا علاقہ آگ سے بری طرح تباہ ہوگیا ہے یہ وہ علاقہ ہے جہاں ہالی وڈ کے اے لسٹرز اور ارب پتی افراد کے گھر ہیں۔

آگ کے نتیجے میں کم کارڈیشن سمیت کئی نامور ہالی وڈ سیلبریٹیز اربوں روپے مالیت کے گھر خالی چھوڑ کر دیگر علاقوں میں منتقل ہوگئی ہیں جب کہ بعض علاقوں میں لوٹ مارکے واقعات بھی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب صورتحال سےنمٹنے کے لیے حکام نے پیلی سیڈس اور ایٹون کے علاقوں میں رات کے وقت کرفیو نافذ کردیا ہے۔

ادھر ہوا کا دباؤ کم ہونے پر فائرفائٹرزکو آگ پر قابو پانے میں بھی کسی حد تک کامیابی ملی ہے۔

علاوہ ازیں ریاست کے گورنرنیوسم نے استعفیٰ مانگنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کو متاثرہ ریاست آکر خود جائزہ لینے کی دعوت دیدی ہے۔

سرائے نورنگ: نار حیدران کے قریب فائرنگ فائرنگ کے نتیجے میں قادر خان ساکن نار حیدران جاں بحق۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم ن...
11/01/2025

سرائے نورنگ: نار حیدران کے قریب فائرنگ
فائرنگ کے نتیجے میں قادر خان ساکن نار حیدران جاں بحق۔
ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے نعش تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرائے نورنگ کر دی۔

میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو 1122 لکی مروت

11/01/2025

گمشدگی
سرائے نورنگ:ککی روڈ پر جمعرات کوشاپر میں زنانہ کپڑے گر گئے ہیں معلومات کی صورت میں رابطہ کریں #03354321077

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہفتہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ورلڈ...
11/01/2025

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہفتہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جو 17 سے 21 جنوری اور 25 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

اسکواڈ میں جنوبی افریقا کا دورہ کرنے والی 15 رکنی ٹیسٹ ٹیم میں سات تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد رضوان، نعمان علی اور سلمان علی آغا کو برقرار رکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اسپن کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے آف اسپنر ساجد خان اور لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی کے ساتھ لیگ اسپنر ابرار احمد کو واپس بلایا گیا ہے۔ زخمی صائم ایوب اور آؤٹ آف فارم عبداللہ شفیق کی جگہ اوپنرز امام الحق اور محمد ہریرہ کو واپس اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔

عامر جمال، محمد عباس، میر حمزہ اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ سلیکٹرز نے خرم شہزاد کو برقرار رکھا ہے جبکہ محمد علی کو واپس اور ان کیپڈ کاشف علی کو شامل کیا ہے۔

وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ کی غیر موجودگی میں پاکستان انڈر 19 کے سابق کپتان اور شاہینز کے کپتان روحیل نذیر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، امام الحق، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر/ بیٹر )، نعمان علی، روحیل نذیر (وکٹ کیپر/ بیٹر )، ساجد خان، اور سلمان علی آغا شامل ہوں گے۔
جیو نیوز

سرائے نورنگ: گنڈی چوک پر شمالی وزیرستان سے تعلق رکھتے والے فریقین کے درمیان ہونے والے جرگے کے دوران فائرنگ  سے دو افراد ...
10/01/2025

سرائے نورنگ: گنڈی چوک پر شمالی وزیرستان سے تعلق رکھتے والے فریقین کے درمیان ہونے والے جرگے کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں جان بحق افراد میں سب انسپکٹر رضوان اللہ وزیر تحصیل دوسلی اور خطاب اللہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں اقبال،عرفان اللہ اور محمد انور شامل ہیں اقبال وزیر کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نورنگ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد بنوں ریفر کردیا ہے
ذرائع کے مطابق زخمی اقبال وزیر جان بحق خطاب اللہ کا بھائی ہے

10/01/2025

گنڈی چوک فائرنگ واقعہ
جان بحق افراد کی تعداد دو ہوگئی ایک اور لاش تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نورنگ منتقل،ہسپتال ذرائع

10/01/2025

اپیل برائے مالی امداد
سرائے نورنگ
زیر تعمیر جامع مسجد ممتل آباد سرائے نورنگ شہر کو تعمیراتی میٹریل اور شمشی پلانٹ کی اشد ضرورت ہے
مخیر حضرات دل کھول کر تعان کریں
جاز کیش
اورنگزیب خان
+92 313 5764201: 0301 8018317
ایزی پیسہ
قیوم رشید
+92 313 5764201:

ABL
برانچ کوڈ 0370
اکاؤنٹ نمبر
0010128135410011

بیروت :لبنان کے آرمی چیف جنرل جوزف عون ملک کے صدر منتخب ہوگئے۔صدر کے انتخاب کے لیے ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس میں لبنان...
10/01/2025

بیروت :لبنان کے آرمی چیف جنرل جوزف عون ملک کے صدر منتخب ہوگئے۔

صدر کے انتخاب کے لیے ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس میں لبنانی پارلیمنٹ کے 128 ارکان میں سے 99 ارکان نے جنرل جوزف عون کے حق میں ووٹ دیا۔

جنرل جوزف عون ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں دوتہائی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔

خیال رہے کہ سابق صدر میشیل عون کی مدت صدارت اکتوبر 2022 میں ختم ہوگئی تھی جس کے بعد سے لبنان میں صدر کا عہدہ خالی تھا۔

حزب اللہ کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوار سلیمان فرنجيہ گزشتہ روز جوزف عون کے حق میں دستبردار ہوگئے تھے۔

60 سالہ جنرل جوزف عون نے مارچ 2017 میں لبنانی فوج کی کمان سنبھالی تھی، صدر منتخب ہونے کے بعد پارلیمنٹ سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ عرب ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کے لیے کام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت لبنان کے پاس شام کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا تاریخی موقع ہے۔

جوزف عون نے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں جنوبی لبنان اور بیروت کے مضافات میں تباہ ہونے والے علاقوں کی تعیر نو کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں کہ لبنان میں ہتھیار رکھنے کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہو

09/01/2025
خدا مہر بان سرائے نورنگ:ایک سال بعد ٹی ایم اے سرائے نورنگ میں ٹی او ایف ( تحصیل آفیسر فنانس TOF) تعینات محمد ابرار خان ٹ...
09/01/2025

خدا مہر بان
سرائے نورنگ:ایک سال بعد ٹی ایم اے سرائے نورنگ میں ٹی او ایف ( تحصیل آفیسر فنانس TOF) تعینات
محمد ابرار خان ٹی او ایف TMA سرائے نورنگ تعینات،نوٹیفیکیشن جاری
طارق مروت

09/01/2025

سرائے نورنگ: سبزی منڈی کے ساتھ فائرنگ سے جان بحق خاتون کا تعلق تری خیل سے ہے،پیشی کےلئے ہائی کورٹ بنوں بینچ جارہی تھیں،پولیس

Address

Lakki Marwat

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923015952912

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when L_MNews posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to L_MNews:

Videos

Share

Category